مزید خبریں

 
 

 صدرجمہوریہ سے قومی یکجہتی فورم کا اجلاس بلانے کی درخواست 

 جموں//جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں ایک آن لائن میٹنگ کی اور پینتھرس پارٹی کی قومی قیادت اور دیگر سرکردہ رہنماؤں سے بات چیت کی جو سیکولرازم، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی میں یقین رکھتے ہیں اور قومی اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے میٹنگ میں ہندوستانی آئین میں فراہم کردہ جمہوری اور سوشلسٹ ایجنڈے کو مضبوط بنانے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کئی دیگر جماعتوں کی قیادت کو بھی مدعو کیا، جنہوں نے سوشلسٹ، سیکولر اور جمہوری ہندوستان کو مضبوط بنانے پر مشاورت کی۔پینتھرس پارٹی نے دو دن پرانی جموں و کشمیر کی حد بندی رپورٹ کو مسترد کر دیا، جس میں جموں و کشمیر کو الگ الگ یونٹوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔پرو فیسربھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے درخواست کی کہ وہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیں ۔جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو تجویز دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرے، یہاں تک کہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی سرحدیں بھی، جو کہ اتحاد، سالمیت اور سلامتی کی خاطر ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ ڈکسن پلان 1951 میں آسٹریلوی ہائی کورٹ کے سابق جج اور جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے یہودی نمائندے مسٹر اوون ڈکسن نے تجویز کیا تھا، جس میں انہوں نے کشمیر، جموں صوبوں کی تقسیم کی تجویز پیش کی تھی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے رہنما جموں و کشمیر کی تاریخ کو غور سے پڑھنے کی کوشش کریں۔انہوں نے حکومت ہند اور پارلیمنٹ سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے الیکشن کمیشن کے منصوبے کو ایک طرف رکھا جائے کیونکہ الیکشن کمیشن کو جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔ 
 

۔ 7فوجی جوانوں کی ہلاکت پر وکرم ملہوترہ کا اظہار ِ دُکھ 

جموں//اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے اروناچل پردیش کے بالائی علاقہ کمینگ سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے سات بھارتیہ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں ملہوترہ نے آرمی کے نوجوانوں کی ہلاکت پر سخت افسوس ظاہر کیا جس میں جموں وکشمیر کے کھوڑ علاقہ سے دو سپاہی  حوالدار یوگل کشور، سپاہی ویشال شرما اور کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور سے سپاہی ارون کٹل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا’’ ہم غمزدہ کنبہ کے افراد خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جن کے سات سپوت وطن ِ عزیز کے دفاع کی خاطر فرائض کی انجام دہی کے دوران قیمتیں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
 
 

جے ایم سی نے جموں شہر میں انسداد تجاوزات مہم چلائی

جموں//جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے اہلکاروں نے بدھ کو شہر کے علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم چلائی اور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے دکانداروں کی طرف زیر قبضہ کئی فٹ پاتھوں کو اکھاڑ پھینکا۔یہ مہم جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کمشنر کی ہدایات پر کارپوریشن کے انفورسمنٹ عملے کے تعاون سے چلائی گئی۔یہ مہم جموں شہر کے رہاڑی اور سروال علاقوں میں مکینوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد چلائی گئی کہ دکانداروں کے ساتھ ساتھ رہائشیوں نے سڑکوں پر تجاوزات کر رکھی ہیںجوبھیڑ کا باعث بنتے ہیں اور ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے ہموار بہاؤ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔مہم کے دوران جموں میونسپل کارپوریشننے سڑک کے کنارے اور گلیوں سے تجاوزات کو ہٹا دیا جس میں غیر قانونی ریمپ، ریلنگ وغیرہ شامل تھے۔مزید یہ کہ متعدد بائی لین کو بھی تجاوزات سے پاک کر کے عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا۔
 

۔  7 فوجیوں کی ہلاکت پر کانگریس سوگوار

جموں// جموںوکشمیر پردیش کانگریس نے اروناچل پردیش میں ہند چین سرحد کے قریب برفانی تودہ گرنے سے جموں و کشمیر کے 7 فوجی جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جے کے پی سی سی نے کہا ہے کہ بہادر سپاہی انتہائی مشکل حالات میں قوم کی حفاظت کر رہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، وہ اور ان کے اہل خانہ اہل وطن کی طرف سے پوری عزت و احترام کے مستحق ہیں۔ ہم مہلوک فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں
 
 

۔ 15 سال پرانے کیس میں مطلوب شخص 

عدالتی حکم کے بعدڈھول بجا کر تلاش شروع   

جموں// جموںمیں پولیس نے ایک پرانے معاملے کے لیے پرانے طریقوں پر قائم رہتے ہوئے، یہاں کے ایک قصبے میں پولیس نے 15 سال پہلے درج کیے گئے اغوا کے ایک مقدمے میں گرفتاری سے بچنے والے ایک شخص کے خلاف عدالتی حکم کا اعلان کرنے کے لیے ڈھول پیٹتے ہوئے محلوں میں گھوم کر یہ بات کہی۔ انہوں نے عدالت کی ہدایت کے مطابق دومانہ سٹیشن ہاؤس آفیسر انسپکٹر مہیش شرما اور دیگر اہلکاروں نے لالے دی باغ اور دومانہ علاقوں میں ملزم کو اشتہاری مجرم قرار دینے کے حکم کا اعلان کرنے کے لیے اس طریقہ کار کا سہارا لیا جو اب شاید ہی استعمال ہوتا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے ملزم اور اس کے قانونی ورثاء کو اس سے آگاہ کرنے کے لیے نمایاں جگہوں پر عدالتی حکم نامہ بھی منسلک کیا تاکہ وہ حکم کے بارے میں معلومات سے انکار نہ کرسکیں۔جموں کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے لالے دے باغ کے وشال کمار کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 87 کے تحت اعلان کا نوٹس جاری کیا، جو 2007 میں دفعہ 363 (اغوا کی سزا) 448 کے تحت درج مقدمے میں گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔