ایڈوکیٹ جنرل کی گورنر سے ملاقات
سرینگر//ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نے گورنر کو ہائی کورٹوں اور سُپریم کورٹ میں ریاست سے متعلق زیر التواءمعاملات کی تازہ پیش رفت کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔
سپیکر کے ہاتھوں خون کے عطیہ کے کیمپ کا افتتاح
جموں //ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں پنجاب کیسری گرو¿پ اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے اشتراک سے خون کے عطیہ کے کیمپ کا افتتاح کیا۔لالہ جگت نارائین کی37 ویں برسی پر منعقدہ اس کیمپ میں جگت نارائین کو خراج پیش کرتے ہوئے سپیکر نے سماج کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا اور عوام کو ان کے اصولوں پر کاربند رہنے کی تلقین کی۔سپیکر نے خون کا عطیہ دینے والوں سمیت کیمپ کے منتظمین کی کوششو ں کی بھی سراہنا کی۔
فاروق عبداللہ علیحدگی پسندوں کے راہ پر گامزن:بریگیڈئر گپتا
یو این آئی
جموں// پنچایتی وبلدیاتی انتخابات کے علاوہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات سے بائیکاٹ کرنے سے متعلق این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان کی بی جے پی ریاستی اکائی نے مذمت کی ہے۔پارٹی ترجمان بریگیڈئر انیل گپتا نے کہاکہ سال 2014کے پارلیمانی انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں شکست کے صدمہ سے باہر نہ نکل پانے کے بعد فاروق عبداللہ نے کھوئی ہوئی مقبولیت حاصل کرنے کے لئے علیحدگی پسندوں کا طریقہ اپنانا شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لندن سے واپسی کے بعد فاروق عبداللہ کشمیرکے سیاسی منظر نامہ پر خود کو کنگ میکر کے طور ظاہر کرنے کے لئے ہر طرح کی چالیں چل رہے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف مرکزی سرکار کو بلیک میل کرنا شروع کیا ہے بلکہ وہ فرقہ وارانہ اورعلیحدگی پسند کارڈ کھیلنے سے بھی نہیں ہچکچائے۔بی جے پی ترجمان نے کہاکہ فاروق عبداللہ نے اپنے والدکی برسی پر دیئے گئے بیان میں کھلے طور حریت اور علیحدگی پسند لیڈران کے تئیں لچکدار رویہ ظاہر کیاہے۔
فاروق اورمحبوبہ کوانتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی کیاضرورت؟:این سی پی
جموں//سابق وزیراعلی ٰ ڈاکٹرفاروق عبداللہ اورمحبوبہ مفتی و غلام نبی آزاد اورعمرعبداللہ کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے چیف ٹھاکر رندھیر سنگھ نے کہاہے کہ سابق وزرااعلیٰ نے اپنی عیش کی زند گی بسر کرنے کےلئے شاندار کوٹھے اوربنگلے بنائے ہیں جبکہ لوگوں کوپنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کو لیکر گمراہ کررہے ہیں۔یہاںپرجاری پریس بیان میں سنگھ نے مزید کہاہے کہ آخر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورمحبوبہ مفتی کو پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی کیوں ضرورت محسوس ہورہی ہے اورسپر یم کورٹ میں زیرسماعت35اے کے معاملہ پر فیصلہ آنے سے قبل کیوں غلط بیان بازی کررہے ہیں۔ انہوںنے مزیدکہا ہے کہ ملک کے کئی لیڈران کو بدعنوانی معاملات میںملوث پائے جانے پر سزا دی گئی جبکہ نامعلوم وجوہات کے بنا پرجموں وکشمیر سے وابستہ لیڈران سزا¶ں سے محروم رکھے گئے ہیں حالانکہ ملک میں بدعنوانی کے لحاظ سے ریاست جموں وکشمیر دوسرے نمبر پرشمار ہوتی ہے۔یہاں تک کہ حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سزا کاٹ رہے ہریانہ کے سابق وزیراعلی دیوی لال اور بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادوکے طرز پر ریاست جموں وکشمیر کے لیڈران کو بھی سزا دلانے کا پرزورمطالبہ کیاہے۔سنگھ نے مزید بتایاہے کہ سابق وزراءاوروزرااعلیٰ نے شاندار کوٹھایا اوربنگلے بنانے کے علاوہ خود کےلئے تنخواہوں میں ناامیدوں سے اوپر کی تنخواہوں میں اضافہ کیاہے۔ سنگھ نے موجودہ ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ آرڈنینس کو جاری کرتے ہوئے سابق وزراءاوروزرااعلیٰ کو دئیے جارہے سہولیات کو واپس لے لیں۔
ایس ایم وی ڈی نرائناسوپرسپیشلٹی ہسپتال کاجموں میں طبی کیمپ
جموں//ایس ایم وی ڈی نرائنا سوپرسپیشلٹی ہسپتال کی جانب سے سمرتی سپیج اینڈہیرنگ کلینک باہوپلازہ کے اشتراک سے باہوپلازہ جموں میں سماعت سے محروم یعنی بہرے افراداورای این ٹی بیماریوں میں مبتلامریضوں کےلئے طبی کیمپ کاانعقاد کیا۔اس دوران کیمپ کاافتتاح سابق ممبرجے اینڈکے پبلک سروس کمیشن وصدرجے اینڈکے سماج کلیان کیندر (آئی اے ایس) کے وی جنڈیال نے ڈاکٹر(برگیڈیئر)موہن جرال چیف ایڈمنسٹریٹیو افسر(ایس ایم وی ڈی این ایس ایچ )اورڈاکٹرروہن گپتا ،کنسلٹنٹ ای این ٹی ،ایس ایم وی ڈی این ایس ایچ کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کے وی جنڈیال نے کہاکہ شرائن بورڈاورنرائن ہیلتھ کی کاوشوں سے جموں میں کیمپ کاانعقادایک خوش آئندپہل ہے اورامیدہے کہ اس کیمپ سے غریب لوگوں کوعلاج ومعالجہ کی سہولت ملے گی۔برگیڈیئر ایم ایم ہرجائی نے نے کہاکہ ہماری کوشش مریضوں کوبہترین علاج فراہم کرناہے۔کیمپ کے دوران 250 سے زائد مریضوں کامعائنہ کیاگیا۔
اکھنورمیں نیپالی شخص کاقتل کامعمہ حل
جموں//اکھنورعلاقے میں ایک نیپالی شخص کومردہ پائے جانے کے بعدپولیس نے حرکت میں آکر ملزم کوگرفتارکرکے قتل کا معمہ حل کرنے کادعویٰ کیاہے۔ایس ایس پی رورل جموں دشنت شرماکے مطابق لال بہادر ساکن گرام باشی لم جم گاﺅں نیپال کواس کے مالک نے اپنے پولٹری فارم میں مردہ پایاتھا۔اطلاع ملنے پرپولیس ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کرتفتیش شروع کی اورمعاملہ درج کیا۔اس دوران پولیس نے شیوکمارکوتفتیش کےلئے اٹھالیااوردوران تفیش اس نے اپنے جرم کوقبول کیااورقتل کرنے والے آلے کوبھی ضبط کرلیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلاہے کہ شیوکمارکی بہادرکے ساتھ کسی مسئلے پرتکرارہوئی تھی جس کے بعد ایک لکڑی کے لٹھے سے اس کوماراجس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
ملزم کیخلاف پی ایس اے عائد ،جیل منتقل
جموں//مختلف کیسوں میں ملوث ملزم پرپی ایس اے عائدکرکے اسے جیل منتقل کردیاگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پنکج سنگھ ساکن آرایس پورہ سب ڈویژن کے خلاف جموں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ کی بنیادپرپی ایس اے عائدکرکے کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا۔پولیس نے ڈوزئیرتیارکرکے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاتھا جس کے بعدملزم پرپی ایس اے عائدکردیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ پنکج سنگھ مختلف معاملات میں ملوث تھا جس میں قتل کی کوشش، ہتھیاروں کی چھیننے وغیرہ کی واردات شامل ہے۔