مزید خبریں

سکاسٹ میں’ بکروالی‘ بکری کی رجسٹریشن  

نیوز ڈیسک 

جموں //سکاسٹ یونیورسٹی کے شعبہ ویٹرنری سائنسزاورپشوپالن نے نئی نسل کی بکری کی رجسٹریشن عمل میں لائی ۔’بکروالی ‘نامی بکری مذکورہ نسل کی ایسی بکر ہے جس کو  ملک کی 34نسلوں کی بکریوں میں شامل ہوئی ہے اور مذکورہ رجسٹریشن جموں خطہ میںاپنی نوعیت کی پہلی ایسی رجسٹریشن ہے جس میں بکریوں کی مقامی نسل کو شامل کیا گیا ہے ۔اپنے گوشت کیلئے مقبول مانی جانے والی بکریوں کی ایک بڑی تعداد ریاست کے خانہ بدوش طبقہ کے پاس ہے جو کہ کسی بھی موسم میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی اہلیت بھی رکھتی ہے ۔یاد رہے کہ انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ کی طرف سے ملک بھر سے 33نسل کی بکریوں کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی ۔مذکورہ رجسٹریشن کے سلسلہ میں مرکزی وزیر برائے محکمہ زراعت رادھا موہن سنگھ کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے جس کے دوران مرکزی وزراء کے علا وہ سکاسٹ یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ کے پروفیسر بھی موجود تھے ۔
 
 
 
 

نکڑ ناٹک ’ریگنگ ‘پیش کیاگیا 

نیوز ڈیسک 

جموں //لعل دید وومن سوسائٹی نے اپنے ناٹک سیریز کو جاری رکھتے ہوئے نکڑ ناٹک ’ریگنگ ‘پیش کیا ۔اس ناٹک کا اصل مقصد سکولوں،کالجوں ودیگر تعلیمی اداروں میں ’ریگنگ ‘اور اس کے طلباء پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے ۔ناٹک میں’ نیتو ‘سکول میں نیا طالب علم ہوتا ہے جس کو پہلے ہی دن اپنے سنیئر کی جانب سے مار پڑتی ہے جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی دباو کا شکا ر ہوکر پڑھائی کی جانب توجہ نہیں دے سکتا ۔اس ناٹک میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ریگنگ کی وجہ سے سکولوں اور کالجوں میں طلباء نفسیاتی دبائو کا شکار ہو جاتے ہیں جس کا ان کی پڑھائی پر بُرا اثر پڑتا ہے ۔اس نکڑ ناٹک میں جن فنکاروں نے شرکت کی ان میں نوین پال ،گلشن ،انیل ،سہیل ودیگران شامل تھے ۔
 
 
 

چنار پرائمری سکول نے یوم تاسیس منایا 

نیوز ڈیسک 

جموں //سینک سکول نگروٹہ کے جونیئر وینگ ’چنار پرائمری سکول‘نے اپنا یوم تاسیس منایا ۔اس پروگرام کے دوران پرنسپل سینک سکول نگروٹہ و چیئر مین چنار پرائمری سکول بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔سکول منتظمین کی جانب سے یوم تاسیس کے سلسلہ میں تمدنی و ثقافتی پروگرام کااہتمام کیا گیا تھا جس کے افتتاح کے دوران سکول ہیڈ مسٹریس نے سکول کی سالانہ کارکردگی کے سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔اس موقعہ پر نکڑ ناٹک ماضی اور حال ‘کے علا وہ سمپوزیم اور کوئز مقابلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جن میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے سکول میں فراہم کی جارہی معیاری تعلیم اور بچوں کی پروگرام کے دوران دکھائی گئی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سکول انتظامیہ پر زور دیا کہ بچوں کی پڑھائی کے سلسلہ میں والدین کیساتھ قریبی تعلقات میں رہا جائے ۔ثقافتی پروگرام میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
 
 
 

کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام محفل موسیقی 

نیوز ڈیسک 

کٹھوعہ //جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگو یجز کے سب دفتر کٹھوعہ کی جانب سے رام گڑھ میں ’محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں سابقہ ریاستی وزیر چندر پرکاش گنگا بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سابقہ ریاستی وزیر نے جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمی نے ریاست میں تمام زبانوں کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی اکیڈمی ریاستی تہذیب و تمدن کو فروغ دینے کیلئے کام کرتی رہے گی ۔اکیڈمی کے دفتر کٹھوعہ کے انچارج سنجیو گپتا نے کہاکہ یہ پہلی مرتبہ ممکن ہو ا ہے کہ کسی دور دراز علا قہ میں اس طرح کا پروگرام منعقد یا گیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگو یجز ریاست میں مختلف زبانوں کی ترقی کیلئے اپنا کام جاری رکھے گی ۔پروگرام میں جن شاعروں و پارٹیوں نے شرکت کی ان میں رتن لعل سہگل،سبھاش چندر ،پردیپ کمار وغیرہ شامل ہیں ۔
 
 
 

مڈل سکول گورکھا نگر میں’ سپورٹس ڈے‘ تقریب 

نیوز ڈیسک 

جموں //گور نمنٹ مڈل سکول گورکھا نگر میں سپورٹس ڈے کی مناسبت سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس موقعہ پر کبڈی ،کھو کھو ،سو میٹر دوڑ ودیگر کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اس پروگرام میں زونل ایجوکیشن آفیسر گاندھی نگر زرینہ شیخ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئی جبکہ ان کے علا وہ علاقہ کے کونسلر وسٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔ان مقابلوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
 
 
 
 
 
 

 نیشنل پنتھرز پارٹی کی خواتین ونگ کا احتجاج

یو این آئی 

جموں//جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں ہفتہ کے روزاسمبلی میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویش کے مطالبے کے حق میں نیشنل پنتھرس پارٹی کی خواتین ونگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔پنتھرس پارٹی کی جنرل سیکریٹری منجو سنگھ کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کی خواتین نے پریس کلب جموں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے اپنے مطالبے کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔ احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے وعدے توسبھی سیاسی جماعتیں کرتی ہیں لیکن جب خواتین کو ان کے حق و حقوق دینے کا وقت آتا ہے تو سبھی سیاسی جماعتیں پیچھے ہٹ جاتی ہیں اور خواتین کے حق کی کو ئی بات نہیں کرتا۔ احتجاجی خواتین کی قیادت کررہی منجو سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے کہا 'آج تک ریاستی میں جتنی بھی سرکاریں آئیں سب نے بڑے بڑے وعدے کئے کہ خواتین کو ریزویشن دے جائے گی لیکن آج تک ریزویشن نہیں دی گئی، بھارتیہ جنتاپارٹی نے تو اپنے انتخابی منشور میں کہاتھاکہ خواتین کو 33فیصد ریزویشن دی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کی توسب بات کرتے ہیں لیکن جب خواتین کو ان کے حق و حقوق دینے کی بات آتی تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں ،بلدیات اورپنچایت میں خواتین کو ریزویشن دی گئی ہے تو اسمبلی میں کیوں نہیں دی جاتی؟، اگر خواتین اسمبلی میں نہیں جائیں گی تو وہ خواتین کے حق کی لڑائی کسے لڑیں گی'۔ انہوں نے کہا 'ہمارا ریاستی اور مرکزی حکومتوں مطالبہ ہے کہ ریاستی اسمبلی میں خواتین کو 33فیصد ریزویشن دی جائے۔
 
 
 

لکھن پور میونسپلٹی صدر نے عوامی مسائل کا جائزہ لیا

حافظ قریشی 

لکھن پور //لکھن پور میونسپلٹی کے صدر نے میونسپل علا قہ کا دورہ کیا اور لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔اس دوران کئی معززین نے ان کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ کئی عرصہ سے مذکورہ میونسپلٹی کو تعمیر اتی و ترقیاتی اعتبار سے یکسر نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق گلیوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو نے کے علاوہ اندرونی سڑکوںکی خستہ حالت کی وجہ سے عام لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔عوامی مسائل کو سننے کے بعدلکھن پور میونسپلٹی کے صدر چوہدری سرمو دین نے یقین دلایا کہ ان کو درپیش مسائل کو جلدا ہی حل کروانے کے علاوہ علاقہ میں تعمیر وترقی کے کاموں کو بھی شروع کیا جائے گا ۔اس دوران ان کے ہمراہ رویندر شرما اور میونسپلٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔
 
 
 
 

چنڈھیار گائوں میںراشن کی قلت پر احتجاج

حافظ قریشی 

بنی// تحصیل بنی کے چنڈھیار گائوں کی عوام کو راشن کی قلت پر مقامی لوگوں نے ضلعی اور ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین کے مطابق حالیہ کئی عرصہ سے ان لوگوں کو راشن فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مظاہرین نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوام نے علا قہ میں برفباری سے قبل راشن و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی مانگ کی تھی لیکن محکمہ کی جانب سے اس سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔مظاہرین نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل بنی کے دیہی و دور دراز علا قوں میں راشن ودیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔اس سلسلہ میں تحصیل سپلائی آفیسر بنی وید پرکاش نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مقامی لوگوں کو چند دنوں کے اندر ہی راشن فراہم کردیا جائے گا ۔
 
 
 

۔100کسان زرعی یونیورسٹی کے دورے پر روانہ 

جموں//زرعی محکمہ پیداوار کے سیکرٹری منظور احمد لون نے ضلع کے 100ترقی پسند کسانوں کو سکاسٹ چٹھا جموں ایک روزہ تربیتی دورے پر روانہ کیا۔کیمپ کا انعقاد کسان ترقیاتی بورڈ کی مشاورتی کمیٹی نے ڈائریکٹوریٹ ایکسٹنشن ایجوکیشن سکاسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔اس کیمپ کا مقصد کسانوں کو جدید زرعی سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا تاکہ وہ پیداوار میں اضافہ کر کے اپنی آمدن بڑھا سکے ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ کسان اس دورے سے بھرپور استفادہ کریں گے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اس طرح کے دوروں کا اہتمام کرنے کی تلقین کی۔ریاست کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے منظور احمد لون نے افسران کو ریاست کے اندر اور ریاست سے باہر کسانوں کے دوروں کا اہتمام کرنے کے لئے کہاتاکہ وہ زراعت سے متعلق جدید جانکاری حاصل کرسکیں۔بورڈ کے سیکرٹری عبدالحمید وانی نے بورڈ کی حصولیابیوں اور اس طرح کے دوروں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔پروگرام میں ناظم زراعت جموں ایچ کے رازدان ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا جتندر سنگھ ، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت کلبوشن سامیال ، چیف ایگریکلچر آفیسر جموں این کے مشرا ، بورڈ کے ممبران اور کئی دیگر کسانوں نے شرکت کی۔ 
 
 
 

 منڈل میں ہائی ٹیک نیٹ شیڈ کا افتتاح 

جموں//باغبانی ، ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری منظور احمد لون نے ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ایچ کے راز دان ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں راکیش کمار سرنگل ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ ایس جتندر سنگھ ، منیجنگ ڈائریکٹر ایگرو انڈسٹری بھوانی رکوال کی موجودگی میں پنوترا چک ( منڈل ) گائوں میں ایکزوٹِک سبزیوں کے لئے ہائی ٹیک نیٹ شیڈ کا افتتاح کیا۔ منظور احمد لون نے ریاست میں اس نئے تجربہ گاہ کا معائینہ کرنے کے دوران اپنی خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور بروکولی ، لٹیوز ،زُچنی،کوکمبر جیسے ایکزوٹک سبزیوں کو اُگانے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کی سراہنا کی۔متعلقہ کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے منظور احمد لون نے جموں میں اِن سبزیوں کواُگانے کاخرچہ اوران سے حاصل شدہ آمدنی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اس تجارت کی طرف راغب کرانے پر زور دیاتاکہ ریاست میں بے روزگار ی کے مسئلے کے ساتھ کسی حد تک نمٹا جاسکے ۔ایچ کے رازدان نے اس موقعہ پر سیکرٹری موصوف کو اس طرح کے پہلے قدم سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیٹ شیڈ 4000مربع میٹر پر محیط ہے اور محکمہ زراعت ک تکنیکی رہبری سے راشٹریہ کرشی وِکاس یوجنا کے تحت قائم کیا گیا ہے۔بعد میں زونل آفس منڈل میں کسانوں کے ایک اجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے منظور احمد لون نے کسانوں کو درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ( اِن پُٹس ) کے ایس سمبیال ،چیف ایگریکلچر جموں / سانبہ این کے مشرا،پوٹیٹو ڈیولپمنٹ آفیسر اے ایس رین و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
 
 
 

لون نے کمپوزٹ اولڈ ایج ہوم پر جاری کام کا جائزہ لیا

جموں//سماجی بہبود کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کوٹ بلوال کا دورہ کیا اور وہاں کمپوزٹ اولڈ ایج ہوم و باز آباد کاری ہوم فار چلڈرن پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سیکرٹری موصوف کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ جے کے پی سی سی 9.73 کروڑ روپے کی رقم سے تعمیر کررہا ہے۔سیکرٹری موصوف نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کے تمام بلاکوں کو تعمیر کرنے میں سرعت لائیں ۔ڈی جی ایم  جے کے پی سی سی نے سیکرٹری موصوف کو یقین دِلایا کہ پروجیکٹ کے چاروں بلاکوں پر تعمیراتی کام 2019ء تک مکمل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اب تک پروجیکٹ کے لئے 2.51کروڑ روپے واگزار کئے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر لون نے متعلقہ افسران کو صلاح دی کہ وہ اس پروجیکٹ کی طرف جانے والی سڑک ، پینے کے پانی اور بجلی کی سہولیت قبل از وقت فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔سیکرٹری نے دورے کے دوران کمپوزٹ ریجنل سینٹر کی تعمیر کے لئے نشاندہی کی گئی سائیٹ کا بھی دورہ کیا اور سماجی بہبود محکمہ کے ناظم کو ہدایت دی کہ اس اراضی کی دیوار بندی یقینی بنائی جائے اور اس پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے مرکزی وزارت سوشل جسٹس کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جموں ، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ، جے کے پی سی سی کے انجینئر و دیگر افسران سیکرٹری موصوف کے ہمراہ تھے۔