مزید خبریں

 نائب تحصیلدار اسامیوں کیلئے نیا انٹر ویو شیڈول جاری

جموں//سٹیٹ کاڈر آئٹم نمبر007 (2015 ) کے تحت جن نائب تحصیلدار اسامیوں کا انٹر ویو17 دسمبر2018 کو منعقد ہونے والا تھا وہ اب کیمپ آفس جے اینڈ کے ایس ایس بی زم زم کمپلیکس رام باغ سرینگر میں22 دسمبر2018 کو صُبح ساڑھے دس بجے لیا جائے گا۔شارٹ لسٹ کئے گئے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ انٹرویو اور کاؤنسلنگ و دستاویزا ت کی جانچ کمیٹی کے سامنے اپنے دستاویزا ت لے کر حاضر ہوجائیں۔
 
 

ڈی سی بڈگام نے ایوشمان بھارت کی پیش رفت کاجائزہ لیا

۔ 42170مستفیدینکی نشاندہی کی گئی ہے

بڈگام// ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹرسید سحرش اصغر نے  ایک میٹنگ کے دوران رواں مالی سال ایوشمان بھارت سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر سی ایم او بڈگام نے بتایا کہ ضلع میں 111105مستفیدین میں سے اب تک 42170کی نشاندہی کی گئی ہے ۔بلاک سطح پر جائزہ لینے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے بی ایم اوز کو ترجیحی بنیادوں پر مستفیدین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی تاکہ30دسمبر2018 تک صد فیصد ہدف حاصل کیا جاسکے۔مقررہ وقت میں ہدف حاصل کرنے کی خاطر لازمی حصولیابیوں کے لئے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسران کو اہل مستفیدین کی نشاندہی کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بڈگام،سی ایم او،بی ایم اووز اوربی ڈی اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔
 
 

سینک سکول مانسبل میں داخلہ عمل شروع

سرینگر//جے اینڈ کے سینک سکول مانسبل میںسیشن2019-20کے تحت داخلہ عمل شروع ہوا ہے ۔سکول کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق سکول میں چھٹی اور9ویں جماعت کے لئے دستیاب نشستوں کی خاطر داخلہ فارم 10فروری2019ء تک ہر کام کے د ن حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم اور دیگر لازمی دستیاویزات 500روپے کے جے کے بنک ڈرافٹ جو کہ پرنسپل جے اینڈ کے سینک سکول مانسبل کے نام ہو کی ادائیگی کے بعد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم www.jksainikschool.comسے ڈائون لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے جس کے ساتھ بنک ڈرافٹ رکھنا لازمی ہے۔داخلہ کے لئے امتحان کی تاریخ17مارچ2019ء مقرر ہے۔
 

نالہ سندھ سے ریت اور بجری نکالنے کا معاملہ

 مزدور طبقہ سے روزی روٹی چھیننے کی کوشش نہ کی جائے:میاں الطاف

ارشاد احمد

گاندربل// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نالہ سندھ سے روزی روٹی کمانے والے مزدور طبقہ سے روزی روٹی چھیننے کی کوشش نہ کی جائے۔میاں الطاف احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرڑ،نونر،گاندربل سمیت دیگر علاقوں سے برسوں سے ہزاروں مزدور دن بھر نالہ سندھ میں محنت و مشکت کرکے ریت،بجری، نکال کر اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے تھے جسے ضلع انتظامیہ نے ٹھکیداروں کو لیز پر دیکر ہزاروں افراد کو روزی روٹی سے محروم کردیا۔میاں الطاف احمد نے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ اس مسئلہ میں فوری طور پر مداخلت کرکے لیز پر دینے والے حکمنامہ کو منسوخ کیا جائے۔
 
 

پی ڈی پی لیڈر کی والدہ فوت

سرینگر// پی ڈی پی لیڈر نذ یر احمد یتو کی والدہ بدھ کوانتقال کرگئیں۔ ان کے انتقال پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سمیت کئی سما جی طبقوں و حلقوںسے تعلق رکھنے والی شخصیا ت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومہ کی جنت نشنی کیلئے دعا کی ہے۔ مرحومہ کو آ بائی علاقہ بادی پورہ چا ڈورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی سنیچروار کوانجام دی جائے گی ۔
 
 

سابق آئی جی پی شکیل بیگ کے والدانتقال کرگئے

بانہال /محمد تسکین / سابق انسپکٹر جنرل پولیس شکیل احمد بیگ کے والد عبداللطیف بیگ مختصر علالت کے بعد بدھ کی صبح اپنی رہائش واقع چھنی ہمت جموں میں انتقال کر گئے۔ وہ نوے برس کے تھے۔ ان کی رحلت پر کئی سماجی اور سیاسی جماعتوں نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مغفرت کی دعا کی ہے۔ 
 
 

گرفتاریوں کا جاری سلسلہ افسوسناک:مسلم لیگ

سرینگر//مسلم لیگ نے پولیس کی طرف سے تازہ گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری قدروں کی پامالی قرار دیا ہے۔ لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے چند روز قبل ہلال احمد وگے ولد عبدالحمید وگے ساکن امشی پورہ شوپیان کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن شوپیان میں مقید رکھا ۔بیان کے مطابق ان کا قصور صرف یہ ہے کہ اُس کا چھوٹا بھائی وسیم احمد وگے عسکریت پسند تھا جو گزشتہ دنوں بٹہ گنڈ میں جاں بحق ہوگیا مگر اس کے باوجود اب ان کے گھروالوں کو تنگ و طلب کیا جاتا ہے۔ اسی طرح خورشید احمد لون ساکن نائد کھے بھی پانچ دن پہلے لمبی مدت کے بعدرہا ہوئے اور ابھی انھیںرہا ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا تھا کہ انہیں دوبارہ گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن سمبل میں بند رکھا گیا ۔محمد رفیق گنائی نے انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ریڈکراس،او آئی سی اور دوسری حقوق البشر کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر کے اندر ہورہی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔اس دوران مزاحمتی لیڈر محمد یوسف گلکار نے سیاسی نظربندوں کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
 
 

جاویداحمدمیر پیش عدالت،24دسمبر تک ریمانڈ پر

سرینگر//سرینگرپولیس نے لبریشن فرنٹ (ح)چیئرمین جاویداحمدمیرکو ایک مقامی عدالت میں پیش کرکے 24دسمبرتک موصوف کاریمانڈحاصل کرلیا۔کے این ایس کے مطابق مزاحمتی لیڈرجاویدمیرکومنگل کی صبح خانیارپولیس نے خانہ نظربندی ختم ہوتے ہی اس تھانے میں درج ایک پرانے کیس کے سلسلے میں اس بناء پرحراست میں لے لیاکیونکہ جاویداحمدمیرمبینہ طورپراس کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضرنہیں ہوئے تھے ۔
 
 
 

 سمبل میںچار برسوں سے زیر تعمیر پرانے پل پرکام ٹھپ

سرینگر //سمبل کے پرانے پل پر چاربر سوں سے زیر تعمیر کام ٹھپ پڑے رہنے کے سبب درجنوں دیہات کو بے حد تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سی این ایس کے مطابق اس پل پر چار برس قبل کام شروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک صرف دو فیصد کام ہی مکمل ہو چکا ہے جبکہ تین برسوں سے اس پل پر کا م رکا پڑا ہے ۔ پل کی عدم دستیابی کے سبب درجنوں دیہات کے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کئی بار حکام کو باخبر کیا گیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔
 
 

 موجودہ صورتحال کیلئے این سی پی ڈی پی ذمہ دار:وکیل

سرینگر// جموں وکشمیر بچاؤ تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے وادی میں موجودہ صورتحال کیلئے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر این سی اور پی ڈی پی کی لیڈر شپ نے مختلف مواقع پر غلط فیصلے نہیں لئے ہوتے تو آج وادی کے حالات اتنے ابتر نہیں ہوتے اور نوجوانوں نے بندوق اور پتھر ہاتھوں میں نہیں اُٹھائے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے لیڈروںنے بڑی سیاسی غلطیاں کی ہیں اور عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
 
 

پلوامہ سانحہ اسرائیلی طرزعمل :سالویشن مومنٹ/ پیروان ولایت

سرینگر// سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے پلوامہ سانحہ میں جاں بحق ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کس جرم کی پاداش میں ان معصوموںکو فورسز نے قتل کیا اور درجنوں کو شدید زخمی کیا۔انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجہ فورسز کو حاصل خصوصی اختیارات ہیں۔انہوںنے نئی دہلی اور اسلام آباد کی سیاسی قیادت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور حتمی حل کی خاطر مذاکراتی عمل شروع کرنے کی اپیل کی۔اس دوران سالویشن مومنٹ کے ایک وفد نے نے پلوامہ جاکر لواحقین سے تعزیت کی۔وفد رقیہ جی،نسیمہ جی ،محمد اسحاق اور نظیر احمد پر مشتمل تھا۔اس دوران  پیروان ولایت کے ایک وفد نے ضلع صدر محمد عباس ملک کی قیادت میں دوسری مرتبہ پلوامہ جاکر غمزدہ کنبوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔پیروان ولایت نے کہا کہ بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر میں نسل کشی کررہا ہے اور 
اقوام عالم کو گمراہ کرنے کیلئے دہشت گردی کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔
 
 

سرکار نے نیوز رپورٹ کی تردید کی

جموں//سرکار نے مقامی اخبارات ،جن میں کشمیر عظمیٰ شامل نہیں،میں شائع شدہ اُن خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ مفتی محمد سعید فوڈ انٹائٹلمنٹ سکیم کو بند کیا گیا ہے۔سرکار کے انڈر سیکرٹری سُشیل کمار متو نے اپنے ایک بیان میں ان خبروں کو بے بنیاد اور حقائق سے بعید قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو یہ سکیم بند کی گئی ہے اور نہ ہی اسے بند کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔
 
 

شیرین مزاری کا بیان حوصلہ افزاء:تحریک کشمیر

سرینگر//تحریک کشمیر کے صدر محمد موسیٰ نے پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق شیرین مزاری کی پارلیمانی تقریر کو کشمیر یوںکے دلوں کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے اس بارے میں نئی پالیسی اپنانے کی جانب اشارہ دیا ہے وہ خوش آئند ہے۔ اپنے ایک بیان میں تحریک کشمیر کے صدر نے کہا کہ شیرین مزاری نے اپنی تقریر میں جس طرح کے نکات ابھارے ہیں۔ اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے سیاستدانوں کو درد پر تبصرہ کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے جبکہ وسیع تر منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ مسلمہ کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر پالیسی سازی وقت کا تقاضا ہے۔ 
 
 
 

عرس مبارک شاہ جیلانؒ 

وقف بورڈ چیئرمین کی لوگوں کو مبارکباد

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ( دستگیر صاحب) کے سالانہ عُرس کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔خورشید احمد گنائی جو کہ وقف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضرت پیر دستگیر صاحب ؒ نے پوری زندگی لوگوں کی روحانی سطح پر رہنمائی کرنے اور انہیں صداقت کی تعلیم دینے میں صرف کی۔انہوں نے کہا کہ دستگیر صاحب ؒ کی تصانیف سے لاکھوں کی تعدا دمیں لوگ مستفید ہوئے ہیں اور یہ لوگ ایمانداری اور حق و صداقت کے راستے پر گامزن ہونے اور عالمی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔مشیر موصوف نے اُمید ظاہر کی کہ یہ عرس مبارک ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔