Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 9, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
19 Min Read
SHARE

دوردراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کو بحال کیا جائے:نیشنل کانفرنس

سرینگر//برفباری کے 4دن بعد بھی دور دراز ،پہاڑی اور سرحدی علاقوں کا وادی کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہے جبکہ ایسے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی ابھی تک بحال نہیں ہوپائی ہے۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ انتظامیہ میٹنگوں اور ذرائع ابلاغ میں بلند بانگ دعوے کررہی ہیں لیکن زمینی صورتحال ان دعوئوں کے عین برعکس ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ دورافتادہ سرحدی وپہاڑی علاقوں میں برف ہٹانے اور لوگوں کو دستیاب بنیادی سہولیات کی بحالی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ 
 

بانڈی پورہ میںITسرگرمیاں شروع کرنے کافیصلہ

 کارخانہ داروں سے ایکسپریشن آف انٹرسٹ طلب  

بانڈی پورہ//ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ نے نوجوانوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے ضلع میں آئی ٹی ای ایس اور بی پی اوز قائم کرنے کی خاطر آئی ٹی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس سلسلے میں ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کارخانہ داروں سے ایکسپریشن آف انٹرسٹ طلب کئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ بانڈی پورہ ضلع میں آئی ٹی ای ایس کے کافی وسائل موجود ہیں اور یہ ضلع ملک میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آسکتا ہے۔اس حوالے سے ای او آئی فارمز حاصل کرنے کی آخری تاریخ 17؍ جنوری 2019ء مقرر ہے جبکہ 24؍ جنوری تک یہ فارم داخل کئے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ 28؍ جنوری کو بِڈ کھولے جائیں گے ۔ مزید جانکاری ضلع انتظامیہ کی ویب سائٹ www.bandipora.nic.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ضلع انتظامیہ نے تجارتی مراکز کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک فریم ورک تیار کیا ہے اور پہلے سے موجودہ پالیسیوں کے علاوہ بھی متعلقین کو کئی دیگر مراعات دئیے جائیں گے ۔
 
 

کچہامہ بارہمولہ کے غلام محمد ملہ عرف ممہ کاک کا انتقال

 بارہمولہ /فیاض بخاری/کچہامہ بارہمولہ کے معروف سماجی و سیاسی کارکن غلام محمد ملہ عرف ممہ کاک منگل کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔ غلام محمدملہ کی وفات پر کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے مرحوم کے گھر جاکر اہل خا نہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ۔مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی 11  جنوری بروز جمعہ کو اُن کے آبائی گائوں کچہامہ شیری بارہمولہ میں انجام دی جائیگی ۔ 
 

اے ڈی سی کپوارہ کی صدارت میں میٹنگ 

امکانی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ

کپوارہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ محمدیوسف میر کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں امکانی آفات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران ڈیزاسٹر منیجمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔میٹنگ کے دوران ڈیزاسٹر منیجمنٹ نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے لوازمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں اے دی سی ہندوارہ ،اے سی آر کپوارہ کے علاوہ ایس ڈی آر ایف اورڈیزاسٹر منیجمنٹ کے نمائندوں کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل پر زوردیا تاکہ آفات کے دوران جان ومال کے نقصان پر روک لگائی جاسکے۔اے ڈی سی نے حساس علاقوں کی ایک فہرست تیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ وہ افرادی قوت اورمشینری کے علاوہ ریت کے تھیلے،کشتیاں اور ڈی واٹر پمپ تیاری کی حالت میں رکھے جائیں۔
 
 

نذیر احمد لاوے کی صدارت میں ’’دِشا‘‘میٹنگ

کولگام//ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا نذیر احمدلاوے کی صدارت میں’’دِشا‘‘ کے تحت ضلع ترقیاتی کوارڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ضلع میںمرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری اورپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی ،سی پی او،اے سی ڈی،مختلف متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران اورآفیسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ کے دوران چیرمین کو ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے مختلف سکیموں کی طبعی اور مالی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔جب کہ میٹنگ میں مختلف فلیگ شِپ پروگراموں کے تحت حصولیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سال2018-19 میںایم جی نریگا کے تحت47976جاب کارڈ اجرأ کئے گئے اور اس طرح ضلع میں11.80لاکھ ایام کار فراہم کئے گئے ہیں۔میٹنگ کے دوران دیگر حصولیابیوںکو بھی اجاگر کیا گیا۔
 
 
 

سہیل بخاری پی ڈی پی میں شامل

سرینگر//محبوبہ مفتی کی طرف سے نوجوانوں کو پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت کے ایک دن بعد ہی سینئر صحافی اور ریاست کے سابق میڈیا صلاح کار سہیل بخاری نے رسمی طور پر پیپلز ڈیموکریٹرک پارٹی یعنی پی دی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے سہیل بخاری کی پارٹی میں شمولیت پر اُن کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کے نوجوانوں کو اس موقعے پر کھڑا ہوکر کے ریاست وقار، امن اور خوشحالی کو بحال کرنے کے مشن میں شمولیت اختیار کرنی چاہئے۔ اس موقعے پر پر سابق ایم ایل اے وثی اعجاز احمد میر بھی موجود تھے۔ سہیل بخاری ایک سینئر صحافی اور نیوز ایکس کے سابق ڈپٹی ایڈیٹر تھے اور ملک کی مختلف نیوز چینلوں جن میں انڈیا ٹوڈے، نیٹ ورک 18اور آئی ٹی وی شامل ہیں، کے ساتھ کام کیا ہے۔ بخاری کو2016میں محبوبہ مفتی کے وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد سرکاری میں میڈیا صلاح کار تعینات کیا گیا تھا۔
 
 

پی ڈی پی چاڈورہ کی زون کمیٹی سمیت تمام بلاک کمیٹیاں تحلیل

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے زون چرارشریف کی زون کمیٹی سمیت تمام بلاک کمیٹیاں تحلیل کی ہیں ۔نئے ارکان کے ناموں کا اعلان علیحدہ طور مناسب وقت پر کیا جائیگا۔پارٹی ترجمان نے ان افواہوں جو سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہیں کہ پی ڈی پی اسمبلی حلقہ انتخاب چاڈورہ میں کسی شخص کومنڈیٹ دے گی ،کی تردید کی ہے ۔ترجمان نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنو ں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ابھی تک اس سلسلے میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ 
 
 
 

منشیات مخالف مہم

گاندربل میں ایک گرفتار،6کلو چرس ضبط

گاندربل /ارشاد احمد /گاندربل پولیس نے ولیار لار علاقے میں ایک منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے 6کلو چرس برآمد کیا۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن لار انسپکٹر نثار ہرہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے تحصیلدار لار فاروق احمد کی موجودگی میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالااور وہاں تلاشی کے دوران چھ کلو گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش نصیر احمد قریشی کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن لار میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
 
 

انجمن علماء عالم دین کی مار پیٹ پر برہم 

سرینگر//انجمن علماء وائمہ مساجد جنوبی کشمیر کے امیرحافظ عبدالرحمن اشرفی نے کھانڈی پورہ کولگام میں وادی کی معروف درسگاہ دارالعلوم سواء السبیل کے استاد اور مشہورعالم دین مفتی اتفاق احمدکی فورسزکے ہاتھوں شدیدمارپیٹ کی مذمت کی ۔ایک بیان میں مولانا اشرفی نے کہا کہ  مدارس اسلامیہ امن کے گھرہیں اوران میں پڑھانے والے علماء کرام رسول اللہؐکے اصلی وارث اور نمائندے ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کولگام سے مطالبہ کیا ہے کہاس واقعہ کی تحقیقات کرکے ملوثین کو سخت سزادی جائے۔
 
 
 

وزیراعظم ناروے کا بیان حوصلہ افزاء:ظفر بٹ/شبیر ڈار

سرینگر //سالویشن مومنٹ اور محاذآزاد ی نے وزیراعظم ناروے کی طرف سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے معاملے میں ثالثی کی پیشکش کو خوش آئندہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کوحل کرنا ہی برصغیر کے مفاد میں ہے۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے بیان کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے مسئلہ کشمیر کو مذاکراتی عمل کے ذریعہ حل کرنے کی وکالت کی ،وہ قابل تعریف ہے۔ظفر نے نئی دہلی کی سیاسی قیادت کو اس انسانی مسئلہ کو  انسانی و سیاسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکراتی عمل کے ذریعہ حل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔محاذآزاد ی کے صدر محمد اقبال میر نے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا بھارتی حکومت کو باور کرارہی ہے کہ جنگ و جدل سے کچھ نہیں نکلنے والا ہے بلکہ بات چیت سے ہی مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے ۔ 
 
 
 

انجینئر نذیر یتو پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر نامزد 

سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وادی میں پارٹی یوتھ ونگ کی کمان سینئر لیڈر انجینئر نذیر یتو کو سونپنے کا اعلان کیا جبکہ چودھری عبدالحمید کو پارٹی کا نائب صدر نامزد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے منگل کو انجینئر نذیر یتو کو یوتھ پی ڈی پی کا صوبائی صدر نامزد کیا۔ انجینئر نذیر یتو سابق مخلوط سرکار میں جموں کشمیر سمینٹس میں وائس چیئرمین کے عہدے پر فائر تھے،جبکہ2013میں وہ پارٹی کی یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری تھے۔اس دوران ترجمان کے مطابق چودھری عبدالحمید کو پارٹی کا نائب صدر اور تنویر حسین خان کو جنرل سیکریٹری یوتھ کے علاوہ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کو اضافی ترجمان نامزد کیا گیا۔
 
 

این سی اور پی ڈی پی موجودہ صورتحال کیلئے ذمہ دار:وکیل

سرینگر//جموں کشمیر بچاو تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے ریاست کی موجودہ صورتحال کیلئے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے لیڈران نے مختلف مواقع پر غلط فیصلے لیکر ریاست کے لوگوں کو اس صورتحال سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے دور اقتدارِ میں سینکڑوں بے گناہوں کا قتل عام کیا گیاجبکہ ہزاروں کی تعداد میں بینائی سے محروم ہوگئے اور اب بھی متعدد لاپتہ ہیں جن کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے لیڈارن نے اقتدارِ کی خاطر ریاستی عوام کا استحصال کیا۔
 
 
 

ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ریاست کے سابق ناظم تعلیم مرحوم غلام رسول آزاد ساکن بھدرواہ کی اہلیہ فاطمہ بیگم کے انتقال پر گہرے صدمے کااظہار کیا ہے۔ پارٹی لیڈران نے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی اور پسماندگان خصوصاً راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر سجاد احمد کچلواور تنویر احمد کچلو کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔پارٹی کے صوبائی صدر جموں دیوندر سنگھ رانا اور سینئر لیڈر خالد نجیب سہروردی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 
 

عمران خان کا بیان کشمیری عوام کی صحیح ترجمانی :مسلم لیگ

سرینگر//مسلم لیگ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے مسئلہ کشمیر سے متعلق دئے گئے بیان کو کشمیری عوام کی ’صحیح اور بروقت ترجمانی‘ قرار دیا۔ لیگ سیکریٹری جنرل محمد رفیق گنائی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسند اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد جس طرح اقوام عالم کے سامنے مسئلہ کشمیر کی حقیقت اور حساسیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالیوں سے پردہ اٹھایا وہ نہ صرف قابل سراہنا ہے بلکہ ان باتوں کی عکاسی کر کے انہوں نے خود اور اپنے ملک کو پورے ایشیاء کا خیرخواہ اور محسن ثابت کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کا ہر مسئلہ کا حل مُفاہمت کے ذریعے نکالنے میں یقین رکھتا ہے کیونکہ عمران خان نے عالمی فورم کی توجہ جس اہم مسئلہ کا پائیدار اور آبرومندانہ حل نکالنے کی طرف مبذول کرائی وہ حقیقت میں پورے ایشیاء کے لئے امن کی کُنجی ہے۔
 
 

سوپور میں جماعت اسلامی کے دیرینہ رُکن فوت

 اسلام اور آزادی کا شیدائی تھا: گیلانی/ صحرائی

 سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے دیرینہ رُکن عبدالرحیم لنگو ساکن سوپورکی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف علاقہ بھر میں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ فلاحی کاموں، غریبوں اور یتیموں کی دیکھ بھال اور علاقے کے اہم مسائل پر اپنی مخلصانہ اور قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوا کر وہ اپنی ایک پہچان بنا چکے تھے۔ موصوف کی تحریکی سرگرمیوں کو یاد کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ مرحوم اسلام اور آزادی کے شیدائی تھے اور انہوںنے شعور کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے ایک فعال اور متحریک کارکن کی طرح آزادی اور دینی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کرتے ہوئے علاقے بھر کے عوام کے دلوں میں عزت واحترام کا مقام حاصل کیا تھا۔ اس گھر کے ساتھ ذاتی اور گھریلو تعلقات کو یاد کرتے ہوئے گیلانی آبدیدہ ہوگئے اور اُن کی شفقت، محبت اور تحریکی لگن کو اپنی زندگی کی خوبصورت یادیں قرار دیکر کہا کہ ان کی موت نے اس علاقے میں ایک بہت بڑا خلا پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوپور اور ملحقہ علاقہ ایک مخلص، دیانتدار اور شفیق ہمدرد سے محروم ہوگیا، کیونکہ اس پورے علاقے میں جب بھی کسی پر کوئی آفت آتی تھی تو یہ مردِ خدا سب سے پہلے وہاں پہنچ جاتا تھا۔ تنظیمی وابستگیوں اور علاقائی حدبندیوں کے بغیر یہ مردِ درویش ہر کسی کی ڈھارس باندھنے کے لیے موجود ہوتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کے تمام لوگ انہیں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور یہاں کے عام لوگ خاص کر مصیبت اور غمزدہ عوام اپنے اس محب کی کمی شدّت سے محسوس کریں گے۔ گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل اور یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ گیلانی کی ہدایت پر ان کے دونوں فرزندوں ڈاکٹر نعیم الظفر گیلانی اور نسیم الظفر گیلانی کے علاوہ ان فرزند نسبتی سید ظہور الحق سوپور گئے جہاں انہوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین تک گیلانی کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس دوران گیلانی صاحب نے سراج مخدومی ساکن تجر شریف سوپور حال لالبازار کے برادر کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کی دُعا کی۔  تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے جماعت اسلامی سوپور کے دیرینہ رُکن عبدالرحیم لنگو کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالرحیم لنگو ایک سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کا بہی خواہ تھا اور مرحوم نے ابتداء سے ہی تحریک اسلامی کا ساتھ دیا۔ صحرائی نے کہا کہ عبدالرحیم لنگو نے اقامت دین کی خاطر پوری زندگی ایک داعی کی حیثیت سے کام کیا اور اس جرم میں ان کو جیلوں کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ صحرائی نے مرحوم کی جنت نشینی کے لیے دُعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔درایں اثنا تحریک حریت کے لیڈر محمد یوسف لون نے آزادی پسند کارکن غلام نبی وسیم آرمپورہ کپواڑہ کے والد کی وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثنا تحریک حریت نے مشتاق احمد گنائی نارو بڈگام کے والد نسبتی کے انتقال پر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور تحریک حریت کے ذمہ دار سید امتیاز حیدر نے مرحوم کے گھر جاکر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?