Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 10, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

قبائلی بچوں کیلئے 3نئے رہائشی اسکولوں کا قیام

۔32لاکھ 67ہزار روپے واگذا ر

جموں/ سیکرٹری قبائلی امور عبدالمجیدبٹ نے جموں میں محکمہ کے افسران کی ایک میٹنگ میں جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔محکمہ کے ڈائریکٹر نے میٹنگ میں بتایا کہ اننت ناگ اور کولگام میں اَکلاویہ رہائشی سکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ کرگل ، پونچھ ، راجوری اور دیگر اضلاع میں باقی ماندہ کام جاری ہے ۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال کے دوران گریز ، کوترانکا اور بدھل میں تین نئے ایسے سکول منظور کئے گئے ہیں جن پر تخمینہ 16کروڑ روپے میں سے 32لاکھ 67ہزار روپے واگذا ر کئے گئے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مرکز کی طرف سے راجوری او ر سنگرونی میں دو مِلک ولیج قائم کرنے کے لئے 31لاکھ اور 4ہزار روپے واگذار کئے گئے جبکہ 19دیہات کو کلسٹر ٹرائبل ولیجز کے طور ترقی دی جارہی ہے ۔سیکرٹری موصوف نے تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور قبائیلی آبادی کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اُنہوں نے قبائیلی طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے شروع کی گئی سکیموں اور دیگر پروجیکٹوں کی مؤثر عمل آوری پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں مختلف محکمہ جات اور متعلقہ ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدہ داران نے شرکت کی۔
 

جموں میں شہری بلدیاتی اداروں کے نو منتخب ممبران کیلئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر

جموں// جموں کے شہری بلدیاتی اداروں اورمیونسپل کارپوریشنوں کے نو منتخب ممبران کے لئے جے کے امپا کی طرف سے منعقدہ تربیتی پروگرام  اختتام پذیر ہوا۔اس مرحلے میں کٹرہ، ریاسی، راجوری اور تھنہ منڈی کے شہری بلدیاتی اداروں کے ممبران نے شرکت کی۔جموں میں3 دسمبر سے 9 جنوری تک جاری اس تربیتی پروگرام کے دوران شہری بلدیاتی اداروں کے400 ممبران نے11 بیچوں میں ادارے کے سدھڑا کیمپ میں شہری بلدیاتی اداروں کے کام کاج، میونسپل ایکٹ کے مختلف گوشوں، اُن کی ذمہ داریوں اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تربیت حاصل کی۔اس موقعہ پر تمام شرکاء کوتربیتی اسناد بھی دی گئیں۔کشمیر اور جموں میں منعقدہ ان تربیتی پروگراموں میں مکانات و شہری ترقی محکمہ کا اشتراک شامل تھا۔اس موقعہ پر امپا کے کئی عہدیدار اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔
 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل کی حکام کے ساتھ تعارفی میٹنگ

گاندربل// ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شفقت اقبال نے ضلع اورسیکٹورل آفیسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی۔ضلع انتظامیہ کے تمام آفیسران کے ساتھ پہلی دفعہ بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے تمام محکموں کے کاج کاج میںمثبت بدلائو لانے کی امید ظاہر کی تاکہ ضلع میںترقیاتی عمل میں سرعت لائی جا سکے۔انہوںنے تمام دستیاب وسائل کا ذمینی سطح پر منصفانہ استعمال کرنے پر زوردیا۔اے ڈی ڈی سی نے آفیسران کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے اورزمینی سطح پر مثبت اورمتوقع نتائج بر آمد کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔انہوںنیترقیاتی عمل کے لئے اہداف مقرر کرنے کی بھی ہدایت دی اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زوردیا۔
 

سر ی کلچر محکمہ کے اہلکار تربیت کے لئے بنگلورو روانہ 

سری نگر// سریکلچر محکمہ کے 15اہلکاروں کے ایک گروپ کو نیشنل سلک سیڈ آرگنائزیشن بنگلورو کے تربیتی دورے کے لئے محکمہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹرنے رو انہ کیا ۔اُنہو ں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کی بدولت مذکورہ اہلکاروں کو سیڈ پروڈکشن میں عملائی جارہی جدید ٹیکنالوجی اور طور طریقوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔
 

کہموہ فارسٹ بلاک میںمفت گیس کنکشن فراہم 

بارہمولہ// بارہمولہ فارسٹ ڈویژن نے کہموہ فارسٹ بلاک کے تحت آنے والے دیہات میں مستحق لوگوں کو شالیمار گیس ایجنسی کے اشتراک سے مفت گیس کنکشن فراہم کئے۔یہ گیس کنکشن پی ایم یو وائی کے تحت خواتین نمائندوں کے ذریعے فراہم کئے گئے۔اس موقعہ پر ڈی ایف او جے وی ڈویژن پرویز احمد وانی اورمحکمہ جنگلات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ڈی ایف او نے کہا کہ جنگلات کے بالن کے متبادل کے طور پر رسوئی گیس استعمال کرنے سے جہاں گھروں میں ماحولیاتی کثافت کم ہوگی وہیںلوگوں کو بالن پر انحصار کرنا نہیں پڑے گا۔ جبکہ لوگوں کی صحت پر مثبت اثرات بھی پڑسکتے ہیں اور جنگلوں کا تحفظ بھی یقینی بن جائے گا۔اس دوران انہوںنے جنگلات کے تحفظ کے لئے لوگوں سے بھرپور تعائون طلب کیا۔
 

قاری طارق احمد سے انجمن علماء وائمہ مساجد کااظہار تعزیت

سرینگر//معروف عالم دین قاری طارق احمدمہتمم مدرسہ شمس العلوم کیلم وصدر امور مکاتب انجمن علماء وائمہ مساجد کی نانی جان صاحبہ کے انتقال پرمتعدد علمائے دین نے قاری طارق احمد اور لواحقین کے ساتھ تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میںانجمن علماء وائمہ مساجد کشمیر کے امیرحافظ عبدالرحمن اشرفی مہتمم دارالعلوم سیدالمرسلین چوگام قاضی گنڈ،سرپرست اعلی مفتی محمدقاسم قاسمی خطیب جامع مسجد کولگام،سکریٹری جنرل مفتی شیرازاحمدقاسمی مہتمم دارالعلوم رحمانیہ سلیالوں، نائب امیر مفتی توصیف احمد قاسمی مہتمم تحفیظ القران ہاری ترال، ترجمان مفتی بلال احمد،سیکریٹری مفتی عرفان الامین،مفتی اعجازاحمد قاسمی کنڈ، مولانا ڈاکٹرغلام مصطفے خان امیرضلع بانڈی پورہ، مولانا تنویراحمد ندوی امیرضلع سرینگر، مولانا اعجازاحمدندوی ، مولانا قاری نوازاحمدشان  ناظم تعلیمات اوراستاذقرات دارالعلوم سیدالمرسلین،غلام نبی ڈار سیکریٹری جنرل دارالعلوم سیدالمرسلین ،غلام محمد شاہ ، مولوی جاویداحمد،حافظ اعجاز احمد مہتمم دارالعلوم مفتاح القران ٹنجلو،حافظ مبشراحمد حافظ عبدالرشید حافظ قاری عبدالکریم مہتمم امددیہ کانچلو،امیرضلع کولگام مفتی عمران احمد،حافظ گلزار وغیرہ نے معروف عالم دین قاری طاریق احمد مہتمم مدرسہ شمس العلوم کیلم و صدرامورمکاتب انجمن علماء  وائمہ مساجد کی نانی جان صاحبہ کے رحمت حق ہوجانے پر مولاناموصوف اور لواحقین کے ساتھ تعزیت اورہمدری کااظہارکیاہے۔ انہوںنے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں انجمن علماء  وائمہ مساجد کشمیر سے وابستہ تمام علماء ومفتیان، حفاظ قراء اورائمہ مساجد غمزدہ کنبے کے غم میںبرابرشریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرماے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرماے ۔ 
 

ریشی بب کے انتقال پرڈاکٹر فاروق کا اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے دیرینہ رکن اور بزرگ شخصیت عبدالخالق ریشی المعروف ریشی بب ساکن منی گام سیر ہمدان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کی خدمات کاتذکرہ کرتے ہوئے جملہ سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔ 
 

مٹن کے قمرالدین کا انتقال ، مسلم لیگ کااظہار افسوس

سرینگر//مسلم لیگ نے پٹن اسلام آباد کی عظیم دینی شخصیت حاجی قمرالدین کی طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اورہمدردی کااظہار کیا ہے۔لیگ تر جمان نے ایک بیان میں کہا کہ مرحوم حاجی قمرالدین نے اپنے دائرہ حیات میں ہمیشہ قرآن و سنت کی پیروی کی اورمحد سے لے کرلحد تک آفاقی تعلیمات کے عین مطابق زندگی گذارنے کی حتی المقدور کوشش کی اور جن کے بچھڑنے سے پورا علاقہ مٹن غمگین و سوگوار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں پوری مسلم لیگ اس غم کو اپنا غم سمجھتے ہوئے مرحومین کے پس ماندگان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور اللہ پاک سے دست بدعا ہے کہ وہ مرحوم کے تمام سہوؤں اور خطاؤں سے درگزر کرتے ہوئے انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت بخشے۔
 

غلام نبی حاجی کے انتقال پر نیشنل رہنماغمگین

براڈکاسٹراشفاق لون کیساتھ رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کااظہار یکجہتی
 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر،ناصراسلم وانی ودیگرنے عید گاہ کے معروف تاجر خواجہ غلام نبی حاجی (زینہ کدل) کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔ یاد رہے مرحوم غلام نبی حاجی ریڈیو کشمیر کے معروف براڈکاسٹر اور صحافی محمد اشفاق لون کے مامو جاں تھے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور دیگررہنمائوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر ؤچیرمین جموں و کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسایٹی مبارک گل اور چیرمین شمالی کشمیرخواجہ محمدشفیع نے بھی ریڈیو کشمیر سرینگرکے  پروگرام’ شہربین ‘کے ایڈیٹر اشفاق لون کے ماموں جان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔
 
 

 صحافی منصورقادرکی والدہ کا انتقال

 صحافتی سماجی اور سیا سی حلقوں کی تعزیت

 سرینگر// سینئر صحافی اور سی این ایس کے بیورو چیف جموں منصور قادر کی والدہ مختصر علالت کے بعد اپنے آ بائی علاقہ بھدرواہ میں انتقال کر گئیں۔صحا فتی اور سما جی طبقوں و حلقوںسے تعلق رکھنے والی شخصیا ت نے منصورقادر اوردیگر سوگوراں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے مرحومہ کی جنت نشنی کیلئے دعا کی ہے۔ صحافی منصور قادر کی والدہ حاجر ہ بیگم زوجہ ماسٹر غلام قادر ساکن سرافہ بھدروہ بدھوارصبح انتقال کرگئیں۔سی این ایس کے مدیر اعلی ٰ رشید راہی اور اسسٹنٹ ایڈ یٹر سا حل نذیر نے منصورقادرکے علاوہ دیگر تمام سوگواراں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ اور غمزدگان کو صدمے برداشت کرنے کی توفیق و صلاحیت عطا کرے۔ مرحومہ کا رسم چہارم گیارہ جنوری کو آ بائی علاقہ میں انجام دیاجائے گا۔
 

غلام نبی وسیم سے تعزیت پرسی

سرینگر//مسلم خواتین مرکزکی چیئر پرسن یاسمین راجہ اورینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی نیمزاحمتی لیڈر غلام نبی وسیم کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ مسلم خواتین مرکز کی چیرپرسن یاسمین راجہ نے تحریک استقلال کے چیئرمین غلام نبی وسیم کے گھر جاکر اُن کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025
کشمیر

۔3غیر فعال سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا انتباہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?