عمران فاروق کوڈاکٹر یٹ کی ڈگری تفویض
جموں //جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر دفتر سے منسلک پی آر او عمران فاروق کو شعبہ ارضیات میں ڈاکٹر ڈگری سے سرفراز کیا گیا ہے ۔عمران فاروق جموں یونیورسٹی کے شعبہ اراضیات میں رایکٹر بھدرواہ کیمپس پروفیسر جی ایم بٹ اور ڈاکٹر ایس کے پنڈتا کی سرپرستی میں مذکورہ شعبہ میںتحقیقی کام کر رہے تھے ۔عمران فاروق بھدرواہ بنی ،جموں شاہراہ کے ساتھ ’سٹر یکچر ل جیو میٹری اور ٹیکٹونسٹراگرافک یونٹس کے جیو تکنیکی پہلوؤں‘پر تحقیق کر رہے تھے ۔عمران فاروق اس سے قبل جنرل زرور سنگھ آڈیٹو ریم کے پی آر او ویوجی سی کی جانب سے شروع کئے گئے پروجیکٹوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔
سابق ایم ایل اے کو خراج عقیدت پیش
جموں //بٹوال کمیونٹی کے اراکین کی جانب سے چک لعل دین میں ایک پروگرام کااہتمام کیا گیا جس کے دوران سابقہ ممبراسمبلی اور جموں وکشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ست پال لکھو ترہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس پروگرام کے دوران کمیونٹی کے اراکین کی جانب سے مرحوم کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی ۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر وریندر پال لکھوتراہ نے کہا کہ مرحوم ہمیشہ سچائی کیلئے اور پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے آواز بلند کی ہے ۔آر ایل کیتھ کے علا وہ دیگران نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس پروگرام میں سابقہ ایم ایل اے فقیر چند ،میو نسپل کونسلر کریشن لعل کیتھ ،پی بوس لکھوتراہ ،ایڈو کیٹ ششی کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔
تاریگامی کا اظہار تعزیت
جموں //سی پی ایم (ایم )کے سنیئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی کی قیادت میں ریاستی اکائی کی جانب سے گاندھی نگر جموں میں ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران پارٹی کے سنیئر کارکن مکھن لعل بٹ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔اس اجلاس کے دوران پارٹی اراکین نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ تاریگامی نے مرحوم کی جانب سے تنظیم کی مضبوطی کیلئے کئے گئے کاموں پر بھی روشنی ڈالی۔
۔13برس سے مفرور شخص گرفتار
جموں //گزشتہ 13برسوںسے مفرور ایک شخص کو جموں پولیس نے گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق جموں پولیس نے ایک خفیہ اطلاع موصول ہو نے کے بعد جائیداد پر ناجائز قبضہ کے سلسلہ میں درج ایک مقدمے میں مطلوب ہرجیت سنگھ کو کنجوانی علا قہ سے گرفتار کرکے کیس کی تحقیقات دوبارہ سر شروع کر دی ہے ۔