Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 27, 2019 2:12 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
20 Min Read
SHARE

پلس ٹوکنٹر یکچول لیکچرار وں کی بھوک ہڑتال 743ویںدن بھی جاری

جموں //محکمہ تعلیم میں کام کر رہے پلس ٹو کنٹر یکچول لیکچراروں نے ریاستی انتظامیہ پر غیر سنجیدگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ گزشتہ 743دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں مگر ان کے جائز مطالبات کی سنوائی تک نہیں ہورہی۔پریس کلب جموں میں آل جموں وکشمیر کنٹریکچول لیکچرار فورم کے بینر تلے کی جارہی بھوک ہڑتال کے دوران ایسوسی ایشن کے صدر ارون بخشی نے کہاکہ ملازمین اپنے مطالبات کے سلسلہ میں ایک لمبے عرصہ سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں تاہم ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کے وفود نے ریاستی گورنر کے مشیر خورشید گنائی کیساتھ ملاقات کر کے ملازمین کی مانگوں کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کی تھی اور انہوں نے عارضی لیکچراروں کی مانگوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کر نے کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن اس کے بعد عملی طورپر کو ئی قدم نہیں اٹھا یا گیا ۔موصوف نے کہا کہ اپنی مانگوں کے سلسلہ میںفورم کے وفود نے ریاستی گورنر سے بھی ملاقاتیں کی جنہوں نے ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے کا یقین دلایا تھا لیکن اسی دوران سیکریٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے ایک حکم نامہ زیر نمبر 78Edu,2019 کے تحت ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی گئیںکہ محکمہ میں نئی تعیناتیوں کے سلسلہ میں اقدامات اٹھا ئے جائیں،جوان کے کیساتھ نا انصافی ہے ۔موصوف نے ملازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ متحد ہوکر اس جدوجہد کو جاری رکھیں۔
 
 
 

چھٹی جموں وکشمیر وومن سائنس کانگریس کا افتتاح

جموں //گورنمنٹ وومن ڈگری کالج گاندھی نگر میں چھٹی جموں وکشمیر وومن سائنس کانگریس کا افتتاح کیا گیا ۔اس تین روزہ سائنس کانگریس کا افتتاح ریاستی گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کیا تاہم مذکورہ سائنس کانگریس کا اہتمام گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگر نے جے اینڈ کے سٹیٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر خورشید احمد گنائی نے منتظمین کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خواتین میں سائنسی اور تحقیقی جذبے کو اُجاگر کرنے اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں اُبھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک میں لڑکیوں کے لئے سائنسی مضمون میں کافی وسائل موجو د ہیں۔ انہوںنے کہا یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں تعلیم اور تحقیق کے معیارمیں بہتری لانے کے لئے اختراعی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔مشیر نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے تبدیلی رونما ہور ہی ہے اور سائنسی ایجادات سے عوام کی بہبود اور بقا کو یقینی بنایا جا نا چاہیئے ۔اس موقعہ پر انجو بھسین نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوج کے شعبے میں خواتین کے رول کو اُجاگر کیا جائے اور خواتین سائنسدانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ استفسار کرنے کا موقعہ فراہم ہو۔ دیگر لوگوںکے علاوہ وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی آف جموں پروفیسرانجو بھسین ، پرنسپل جی سی ڈبلیو گاندھی نگر ڈاکٹر کوشل سموترا اور کئی دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیںجبکہ ان کے علا وہ معروف سائنسدانوں ، تحقیق دانوں ،اساتذہ اور طلاب کی ایک بڑی تعداد نے بھی سائنس کا نگریس میں شرکت کی۔
 
 
 

بھارت کا پاکستان پر فضائی حملہ 

ملکی عوام فو ج کی کارروائی پرخوش :کانگریس 

جموں //پردیش کانگریس کمیٹی نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے سرحدی علا قوں کو نشانہ بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملکی عوام فوج کے کارنامے پر خوش ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں پردیش کا نگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما نے فضائیہ کے پائلٹوں کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک بہترین کارنامہ انجام دیا ہے جس کے بعد پورا ملک فوج کیساتھ کھڑا ہے۔موصوف نے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں کی گئی کاروائی پر ملکی عوام خوش ہے جبکہ مرکزی حکومت پاکستان کے زیر انتظامیہ علا قوں سے ریاست میں پھیلائی جاری دہشت گردی کیخلاف مضبوطی کیساتھ کاروائی انجام دے رہی ہے ۔
 
 

آل جموں وکشمیر ہائوسنگ بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی تشکیل نو 

جموں //جموں وکشمیر ہوسنگ بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دی گئی ۔اس سلسلہ میں ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر بابو حسین ملک اور آل جموں وکشمیر ہائوسنگ بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شام سنگھ نے مشترکہ طورپر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنظیم کی تشکیل نو کے دوران رجندر کمار شرما کو جنرل سیکریٹری ،راجیش کمار کو نائب صدر ،منیر احمد نائب صدر کو باڈی میں شامل کیا گیا ہے ۔ آل جموں وکشمیر ہائوسنگ بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر نے انتظامیہ پر خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلہ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی گورنرانتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی مانگوں و مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔یاد رہے کہ ملازمین کی جانب سے محکمہ میں خالی پڑی اسامیوں کو جلداز جلد پُر کرنے ،بھرتی عمل کے قوانین میں ترمیم ،درجہ چہارم کی اسامیوں کو پُر کرنے اور ایس آر او 43کے تحت زیر التوء معاملات کو جلداز جلد حل کرنے کی مانگ کی جارہی ہے ۔اس موقعہ پر راجندر کمار شرما ،موتی رام ،عبدالوحید ،سبھاش چندر ودیگران نے بھی خطاب کئے ۔
 
 
 
 

کانگریس اور اس کے اتحادی موجود حالات کیلئے ذمہ دار :جتیندر سنگھ 

کٹھوعہ //مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کاکانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کیلئے کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں ذمہ دار ہیں ۔کٹھوعہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنڈت جواہر لعل نہرو نے شیخ عبداللہ کے کہنے پر کشمیر کا کچھ حصہ پاکستان کے حوالے کیاجس کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سطح پر سابقہ حکومتوں کی جانب سے کی گئی غلطیوں کو حل کیا جائے گا ۔مرکزی وزیر نے حالیہ دنوں میں پلوامہ ضلع میں ہوئے فدائین حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں ریاستی کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کا ردعمل تسلی بخش نہیں رہا ۔موصوف نے کہاکہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں محفوظ ہے جبکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت اپنے فوجیوں کیساتھ ہمیشہ کھڑی ہے ۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلہ میں کئی ایک اسکیموں کو بھی شروع کیا ہو ا ہے جن سے فائد ہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔اس موقعہ پر بھاجپا ضلع صدر پریم ناتھ ڈوگرہ ،سنیئر لیڈر ٹھا کر رندیر سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔
 
 
 

 منڈی اور کولگام میں صحافیوں کیساتھ پیش آئے واقعات کی مذمت 

سرینگر//انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر نے منڈی پونچھ اور کولگام میں صحافیوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گورنر انتظامیہ پر زوردیا ہے کہ وہ موجودہ نامساعد اور غیر یقینی صورتحال میں آزادانہ صحافتی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔پونچھ اور کولگام واقعات پر انجمن کی مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ان دونو ں واقعات کو زیر غور لایاگیا۔مجلس عاملہ کے ارکان  کے اجلاس میں یہ بات بھی محسوس کی گئی کہ غیر یقینی صورتحال میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ عوام اور حکومت و انتظامیہ کے درمیان رابطے کی ایک اہم کڑ ی ہے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ صحافی اپنی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ حدود میںرہ کر انجام دیتے رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکام کا تعاون اہم رہا ہے ۔انجمن اردو صحافت کی مجلس عاملہ کے ارکان نے محسوس کیا کہ آئندہ بھی صحافتی برادری اور انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل قائم رہنا چاہئے ۔اجلاس میں ریاستی انتظامیہ پر زور دیاگیا کہ موجودہ صورتحال میں صحافتی برادری کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض آزاد فضاء میں انجام دینے کا موقعہ فراہم کیا جانا چاہئے اور صحافیوں کاتحفظ ہر حال میں یقینی بنانا چاہئے ۔انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ آئندہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روکتھام یقینی بنائی جائے تاکہ ریاستی پریس عدم تحفظ کے احساس کے بغیر آزاد ماحول میں اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں انجام دے سکے۔
 
 
 

خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت پر تقاریب کا اہتمام 

پونچھ//شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کے موقعہ پر پونچھ میں کئی مقامات پر جشن کی تقاریب منعقد ہوئیں۔امام بارگاہ پونچھ میں انجمن جعفریہ پونچھ کی جانب بعد نماز مغربین محفل منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعد از آں مقامی ثنا خواں حضرات نے نعت و منقبت اور قصائد کا نذرانہ پیش کیا۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ وجماعت علی جامع مسجد مولانا ظہور حسین نقوی نے دختررسول ،شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ ؑ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ امام بارگاہ قدیم منڈی میں منگل کے روزبعد نماز ظہرین تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے محفل مقاصدہ منعقد کی گئی جس کا آغاز بھی تلاوت کلام پاک سے ہواجس کے بعد نعت و منقبت پیش کی گئیں۔ اس دوران مشاعرہ بھی منعقد ہواجس میں انتظامیہ کی طرف سے دیئے گئے طرحی مصرعہ’’چلو قرآن سے پوچھیں مقام فاطمہ زہرا‘‘پر اپنا اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے میں حصہ لینے والوں میںسبط جعفر، شاہد رضا صفوی، اکبر علی بانڈے، شبیہ الحسن قیصر، محتشم احتشام، سید عظمت جعفری قابل ذکر ہیں۔محفل کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مولانا اقرار حیدر نے کہاکہ دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ 20 جمادی الثانی ہجرت سے 8برس قبل پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جناب خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیھا کے بیت الشرف میں اس دنیا میں تشریف لائیں،شہزادی کونین ؑاعلی الٰہی اور انسانی کمالات و فضائل کی مالک تھیں، آپؑ کی الٰہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتی تو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے۔ انہوں نے کہاکہ آپ ؑ پوری دنیا کی خواتین کے لئے بہترین اور مثالی نمونہ قرار پائیں۔اس دوران مسجد اہل بیت علیہ السلام بچیتر نگر پونچھ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے بھی بعد نماز مغربین ولادت باسعادت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے حوالے سے محفل منعقد کی گئی جس سے امام جماعت مولانا کرار حسین نے خطاب کیا۔پونچھ اور منڈی کے علاوہ سرنکوٹ اور مینڈھر میں بھی ایسی ہی تقاریب منعقد ہوئیں ۔
 
 
 
 
 
 

دسویں کے بعد طلاب ترک ِتعلیم پر مجبور

ہائی سکول کیری کانگڑہ کادرجہ بڑھانے کی مانگ 

جاوید اقبال

مینڈھر// مینڈھر کے گلہوتہ گائوں کے لوگوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کیری کانگڑہ کا درجہ بڑھانے کی مانگ کی ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ گلہوتہ گائوں ایک وسیع آبادی پر مشتمل ہے اور اس وقت تک علاقہ میںایک بھی ہائر اسکینڈری سکول قائم نہیں کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے طلباء کو دسویں کے بعد کی تعلیم کیلئے کئی کلو میٹر دور جاناپڑتاہے اور چونکہ کچھ لوگ غریب ہوتے ہیں لہٰذا ان بچے اسی وجہ سے ترک تعلیم پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہائی سکول کیری کانگڑہ کو ہائراسکینڈری سکول کادرجہ دیاجائے تاکہ سبھی طلباء آسانی سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔مقامی عوام کے مطابق یہ علاقہ تین پنچایتوں پر مشتمل ہے جس کی آبادی ہزاروں میں ہے ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ تعلیم کو عام کرنے کیلئے سکول کادرجہ بڑھایاجائے ۔مقامی لوگوں نے انتباہ دیاکہ اگر سکول کادرجہ نہ بڑھاتو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوںگے ۔
 
 
 

شرپسندوں کیخلاف کارروائی پر زور

جاوید اقبال

مینڈھر//ریٹائرڈ چیف میڈیکل افسرڈاکٹر محمد یونس چوہدری نے گزشتہ دنوں مینڈھر میں دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شرپسندعناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی پر زور دیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کچھ شر پسند عناصر مینڈھر میں حالات خراب کرنے کے درپے ہیں جن کے خلاف کڑی کارروائی کی جانی چاہئے ۔ن کا کہنا تھا کہ مینڈھر کی سرزمین ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال ہے جہاں سرپسندانہ کارروائی کی کوئی گنجائش نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس بھائی چارے کو قائم رکھنے کی ضروری ہے کہ شرپسندوں کی بیخ کنی کی جائے جنہوں نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قصبہ میں پولیس کی مزید نفری تعینات کی جائے اور غنڈہ صفت عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جاسکے ۔
 
 
 

سرنکوٹ میں نئے نائب تحصیلدار نے عہدہ سنبھالا

بختیار حسین

سرنکوٹ// سرنکوٹ میں نئے نائب تحصیلدار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا جس دوران مقامی نوجوانوں کی طرف سے ان کااستقبال کیاگیا۔حکام کی طرف سے گورسائی سے تعلق رکھنے والے سید تعارف حسین شاہ کو نائب تحصیلدار سرنکوٹ تعینات کیاگیاہے جنہوںنے منگل کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس دوان نوجوانوں نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ ایک مقامی افسرہونے کے ناطے وہ عوامی مسائل حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیں گے ۔استقبال کرنے والوں میں سرپنچ طاہر مرزا،عمران خان ،وسیم شاہ ،ہارون خان،ایڈووکیٹ اعجاز خان،ایڈووکیٹ نقی علی رضوی ،شیراز ملک، نوید کاظمی، طاہرکاظمی وغیرہ شامل ہیں ۔اس موقعہ پر تعارف حسین شاہ نے یقین دلایاکہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے اور ان کی کوشش ہوگی کہ ہر کام وقت پر کیاجائے اور جائز مسائل حل ہوں ۔
 
 
 

۔35اے پر احتجاج کا انتباہ 

بختیار حسین 

سرنکوٹ//یوتھ نیشنل کانفرنس نے آئین کی دفعہ 35ا ے کی تنسیخ پر شدید احتجاج کا انتباہ دیاہے ۔صوبائی نائب صدر شیراز ملک نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت ریاست کو حاصل خصوصی تشخص کے حوالے سے کوئی بھی ایسی غلطی نہ کرے جس کی وجہ سے یہاں آگ لگ جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پینتیس اے کے ساتھ ان کے جذبات جڑے ہوئے ہیں اور اگر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی تو شدید احتجاج ہوگا اور وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار رہیںگے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کو ترقیاتی سمت میں آگے بڑھانے کے بجائے الیکشن کیلئے مدعے ڈھونڈ رہی ہے اور بدقسمتی سے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جو ریاست کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ پینتیس اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے اور اس کی ذمہ دار مرکزی سرکار ہوگی ۔
 
 
 

تھنہ منڈی میں جانکاری کیمپ اختتام پذیر

طارق شال

تھنہ منڈی//نہرو یووا کیندر راجوری اور دداسن بالا لوہر یوتھ کلب کی طرف سے چار روزہ جانکاری کیمپ منعقد کیاگیا جس میں محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج، محکمہ صحت ، میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی اور محکمہ آئی سی ڈی ایس کا تعاون بھی شامل رہا۔اس کیمپ کے دوران مرکز کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور نوجوانوں پر زو ردیاگیاکہ وہ ان سے استفادہ کریں ۔کیمپ کے دوران دداسن بالامیں واقع پانی کے قدرتی چشموں کی صفائی بھی کی گئی ۔اس سلسلے کی اختتامی تقریب میں سرپنچ شہزاد کوثر،تنویر اقبال ،محمد یونس ،رقیہ بیگم ،حاجی محمد بشیر، حاجی عبدالحمید، محمد فاروق یوتھ کلب صدر بھی موجود تھے۔ اس دوران ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

پیر پنچال

سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ کی ہینڈ گرینیڈ، گولیاں اور قابل اعتراض مواد برآمد،تحقیقات جاری

July 5, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?