Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 28, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE
 

محبوبہ مفتی کیخلاف بغاوت کی شکایت

دلی پولیس سے مقدمہ درج کرنیکی درخواست

سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف بھاجپا کے ایک لیڈر نے بغاوت کی شکایت درج کی ہے۔ بی جے پی ترجمان تجندر پال سنگھ بھگہ نے پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی کے خلاف ڈپٹی کمشنر پولیس دہلی کے پاس ایک تحریری شکایت درج کی،جس میں پولیس سے محبوبہ مفتی کے خلاف انکے’’ قوم مخالف بیان‘‘ پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔(کے این ایس)
 
 
 
 
 

ایڈوکیٹ زاہد علی کاکہ پورہ سے گاندربل تھانے منتقل

سرکاری کریک ڈائون کا سلسلہ ہنوز جاری:جماعت اسلامی

سرینگر//جماعت اسلامی نے کہاہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پولیس کریک ڈائون جاری ہے۔ گذشتہ دنوں سے جاری کریک ڈائون تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہنوز جماعت سے وابستہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ بیان کے مطابق جنوبی کشمیر میں پولیس شبانہ چھاپوں کے ذریعے بزرگ ارکان جماعت بشمول اہلخانہ کو گرفتار کرلیتے ہیں جو انتہائی مذموم عمل ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ ادھر ترجمان اعلیٰ ایڈوکیٹ زاہد علی جو کاکہ پورہ تھانے میں پابند سلاسل تھے کو بدھوار کی سہ پہر گاندربل پولیس تھانے منتقل کیا گیا۔ موصوف22فروری کی شام سے لگاتار پولیس حراست میں ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق قیم جماعت غلام قادر لون ساکن انن ون کپوارہ کو بھی ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ منتقل کیا گیا ہے۔ نیزپولیس نے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے درجنوں ارکان جماعت کو گزشتہ روز سرینگر سنٹرل جیل منتقل کیا ہے اور یہاں پر بھی پولیس ان کی اسیری سے متعلق کوئی جواز پیش کرنے میں ناکام رہی۔ جماعت اسلامی نے انسانی حقوق کی جملہ انجمنوں پرزور دیاہے کہ وہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لے کر ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار اداکرکے متاثرہ عوام پر ہورہے سرکار ظلم و تشدد کے لیے اقتدار پر براجمان طبقے کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

پی ڈی ڈی ڈیلی ویجروں کی مطالبات حل کرنے کی مانگ 

سرینگر// محکمہ پی ڈی ڈی میں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں نے چیف انجینئر کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اس ضمن میں یونین کے سرکل صدر محمد یوسف گوسو کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکمہ سے گزارش کی گئی کہ ڈیلی ویجروں کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
 
 
 

عمران خان کی پیشکش کا مثبت جواب دیا جائے:انجینئریتو

سرینگر//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی صوبائی یوتھ صدرانجینئرنذیراحمد یتونے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش کامثبت جواب دینا چاہئے کیونکہ جنگ سے دونوں ملکوں میں تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ایک بیان میں یتونے کہا کہ’ ہماری جماعت کے بانی رہنما مفتی محمدسعید بذات خود برصغیر میں امن کے داعی تھے۔انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں تو اس سیاست کو ایک طرف رکھکر اس کامثبت جواب دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ مودی کو ایک مدبرسیاستدان کی طرح کام کرناچاہئے کیونکہ وہ نہ صرف وزیراعظم ہیں بلکہ 130کروڑ لوگوں کے رہنما بھی ہیں ۔انجینئر یتو نے کہا کہ مودی کو اٹل بہاری واجپائی کے اُس مشن کو آگے بڑھاناہوگا جسے انہوں نے مفتی محمد سعید کی قیادت میںپی ڈی پی کانگریس حکومت کے ایام میں شروع کیاتھا۔ 
 
 

 فلیگ شِپ پروگراموں کی پیش رفت،ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے جائزہ لیا

شوپیان// ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے حکام کی ایک میٹنگ میں ضلع کمپلیکس بجٹ2018-19ء کے تحت آر اینڈ بی،جے کے پی سی سی اینڈ یو ای ای ڈی کی طبعی اور مالی حصولیابیوںکے علاوہ مختلف فلیگ شِپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے سیکٹر سطح پر پروجیکٹوں،فلیگ شِپ پروگراموں،سی آر ایف،نبارڈ اورمرکزی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
 
 

کیول کمار شرما یکم مارچ کو جموںمیں لوگوں کے مسائل سنیں گے

جموں// گورنر کے مشیر کیول کمار شرمایکم مارچ2019ء جمعہ کو کنونشن سینٹرکنال روڈجموںمیں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل سنیں گے ۔عوامی دربارمیں مختلف ڈیلی گیشن،انفرادی اور اجتماعی وفوداورتنظیمیں صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک مل کر اپنے مسائل اورمطالبات اُن کی نوٹس میںلاسکتے ہیں۔
 
 

صحافی کرامت قیوم اور مفتی تنویر سے اظہار تعزیت

سرینگر//اسلامی تنظیم آزادی نے شمالی کشمیر کے صحافی کرامت قیوم کی ہمشیرہ  کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ۔ایک بیان میں تنظیم اسلامی کے ترجمان نے پسماندگان خصوصاًکرامت قیوم سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے روح کے ابدی سکون کی دعاکی۔بیان میں جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ ؒپانپور کے امام وخطیب مفتی تنویر کے والد کے انتقال پر بھی افسوس کااظہار کیا۔
سامون نے مویشی پالش شعبے میں ہنرمندی کے فروغ کا جائزہ لیا
 

شوپیان میں چنائو عملے کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

شوپیان// آنے والے چنائو کے پیش نظر منی سیکریٹریٹ آرہامہ شوپیان میں ضلع چنائو افسر ڈاکٹر اویس احمد کی نگرانی میں چنائو عملے کو تربیت دی گئی۔اے ایل ایم ٹیز نے تربیتی پروگرام کا اہتما م کیا۔تربیتی پروگرام کے دوران 600پولنگ عملے کو ای وی ایمز،وی وی پی اے ٹیز کے استعمال کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی تاکہ چنائو عمل کا احسن اورخوش اسلوبی سے انعقاد یقینی بن سکے۔اس دوران انہیں اُن کے فرائض کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔تربیتی پروگرام کا انعقاد وچی اورشوپیان اسمبلی حلقوں کے لئے کیا گیا۔
 
 
 
 
 
 

کپوارہ میںچنائو عملے کیلئے جانکاری ورکشاپ منعقد

کپوارہ// ضلع ترقیاتی کمشنرکپوارہ اُنشل گرگ کی نگرانی میں ڈی سی کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں تمام الیکٹورل رجسٹریشن آفیسران،اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسران اورسپروائزروں کے لئے ای وی ایم،وی وی پی اے ٹی کے استعمال کے حوالے سے ایک جانکاری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینرس نے ٹرینیز کو ای وی ایمز اوروی وی پی اے ٹی مشینوں کے بار ے میں تربیت دی۔شرکأ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈی ای او نے انہیں مشینوں کے استعمال کے بارے میں پوری طرح جانکاری حاصل کرنے پر زوردیا۔ڈی ای او نے شرکأ کو سویپ پروگرام،ٹول فری ہیلپ لائین نمبر1950اورویب سائٹ www.nvsp.inکے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔
 
 

 پتوشاہی گرڈ 12اپریل تک چالو کرنے کی ہدایت

بانڈی پورہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے بانڈی پورہ بادام پورہ ٹرانسمیشن لائین کا کام ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ پتوشاہی گرڈ اسٹیشن چالو کیاجاسکے۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار ضلع میں بجلی کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی،اے سی آر،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ،پاور ڈیپارٹمنٹ کے انجینئران اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے محکمہ کے آفیسران پر ٹائوروں کی تعمیر،اورباقی ٹاوروں کو کھڑاکرنے کے دوران بہتر معیار قائم رکھنے کی ہدایت دی۔انہوںنے تاخیر کی وجہ سے عام لوگوں کو درپیش دقتوں پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ گرڈ اسٹیشن کو چالو کرنے سے ضلع میں بجلی کی کمی پر قابو پایاجاسکتا ہے۔اس دوران بتایا گیا کہ 111ٹاوروں میںسے99ٹاور کھڑے کئے گئے ہیں جبکہ 10ٹاوروںکے لئے بنیادوں کی تعمیر کا کام مکمل کیاجاچکا ہے۔
 
 
 

براری پورہ میں مقامی بچوں کیلئے فوج کی ٹیوشن سہولیات 

سرینگر//  براری پورہ میںزوراور آرمی کیمپ نے کالا پہاڑ برگیڈ کی سرپرستی میں مقامی بچوں کیلئے سرمائی ٹیوشن سینٹر کا اہتمام کیا جو کہ 25دسمبر2018 سے لیکر25 فروری2019 تک جاری رہا ۔ اس ٹیوشن سینٹر میں 19 لڑکیوں کے ساتھ ساتھ 29 لڑکوں نے شرکت کی جو کہ7 سے12 سال کی عمر کے تھے۔ یہ تمام طالب علم مقامی سکولوں میںاول سے پانچوں جماعت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ عوامی ملن کے دوران مقامی لوگوں اور ان بچوں کے والدین نے فوج سے ٹیوشن مرکزقائم کرنے کی گزارش کی تھی ۔ ایسے میں فوجی کیمپ زوراور نے ان بچوں کیلئے ٹیوشن کا اہتمام کیا۔لوگوں نے ان اساتذہ کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس ٹیوشن مرکز پر بچوں کو تعلیم دی۔ فوج کی اس کوشش سے ان طالب علموں کو کافی فائدہ ہوا اور وہ اس کیلئے فوج کے شکرگزارہیں۔
 
 

ترقیاتی کمشنر بارہمولہ اور کاروباری انجمنوںکی میٹنگ

ضلع میں اشیائے ضروریہ کی اسٹاک پوزیشن کاجائزہ لیا

بارہمولہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی صدارت میں بارہمولہ قصبے کی تاجر ا نجمنوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران موجودہ صورتحال کے تناظرمیں جس سے وادی میں معمول کی زندگی متاثر ہوگئی ہے،اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر  کاروباری انجمنوں نے ترقیاتی کمشنر کو اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور سٹاک پوزیشن کے بارے میں جانکاری دی۔اس دوران ترقیاتی کمشنر کو یہ جانکاری دی گئی کہ کئی اشیاء کا اگرچہ محدود سٹاک موجود ہے تاہم ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس کمی کو عنقریب ہی پورا کیاجائے گا۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025
کشمیر

۔3غیر فعال سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا انتباہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?