ریاست نے بالآخرمیٹرو مین ڈاکٹر سری دھرن کی خدمات مستعار لیں
جموں اور سرینگر ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشنوں کے پرنسپل ایڈوائیزر تعینات
جموں//حکومت نے ڈاکٹر الاٹو ولاپل سری دھرن جسے میٹرو مین بھی کہا جاتا ہے کو ریاست میں دو ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشنوں کا پرنسپل ایڈوائیزر تعینات کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں ریاست میں دو ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشنوں کے قیام کو منظوری دی ہے ۔ دھیرج گپتا پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی اس کے چئیر مین ہیں جبکہ کمار راجیو رنجن ان دو ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشنوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں ۔ ان کارپوریشنوں میں محکمہ خزانہ ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکرٹری ، سی ای او جے اینڈ کے ارا ، ایڈیشنل سی ای او ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشن جموں /سرینگر ، مرکزی وزارت مکانات و شہری ترقی کے نمائیندے اور بورڈ کے دیگر ممبران بھی شامل ہوں گے ۔ یہ کارپوریشنیں ریاست میں شہری موبلٹی کے معاملے کا مجموعی طور پر جائیزہ لیں گے اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے میں اپنا رول ادا کریں گی ۔ یہ کارپوریشن ریاست میں روز گار کی دستیابی ، معیاری تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ معیاری ٹرانسپورٹ اور بہتر ٹریفک نظامت کی سہولیات دستیاب کرائیں گے ۔ مجوزہ کارپوریشن ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرایع کو مربوط کر کے اختراعی ٹرانسپورٹ نظام وجود میں لائیں گے تا کہ نقل و حمل کے ذرایع میں بہتری آ سکے ۔ ملک میں ماس ریپڈ ٹرانزٹ نظام کا ذکر کرتے ہی ہر ایک کے ذہن میں پہلے ڈاکٹر سری دھرن کا نام آتا ہے جو ایک ریٹائیرڈ آئی ای ایس آفیسر ہیں انہیں پدھم شری اور پدھم بھبوشن سے بھی نوازہ گیا ہے اور انہیں عام طور پر میٹرو مین کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بدلنے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے انہوں نے کون کن ریلوے اور دہلی میٹرو میں بھی بے مثال کام انجام دیا ہے ۔ انہیں اقوامِ متحدہ کی اعلیٰ سطحی کے ایڈوائیزری گروپ میں تین برس تک کام کرنے کیلئے سابق اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری بانکی مون نے تعینات کیا تھا ۔ ڈاکٹر سری دھرن کو ملک میں ماس ریپڈ ٹرانزٹ نظام کی عمل آوری میں ایک وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر سری دھرن کی دو کارپوریشنوں میں پرنسپل ایڈوائیزر کی حثیت سے تعیناتی ریاستی حکومت کی کاوشوں کو تقویت حاصل ہو گی ۔
نٹرنگ تھیٹر کی جانب سے ’ہندی ڈرامہ گرگٹ‘پیش
جموں //نٹرنگ تھیٹر جموں کی جانب سے ہندی ڈرامہ ’گرگٹ ‘پیش کیا گیا ۔اس ڈرامے میں موجود ہ سیاسی اور سماجی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی ہے ۔مذکورہ ڈرامہ ایک کُتے اور ایک رشوت خور پولیس آفیسر پر مبنی ہے جو صورتحال کے اعتبار سے اپنے رنگ بدلتا ہے ۔اس ڈرامے میں ایک جیب کترے کو کتا کاٹتا ہے جو کہ پولیس آفیسر کے پاس اپنے شکایت درج کروانے جاتا ہے جبکہ اسی دوران ایک شخص مذکورہ کتے کو ایک سیاسی شخصیات کا ہو نے کا دعوا کرتا ہے جس کے دوران پولیس آفیسر جیب کتر ا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عزت دار کُتے پر الزام عائد کر رہاہے ۔پولیس آفیسر کہتا ہے کہ وزیر کا کُتا تب تک نہیں کاٹتا جب تک اس کو یہ کہنے کیلئے نہ کہا جائے ۔پولیس آفیسران کی کاروائی کو دیکھتے ہوئے ایک اور شخص نے کہاکہ وزیر کا کوئی کُتا ہی نہیں ہے جس کے بعد پولیس آفیسر نے کتے کی پٹائی کرتے ہوئے اس کے مالک کی تلاش شروع کر دی یہ پٹا ئی تب تک جاری رہتی ہے جبکہ مذکورہ مقامی وزیر کا ایک نوکر سامنے آتا ہے پہلے تو اس نے کُتے پو پہچانے سے انکار کر دیا تاہم بعد میں اس نے کہاکہ مذکورہ کتا وزیر کے بھائی کا ہے ۔اس ڈرامے میں پولیس آفیسر کی جانب سے رنگ بندلنے اور انصافی کی فراہم کی ایک منظر کشی کی گئی ہے ۔اس ڈرامے میں منجو لولاترہ ،ابھینو شرما ،سمے رینہ ،شیوم شرما ودیگر فنکاروں نے شرکت کی ۔
جی ایم سروڑی نے میڈیکل کالج جموں کا کیا دورہ
جموں؍؍سابق وزیر و جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں پہنچ کر تھلاران، ڈیڈپتھ، کوچھال، سگڑی، ترانکھلے، کیشوان، سروڑ اور دراب شالہ سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر سروڑی نے مریضوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انھیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ مریضوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انھیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔موصوف نے مریضوں کیلئے دعا کی کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔اس دوران سروڑی نے شام لال شرما ساکنہ لوئدر ڈیڈپتھ، غلام محمد نائک ساکنہ چھاترو، غلام قادر ساکنہ ادیل، غلام محمد ساکنہ کھر پورہ چنگم، غلام حسین ساکنہ تھالران، جمال دین ساکنہ کینچھا کاہراہ اور بیگمہ بیگم ساکمہ ہوڑا سروڑ کی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کیلئے دعا کی ۔
اسمبلی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ حیران کن :بھیم سنگھ
جموں //نیشنل پنتھرز پارٹی کے بانی پروفیسر بھیم سنگھ نے ریاست میں اسمبلی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے کئے گئے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس غیر اخلاقی قرار دے دیا ۔انہوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کو منعقدہ کروانے کے سلسلہ میں سیاست کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ فیصلے سے بھاجپا کی پالیسی مکمل طور پر عیاں ہوچکی ہے ۔پارٹی ہیڈ کواتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران موصوف نے صدر جمہوریہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس فیصلے میں ذاتی مداخلت کریں تاکہ ریاستی عوام کو جلداز جلد جمہوری نظام فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا سوچ سمجھ کر ریاست میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کرنا چاہتی ہے تاکہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بعد وہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں اپنی پالیسی اپنا سکے ۔اس اجلاس میں ایڈو کیٹ بنسی لعل شرما ،انیتا ٹھاکر ،رومیش کھجوریہ ،سیول سنگھ بالی ۔نیرج گپتا ودیگران بھی موجود تھے ۔
چنگام ،کشتواڑ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام
کشتواڑ// آپسی رواداری کا جذبہ مستحکم بنناے کے مقصد سے فوج کی جانب سے ضلع کے چنگام میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس کا اہتمام امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا۔ کشرت میں وحدت ہمارے ملک کا ایک عظیم ورثہ ہے ، جس نے تمام لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھ کے رکھا ہے۔ایونٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔ اجلاس لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے کا پیغام پھیلانے کیلئے بھی منعقد کیا گیا تھا۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا راادی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایوئینٹ سے لوگوں کو اپنے صدیوں پرانے روایت اور اعتقاد کو برقرار رکھنے کا ایک موقعہ ملتا ہے۔
مینال ،بٹوت کے سکول کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر فراہم
ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع کے مینال ،بٹوت کے گورنمنٹ پرائمری سکول کو فوج کی ڈیلٹا فوس نے آپریشن سد بھاونہ کے تحت ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر فراہم کئے۔فوج نے سکول کے لئے تین ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور اتنے ہی تعداد کے ٹیبل سکول کے لئے بطور عطیہ فراہم کئے۔سکول حُکام کو یہ کمپیوٹر ڈپٹی جنرل منیجر آفسر کامنڈگ کاونٹر انسرجنسی فورس(ڈیلٹا) کی اہلیہ شکھشا مان نے سکول عملہ اور طلاب کی موجودگی میںسپرد کئے۔سکول کے اساتذہ اور طلاب نے فوجی افسروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کمپیوٹروں سے طلاب کو کمپیوٹر تعلیم فراہم کرنے میںکافی مدد ملے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈیجٹل انڈیا مشن کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔