لائسنس شدہ ہتھیاروں کوضبط کرانے کاحکمنامہ منسوخ کرنیکامطالبہ
نصیراحمدکھوڑہ
ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ میں حال ہی میں ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے لائسنس شدہ ہتھیاروں کوضبط کرانے کاحکمنامہ جاری کیایگاہے جس میں اُن تمام افرادکوآگاہ کیاگیاتھا کہ وہ اپنے اپنے لائسنس شدہ ہتھیاراپنے اپنے متعلقہ پولیس سٹیشن میں جمع کرائیںمگرضلع ڈوڈہ کے دیہات کے لوگوں نے اس حکمنامے پراعتراض ظاہرکیاہے ۔اُنہوں نے کہاہے کہ دوردرازعلاقہ اوردشوارگزاردیہاتوں میں ایک ہتھیارہی حفاظت کاذریعہ ہوتاہے اسے بھی جمع کرانے کاحکم دیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں لوگوں کومختلف قسم کے خطرات ہوتے ہیں اوراس کی اہمیت الگ نوعیت کی ہوتی ہے ۔اس سلسلہ میں علاقہ کلی پانڈ، چلترن،گندنہ ، بگلہ بھرت کوہانڈ،دالی ادھیاہنس، کاستی گڑھ ، دیسہ، مرمت وغیرہ کے لوگوں نے گورنرانتظامیہ سے ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کے حکمنامہ کومنسوخ کرنے کامطالبہ کیاہے۔لوگوں کاکہناہے کہ ضلع ڈوڈہ کے علاقہ جات میں ماحول پرامن ہے اورلوگ آپسی بھائی چارہ کے ساتھ صدیوں سے رہتے آرہے ہیں اورکوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوردرازدیہات میں جنگلی جانوروں سے لڑنے کیلئے گائوں کے لوگوں کے پاس ایک ہی ہتھیارہی حفاظت کاذریعہ ہے اگروہ بھی واپس لیاجائے گاتولوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ اس ضمن میں ایک وفدمولوی عبدالحفظ پیرکی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ سے ملاقات کیلئے ان کے دفترمیں گیاتھالیکن ڈی سی موصوف دفترمیں موجودنہ ہونے کی وجہ سے وفدملاقات نہ کرسکا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کاپرزورمطالبہ ہے کہ لائسنس شدہ ہتھیاروں کوجمع کرانے کاحکمنامہ منسوخ کیاجائے ۔
بانہال میں10گرام ہیروئن ضبط، سمگلرگرفتار
رام بن//بانہال پولیس نے ایک مقامی منشیات سمگلرکے قبضہ سے 10گرام ہیروئن (چٹا)ضبط کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او پولیس سٹیشن بانہال اعجازوانی نے جموں سرینگرہائی وے پرٹی چوک کے نزدیک ایک نالہ لگایاجہاں پرایک قصبہ بانہال کے نواحی علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوتلاشی لینے کیلئے روکااوردوران تلاشی اس کے تھیلے سے 10گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔پولیس نے اسے برسرموقعہ گرفتارکرلیا ۔پولیس کے مطابق منشیات سمگلرکی شناخت محمدیونس ولد عبدالسلام ساکن نئی بستی رام بن کے طورپرہوئی ہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے پولیس سٹیشن بانہال میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کرلی ہے۔پولیس کی جانب سے ایس ایس پی انیتاشرماکی ہدایات پر ضلع رام بن میں منشیات مخالف خصوصی مہم شروع کررکھی ہے اورمنشیات سمگلروں کیخلاف شکنجہ کساگیاہے۔
سنگلدان ہسپتال مریضوں کیلئے سوہانِ روح
ملازمین کی طرف سے مریضوں کے بدسلوکی کی ویڈیووائرل
عوام میں تشویش ،بی ایم اوکی تحقیقات کی یقین دہانی
زاہد بشیر
گول// سنگلدان ہسپتال اکثر سرخیوں میں رہتا ہے جو گول رام بن شاہراہ پر واقع ہے اکثر یہاں پر مریضوںکے ساتھ بد سلوکی کی جاتی ہے اور ہسپتال میں اگر چہ انتظامات نہیں ہیںتا ہم اس کے با وجود یہاں مریضوں کے ساتھ ملازمین کی جانب سے بہتر سلوک روا نہیں رکھا جا رہا ہے ۔ حال ہی میںسوشل سائٹوں پر وائرل ویڈیو سے یہاں کی عوام میں سخت تشویش پائی گئی ۔ عام لوگوں نے ویڈیو کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں جاگیردارانہ نظام جیسا ہے جہاں اکثر مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے اور یہاں ملازمین ہاتھاپائی پر بھی اُتر آتے ہیں جس وجہ سے عام لوگ اب اس ہسپتال کا رُخ کرنے سے گریز ہی کرتے ہیں ۔ یہاں پر آنے والے مریضوں کو اکثر رام بن منتقل کیاجاتا ہے ۔ سوشل سائٹ پر وائرل ویڈیو پر جب بلاک میڈیکل آفیسر گول بشیر احمد تراگوال سے بات کی تو انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اُنہوں نے بھی اس طرح کی ویڈیو دیکھی ہے جو قابل تشویش ہے اور وہ کل خود سنگلدان جا رہے ہیں اور قصور واروں کو کڑی سزا دی جائے گی ۔ وہیں بی ایم او نے کہا کہ یہاں پر یہ ملازمین اٹیچ ہیں اور انہیں اپنی جگہوں پر واپس کیا جائے گا اور دوسرے ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔اور اس کی بنیادی سطح پر تحقیقات کی جائے گی اور بی ایم او نے یقین دلایا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے ۔یاد رہے ملازمین کی جانب سے اس سے قبل بھی مریضوں کے ساتھ سخت بد تمیزی اور لڑائی جیسے سلوک پیش آئے ہیں جس پر پہلے بھی انتظامیہ نے صرف یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے با وجود اس پر کوئی روک نہیں لگائی گئی ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد یہاں پر اٹیچ ملازمین کو واپس نہیں کیا جائے گا تو لوگ احتجاج پر اُتر آئیں گے ۔
خطہ چناب کے معروف عالم دین مولانا قاری بدر الدین رحمت حق
تحفظ سنت رام بن ،رابطہ مدراس اسلامیہ ڈوڈہ اورسروڑی کااظہارتعزیت
رام بن//خطہ چناب کی مشہور و معروف شخصیت حضرت مولانا قاری بدر الدین رشیدی ناظم مدرسہ اخیارالعلوم کشتواڑ وصدر رابطہ مدراس اسلامیہ ضلع کشتواڑ کے انتقال پُر ملال پر جہاں پوری ریاست میں علمی حلقوں نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے وہیں خطہ چناب کے تحفظ سنت ضلع رام بن کے صدر مولانا نذیر احمد القاسمی اور ضلع ڈوڈہ کے صدر رابطہ مدراس اسلامیہ کے ترجمان مفتی شاہ محمد ملک قاسمی ، صدر رابطہ مدرس اسلامیہ ضلع ڈرڈہ مفتی پرویز عالم نے نہایت ہی رنج و غم کا اظہار کیا اور اسے علمی میدان میں ایک نقصان بھی قرار دیا ۔ انہوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا قاری بدرالدین نہایت ہی شریف النفس انسان کے ساتھ ساتھ عالم دین بھی تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں دین اسلامی کے خاطر کافی قربانیاں دیں ہیں اور جس طرح سے انہوں نے علمی میدان میں کام کیا ہے وہ نا قابل فراموش ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر قاری مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔علاوہ ازیںسینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر جموں و کشمیر غلام محمد سروڑی نے معروف اسکالر قاری بدر الدین کے انتقال پر ملال پر اظہار دکھ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کشتواڑ کی ایک روحانی شخصیت تھے ۔یہاںجاری ایک تعزیتی پیغام میں سروڑی نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے ایک بڑی خلاء پیدہ ہوئی ہے جسے پر کرنا مشکل ہے اور مرحوم کی موت ملت اسلام کیلئے ایک بڑا دھچکہ ہے ۔سروڑی نے کہا کہ قاری مرحوم ایک نیک سیرت ،خوشنما اور نرم مزاج شخصیت تھے جنہوں نے جنہوں نے پیغام مصطفی ؑعوام تک پہنچایا اور خدمت دین کی ۔موصوف نے قاری مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی کہ باری تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنائت فرمائے اور سوگوار کنبے کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق فرمائے۔
ہائی سکول منگوتہ میں والدین اوراساتذہ کااجلاس
ڈوڈہ //گورنمنٹ ہائی سکول منگوتہ میں اساتذہ اوروالدین کاایک اجلاس منعقدکیاگیا جس میں منگوتہ علاقہ کے سکولوں کے سربراہوں ،امام جامعہ منگوتہ غلام علی ،سرپنچ پنچایت منگوتہ اے محمدیوسف وانی ،سرپنچ منگوتہ بی اشفاق احمد،سرپنچ لابرعاشق حسین اورسکولی طلباء کے والدین اورسکول منیجمنٹ وولیج ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ کامقصدگورنمنٹ ہائی سکول منگوتہ اوردیگرسکولوں کیطلبااوراساتذہ کودرپیش مسائل پرتبادلہ خیال کرناتھا۔اس موقعہ پر خیالات کااظہارکرتے ہوئے محمدصفدرخان نے طلباکی کارکردگی کوبہتربنانے کیلئے ان کے مسائل کاازالہ لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کوچاہیئے کہ وہ والدین کے ساتھ تعلقات بحال رکھ کرطلباء کی تعلیم اوران کی کارکردگی بہتربنائیں۔اس موقعہ پروالدین پرزوردیاکہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پرروزمرہ بنیادپرنظررکھیں۔اس دوران مقررین نے سکولوں میں تعلیمی معیارکی بہتری پرزوردیا۔اس موقعہ پرایک واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیاگیاجس میں والدین تعلیمی نظام کی خامیوں اوران کے ازالہ کیلئے تجاویزدے سکیں گے۔صفدرخان نے سرپنچوں وپنچوں پربھی زوردیاکہ وہ سکولوں کی مرمت کے کام کروائیں ۔
ڈگری کالج کشتواڑمیں شجرکاری مہم کاافتتاح
کشتواڑ//عالمی یوم شجرکاری کے موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑانگریزسنگھ رانانے ڈگری کالج کشتواڑکے احاطے میں دیودارکاپودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کیا۔یوم شجرکاری کے موقعہ پر ڈگری کالج میں شجرکاری مہم کااہتمام محکمہ جنگلات نے محکمہ وائلڈلائف ،26 آرآر فوج اورڈگری کالج کے اشتراک سے کیاتھا۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ضلع میں شجرکاری مہم چلاکر شہتوت، اخروٹ ،اپری کاٹ،سیب وغیرہ کے 30ہزارپودے لگائے ہیں تاکہ ضلع کشتواڑمیں ماحول صاف وشفاف ہو۔انہوں نے شرکاپرزیادہ سے زیادہ پودے لگانے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ دیودارہماری روایتی ثقافت کاحصہ ہیں اس لیے دیودارکے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پودوں کواپنے بچوں کی مانندپالناچاہیئے۔ڈی ایف اوکشتواڑنے عالمی یوم شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ہماراہدف ہے کہ ضلع میںرواں مالی سال کے دوران 1لاکھ پودے لگائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ آج ہم نے دیودارکے 500پودے لگانے کانشانہ حاصل کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پائنس ، بلیوپائن ،کائل، دیودار،چلگوزا پودوں کولگارہے ہیں۔ شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقعہ پر ڈی ایف او کشتواڑبی ڈی ٹھاکور (ایس ایف ایس )، ڈی ایف اومڑواہ وجے کمار(ایس ایف ایس ) ،پرنسپل ڈگری کالج پروفیسرپون شرما، وائلڈلائف وارڈکشتواڑماجدمنٹو، پروفیسرباٹنی فیصل مشتاق، رینج آفیسرکشتواڑناگسینی کے علاوہ ڈگری کالج کشتواڑکے این ایس ایس رضاکاراور فوج کے جوان بھی موجودتھے۔
کاستی گڑھ برچرن سے ہجرت کرنیوالے کنبے ضلع انتظامیہ سے خفا
برفباری اورچٹانیں کھسکنے سے ہوئے نقصانات کامعاوضہ دینے کامطالبہ
نصیرکھوڑہ
ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کے علاقہ کاستی گڑھ برچرن گائوںکے برفباری اورچٹانیں کھسکنے سے ہجرت کرنے والے دودرجن سے زائد متاثرہ لوگوں نے انتظامیہ سے نقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئے ٹیمیں روانہ نہ کرنے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے نقصانات کامعاوضہ دینے کیلئے اقدامات کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے علاقہ کاستی گڑھ برچرن گائوں میں شدیدبرفباری کی وجہ سے رہائشی مکانات کونقصان پہنچاتھا اورپسیاں گرآنے کی وجہ سے متعددکنبوں کوہجرت کرناپڑی تھی ۔ذرائع کے مطابق پنچایت کڈھارمیں متعددلوگوں کے رہائشی مکانوں کوپہاڑوں سے چٹانیں کھسکنے اورپسیاں گرآنے کی وجہ سے نقصان پہنچاتھا اور25 کے قریب کنبوںکونقل مکانی کرنی پڑی تھی لیکن ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے کوئی بھی ٹیم علاقہ میں نہیں پہنچی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ کنبوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔متاثرہ کنبوں کاکہناہے کہ محکمہ مال کی طرف ابھی تک نقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئے کوئی بھی ملازم نہیں بھیجاگیاہے ۔انہوں نے محکمہ مال کے افسران کے تئیں ناراضگی کااظہارکیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایاکہ چٹانیں کھسکنے اورپسیاں آنے کی وجہ سے لوگوں کونقصانات کے عوض کوئی بھی امدادنہیں دی گئی ہے۔متاثرہ لوگوں نے گورنرانتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ وہ نقصانات اورموسمی حالات کے پیش نظران کی بازآبادی کاری کے ساتھ ساتھ نقصانات کاتخمینہ لگاکرمعاوضہ دیاجائے۔
محکمہ جنگلات ،فوج اورپولیس کااشتراک
بٹوت ترنکلامیں 1000پودے لگائے گئے
رام بن//عالمی یوم شجرکاری کی مناسبت سے محکمہ جنگلات نے ایس ایس بی کی 7ویں بٹالین اور84 بٹالین سی آرپی ایف کے اشتراک سے ترنکلابٹوت میں شجرکاری مہم کااہتمام کیاگیا۔اس دوران ترنکلاکے 11 کمپارٹمنٹوں میں دیودار، کائل، سلیکس (ووپنگ ولو)،اوک (بنج ) ، روبنیہ ،اگاوے اورالماس کی مختلف اقسام کے 1000پودے لگائے گئے۔ یہ شجرکاری مقامی لوگوں کی مانگ پر سابق کونسلر بٹوت ایڈوکیٹ ظہورالدین بابرکی قیادت اورڈی ایف اوبٹوت سفیرحسین شاہ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی ۔اس دوران بتایاگیاکہ بٹوت میں جنگلاتی رقبہ سکڑتاجارہاہے ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمانڈنٹ 7 بٹالین ایس ایس بی وپن شرما، 21C، 84 بٹالین مرتونجے کماراورفاریسٹ رینج آفیسرایس ایس چب ،اسسٹنٹ کمانڈنٹس ،سی آرپی ایف ،بٹالین 84 ،اجے ملک اورٹیک چنگ نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
میترہ میں زراعتی نمائش وکسان میلے کاانعقاد
رام بن // ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجازنے میترہ اگریکلچرکمپلیکس میںمنعقدہ زراعتی نمائش وکسان میلے کاافتتاح کیا۔نمائش وکسان میلے کاانعقاد محکمہ زراعت نے اگریکلچرٹیکنالوجی منیجمنٹ ایجنسی سکیم کے تحت منعقدکیاگیا۔اس موقعہ پر محکمہ ایگریکلچر،ہارٹیکلچر،ایپی کلچر، فشریز،انیمل ہسبنڈری ،شیپ ہسبنڈری ،ایمپلائمنٹ اینڈکونسلنگ سنٹر رام بن اورسیری کلچرمحکموں کی طرف سے سٹال لگائے گئے تھے جن میں زراعت سے جڑے آلات کے علاوہ سبزیاں ،دالیں اورمشروم بھی رکھے گئے تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے سٹالوں کامعائینہ کیا۔اپنے خطاب میں سرکارکی طرف سے کسانوں کیلئے چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کسانوں کوان کے شعبے میں ترقی کیلئے مواقعے فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنررام بن شوکت اعجازمہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی انیتاشرمامہمان ذی وقارتھیں۔ اس کے علاوہ اے ڈی ڈی سی رام بن نواب دین اورچیف ایگریکلچرآفیسرالیاس اخترگتوکے علاوہ متعددماہرزراعت ،ٹیکنوکریٹس ،سرپنچ وپنچ بھی موجودتھے۔اس دوران زراعت سے جڑے تاجرنے مختلف قسم کے آلات بھی نمائش میں لگائے تھے۔اس موقعہ پر شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کسانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
ضلع ریاسی میں پوشن ابھیان پکھواڑہ اختتام پذیر
ریاسی//ضلع ترقیاتی کمشنرنے 8 مارچ تا 22 مارچ منعقدکئے گئے پوشن پکھواڑہ کی اختتامی تقریب میں مختلف محکمہ جات کے افسران میں انعامات تقسیم کئے ۔اس دوران آئی ڈی ایس کی جانب سے پوشن پکھواڑہ کی سرگرمیوں کے بارے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنرریاسی اندوکنول رانانے کہاکہ ضلع ریاسی میں پوشن ابھیان کی عمل آوری کیلئے سنجیدہ مہم چلائی گئی ہے جس کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف محکمہ جات نے اپنارول ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ غیرمقوی غذائیت کی وجہ سے لوگوں کی صحت پرمضراثرات مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے شرکاکوپوشن ابھیان کے اغراض ومقاصدکے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر مقررین نے شرکا پرمقوی غذا استعمال کرنے پرزوردیا ۔اس دوران کم عمری میں بچوں کومقوی غذافراہم کرنے کی اہمیت کوبھی اُجاگرکیاگیا۔ انہوں نے خواتین پرزوردیاکہ وہ بچوں کی صاف ستھری غذاپرتوجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ خوراک ایسی ہونی چاہیئے جوآئرن ، زنک اوروٹامن رکھتی ہو اوریہ غذائی عناصردودھ،گوشت ،انڈے اور مچھلی کوروزمرہ خوارک کاحصہ بنانے سے ملتے ہیں ۔اس موقعہ پرپوشن ابھیان پروگرام کے بارے میں جانکاری دی گئی۔پوشن ابھیان پکھواڑہ میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بلاک سطحی افسران بشمول ڈاکٹر بجاج، اسلم، سی ڈی پی اوپونی، انجم گنائی سی ڈی پی اوریاسی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈاینڈسپلائز ناصربٹ، صبا ، بی ڈی اوکٹرہ، سنجیوکمار بی ڈی اوریاسی کے علاہو ضلع سطحی افسران سی ای او ایجوکیشن، سی ایم اوہیلتھ ،ضلع یوتھ سروسز اینڈسپورٹس آفیسر، ضلع اگریکلچرآفیسر،اے سی ڈی ریاسی کوایوارڈعطاکئے ۔اس کے علاوہ رویش رانا سوچھ بھارت پریرک اوردومقامی میڈیانمائندوں ابھیشک اورراہل کوبھی مومنٹوپیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔