مزید خبریں

نٹرنگ کا منفرد اور تخلیقی تھیٹر تربیتی پروگرام کل سے 

نیوز ڈیسک

جموں // ریاست کا ایک نامور تھیٹر ادارہ نٹرنگ ایک منفرد اور تخلیقی بنیاد پر مبنی ایک تربیتی پروگرام ’’ تعلیم میں تھیٹر لا گو کرنا ‘‘ منعقد کر رہی ہے۔ اس بات کی جانکاری نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ 25 مارچ سے منعقدتربیتی پروگرام کا مقصد تربیت پانے والوں کو سکولی سطح پر ہی پرسنلٹی میں سدھار لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میںنٹرنگ کو شخصیت میں اضافہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے یقینی طور شرکا میں اعتماد کو فروغ دینے میں کار گر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر اسے تعلیم کے ساتھ لاگو کیا جائے گا تو اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے،اس سے سکولی بچوں کو سیکھنے میں مدد ملے گی بلکہ بچوں کو متعدد ہنر سے لیس کیا جا سکتا ہے ،جو انہیں زندگی بھر کافی مدد گار ثابت ہوگا۔لیکن ایسی تربیت دینے کے لئے تربیت یافتہ کلا کا رہونے چاہیں ،جس کے لئے اورینٹیشن کی ضرورت ہے۔نٹرنگ 1990سے باقاعدگی سے معنی خیز تھیٹر بچوں کا مہیا کر رہا ہے۔
 
 
 

 ویشنودیوی نرسنگ کالج نے عالمی یوم تپ دق منایا

نیوز ڈیسک

کٹرہ //تپ دق کو ختم کرنے کے لئے ہر سال 24مارچ کو عالمی یوم تپ دق منایا جاتا ہے ،تاکہ لوگوں کو اس عالمی مہلک بیماری سے خبر دار کیا جا سکے۔اسی مقصد سے ویشنودیوی نرسنگ کالج نے عالمی یوم تپ دق منایا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مغربی ممالک میں 5معاملات کے مقابلہ میںبھارت میں فی ایک لاکھ کی آبادی میں 200 سے زائد معاملات سامنے آتے ہیں۔ہر سال اس بیماری سے دنیا بھر میں تقریباً4500لوگ اس بیماری سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں حالانکہ یہ بیماری قابل علاج اور قابل روک ہے۔اس موقعہ پر کالج کے طلاب مضمون نویسی کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا،جس میں کالج کے بی ایس سی نرسنگ طلاب نے کالج کے ایڈمنسٹریٹر ،پرنسپل، فیکلٹی ممبروں اور سٹوڈنٹ آگنائزر ڈاکٹر من موہن ہرجیہ کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ایڈمنسٹریٹر کالج نے اس موقعہ پر کہا کہ ٹی بی ایک مہلک بیماری ہے اور دنیا بھر میں ٹاپ 10 میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ٹی بی کا عالمی دن منانے کا مقصد 2022 تک اس بیماری میں ملوث 40 ملین لوگوں کا علاج کرنا ہے، تاکہ دنیا کو تپ دق کی بیماری سے نجات دلائی جا سکے۔اس موقعہ پر ایک بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا ،جس میں مریضوں اور تیمار داروں کو جانکاری فراہم کی گئی۔
 
 
 

 لبریشن فرنٹ پر پابندی بلا جواز اور قابل مذمت

عالمی سطح پر سفارت کاری میں تنظیم کا اہم رول: مسلم کانفرنس

نیوز ڈیسک

جموں// مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر عائد کردہ پابندی کو بلاجواز،غیر سیاسی اور تدبر و فہم و فراست سے عاری قدم قرار دیتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ محمد یاسین ملک ایک بین الا قوامی قد و قامت کے سیاسی رہنما ہیں اور انکی تنظیم ریاست جموں کشمیر کی ایک مقبول سیاسی تنظیم ہے جو مسئلہ کشمیر کو اسکے تاریخی پس منظر میں پرامن ذرائع کو روبہ عمل لاتے ہوئے حل کرنے کیلئے مصروف جدوجہد ہیں محمد یسین ملک کی قیادت میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ،امریکہ اور دنیا کے بیشتر ملکوں میں کام کر رہی ہے اور پچھلی کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر سفارت کاری میں اس تنظیم کا اہم رول ہے اور ان کے کارکن سیاسی بلوغت کا کامل نمونہ ہیں  اس وقت جہاں ساری دنیا میں مسائل خصوصاً سیاسی کو حل کرنے کی روش چل پڑی ہے ایسے میں کشمیر جیسے دیرینہ مسئلہ کے حل میں بھارت کا یہ قدم صرف روکاوٹیں کھڑا کر نے کا عمل کہا جاسکتا ہے ، لبریشن  فرنٹ  اور جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا کوئی جواز بنتا نہیں ہے اور انکو تشدد سے جوڑنایہ صرف اور صرف انہیں پشت بہ دیوار کرنے کی کاروائی ہے جسکے نتائج کسی طور بھی خطے کے امن اور ترقی کے مفاد میں نہیں ہے۔
 
 
 

کے کے شرما گورنر سے ملاقی

نیوز ڈیسک

جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔گورنر نے مشیر کے ساتھ اہم انتظامی اہمیت والے معاملات پر سیر حاصل بحث کی۔مشیر نے گورنر کو اپنے ماتحت محکموںکی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے مشیر پر زور دیا کہ وہ اِنتظامی مشینری کو شفاف اور جواب دہ بنانے میں اپنا کردار نبھائیں۔
 
 

کئی وفود اور افراد کے سکندن سے ملاقی 

نیوز ڈیسک

 
جموں//کنونشن ہال کنال روڈ جموں میں آج 35عوامی وفود اور متعدد افراد نے گورنر کے مشیر کے سکند ن کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل اُن کی نوٹس میںلائے ۔ریاست کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے اس موقعہ پر اپنے مشکلات کو حل کرنے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔دراس کرگل کے ایک وفد نے لداخ کو ڈویژن کا درجہ دینے کے لئے مشیرموصوف کا شکریہ ادا کیا ۔ اس وفد کی قیادت آغا محمد شاہ کر رہے تھے۔وفد نے دراس میں ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جن دیگر وفود نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل کو اُن کے سامنے رکھا اور ان میں رِنگ روڈ کی تعمیر کے لئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان ، جے کے سیمنٹس کا وفد ، ڈِس انگینج اساتذہ ، بارہمولہ کا ایک وفد کشمیری پنڈت مائیگرنٹ ، فارمسسٹ جموں کے ڈپلوما ہولڈر ، بجلی محکمہ کے ڈیلی ویجر ،محکمہ زراعت کے ملازمین کا ایک وفدبھی شامل تھے۔کے سکندن نے اِن تمام وفود کے مسائل غور سے سنے اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے۔ مشیر نے کہا کہ اِن مشکلات کو متعلقہ محکموں کو بھیج دیا جائے گا تاکہ اُنہیں مقررہ مدت کے اندر اندر حل کیا جاسکے۔ڈائریکٹر صنعت و حرفت انو ملہوترہ ، کمشنر ریلیف ایم ایل رینہ ، آر ٹی او جموں دننتر سنگھ اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔
 
 

جوڈیشل اکیڈیمی کی طرف سے ورکشاپ منعقد 

نیوز ڈیسک

 
جموں//ہائی کورٹ کمپلیکس جموں کی جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی میں ’’ سول کیسوں کے نپٹارے میں اِلتوأ میں پڑنے کی وجوہات اور انہیں دُور کرنے کے لئے ضروری اقدامات‘‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ مرکزی حکومت کے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کی طرف سے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی کو الاٹ کئے گئے ریسر چ پروجیکٹ کے سلسلے میں منعقد کیا گیا۔ایڈوکیٹ جنرل جے اینڈ کے سٹیٹ ڈی سی رینہ نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا اور گفتگو کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے قانون کے بدلتے ہوئے متحرک، استدلال کے طرز عمل اور کام کرنے والے ماحول کو دیکھنے کے طریقوں پر عملدرآمد اور قوانین میں مناسب تبدیلیوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ قانون کو معاشرے کی بدلتی صورت حال کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ موصوف نے اپنے ذاتی تجربات کو سول اور آئینی معاملات سے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے نمٹنے میں منسلک کیا اور کہا کہ تاخیر کے مسئلے کو قانون کے پیشے میں بار، بینچ اور دیگر متعلقہ حصول کے انتھک کوششوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔راہل بھارتی ، ایم یو سلاریہ ، اجے گندوترا، جی ایس ٹھاکر ،دیپکا مہاجن،سیما آنند ، وندنا شرما، نینا مشرا، رشمی بجاج،وندنا مہتا اور دیپالی شرما ورکشاپ میں اہم مقرر ین تھے۔ریسرچ ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے نے انجام دیں جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ہربنس لال ،ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ و سیشنز جج پروفیسر سمیر گپتا نے ورکشا پ میں حصہ لیا۔
 

کٹھوعہ میںووٹر وں کیلئے بیداری پروگرام کا انعقاد

نیوز ڈیسک

 
کٹھوعہ //آنے والے لوک سبھا انتخاب میں لوگوں کی بھاری شرکت یقینی بنانے کیلئے سویپ کے تحت کٹھوعہ کے تحصیل نگری میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے عام لوگوں کو راغب کرنے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ان کاروائیوں میں رن فار ڈیمو کریسی اور ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پر ڈیمانسٹریشن بھی شامل تھا ،جس کا مقصد جمہوریت کو مستحکمم بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو جانکاری دینا اور انہیں ووٹ ڈالنے میں سہولیت فراہم کرنا ہے۔ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھر پٹیل نے اس موقعہ پر بتایا کہ سویپ کے تحت پروگرام بہت ہی کار آمد ہیں،تاکہ 18سے19سال کی عمر کے نئے ووٹروں میں انتخابی عمل کے سلسلہ میںجامع بیداری پیدا کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک موذوں شہری کو بطور ووٹر رجسٹر کرنا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹروں کی شرکت  لوگوں میں جمہوریت کے تئیں اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔اے ڈی سی کٹھوعہ گھنشام سنگھ نے اس موقعہ پر کہا کہ سویپ کی پہل کے تحت ووٹروں کی سہولیت کیلئے نئے اقدام کئے گئے ہیں۔پی او ڈی آر ڈی اے امر جیوتی رینہ، سی ای او کٹھوعہ پریم ناتھ ،تحصیلدار ناگری سریندر جیت کور، ای او ناگری میونسپل کمیٹی اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔
 
 

ٹھاکور کا ایثار کمپیوٹر سائنس شعبہ میںبک بینک کیلئے کتابوںکا عطیہ 

نیوز ڈیسک

 
جموں //ایم ا ے ایم کالج کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ہیڈ پروفیسر پرشوتم سنگھ ٹھاکور نے ایک نیک فعل کے تحت کالج کے ضرورت مند طلاب کے لئے بعض قیمتی کتابیں بطور عطیہ فراہم کیں۔اس سلسلہ میں شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میںپرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) پی کے شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر سبھاش چندر شرما مہمان ذی وقار تھے۔کالج کی فیکلٹی ممبران میں پروفیسر شالو گپتا، ڈاکٹر کرن سنگھ اور غیر تدریسی عملہ بھی شامل تھا ۔پرنسپل و فیکلٹی کے دیگر ممبروں نے کمپیوٹر سائنس میں بک بینک بنانے کے پہل کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے ضرورت مندوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ،خصوصاً اُن طلاب کیلئے جو مہنگی کتابیں خرید نہیں سکتے ہیں۔
 

شہیدی دیوس :گورنر،کرانتی دل اور بٹوال انڈیا نے بھگت سنگھ ، راج گورو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت

نیوز ڈیسک

 
جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے شہید بھگت سنگھ ، راج گورو اور سکھ دیو کو اُن کے 88شہیدی دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا۔اُن کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ اِن عظیم لوگوں کی قربانیوں کی بدولت ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں انقلاب یقینی بنایا گیااور اِن قربانیوں کو ہمارے نوجوان ہمیشہ یاد رکھیں گے تاکہ وہ ملک کے مفاد کے لئے بے لوث خدمت انجام دیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ اِن لوگوں کی قربانیاں اور ہمت کو آنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔

کرانتی دل 

کرانتی دل نے سردار بھگت سنگھ ، سکھدیو، راج گورو کو انکی 88ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت ادا کیا۔کرانتی دل کے ریاستی صدر پریتم شرما کی قیادت میں منعقدہ ایک تقریب پر ان شہیدوں کو گلہائے عقیدت ادا کیا گیا اور انکی یاد میں موم بتی کو روشن کیا گیا ۔ان شہیدوں کو برطانوی حُکمرانوں نے 23مارچ1931 کو پھانسی پر لٹکایا تھا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںپریتم شرما نے کہا کہ بھگت سنگھ نے اپنی جوانی میں ہی مادر وطن کی خاطر اپنی قربانی پیش کی، جس سے آج کل کے نوجوانوں کو کافی سیکھنا چاہیے۔انہوں نے اپنی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں کی اور اپنی مادر وطن کی آزادی کیلئے صداقت کی راہ اپنائی۔انہوں نے نوجوانوں سے بھگت سنگھ کی راہ پر عمل کرکے ملک کو منشیات سے پاک کرنے اور ملک کی ترقی میں ایک اہم رول نبھانے کو کہا۔انہوں نے مجاہدین آزادی کی تواریخ کو درسی کتابوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ نوجوان نسل کو بھگت سنگھ کی حقیقی جانکاری معلوم ہو سکے۔شرما نے بھارت مخالف گروپوں جماعت اسلامی اور جے کے ایل ایف وغیرہ پر پابندی لگانے کیلئے مرکزی سرکار کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ریاست میں یقینی طور سے ملی ٹینسی کم ہو جائے گی۔وجے کمار، ترن گپتا، کرنیل چند، امت مینیا، انیل شرما ،راجن گپتا بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
بٹوال انڈیا 
بھگت سنگھ کو انکی 88ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کنے کے لئے بٹوالز انڈیا نامی ایک سماجی تنظیم نے اکھنور سیکٹر کے موضع بہری تریائی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس کی قیادت تنظیم کے جنرل سیکرٹری آر ایل کیتھ نے کی۔بٹوال ویلفیئر ایسو سی ایشن کے آنریری کیپٹن کمل داس کیتھ نے شہید بھگت سنگھ ،راج گورو اور سکھ دیو کو زبر دست خراج عقیدت اد اکیا، جنھوں نے ملک کی آزادی کی خاطر اپنی زندگیوں کی قربانیاں پیش کیں۔ ویلفیئرایسو سی ایشن کے ریاستی صدر ڈاکٹر ویریندر پال لکھوترہ نے شہید ء عظم بھگت سنگھ کو ملک کی آزادی کے لئے انجام دی گئی کاموں کی سراہنا کی۔ خراج عقیدت ادا کرنے والوں میںصوبیدار کاکو رام ، نائب صوبیدار بکسر مست رام ، حوالادار وجے کمار، گورداس چند سرگوترہ، تیرتھ رام ، چھجو رام ، پرس رام ، جمعیت راج، جنک راج، رگھو بیر چند، رشپال چند، گوپال داس، اجے کمار اور سنیل کمار بھی شامل تھے۔