Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 24, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
18 Min Read
SHARE

راجوری میں ٹریفک پولیس کی کاروائی 

قوانین کیخلاف ورزی کرنے پر 39گاڑیاں ضبط ،96کا چالان 

راجوری //ضلع راجوری میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی شروع کر تے ہوئے 39گاڑیوں کو ضبط کر لیا جبکہ 96کے چلا ن کاٹے گئے ۔ایس ایس پی راجوری کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے شہر کے گوجر منڈی چوک ،کھانڈلی پل ،سلانی پل ،پرانے بس اسٹینڈ ودیگر علا قوں میں لگائے گئے ناکوں کے دوران تیز رفتار ،غلط پارکنگ ،اور لوڈنگ ،سیٹ بیلٹ و ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے اور کاغذات مکمل نہ ہو نے پر ڈرائیورں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی ۔ایس ایس پی راجوری نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ 18برس سے کم عمر والے نوجوانوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں ۔انہوں نے کہاکہ تریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاس سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
 
 

ڈگری کالج پونچھ میں2روزہ بیداری پروگرام  

حسین محتشم

پونچھ//گور نمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں ضلع اور کالج انتظامیہ کے اشتراک سے 2روزہ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔حق اطلاعات قانون اور انتخابات کے بارے میں طلباء کو بیدار کرنے کیلئے منعقدہ پروگرام میں کالج منتظمین کے علا وہ طلباء اور ضلع انتظامیہ کے آفیسران و ملازمین نے بھی شرکت کی ۔بیداری پروگرام کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوامی سہولیات کیلئے کئی ایک اضافی سہولیات دستیاب رکھی جاینگی ۔سویپ کے تحت منعقدہ اس پروگرام کے دوران طلباء کی جانب سے ایک تمدنی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکاء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔تمدنی پروگرام میں صوفیانہ کلام کے معروف گلو کار نظامی بندوز نے شرکت کر کے کلام پیش کیا ۔یاد رہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سویپ (SVEEP)کے تحت مختلف عنوان سے سمپوزیم ،کوئز مقابلے ،سماجی مسائل سے متعلق ادب و مضامین کو تقسیم کرنے اورووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ۔کالج میں منعقدہ تمدنی پروگرام دو نشستوں پر مشتمل تھا جس پہلی نشست میں مقامی جبکہ دوسری نشست میں بیرون ریاست سے آئے ہوئے گلو کاروں نے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔
 
 

تھنہ منڈی میں صفائی ستھرائی پر ریلی 

طارق شال 

تھنہ منڈی //میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کی جانب سے  صفائی ستھرائی کو بحال رکھنے اور عوام کوبیدار کرنے کیلئے ایک ریلی کااہتمام کیا گیا ۔اس مہم اصل مقصد تھنہ منڈی میں عوام کو صفائی ستھرائی کی جانب راغب کرنا تھا تاکہ قدرتی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جائے ۔ تھنہ منڈی میونسپل کمیٹی کے صدر شکیل احمد میر کی قیادت میں غزالی مارکیٹ سے شروع کی گئی ریلی قصبہ کے مختلف علا قوں سے ہوتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔اس بیداری ریلی میں ایس ڈی ایم تھنہ منڈی ،تحصیلدار تھنہ منڈی ،ایس ڈی پی ائو ،ایس ایچ ائو ودیگر معززی نے بھی شرکت کی ۔
 
 

سرنکوٹ سڑک حادثے میں نوجوان زخمی 

بختیار حسین

سرنکوٹ//سرنکوٹ میں ایک سڑک حادثے کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔سرنکوٹ پیر پنچال ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار کو مخالف سمت سے آرہی ایک فوجی گاڑی زیر نمبر 03D 151543Wنے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔اس زخمی کی شناخت وسیم اقبال ولد محمد اقبال سکنہ ہاڑی محلہ سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔زخمی نوجوان کو پہلے سرنکوٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے لیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں ابتدائی مرحم پٹی کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا ۔
 
 

کانگریس پارٹی کا مینڈھر میں دفتر قائم 

مینڈھر //پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی امید واروں کی کامیابی کیلئے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کی جانب سے مینڈھر میں دفتر قائم کردیا گیا ہے ۔اسمبلی حلقہ مینڈھر میں پارٹی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے آل انڈیا کا نگریس کمیٹی کے ممبر پروین سرور خان نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی امید وار کی جیت کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کانگریس اور این سی کا اتحاد فرقہ پرستوں کو شکست دے کر سیکولر جماعتوں کی کامیابی کو یقینی بنائے گا۔
 
 

راجوری کالج میں بیداری پروگرام منعقد 

راجوری //گورنمنٹ پی جی کالج راجوری میں الیکشن محکمہ کی جانب سے الیکٹر نک ووٹنگ مشین و انتخابی عمل کے سلسلہ میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام میں طلباء اور سٹاف ممبران کے علا وہ الیکشن محکمہ کے ملازمین اور نوڈل آفیسر بھی موجود تھے ۔کالج پرنسپل جاوید احمد قاضی کی قیادت میں منعقدہ بیداری پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے نوڈل آفیسر پروفیسر امت بھلہ نے انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کر ئے ۔اس موقعہ پر الیکشن محکمہ کے ملازمین نے الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے کام کاج کے بارے میں طلباء کو جانکاری فراہم کی جبکہ منتظمین کی جانب سے طلباء کیلئے پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں 21طلباء نے شرکت کی ۔مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔کالج پرنسپل نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔
 
 

کرشی وگیان کیندر راجوری نے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا 

راجوری //کرشی وگیان کیندر راجوری کی جانب سے کسانوں کی تربیت کیلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔زراعی یونیورسٹی جموں کے اشتراک سے منعقدہ اس بیدار ی پروگرام کا اصل مقصد مقامی لوگوں اور کسانوں کو پودوں کی مقامی نسلوں اور فصلوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا ۔اس بیداری پروگرام میں ضلع کے متعدد دیہی علا قوں سے 100سے زائد کسانوں نے شرکت کی ۔اس پروگرام میں چیف ایگریکلچرل آفیسر راجوری یونس چوہدری ،چیف ہارٹیکلچرل آفیسر راکیش کوتوال ،کے علا وہ نبارڈ اور کرشی وگیان کیندر راجوری کے آفیسران بھی موجودتھے جبکہ کرشی وگیان کیندر راجوری کے سائنسدانوں نے کسانوں و عام لوگوں کو بائیو ڈایورسٹی کے تحفظ اور علا قائی بنیادوں پر فصلوں اور پودوں کی پید اوار کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔
 
 
 

گوجربرادری کے عالمی دن کے موقعہ پر مینڈھر میں پروگرام کا انعقاد

نمائندہ عظمیٰ

 
مینڈھر//گوجر برادری کے عالمی دن کے موقعہ پر مینڈھر میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں قبائلی طبقہ کے متعدد اراکین نے شرکت کی ۔قبائلی امور کے ضلع صدر حاجی محمد رشید کی قیادت میں منعقد ہ پروگرام کے دوران مقررین نے گوجر طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے آپسی اتحاد پر زور دیا ۔مقررین نے کہاکہ گوجر طبقہ کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے تمدن اور ثقافت کیساتھ جوڑ کر طبقہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اپنا رول ادا کریں ۔اپنے خطاب میں حاجی محمد رشید نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ اپنی قدیم ثقافت کو بحال رکھتے ہوئے قوم کی ترقی کیلئے کام کیا جائے ۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پہچان چھوڑ کر وہ قوم کی تعمیر و ترقی کو ممکن نہیں بنا سکتے ۔مقررین نے گو جر طبقہ کی تاریخ اور قو و ملک کیلئے دی گئی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں ریزرویشن دی جائے ۔اس پروگرام میں چوہدری محمد رزاق ،چوہدری محمد شوکت،چوہدری محمد الیاس ،چوہدری عبدالغنی ،ذاکر حسین کے علا و ہ دیگران بھی موجود تھے۔
 
 

 محکمہ مال کا بیداری کیمپ ،سرٹیفکیٹوں کا اجراء بھی کیاگیا

پرویز خان

 
منجا کوٹ //منجا کوٹ کے نیلی علا قہ میں محکمہ مال کی طرف سے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس کے دوران مقامی لوگوں کو زمینوں کے ریکارڈ کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کو درپیش مسائل بھی سنے گئے ۔تحصیلدار منجا کوٹ صغیر چوہدری کی قیادت میں لگائے گئے کئے کیمپ کے دوران ایس ٹی کے 30سرٹیفکیٹوں کے ساتھ ساتھ او بی سی کے 3،آر بی اے کے 7،سٹیٹ سبجیکٹ 22،اے ایل سی کے 8سرٹیفکیٹوں کا اجراء کیا گیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علا قہ زیر تعمیر سڑکوں میں آئی زمینوں کا معاوضہ دیا جائے جبکہ مڈل سکول نیلی کا درجہ بڑھا کر ہائی سکول کیا جائے تاکہ ان کے بچوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد مل سکے ۔تحصیلدار منجا کوٹ نے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔
 
 

پونچھ میں جناب زینب کبریٰ ؑکی شہادت پر مجلس عزاء منعقد 

حسین محتشم

پونچھ// اولیائے مکرمہ حضرت زینب کبریٰ بنت علی مرتضیٰ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلہ میں امام بارگاہ پونچھ میں انجمن جعفریہ پونچھ کے زیر اہتمام ایک مجلس عزا منعقد کی گئی۔ اس مجلس عزاء کا آغاز حسب دستور تلاوت کلام سے ہوا جس کے بعد حمدو نعت،  منقبت و سلام  اور نوحوئوں کا نذرانہ مقامی ثناء خواں حضرات نے پیش کیا۔ دوران مجلس عزاء خطاب کرتے ہوئے مولانا ظہورحسین نقوی نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآل وصلم سے فرمایا ہے کہ’ اے نبی اپنی عورتوں، اپنی بیٹیوں اور مومنین کی خواتین سے کہو کہ ہمیشہ پردے میں رہا کریں تاکہ اس ذریعہ سے وہ باحجاب پہچانی جا سکیں یہ ان کے لِے بہتر ہے، اس وجہ سے وہ مورد عزاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجلس عزاء جناب زینب سکام اللہ علیہا کی شہادت پر منعقد ہورہی ہے جو خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب زینب کی پرورش رسول اللہ، علی مرتضیٰ اور جناب فاطمہ زہراء نے فرمائی۔ انہوں نے کہا جناب زینب معرفت اور علم سے سرشار تھی۔ انہوں نے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جناب زینب ایسی عالمہ ہیں جنہوں نے کسی دنیاوی عالم سے علم نہیں سیکھا بلکہ یہ علم لدنی کی مالک ہیں۔ انہوں نے کہا جناب زینب اپنی پوری زندگی بہت سے غم دیکھے ہیں۔ لیکن ان تمام مصائب کا مقابلہ پہاڑ کی طرح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب زینب کا دور میں بھی بے حیائی کر کے کچھ عورتوں نے شہرت حاصل کی لیکن جناب زینب کو کسی نامحرم نے نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا آپ کی عبادت کا یہ عالم تھا کہ جب حضرت امام حسین نے عصر عاشور آپ سے اجازت طلب کی تو یہ وصیت کی کہ بہن نماز شب کی دعاوں میں مجھے ہمیشہ یاد رکھنا ۔ انہوں نے کہا کہ جناب زینب نے کربلا کے تمام مناظر دیکھے اور صبر کیا۔ کربلا کے بعد مشن حضرت امام حسین کو آگے بڑھایا۔ اور ان کے کردار نے اسلام کو جاودانی عطا کی۔ دوران مجلس عزا کشمیری مرثیہ بھی پڑھا گیا جس کے بعد مولانا کرار حسین جعفری کی دعا و سلام پر مجلس عزا اختتام پذیر ہوئی۔
 
 

 مینڈھر میں مارکیٹ چیکنگ 

دکانداروں کو قوانین کیخلاف ورزی نہ کرنے کی تلقین 

جاوید اقبال 

مینڈھر//مینڈھر میں انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جس کے دوران قصبہ میں فروخت کی جارہی سبزیوں ،میوہ جات کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردنی کے معیار کا معائینہ کیا گیا ۔نائب تحصیلدار مینڈھر نے ایس ایچ او کے ہمراہ دکانوں کی چیکنگ کے دوران دکانداروں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ دکانوں کے سامنے ساز و سامان نہ رکھیں جس سے راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑے ۔انہوں نے کہاکہ قصبہ کی مختلف گلیوں میں سامان کو سڑک کنارے اور دکانوں کے باہر رکھنے کی شکایت موصول ہو ئی ہیں جبکہ دکانداروں کو چاہیے کہ وہ عام راہگیروں کا راستہ میں خلل نہ ڈالیں ۔نائب تحصیلدار نے کہاکہ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
 
 

مینڈھر میں متعدد پی ڈی پی کارکنوں کی این سی میں شمولیت 

نیوز ڈیسک

مینڈھر //اسمبلی حلقہ مینڈھر میں پی ڈی پی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ۔ان کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کر نے کیلئے سابقہ ممبر اسمبلی جاوید رانا کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے کارکنوںکی پارٹی میں شمولیت سے نیشنل کا نفرنس اسمبلی حلقہ مینڈ ھر میں مزید مضبوط ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام حکومت کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ مذہب و قلت،رنگ و نسل کے بغیر علا قہ اور ملک کی تعمیر و ترقی کو ممکن بنا یا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ریاست میں دیگر سیاسی جماعتوں کا وجودلگا تار کم ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کی ایک بڑی تعدادنیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔موصوف نے پی ڈی پی کو موقع پرست جماعت قرار دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے کرسی تک پہنچنے کیلئے ریاستی عوام کو سبز باغ دکھانے کے علا وہ طرح طرح کے گمراہ کن نعروں کا استعمال کیا لیکن جب اقتدار ملا تو ایک بڑی فرقہ پرست جماعت بی جے پی کو ریاست جموں وکشمیر میں شریک اقتدار بنایا جو کہ بعد میں نہ صرف ریاستی عوام بلکہ خود پی ڈی پی کیلئے زیر قاتل ثابت ہوئی ۔ رانا نے کہا کہ یہ ہماری بد قسمتی رہی ہے کہ گذشتہ ایک دہائی سے ملکی اقتدار پر فرقہ پرست کا قبضہ چلا آرہا ہے۔اس دوران ان طاقتوں نے اقلیتی طبقوں اور سماج کے کمزور طبقوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھا کر ظلم اور بربریت کا ایک نیا رکارڈ قائم کیا جس کی مثال دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔انھوں نے ریاستی عوام خصوصاً خطہ پیر پنچال کے عوام سے اپیل کی کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آنے والے پارلیمانی الیکشن میں نیشنل کانفرنس اور کانگرس کے مشترکہ امیدوارکے حق میں ووٹ دیکر اس خطہ میں جمہوریت کی جڑوں کو اور زیادہ مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقعہ پر شیراز احمد اظہری نے پسماندہ طبقہ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماج کی بہترین کیلئے نیشنل کا نفرنس قیادت کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں ۔اس موقعہ پر این سی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سبکدوش سب انسپکٹر محمد شبیر مغل ،پنچ ساجد مغل،پنچ الطاف مغل، عبد الغنی مغل،منیر حسین مغل،ذاکر حسین شاہ،محمد عظیم مغل، شفیق احمد مغل، لال حسین قریشی، انجم مغل،حاجی عبد الغفور مغل،بشار ت حسین مغل، حوالدار عبد العزیز مغل، گلشن ایوب مغل، کبیر حسین مغل،نثار احمد مغلودیگران شامل ہیں۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

پیر پنچال

عاشورہ کے موقع پر پونچھ اور رام بن میں جلوس ، سینکڑوں عزاداروں کی شرکت | شہدائے کربلا کو خراج عقیدت، فول پروف سیکورٹی، علماء کا اتحاد و امن کا پیغام

July 7, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق

July 6, 2025
پیر پنچال

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?