Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 20, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE

سرینگر۔جموںشاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

محمد تسکین

بانہال // جمعرات کی صبح سے رامبن کے بیٹری چشمہ علاقے میں پسیوں کی وجہ سے تقریباً چوبیس گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد جموں سرینگر شاہراہ درماندہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دوبارہ بحال کی گئی اور  رامبن اور ادہمپور کے درمیان بدھ سے درماندہ ٹریفک کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ جمعہ کی شام تک پتھروں کے گر نے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا جس کی وجہ سے پسی کے دونوں طرف ٹریفک کی نقل وحرکت سست رفتاری سے جاری تھی۔جمعرات کی صبح رامبن سے قریباً دس کلومیٹر دور بیٹری چشمہ ، منکی موڑ کے نزدیک شاہراہ پر ایک بڑی پسی گر آئی تھی جس کی وجہ سے جموں سے وادی کشمیر کی طرف آنے والے ٹریفک کا بیشتر حصہ درماندہ ہوکر گیا تھا جبکہ بدھ کے روز بھی شاہراہ کم از کم سات گھنٹوں تک بند رہی ۔اس سلسلے میں ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ چوبیس گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد بحال کی گئی ہے اور بدھ اور جمعرات سے درماندہ پڑے ٹریفک کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ریلوے سٹیشن بانہال اور بانہال کے دیگر علاقوں سے جموں کی طرف جانے والی تین سو سے زائد مسافر گاڑیوں کو بھی وقفے وقفے اپنی اپنی منزلوں کی طرف چھوڑا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز بھی منکی موڑ کی پسی پر پتھروں کے گرنے کا سلسلہ رک رک کر جاری تھا جس کی وجہ سے گاڑیاں اس سیکٹر میں سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا جمعہ کی شام دیر تک درماندہ ٹریفک کے نکل جانے کی امید ہے اور شاہراہ اور موسم کی بہتری کی صورت میں سنیچر کے روز معمول کے ٹریفک کو وادی کشمیر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
 
 
 
 

راجوری میں چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

راجوری //سرحدی ضلع راجوری کے سیوٹ گائوں میں ایک شخص کی لاش چھت سے لٹکی ہو ئی ملی ۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ایک 34 سالہ شخص کو اپنے ہی گھر کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔مہلوک کی شناخت رام لال ولد کرشن لال سکنہ سیوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام تر لورزامات کیلئے لاش کو سندر بنی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 
 
 

منجا کوٹ میں شراب کی 56بوتلیں ضبط ،معاملہ درج 

منجا کوٹ //منجا کوٹ پولیس نے جموں پونچھ شاہراہ پر ایک ناکے کے دوران شراب کی 56بوتلیں ضبط کر تے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق شاہراہ پر لگائے گئے ایک ناکے کے دوران ایک مورتی کار زیر نمبر PB11N9000 کی چیکنگ کے دوران 180 ملی لیٹر شراب کی 50بوتلیں جبکہ 720 ملی لیٹر والی 6بوتلیں ضبط کر لی گئی جبکہ اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جس کی شناخت رضوان احمد ولد محمد خلیل سکنہ دھار گلو مینڈھر کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر نمبر 29/19 پولیس اسٹیشن منجا کو ٹ میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 
 
 

خاتون ٹیچر کیساتھ بدسلوکی کا معاملہ 

سرکاری سکول میں تعینات ٹیچر کیخلاف معاملہ درج 

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں پولیس نے سرکاری سکول میں تعینات ایک ماسٹر کی جانب سے ساتھی خاتون ٹیچر کو ہراسان کر نے کا الزام سامنے آنے کے بعد معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایجوکیشن زون راجوری کے گور نمنٹ مڈل سکول تنونی میں اپنی خدمات انجام دینے والی ایک خاتون ٹیچر نے مبینہ طورپر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سکول ہیڈ ماسٹر کی جانب سے مبینہ طورپر اس کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔تحریری شکایت درج کروانے کے بعد مذکورہ ماسٹر کیخلاف وومن پولیس اسٹیشن راجوری میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 16/2019درج کرلیا گیا ہے ۔ایس ایس پی راجوری نے کہاکہ مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد کیس درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 
 
 

کانگریس و بھاجپا اراکین کی پی ڈی پی میں شمولیت

محبوبہ مفتی نے خیرمقدم کیا

سرینگر// کانگریس اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے کئی رہنمائوں اورارکان کا پی ڈی پی میں شمولیت کا محبوبہ مفتی نے خیرمقدم کیا ہے۔ کانگریس کے جنوبی کشمیر کے شانگس حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے لیڈر خالد مقبول نے درجنوں پنچوں ، سرپنچوں اور دیگر لوگوں کے ہمراہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس دوران بھاتیہ جنتا پارٹی کے اہم رکن اور پارٹی انچارج حلقہ انتخاب ترال منظور احمد گنائی نے بھی درجنوں ورکران کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی  ۔  پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے دونوں کا والہانہ استقبال کر کے ان کی شمولیت پارٹی کے لئے اہم قرار دی ۔ محبوبہ مفتی نے اس موقع پر بتایا ہمیں امید ہے کہ دونوں لیڈران پارٹی کی مضبوطی اور لوگوںفلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے ۔ اس موقع پر یہاں اور لوگوں کے علاوہ ممبر اسمبلی ترال مشتاق احمد شاہ ، ڈاکٹر شنٹی سنگھ ، چودھری محمد یاسین پسوال کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ 
 
 
 

انتخابی عمل سے لاتعلقی قابل تحسین: پیروان ولایت

سرینگر// پیروان ولایت نے لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اقوام عالم کیلئے چشم کشا قرار دیا تنظیم کے سربراہ نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی زیر اہتمام انتخابات سے کشمیری قوم کی لاتعلقی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کا دائمی حل چاہتے ہیں۔ 
 
 
 
 

نذیر ڈار اپنے نابینا بچوں کے مستقبل کیلئے فکر مند 

کوئی پرسان حال نہیں، کسی سے مدد نہ ملی 

پونچھ کے سلونیا ں اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے یاتو معذوریانابینا 

حسین محتشم

پونچھ//پونچھ کے سلونیاں گائوں کا مزدور پیشہ محمد نذیر ڈار ولد شمس الدین ڈار جب دن بھر محنت مزدوری کرکے شام کو گھر واپس آتاہے تو اپنے 4نابینا بچوں(تین بیٹیوں اور ایک بیٹے)کو دیکھ کر غم والم میں کھوجاتاہے ۔نذیر ڈار کی تینوں بیٹیاں 24سالہ رخسانہ کوثر ،21سالہ طاہرہ کوثر ،11سالہ نازیہ کوثر اور ایک بیٹا 9سالہ محمد یونس پیدائشی طور پر نابینا ہیں او رچونکہ نذیر محنت و مشقت کرکے زندگی بسر کررہاہے لہٰذا وہ ان کا علاج بھی نہیں کرواپا یا اور نہ ہی اسے حکام کی طرف سے کوئی مدد ملی ۔نابینا طاہرہ کوثر نے بتایاکہ اللہ پاک نے اس دنیا میں انہیں کئی نعمتیں تو عطا کی ہیں لیکن وہ پیدائش سے ہی دنیا کے نظاروں کو دیکھنے والے نور سے محروم ہیں تاہم خداکا لا کھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے انہیںایک غریب مگر نیک اور محنت کش باپ کے گھر میں پیدا کیا جو ان کی کفالت میں کوئی کمی باقی نہیں رکھ رہا۔اسی گائوں کے ایک اور شخص محمد اقبال ولد محمد شفیع کی بھی دو بچیاں 4سالہ حلیمہ اقبال اور2سالہ دانشتہ اقبال بھی بچپن سے قوت بینائی سے محروم ہیں ۔اس کے علاوہ دیگر کچھ گھروں میں بھی بچے معذور ہیں جو چل پھر نہیں سکتے ۔محمد نذیر اور محمد اقبال نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے نابینا بچوں کو حال ہی سے ماہوار پنشن دی جارہی ہے لیکن حکام کی طرف سے ان کے علاج و معالجے کیلئے کسی قسم کی کوئی مدد فراہم نہیں ہوئی ۔ان کاکہناتھاکہ غربت و افلاس جموں یا کہیں باہر بچوں کے علاج میںرکاوٹ ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرکار سے کی جانب سے آیوش مان سکیم کا گولڈن کارڈ بھی نہیں ملا جس کے تحت 5لاکھ تک کا مفت علاج کروایاجاسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ گولڈن کارڈ ملے اور وہ کسی بڑے ہسپتال میں پہنچ کر علاج کرواسکیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونچھ کے کئی علاقوں میں پیدائشی طور پر بچے یاتو معذور پیدا ہورہے ہیں یاپھر کمسنی میں وہ معذور بن جاتے ہیں اور بچوں کے نابینا پیدا ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاہم حکام آج تک ان بیماریوں کی وجوہات کا پتہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور متاثرہ کنبے غربت کی وجہ سے علاج بھی نہیں کرواپارہے ۔مقامی شہری محمد امین نے ریاستی گورنر سے اپیل کی کہ وہ پونچھ کے اڑائی، سلونیاں اور ان دیگر علاقہ جات میں ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم روانہ کریں اور یہ پتہ کروایاجائے کہ یہاںکی آب و ہوامیں کوئی خرابی ہے یا کچھ اور وجہ جس کے باعث اتنی بڑی تعداد میں بچے نابینا یا معذور ہورہے ہیں ۔

چیف میڈیکل افسر 

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ممتاز بھٹی نے بتایا کہ وہ جلد ہی سلونیہ اور معذوروں کے دیگر علاقوں میں خصوصی طبی کیمپ لگائیں گے تاکہ عوام کو پولیو اور دیگر امراض سے محفوظ رہنے کی جانکاری مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں اعلیٰ افسروں سے بھی بات کریںگے تاکہ ماہرین کی ٹیم ان علاقہ جات کو دورہ کرے اور وجوہات پتہ چل سکیں ۔گولڈن کارڈ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کے نام سروے لسٹ میں موجود ہیں انکے گولڈن کارڈ نزدیکی سنٹروں میں بنائے جا رہے ہیں اور باقی ماندہ مستحقین کو بھی جلد سروے کرکے اس سکیم کے دائرے میں لایاجائے گا۔

ضلع سوشل ویلفیئر افسر

رابطہ کرنے پر ضلع سوشل ویلفیئر افسر پونچھ شکیل احمد ملک نے بتایا کہ جب انہیں اس کنبہ کی اطلاع موصول ہوئی تو انہوں نے موقعہ پر جا کر جائزہ لیا اورتین بچیوں کی موقعہ پر ہی پنشن لگانے کی ہدایت جاری کی ۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر دو بچیوں اور ایک بچے کے لوازمات پورے کئے جا رہے ہیں 
اورجلد ہی ان کی پنشن بھی منظور ہوگی ۔انہوں نے معذور بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر میں آکر لوازمات پورے کریں تاکہ پنشن مل سکے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری
تازہ ترین
امرناتھ یاترا :بلند مقامات پر پہلی بار ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز
تازہ ترین
عمر عبداللہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
تازہ ترین
کرائم برانچ نے جعلی میڈیکل اسناد کے ذریعےسرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیر زون پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
کشمیر

چھاتروکشتواڑ میں مسلح تصادم طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ، علاقہ کڑے محاصرے میں

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?