Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 6, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

 یوا پینتھرز میں متعدد نوجوانوں کی شمولیت

 کشمیری لیڈروں پر ڈوگروں کے مدعوں کو فراموش کرنے کا الزام 

جموں//جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کی حصولیابیوں اور مقبولیت کو دیکھ کر جموں کے متعدد نوجوانوں نے یوا پینتھرز میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ یوا پینتھز کے نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال کی موجودگی میں شہر کے متعدد نوجوانوں نے پارٹی کا دامن تھاما ۔اس سلسلہ میں یوا پینتھرز کے ضلع صدر ترسیم سنگھ ،ضلع نائب صدر ارون مہرہ، صدر ویسٹ بھانو پرتاپ گوریا، صدر جموں ایسٹ وشال جموال نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پرتاپ سنگھ نے کشمیر پر مرکوز لیڈروں او ر دہلی کی طاقتوں پر تنقید کیاور انکے خلاف جد و جہد کرنے کے لئے جموں کے نوجوانوں کو یوا پینتھرز کے ساتھ ہاتھ ملانے کی اپیل کی۔انہوںنے کہا کہ کشمیر  پر مرکوز لیڈروں کے جموں کے عوام کو ہر محاز پر امتیاز برتا گیا ہے اور وقت آیا ہے کہ جموں کی عوام ان کے خلاف جد و جہد کرنے کیلئے متحد ہو جائیں۔پرتاپ نے مزید کہا کہ سابقہ سرکاروں نے جموں کے عوام کی خواہشات کو نظر انداز کیا ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ ریاستی و مرکزی سرکار نے جموں کے عوام کو بطور ووٹ بینک تصور کیا ہے اور کبھی بھی انکے جائز مدعوں کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔انہوں نے بتایا کہ بیروزگاری کی وجہ سے جموں کے نوجوان بیرون ریاستوں میں کام کے تلاش میں جاتی ہیں۔یوا پینتھرز میں شامل ہونے والوں میں روی کمار، ساہل مہرہ، ادیش جموال، اشان گپتا، آشیش سوری، ساگر، سنی گپتا، آکاش شرما ،روہت شرما ، شوم گپتا، ایس ہنی سنگھ و دیگران شامل ہیں۔
 
         

جدیٖد غزل کے شاقوُل بند شاعرمالک سنگھ وفاؔ کییاد میںخصوصی ادبی نِشست

بھارت اور پاکستان کے رسالوں میں نام کما چُکے شاعر کے اعلیٰ ادبی کردار پر سیرحاصل روشنی ڈالی گئی

جموں//یہاں کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج کے اینڈ کے‘ کی آن اور شان ہر دلعزیز کارکُن اور ادب دوست شخصیّت مالک سنگھ وفاؔ کی غیر معیّن عرصہ کی جُدائی کے غم سے اُبھرنے کی کوشِش میں تنظیم کی جانب سے ایک خصوُصی ادبی نِشست کا اِنعقاد ہُوا۔ جِس کی صدارت ریٹائرڈ پرنسپل آر ڈی ورماؔ نے کی۔جِبکہ  نِشست کی نِظامت کے فرائض جتیندر بسنؔ نے انجام دِئے۔ مالک سنگھ وفاؔ اِس تنظیم کے جنرل سیکرٹری اور روُحِ رواںساتھی تھے۔ مالک سنگھ وفا 23اپریل کی رات 2بجے اِس جہانِ فانی سے رُخصت ہو گئے اور اپنے پیچھے ڈھیر ساری یادیں چھوڑ گئے ہیں۔ اُن کی خوش اسلوبی، اور جدیدشاعرانہ طرزِسُخن کو اُجاگر کرتے ہوئے تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ اور صدر شام طالبؔ نے اُن کی شعری خدمات اور جدید غزل گوئی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ نِشست میں وفاؔ صاحب کی بے حد سادہ ، پاکیزہ اورشفاف شاعرانہ زندگی میں قابلِ قدر خود اعتماد ی کی سراہنا کرتے ہوئے  اُنھیں دِل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کِیا گیا اور اِس بات پراتفاق قائم کِیا گیاکہ اُن کے غیر شائع شُدہ کلام کو شائع کرنے کے بھی ہر ممکن سعی کی جائے گی۔ اَس موقعہ پراُن کے اِشعار کی اہمیّت اور دِل کو چھوُنے والے پُر اثراحساسات کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اُن کی ایک معروُف غزل ’کوئی بستی نہ کوئی گھر اپنا ہے فسانہ یہ مختصر اپنا‘ کو اپنی سُر یلی آواز میں گا کر سامعین کو ایک جادوئی اثر سے مخموُر کر دیا۔ صدر شام طالبؔ نے خراجِ عقیدت کی صورت میں اپنی ایک غزل ’آپ سے اہلِ وفا اب بے وفا کیوں ہو گئے  نیٖند سے ہم کو جگا کر آپ خود کیوں سو گئے، آپ کے حُسنِ سُخن کی خوش نما رعنائیاں کیسے کیسے پھوُل اِس رنگِ وفاؔ میں بو گئے ‘ پیش کی۔ آرش دلموترہ نے اپنے اِن الفاظ میں’ آئے جو دُنیا میں وہ سب نِبھا چلے گئے یوں ہی گُذاربھی ہیں بے بہا چلے گئے کُچھ نام پیدا کر کے ہو گئے جہاں سے دوُر جیسے ہمارے مالک سنگھ وفاؔ چلے گئے‘ خراجِ عقیدت پیش کِیا۔ اِسی نشست کے دوران ادبی کُنج کے سابق جنرل سیکرٹری طالب کشمیری نے گوڑ گاؤں ہریانہ سے وفاؔ صاحب کی اچانک وفات پر ٹیلی فون پر گہرے رنج و غم کا اِِظہار کِیا۔ اِِن کے علاوہ سرینگر سے ادبی کُنج کے سرکردہ کارکُن بشیر الحق بشیرؔ اورگو جر نگرجموں سے سرور چوہان حبیٖبؔ نے بھی فون پر اپنا خراجِ عقیدت  بھیجا ہے۔ نِشست میں حِصہ لینے والے شعراء حضرات کے اِسم گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ، آر ڈی ورما،رام پال پالی ؔ، ویدؔ اُپّل،اشوک منطقؔ، چمن سگوچ، شمس راجن، اُتّم سنگھ راہیؔ، جتیندر بسنؔ، سنجیو کُمار ،اور شام طالبؔ۔ اِس تقریب کااِختتام تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔  جِس میں آپ نے آئیندہ نِشست کے اوقات شام 4بجے سے شام 6بجے واضع کئے۔ 
 
 
 
 

بی جے پی لیڈر کی ہلاکت، ملی ٹینٹوں کی بوکھلاہٹ : یدھ ویر 

واجپائی کا مداح ہونے سے انہیں اٹل گل میر کے نام سے پکارا جا تا تھا : پریہ سیٹھی 

جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی اور سابقہ وزیر و پارٹی ترجمان پریہ سیٹھی نے جنوبی کشمیر میںپارٹی کے ضلع نائب صدر گل محمد میر کی نا معلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ویری ناگ، ڈورو کے نوگام گائوں میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں یدھ ویر سیٹھی نے ایک سیاسی لیڈر کی ہلاکت کو شرمناک اور ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔لواحقین کے ساتھ اظہا رہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام امن پسند اور قوم پرست گل میر کے کنبہ کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ ہے۔انہیں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل میر کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پریہ سیٹھی نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایماندار اور شریف النفس شخض واور بی جے پی کے ایک حقیقی کارکن تھے ۔انہوںنے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کا مداح ہونے کی وجہ سے انہیں اپنے علاقہ میں اٹل گل محمد میر کے نام سے پکارا جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ گل میر کی ہلاکت سے انہیں کافی صدمہ ہوا ہے۔میر بی جے پی کا ایک سچا سپاہی تھا ،جنھوں نے 2008 اور 2014 میں الیکشن میں حصہ لیا تھا اور ہمیشہ اپنا سر بلند رکھا۔
 
 
               

سدھڑا میں پری سکول  'Chalk and Duster' کا افتتاح 

جموں //توی وہار کالونی، سدھڑہ میں ’نیشنل چین آف کنڈرگاٹن‘کی جانب سے یہاں دوسراپری سکول  'Chalk and Duster' کا افتتاح کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق ٹیم جموں کے چیئر مین زور آور سنگھ جموال نے سکول کا افتتاح کیا۔ اور ننے مُنھے بچوں کے لئے داخلہ کا اعلان کیا۔مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل اور ڈائریکٹر اے آر ورما نے ڈیڑھ سال کی عمر سے ساڑھے چار سال تک کی عمر کے بچوں کے لئے تما م کلاسوں Play Way Group ،  ،,Nursery، , LKG اور UKG کے لئے داخلہ کا اعلان کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے 'Chalk and Duster' سکو ل کے لئے تخلیقی اور منفرد سیلبس کا بھی اعلان کیا، جن کے لئے کتابوں کا زیرو بیگ لوڈ ہوگا اور توجہ زیادہ تر بچوں کے سکل ،تصور اور پثبت رویہ کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگی۔اپنے خطاب میں چیئرمین زور آور سنگھ نے کہا کہ روایتی تعلیم کا طریقہ اب زیادہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ عوام بچوںکو تخلیقی ،جانکاری حاصل کرنے والے چاہتے ہیں جن پر بھاری بیگ کا کوئی بوجھ نہ ہو۔جس کے لئے خصوصی طور سے ترتیب دئے گئے سکول میں یہ تمام ساری سہولیات میسر ہیں۔انہوںنے والدین پر اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ برتائو کرنے پر اسرار کیا۔انہوں نے کہا کہ بہترین تعلیم مہیا کرنے کے علاوہ اساتذہ اور والدین کا یہ فرض ہے کہ وہ بچوں میں اخلاقی اقدار پیدا کریں۔
 
    

کا اودہمپور میں ٹریفک جام سے نجات دلانے کا مطالبہ  NGO

۔اودہمپور// ایک غیر سرکاری انجمن ’جیو اور جینے دو‘ کی جانب سے یہاں اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں این جی او کے صدر ریٹائرڈ ایس ایس پی مہدیپ سنگھ جموال ،ممبران سنجے سنگھ ،انجو دیوی ،سنجیت و دیگران نے شرکت کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہدیپ سنگھ جموال نے کہا کہ اود ہمپور قصبہ کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قصبہ کے بنیادی مسئلہ ٹریفک کی بھیڑبھاڑ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پہلے بھی گو وردھن پیلس میںایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا ،جس میں ہماری سرکاری انجمن کے منتخب ممبروں اور بعض وزراء نے بھی شرکت کی تھی ا ور متعدداقدام کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا ،نتیجہ کے طور پر ٹریفک جام اب معمول بن گیا ہے۔اجلاس میں پالی تھیں لفافوں کی پابندی پر سختی سے عمل در آمد کرنے پر زور دیا گیا ۔پریس کانفرنس میں الزام لگایاگیا کہ منشیات کی بدعت بے قابو ہو گئی ہے اور وارڈ کونسلروںکو اس ضمن میں متعدد اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔این جی او کے طارق شاہ نے اس موقعہ پر کہا کہ انتظامیہ نے اودہمپور قصبہ کو فراموش کیا ہے ،جسکی وجہ سے قصبہ میں جگہ جگہ پر ٹریفک جام لگا رہتا ہے، جس سے مریضوں و دیگر لوگوں کو پریشانیاں ہوتی ہیں۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کوڑا کرکٹ جلایا جاتا ہے جسکی وجہ سے آلودگی پھیل جاتی ہے،جس پر انتظامیہ سے معقول اقدام کرنے کی اپیل کی گئی ۔ پریس کانفرنس میں ریٹائرڈ یس ایس پی مہدیپ سنگھ جموال ،ممبران سنجے سنگھ ،انجو دیوی ،پروین اختر، سنجیت و دیگران بھی موجود تھے۔
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

تازہ ترینجموں

امرناتھ یاترا: جموں پہنچنے والے عقیدت مند سیکورٹی اور سہولیات سے مطمئن

June 30, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

June 30, 2025
جموں

ادھم پور میں امرناتھ یاترا سے قبل موک ڈرل کا انعقاد

June 29, 2025
جموں

منرل سپروائزر راجوری معطل

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?