Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 18, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

مینڈھرکی 3تحصیلوں میں فقط 4سرکاری سٹور 

عوام راشن کی قلت سے پریشان ،مزید سٹور قائم کرنے کا مطالبہ 

جاوید اقبال
 
مینڈھر//مینڈھر میں سرکاری راشن سٹوروں کی قلت کی وجہ سے عوام کو راشن کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ریاستی انتظامیہ کی جانب سے پورے سب ڈویژن میں صرف 4سرکاری راشن سٹور قائم کئے گئے ہیں ۔ان راشن سٹوروں میں سے بلا ک بالاکوٹ میں 1مینڈھر میں 2اور منکوٹ میں 1سرکاری راشن سٹور قائم کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں متعدد بار انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن اس کے باوجود عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ کی جانب سے مینڈھر میں مزید سرکاری راشن قائم کئے جاتے تو غریب لوگ کسی بھی وقت ان سٹوروں سے راشن حاصل کر سکتے تھے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے پورے سب ڈویژن میںصرف چار ہی سرکاری سٹور قائم کئے گئے ہیں جن سے ہزاروں کی تعداد میں غریب لوگ راشن لیتے ہیں جبکہ باقی ہر ایک گائوں میں ڈیلر عوام کو راشن تقسیم کرتے ہیں جو کہ ہرایک ماہ میں صرف کچھ دنوں کیلئے راشن فروخت کرتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں مزید سرکاری راشن سٹور قائم کئے جائیں تاکہ غریب عوام کو سہولیات فراہم ہو سکیں ۔متعلقہ محکمہ کے مطابق سب ڈویژن میں 115سرکاری سٹور قائم کر نے کیلئے اعلیٰ حکام کو تحریر طورپر لکھا گیا تھا لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے مزید سٹور قائم کرنے کی منظوری نہیں ملی ۔
 

اعلیٰ سطحی اجلاس میں مغل شاہراہ سے متعلق لئے گئے فیصلوں کا خیر مقدم 

طارق شال
 
تھنہ منڈی //مغل شاہراہ کے متعلق اعلی سطحی اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کا مغل روڈجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔مغل روڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے مغل شاہراہ کو تعمیر کے بعد ابھی تک بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں مغل روڈ جو ائنٹ ایکشن کمیٹی کے عبدالرشید شال ،محمد صدیق گنائی ،رخسار احمد بٹ و دیگران نے کہا کہ مغل شاہراہ پر انتظامیہ کی جانب سے مواصلاتی نظام کے علا وہ طبی سہولیات ،بیت الخلاء ،کھانے پینے کے اشیاء ودیگر بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں ،سیاحوںاور عام راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا تاہم ریاستی انتظامیہ کی جانب سے دو ایمبو لینس ،طبی سہولیات بیت الخلاء کی تعمیر ،ورکشاپ ودیگر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مغل شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کا جائزہ لیا جائے تاکہ مذکورہ شاہراہ کو پورا سال آمد و رفت کے قابل بنایا جائے۔
 

مینڈھر شیئر مارکیٹ معاملہ

لوٹ کھسوٹ کرنیوالوں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے:قریشی 

مینڈھر //سابق ممبر قانون سا زکونسل محمد رشید قریشی نے مینڈھر میں شیئر مارکیٹ کے نام پر کروڑوں روپے کی لوٹ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرواکے اس میں ملوث افراد کے خلاف کڑی کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں قریشی نے کہاکہ مینڈھر میں پولیس اور انتظامیہ کی ناک تلے کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے اور فرضی شیئر مارکیٹ کے نام پر غریب لوگوں کی محنت کی کمائی سے بہت بڑی رقم جمع کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ایک گروپ منظم انداز میں کئی عرصہ تک کام کرتارہالیکن بدقسمتی سے پولیس اور انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اسے ایسا کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ۔ قریشی نے کہاکہ ایسا لگتاہے کہ اس گروپ کو کسی کی پشت پناہ حاصل تھی اور پولیس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کرے چاہے وہ کیوں نہ کتنا اثر ورسوخ رکھتے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس گروہ کو سیاسی پشت پناہی حاصل رہی ہوتو اس پر بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔قریشی کاکہناتھاکہ عوامی دبائو کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں کیس تو درج کیاہے لیکن یہ کافی نہیں اور ملوثین کو کیفرکردار تک پہنچایاجاناچاہئے جنہوں نے غریب لوگوں کی محنت سے حاصل ہونے والی کمائی کو لوٹ لیا اور کروڑوں روپے جمع کرکے فرار کرگئے ۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر پونچھ بھی اس معاملے کا سخت نوٹس لیں اور ذاتی طور پر تحقیقات کروائیں ۔
 

بانڈی پور عصمت ریزی معاملہ ،سرنکوٹ میں کینڈل مارچ 

بختیار حسین
 
سرنکوٹ//بانڈی پور عصمت ریزی معاملہ کیخلاف سرنکوٹ میں جموں وکشمیر پیپلز موو منٹ کی جانب سے کینڈل مارچ نکالی گئی ۔اس موقعہ پر اراکین نے معصومہ کی عصمت ریزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مانگ کی کہ ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ معاشرے میں ایسے کام دوبارہ سے نہ ہوسکیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے بار جنرل سیکریٹری سرنکوٹ ایڈوکیٹ عجاز خان نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملک میں ایسے معاملات کیخلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی معاملات کو روکنے کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ معاملہ میں ملوث فرد کو پھانسی دے کر معصومہ کو انصاف فراہم کیا جائے ۔اس دوران جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے کو آر ڈینٹر ایڈو کیٹ موبین خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ معاملہ کے سلسلہ میں سخت سے سخت سزا دی جائے ۔اس موقعہ پر پارٹی کے ضلع کوآرڈینٹر ریدم پریت سنگھ ،تحصیل کنو نیئر ایڈ وکیٹ توصیف اکرم ودیگران بھی موجود تھے ۔
 

سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر 

بغیر تعمیرات کے لوگوں کے کھاتوں میں پیسے ڈالنے کا الزام 

جاوید اقبال
 
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے مختلف دیہاتوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے صحت و صفائی کے سلسلہ میں شروع اسکیم سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر ات عمل میں لائی گئی ۔تاہم مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کئی علا قوں میں بیت الخلاء کی تعمیر عمل میں لانے کے بغیر ہی کئی افراد کے بینک کھاتوں میں پیسے ڈالے گئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین نے مبینہ طورپر بیت الخلاء کو تعمیر کئے بغیر اپنے رشتہ داروں کے کھاتوںمیں پیسے ڈالے گئے ہیں ۔جگال پنچایت کے مختار چوہدری اور عمران ارشاد نے بتایا کہ مذکورہ پنچایت میں اس وقت 90فیصد گھر ایسے ہیں جہاں پر بیت الخلاء کی تعمیر عمل میں ہی نہیں لائی گئی تاہم اس کے باوجود بھی ملازمین کی جانب سے مبینہ طورپر لاکھوں روپے ہڑپ لئے گئے ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کر تے ہوئے کہاکہ کچھ ایک ملازمین نے اپنے رشتہ داروں کے کھاتوں میں پیسے ڈال کر بعد میں مذکورہ پیسے لینے کی کوشش بھی کی گئی ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین نے مذکورہ پنچایت کے مقامی افراد کے نام پر دیگر گائوں کے لوگوں کے کھاتوں میں بھی پیسے ڈالے گئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں ویجی لینس کی ایک ٹیم بھیجی جائے جو دیہی علا قوں میں تعمیر کردہ بیت الخلاء کے زمینی سطح پرہونے اور محکمہ دیہی ترقی کے ریکارڈ کا معائینہ کر ئے جبکہ اس سلسلہ میں غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر مینڈھر نے کہاکہ کچھ علا قوں میں ابھی تک بیت الخلاء کی تعمیرنہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کہیں شکایت ہو ئی تو اس کی تحقیقات کروائی جائے گی۔
 

پی ڈی پی پونچھ کا بشیر ناز کی وفات پر اظہار ِ دکھ

عشرت حسین بٹ
 
منڈی//پی ڈی پی کی پونچھ اکائی کی طرف سے سابقہ ممبر اسمبلی شاہ محمد تانترے کی رہایش گاہ ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دوران سابقہ ممبراسمبلی بشیر احمد ناز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے شاہ محمد تانترے نے چوہدری بشیر ناز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک شریف النفس انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی غریب طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر دی ۔پی ڈی پی لیڈر نے مرحوم کو اپنے بچپن کا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطہ پیر پنچال ایک بہترین لیڈر سے محروم ہوچکا ہے ۔اجلاس میں شامل اراکین نے مرحوم کی وفات کے سلسلہ میں لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا مغفرت بھی کی۔
 
 

پرائمری سکول کوئلی میں سٹاف کی قلت 

علاقہ کا ایک وفد زونل ایجوکیشن آفیسر منجا کوٹ سے ملا قی 

پرویز خان 
 
منجا کوٹ //زون منجا کوٹ کے کوئلی علا قہ میں قائم پرائمری سکول میں سٹاف کی قلت کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جموں پونچھ شاہراہ سے دس کلو میٹر دور پہاڑی پر واقع مذکورہ پرائمری سکول میں اس وقت بچوں کو پڑھائی کیلئے صرف 1ٹیچر تعینات ہے ۔سکولی بچوں کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں مذکورہ علا قہ کا ایک وفد زونل ایجوکیشن آفیسر منجا کوٹ سے ملا قی ہوا ۔وفد کے مطابق کو ئلی علا قہ میں 1994میں ایک پرائمری سکول قائم کر نے کو منظوری ملی تھی جبکہ اس کے بعد علا قہ کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنا شروع کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سکول میں 40بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ ان کو تعلیم فراہم کر نے کیلئے صرف 1ہی ٹیچر تعینات کیا گیا ہے ۔وفد نے مانگ کر تے ہوئے کہاکہ مذکورہ پرائمری سکول میں معقول سٹاف تعینات کیا جائے تاکہ ان کے بچوں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔زونل ایجوکیشن آفیسر نے وفد کو یقین دلاتے ہو ئے کہاکہ معاملہ چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری کے نوٹس میں لایا جائے گا ۔اس وفد میں فاروق حسین ،عبدالعزیز ،حاکم دین ،محمد لطیف اور شیراز حسین کے علا وہ دیگران بھی مو جود تھے ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین
سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ

July 3, 2025
پیر پنچال

کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا

July 3, 2025
پیر پنچال

پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا

July 3, 2025
پیر پنچال

محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?