Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 17, 2019 11:19 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
42 Min Read
SHARE

 قانون ساز اسمبلی لائبریری کمپلیکس کادورہ

سپیکر نے ڈیجیٹائزیشن اور توسیعی پلان کا جائیزہ لیا

سرینگر//قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لائبریری بلاک کا دورہ کر کے وہاں ڈیجیٹائزیشن منصوبے کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔سیکرٹری قانون اچل سیٹھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سپیکر موصوف کو اس عمل اور لائبریری بلاک کے توسیعی پلان کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر سپیکر نے لائبریری بلاک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اشاعتوں اور مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن میں جدید طرز عمل اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کا کام ڈیپارٹمنٹ آف لائیرریز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پیشہ وروں کے مشورے سے عملایا جارہا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ کتابوں اور دیگر ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے الگ الگ پورٹل تیار کرنے ہوں گے۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اشاعتوں کو مناسب تحفظ فراہم کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں اور سکالروں کی لائبریری تک رسائی آسان بنائی جانی چاہئے۔ انہوں نے لائبریری بلاک میں ریڈنگ روم قائم کرنے کے احکامات بھی دیئے۔سپیکر کو بتایا گیا کہ انگریزی اور اُردو کتابوں کو الگ الگ کرنے کا کام پہلے ہی مکمل کیا گیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسروں نے جانکاری دی کہ15693 انگریزی کتابوں اور5424 اُردو کتابوں کا کیٹالاگ تیاسر کیا جاچکاہے جو اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ دورے کے دوران ڈاکٹر نرمل سنگھ نے یہاں کام کر رہے عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے لائبریری کو مزید فعال بنانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے پر زور دیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی منظور احمد بابا، ڈپٹی ڈائریکٹر لائبرریز شاہین خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
 

نئی دلی کی گذشتہ5سالہ کشمیر پالیسی ناکام :کمال 

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مرکز کی سخت گیر پالیسی اور رویہ نے ریاست کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، حالات ٹھیک ہونے کے بجائے دن بہ دن ابتر ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے ہلاکتوں کے دراز ہوتے سلسلے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مرکزی اور ریاستی گورنر انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ یہی حالات کو پٹری پر لانے کا واحد طریقہ ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سخت گیر اور دھونس و دبائو کی پالیسیاں ماضی میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئیں اور نہ مستقبل میں یہ طریقہ کار کام آنے والا ہے۔ وادی میں جاری خون خرابہ، مار دھاڈ، ظلم و تشدد، شبانہ چھاپوں اور بے تحاشہ گرفتاریوں پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ گزشتہ 4سال سے ریاست خاص کر وادی میں روا رکھی گئی سخت گیر پالیسی کے بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں، آئے روز ہلاکتیں ہورہی ہیں، نئی پود میں غم و غصہ کی لہر بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی کشمیر پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور مرکز میں بننے والی نئی حکومت کو مزید وقت ضائع کئے بغیر کشمیر کے تئیں اپنے اپروچ میں تبدیلی لانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا اپنے حقیر سیاسی مفادات کیلئے کشمیر میں ہانڈی گرم رکھی ،اس سے بڑی بدقسمتی کی بات کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کیخلاف چاروں طرف سے مصائب اور مشکلات پیدا کئے جارہے ہیں ایک طرف حالات کو جان بوجھ پر بد سے بدتر بنایا جارہا ہے اور دوسری جانب یہاں کے عوام کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے بھنور میں دھکیلا جارہاہے۔
 

کشمیر سے متعلق سیتارمن کابیان مضحکہ خیز:سوز

سرینگر//سینئر کانگریس لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہاہے کہ ’’مودی جی کی جماعت میں دو بڑے پڑھے لکھے منسٹر ۔ارون جیٹلی اور سیتھا رمن ہمیشہ اور ہر حال میں مودی کے داہنی طرف موجود رہنا چاہتے ہیں۔ اور یہ دونوں ہر صورت میں مودی کے دعویٰ کی دلیل پیش کرتے ہیں اور ان کے خیال میں مودی کبھی غلطی کا ارتکاب نہیں کر سکتا ہے!اس لئے کشمیر کے لوگ سیتھا رمن کی کھوکھلی تجویز کو سمجھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اندازہ لگایئے کہ 23 مئی  2019ء؁ کو عام انتخابات کے نتائج آنے والے ہیں اور اِدھر سیتھا رمن کشمیر کے تعلق سے ڈائیلاگ کی بات کرتی ہے!سیتھار رمن کی پیشکش اس لحاظ سے بھی مضحکہ خیز ہے کہ بہت سارے دانشور بتا رہے ہیں کہ ملک بھر میں لا محدود پیمانے پر مودی جی کے پروپگنڈا کے باوجود وہ  دوبارہ کرسی تک نہیں پہنچ پائیںگے ،تو سیتھا رمن کی مضحکہ خیز پیش کش کو کشمیر ی تو پہلی ہی نظر میں رد کریںگے،مگر ذہن میں یہ سوال ضرور ابھر سکتا ہے کہ اب کشمیر کے لوگ حصول مقصد کیلئے کیا راہ عمل مقرر کریںگے؟فی الحال کشمیری عوام کیلئے یہ سوال بہت ہی اہم بن گیا ہے کہ کیا صورت حال جوں کی توں رہنی چاہئے یا کسی فیصلہ کن راہ عمل کو اختیار کیا جا سکتا ہے؟کشمیر میں جو بھی سیاسی قیادت موجود ہے کیا اُن کو موجودہ صورتحال پر غور نہیں کرنا چاہئے؟‘‘
 
 
 

سوپوراور ٹنگمرگ کے علاقوںکا محاصرہ اور گھرگھرتلاشی 

سوپور+ٹنگمرگ//غلام محمد+مشتاق الحسن //فورسز نے سوپور اور ٹنگمرگ کے کیئی علاقوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق فوج کی22آرآر،سپیشل آپریشن گروپ سوپوراور179سی آر پی ایف نے نائیک محلہ نوپورہ سوپور کامحاصر ہ کیا اورگھرگھرتلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ میں جنگجوئوں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد شروع کی گئی۔ابھی تک کسی کی گرفتاری یا جنگجوئو ں کے ساتھ فورسزکے رابطے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران  فورسز اور ٹاسک فورس نے جمعہ کی صبع سحری کے وقت کنزر کے رمبیل پورہ میں سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی  تاہم یہ سرچ آپریشن کسی تصادم کے بغیر اختتام پذیر ہوئی ۔ادھر شام دیر گئے فورسز اور ٹاسک فورس نے افطاری کے بعد آتی پورہ کنزر کو محاصرے کیا جو کہ تا ایں دم جاری ہیں  تاہم ابھی تک کسی تصادم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ھے 
 
 
 

مانتری گام بانڈی پورہ کا سرکاری استاد لاپتہ

بانڈی پورہ//عازم جان //شیخ پورہ مانتری گام بانڈی پورہ کا ایک 29سالہ نوجوان جو کہ پیشے سے استاد ہے ،کئی روز سے لاپتہ ہوا ہے۔اہل خانہ نے اسکی گمشدگی کی رپورٹ نزدیکی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 29سالہ مشتاق احمد لون کے والد عبدالرحمان لون نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کا اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کا بیٹا 13مئی کو چونٹی مولہ ڈیوٹی کے لئے گھر سے نکلا لیکن تب واپس نہیں لوٹا۔ مشتاق احمد لون ہائرسیکنڈری سکول چونٹی مولہ ارن میں بحثیت استاد تعینات تھا ۔اس سلسلے میں پیٹھ کوٹ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 
 

 ریاسی میں آسمانی بجلی گری   4 خواتین زخمی ، اسپتال منتقل 

ریاسی //جموں کے ریاسی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 لڑکیاں زخمی ہوئی ہیں جنہیں علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع ریاسی کے ٹکسن مہور نامی گائوں میں جمعرات کو رادت دیر گئے آسمانی بجلی گری جس میں ایک ہی گھر کی چار لڑکیاں بری طرح زخمی ہوئی ہیں جن کو فوری طور علاج ومعالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں کچھ بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوئیں ۔ 
 
 

راجوری میں 47 دفاتر کا معائنہ

۔10غیر حاضرملازم معطل 7کے نام نوٹس جاری

راجوری //راجوری میں اچانک معائنہ کے دوران 47سرکاری دفاتر میں کام کاج اور ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیاگیا جس دوران 10ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جن کومعطل کردیاگیاہے ۔معائنہ کرنے والی ٹیموں کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور محکمہ مال کے افسران کررہے تھے ۔یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجازاسد کی ہدایت پر کی گئی ۔اس دوران 47دفاتر میں تعینات 478ملازمین میں سے 309ڈیوٹی پر حاضر پائے گئے جبکہ 17غیر حاضر اور 50چھٹی پر تھے ۔بقیہ 04ملازمین کو ڈیپوٹیشن پر دکھایاگیا۔اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے 10ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں شبیر احمد سینئر اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن افسر راجوری دفتر،انیل کمار سب ڈیویژن الیکٹرک مینٹینس و آر ای راجوری، پیوش شرما پی ایچ ای سیول ڈیویژن راجوری، نکھل شرما جونیئر اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن افسر دفترراجوری، محمد شفیع وانی ڈپٹی انسپکٹر فشریز، محمد نصیر فیلڈ سپروائزر فشریز محکمہ ، شمیم اختر پی ایچ سی تھنہ منڈی، محمد نسیم ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ دفتر تھنہ منڈی ، مقبول احمد ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ دفتر تھنہ منڈی اور شبیر احمد اینمل ہسبنڈری دفتر کوٹرنکہ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کنٹریکچول (عارضی ) ملازمین دیوندر کمار، محمد اسحق ، سائمہ ندیم، عبدالقیوم، امتیاز احمد ، رابیہ اور نجمہ کوثرکوغیرحاضررہنے پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا نوٹس جاری کرکے یہ پوچھاگیاہے کہ کیوں نہ ان کے کنٹریکٹ کو برطرف کیاجائے ۔
 
 
 

بلڈ پریشر کا عالمی دن | سوتے وقت دوائی کا استعمال مفید:ڈاک 

سرینگر//’فشارخون‘ یعنی بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقعہ پر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا کہ سونے کے وقت بلڈ پریشرکو کم کرنے کی دوائی لینے سے اسٹروک اور دل کادورہ پڑنے کو روکا جاسکتاہے ۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ اگر سونے کے وقت بلڈ پریشر کو کم کرنے کی دوائی لی جائے تو اس سے دل کادورہ پڑنے یااسٹروک کے امکانات کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نثار نے کہا جو مریض بلڈ پریشر کو کم کرنے کی دوائی سونے کے وقت لیتے ہیں ،ان میں دل کادورہ پڑنے یا اسٹروک کے ایک تہائی کم امکانات ہیںبہ نسبت ان لوگوں کے جو صبح کے وقت بلڈ پریشر کو کم کرنے کی دوائی لیتے ہیں ۔24گھنٹوں کے دوران بلڈ پریشر میں ایک توازن ہوتا ہے دن کے اوقات زیادہ اور رات کو کم ،تاہم جن لوگوں کا بلڈ پریشر بلند رہتا ہے ان میں یہ توازن نہیں پایا جاتا ہے اوران کا بلڈ پریشررات کے دوران کم نہیں رہتا اور اس وجہ سے اُن میں دل کادورہ پڑنے یا اسٹروک کاخطرہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر نثار نے کہا کہ تحقیق کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ بلڈ پریشر لینے کی دوائی کوتبدیل کیا جائے ۔اگر آپ ایک ہی گولی کھاتے ہیں تو سونے کے وقت لینی چاہیے ۔اگر آپ کئی ادویات اس کیلئے لیتے ہیں توسونے کے وقت  اُن میں سے ایک دوا لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل اور ایک جدید وباہے اور یہ موت کی ایک اہم وجہ ہے جسے روکا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ کئی لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ انہیں ہائی بلڈ پریشر ہے اور کچھ کودل کادورہ یا اسٹروک ہونے کے بعد اس کا پتہ چل جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشکل یہ ہے کہ نصف سے کم ہائی بلڈ پریشر کے شکارلوگ اپنا بلد پریشر چیک کرتے ہیں اور اس کی تشخیص کراتے ہیں ۔اور جن کی تشخیص ہوتی ہے اُن میں سے بھی نصف سے کم ہی اس کا علاج کراتے ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن ہرسال17مئی کو منایا جاتا ہے۔
 
 

’’ فن فائن پف‘‘  ’’ پارُل فن فائن پف‘‘ مضر صحت قرار 

نیوز ڈیسک

سری نگر//فوڈ سیفٹی محکمہ نے فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈاڈس ایکٹ ، 2006 کے تحت ’’ فن فائن پف ‘‘ اور ’’ پارُل فن فائن پف‘‘ کو مضر صحت قرار دیا۔محکمہ نے اِس نوٹس کا اجرأ ان سنیکس کے بیچ نمبر 696 کے نمونے کو حاصل کرنے کے بعد کیاجسے اُن کی لیبارٹری میں جانچ کرنے کے بعد مضر صحت قرار دیا۔محکمہ نے عوام الناس کو بالعموم اور شراکت داروں کو بالخصوص اس قسم کے غذائی اجناس کو استعمال کرنے سے احتراز کرنے کی تلقین کی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

بھاجپا اور آر ایس ایس کا ایجنڈا مذہبی منافرت: میر

بھدوارہ شہری ہلاکت کے مجرموں کو مثالی سزا دی جائے

سرینگر//پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے بھدرواہ میں شہری ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائو رکھشک مہم شروع کرنے والے اب جموں و کشمیر میں شکست کا مزہ چکھے گے ۔ انہوںنے کہا کہ بھدرواہ شہری ہلاکت سے یہ بات صاف ہوئی ہے کہ بی جے پی نے مذہبی منافرت کی جنگ شروع کی ہے ۔ انہوں گورنر انتظامیہ سے معاملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا  ۔ بیان میں انہوںنے کہا کہ زعفرانی جماعت کا ڈیوائڈ اینڈ رول کے علاوہ مذہبی منافرت پھیلانا ان کا ایجنڈا ہے جو پورے ملک میں پھیلایا ہے۔انہوںنے ملک کے تمام سیکولر سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اورآر ایس ایس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کانگریس کا ساتھ دیں ۔میر نے کہا کہ گائو رکھشکوں کی مہم آر ایس ایس نے شروع کی ہے جس کو پورے ملک خاص کر جموں کشمیر نے شکست دی ہے جنہوں ہمیشہ  بھارتیہ جنتا پارٹی ے منافرت پھلانے والے ایجنڈے کے باوجودمذہبی ہم آہنگی کو اپنائے رکھا ہے ۔
 
 
 

ترقیاتی کمشنر گاندربل نے تولہ مولہ کا دورہ کیا

کھیر بھوانی میلے کیلئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا

گاندربل//ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے تولہ مولہ کا دورہ کرکے سالانہ کھیر بھوانی میلے ،جو 10جون کو منایا جارہا ہے ،کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر انہوںنے ایس ایس پی،اے ڈی ڈی سی ،اے ڈی سی،ڈپٹی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران شردھالوئوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں دھر مارتھ ٹرسٹ کے نمائندںنے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شردھالوئوں کے لئے لاجنگ،بیڈنگ،لاویٹری بلاکوں،صفائی ستھرائی ،طبی اوردیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے آفیسران کو ہدایات دی گئیں۔بعدمیں ترقیاتی کمشنر نے استھاپن اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور متعلقہ آفیسران اوردھرمارتھ ٹرسٹ کے نمائندوں کو شردھالوئوں کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زوردیا۔
 
 
 

مقدس مہینے میں ہلاکتوں پر حریت (ع) کا شدید ردعمل 

سرینگر//حریت (ع) نے صیام کے مقدس اور متبرک مہینے میںتازہ ہلاکتوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ معصوم ، نہتے اور عام شہریوں، جن میں ارشد احمد ڈار پٹن، رئیس احمد ڈار پلوامہ اور نعیم احمد شاہ بھدرواہ شامل ہیں ،کا سرکاری فورسز پولیس اور ایجنسیوں کی جانب سے مارے جانے کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے معلق رہنے کے سبب ہی امن و سلامتی اور نزول قرآن کریم کے اس بابرکت مہینے میں بھی کشمیر کے طول و عرض میں مار دھاڑ، ہراسانیوں، خانہ تلاشیوں، گرفتاریوں اور بنیادی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے جو دنیا بھر کے انصاف پسند اقوام و ممالک اور حقوق بشر کی مستند عالمی تنظیموں کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ۔بیان میںان تازہ ہلاکتوں اور جموںوکشمیر کو انکی قربانیوں کیلئے زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے  اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ قربانی دینے والوں کے مشن کی آبیاری اور تکمیل کیلئے قیادت وعدہ بند ہے۔
 
 

عید سے قبل قیدیوں کو رہاکیاجائے: انقلابی 

سرینگر// محاذآزادی نے تمام گرفتار شدگان بشمول خواتین رہنماؤں کو عید سے قبل رہاکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محاذ آزادی کے سرپرست  اعلیٰ محمد اعظم انقلابی اور صدر سید الطاف اندرابی نے محاذ کے ایک اہم اجلاس میں حالیہ ایام میں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کا پُرامن اور منصفانہ حل نکالنے کی کوشش کی جائے تاکہ بر صغیر کے کروڑوں عوام کو جنگ وجدل کے عذاب کے ساتھ ساتھ مفلسی اور بے بسی سے نجات مل جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیر کی عظیم شخصیات اپنے تشخص اور وقار کی خاطر مسلسل قربانیاں پیش کرتے چلے آہے ہیں، وادی کشمیر کے واعظ، عالم ، فاضل جاں بحقکئے گئے۔میر واعظ مولانا محمد فاروق کو برسی پر  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ ان جیسی عظیم شخصیتیں عوام کے اندر سیاسی،سماجی و دینی شعور پیدا کرنے کا موجب ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے سیاسی،سماجی و منصوبہ ساز اشخاص کو اندازہ ہونا چاہئے کہ کشمیر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اپنا روشن مستقبل اپنے عوام کی عزت و عظمت کی خاطر قربان کررہے ہیں اور آنے والی نسل اپنے اسلاف کی قربانیوں کے پیش نظر جدوجہد کرتی رہے گی ۔ 
 
 
 

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی اطلاع

فاصلاتی طلاب کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع 

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے طلاب، جنہوں نے یو جی ، پی جی اور ڈپلوما / سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لیا ہو اور کورس کی تکمیل کی زیادہ سے زیادہ مدت یعنی گریجویشن کیلئے6 سال ، پوسٹ گریجویشن کیلئے 4 سال اور ڈپلوما/سرٹیفکیٹ کیلئے 2 سال سے تجاوز کرچکے ہوں ،کی خاطر دوبارہ رجسٹریشن کی تاریخ میں 31؍ مئی 2019 تک توسیع کی گئی ہے۔ پروفیسر پی ایف رحمن، ڈائرکٹر انچارج نظامت کے بموجب دوبارہ رجسٹریشن کی فیس صرف آن لائن ہی ادا کرنی ہوگی۔ طلبہ مانو کے فیس ادائیگی پورٹل  https://manuucoe.in/onlinepayment/ پر لاگ ان کرتے ہوئے فیس ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فاصلاتی تعلیم کے طلبہ معاون خدمات یونٹ سے 040-23008463 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ فاصلاتی طرز کے تمام پروگرامس کے اختتامِ میعاد امتحانات بجز ایم اے عربی و ہندی، اگست کے مہینے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ 
 
 
 
 

پاکستان سے بھارتی قیدیوں کی رہائی کی سراہنا 

سرینگر//ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی قیدیوں کی رہائی سے متعلق پاکستانی فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اس کی تقلید کرتے ہوئے کشمیری سیاسی قیدیوں کو عید الفطر سے قبل رہا کرناچاہئے تاکہ وہ بھی اپنے گھروالوں کے ساتھ تہوار مناسکیں۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرکے وسعت قلبی کا مظاہرہ کرکے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
 
 

بانڈی پورہ اور بھدرواہ واقعات 

 ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے: آغا حسن 

سرینگر//انجمن شرعی شعیان صدرآ غا سید حسن نے بانڈ ی پورہ سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس انسانیت سوز اور دل دہلانے والے واقعہ سے انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ آ غا سید حسن نے بڈگام میں نماز جمعہ کے بعد عوام سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی بگاڑ اور خرابیاں اب اس حد تک جا پہنچی ہیں کہ اب ایسے ددرناک واقعات ہمارے سماج کی کہانی بن چکی ہے ۔ انجمن شرعی شعیان کے اہتمام سے آ نماز جمعہ کے بعدبڈگام، حسن آ باد، سوناوری، اندرکوٹ اور دیگر علاقوں میں جلوس نکالے گئے۔ ترگام سمبل میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔انھوں نے ارشد حسین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کو فوری طور سزا دی جائے۔آغا حسن نے بھدرواہ میں معصوم افراد پر مسلح افراد کی فائرنگ جس میں ایک شخص جاں بحق اور مزید دو افراد شدید مضروب ہوگئے ہیں ،کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں
 نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے ملوثین کو فوری طور گرفتار کیاجائے تاکہ وہاں پر مسلمان کسی خوف وخطر کے بغیر اپنی زندگی گزارسکیں۔ادھر محاذآزادی کے ترجمان اعلی محمد یوسف گلکار نے بھدرواہ میں مارے گئے شہری کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرتکبین کو سخت سزا دینے کی مانگ کی۔
 

پروفیسر اشرف صراف سے اظہار تعزیت 

سرینگر//پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے مزاحمتی لیڈر پروفیسر اشرف صراف کی والدہ ماجدہ ساکنہ بارہمولہ کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے پروفیسر صراف سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کی دعا کی ۔ 
 
 

ہندواڑہ میں 28مئی کو لوک عدالت 

ہندواڑہ//چیر مین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی ہندواڑہ کے مطابق احاطہ عدالت میں رواں ماہ کی28 تاریخ کو ایک لوک عدالت کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مختلف نوعیت کے معاملات افہام تفہیم کے ذریعے موقعہ پر ہی نپٹائے جائیں کے خواہش مند شخص یا اشخاص جو مذکورہ لوک عدالت  سے اپنے معاملات نہانا چاہتے ہیں سے کہا جاتا ہے کہ وہ 28 مئی سے پہلے لوک حکام سے رابطہ قائم کر کے لوک عدالت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

 گورنرکے مشیرخورشید احمد گنائی کی محکمہ سیاحت کو تلقین

سیاحتی سیزن اور امر ناتھ یاترا کیلئے تیاریاں مکمل کی جائیں

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے سیاحتی محکمہ کے انتظامی سیکرٹری اور محکمہ سیاحت سے منسلک تمام محکموں کے سربراہوں کے علاوہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں سے تلقین کی ہے کہ وہ آئندہ سیاحتی سیزن اور شری امر ناتھ جی یاترا کو مدر نظر رکھتے ہوئے تمام تیاریاں مکمل کریں۔ایک بیان میں خورشید احمد گنائی، جن کے پاس محکمہ سیاحت کا چارج بھی ہے، نے کہا ہے کہ2019 میں ریاست میں سیاحوں کی اچھی خاصی آمد کی توقع ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ بڑی تعداد میں شردھالؤ شری امر ناتھ جی اور ماتا ویشنو دیوی یاترا پر آئیں گے۔مشیر موصوف نے کہا ہے کہ انہوں نے سیکرٹری سیاحت کو ہدایات دی ہیں کہ وہ جون کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں سرینگر میں ٹورازم فیسٹیول منعقد کرانے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے اس فیسٹول میں بین الاقوامی سطح کے متعلقین کو شرکت کی دعوت دینے پر بھی زور دیا ہے۔ریاست میں ایڈوینچر ٹورازم کی گنجائش کو اُجاگر کرتے ہوئے مشیر موصوف نے ناظمین سیاحت کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ٹریکنگ اور پیرا گلائڈنگ کے علاوہ آبی کھیلوں اور کوہ پیمائی کے شوقین کھلاڑیوں اور سیاحوں کے لئے سہولیات دستیاب رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست جموں وکشمیر ملک کی ایک بہترین گالف ریاست ہے۔سیاحت سے جڑے افراد سے سیاحتی سیزن کو فروغ دینے کے لئے تجاویز طلب کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ایک نیا نقش راہ ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر سے متعلق جو منفی تاثر پیدا کیا گیا ہے اُس کو زائل کرنے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔سیاحتی شعبۂ کو ریاست کی اقتصادیات کے لئے ایک اہم شعبۂ قرار دیتے ہوئے خورشید احمد گنائی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ متعلقین کو سِنگل وِنڈو سسٹم کے ذریعے خدمات دستیاب رکھی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ ریاست کے مزید سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشہ پر لایاجانا چاہئے۔مشیر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں سیاح ریاست کی سیر پر آئیں گے۔
 
 
 

گلمرگ کی مسجد کی بالائی منزل میں دراڑیں 

نمازیوں میں خوف و ہراس، وقف بورڈ کے خلاف اظہار برہمی

 گلمرگ//مشتاق الحسن//سیاحتی مقام گلمرگ میں نماز جمعہ کے موقع پر اُس وقت بازار مسجد میں نمازیوں میں خوف پھیل گیا جب مسجد کی اوپری منزل میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے سے لکڑی میں دراڑیں پڑ گی جس سے نمازیوں میں خوف پھیل گیا۔ اگرچہ نمازیوں نے مشکل سے بیٹھے ہوئے نماز ادا کی تاہم بعد از نماز نمازیوں نے مسلم وقف بورڈ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے وقف بورڈ پر الزام عائد کیا کہ مسلم وقف بورڈ قدیم مسجد کو نا ہی ازسر نو تعمیر کرتا ہے اور نہ ہی لوگوں کونئی مسجد تعمیر کرنے دیتا ہے۔گلمرگ کے معروف تاجر عبدلاحد بخشی نے مسلم وقف بورڈ کی ناتسلی بخش کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم وقف بورڈ باباریشی زیارت سے اور گلمرگ میں مسلم وقف بورڈ کی ملکیت سے سالانہ کروڑوں روپیہ حاصل تو کرتا ہے تاہم حاصل شدہ آمدنی کو بابا ریشی یا گلمرگ کی مسجد بنانے پر خرچ کرنے کے بجائے وادی کے دوسری جگہوں پر خرچ کرتا ہے۔ عبد لاحد بخشی نے مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین سے اپیل کی کہ گلمرگ مسجد شریف کی از سر نو تعمیر کرنے کا کام فوری طور شروع کیا جائے تاکہ مسجد شریف میں نمازیوں کو کسی قسم کا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 
 
 

چندر کوٹ میں بیوی نے خاوند کو زہر دے کر مار دیا

ایم ایم پرویز 

رام بن //پولیس نے چندر کوٹ میں ایک شخص کی زہر خوری سے موت کا معاملہ 24گھنٹوں کے اندر سلجھاتے ہوئے واقعہ میں ملوث اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیاہے ۔پولیس کے مطابق 15مئی کو پولیس تھانہ چندر کوٹ کویہ اطلاع ملی کہ محمد رشید عرف نکا ولد کالو بکروال ساکن ہلسدھار اننت ناگ جو مال مویشیوں کے ہمراہ اس وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مڑھ گلی ساونی رام بن میں رہ رہاہے ،کو جنگلات میں مردہ پایاگیاہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 32/2019زیر دفعہ 302کا کیس درج کرکے ایک ٹیم موقعہ پر روانہ کی جس نے تلاش بسیار کے بعد نعش کو جنگل سے برآمد کرکے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کر وایاگیا۔پولیس نے بتایاکہ اس دوران تحقیقات کا آغاز کیاگیا اور محمد رشید کی اہلیہ رضیہ بیگم کو حراست میں لیکر اس سے پوچھ تاچھ کی گئی جس دوران اس نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے بتایاکہ اس نے اپنے شوہر کو زہر دے کر مار دیا۔ایس ایچ او چندر کوٹ عابد شاہ بخاری نے بتایاکہ خاتون کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔اس حوالے سے ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کاکہناہے کہ واقعہ میں دیگر افراد کے رول کو بھی خارج از امکان نہیں قرار دیاجاسکتا۔
 
 
 

جموں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

یوگیش سگوترہ 

جموں //جموں میں شدت کی گرمی کے بیچ بعد دوپہر بارش ہوئی جس سے لوگوں کو کافی حد تک راحت ملی  ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری سینٹی گریڈ نیچے ریکارڈ کیاگیااور مغربی ہوائوں کی مداخلت کی وجہ سے جموں کے کچھ علاقوں میں بارش بھی ہوئی جس سے درجہ حرارت مزید گر گیا ۔اگرچہ جموں شہر میں زیادہ بارش نہیں ہوئی البتہ پیر پنچال کی پہاڑیوں سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں کا اثر دیکھاگیا ۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایاکہ معمولی بارش نے درجہ حرارت کو 16مئی کے 40ڈگری سیلشیس سے گرا کر جمعہ کے روز 35ڈگری کردیا ۔انہوں نے بتایاکہ کٹرہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بانہال اور بھدرواہ میں بالترتیب2.6اور2.4ملی میٹر بارش ہوئی ۔انہوں نے بتایاکہ جموں میں 0.5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔محکمہ کے ایک افسر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے بتایاکہ 18اور19مئی کو بھی بارش ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 39سیلشیس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22سے 39ڈگری سیلشیس رہ سکتاہے ۔
 
 
 

صوبائی کمشنر لداخ نے کرگل میں جاری ترقیاتی کاموںکا جائزہ لیا

کرگل//صوبائی کمشنر لداخ سواگت بسواس نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور فلیگ شپ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران ضلع اَفسران نے بجلی ، صحت ، جنگلات ، کھیل کود ، تعلیم اور زراعت محکموں میں جاری کاموں کے بارے میں تفصیلات دیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کرگل سونم چوسجور ،ایس ای پی ڈبلیو کرگل فدا حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔دریں اثنا کئی عوامی وفود نے ڈویژنل کمشنر کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مطالبات اِن کی نوٹس میں لائے۔صوبائی کمشنر نے لوگوں کی جائز مطالبات پر غور کرنے کا یقین دِلایا۔
 
 
 

سینٹرل یونیورسٹی میں پروفیسررینونندہ کاتوسیعی خطبہ

گاندربل//پروفیسررینونندہ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن یونیورسٹی آف جموں نے یہاں سینٹرل یونیورسٹی سرینگرمیں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن میں ’اعلیٰ تعلیم میں تیکنالوجی کی اہمیت‘موضوع پر ایک توسیعی خطبہ دیا۔فیکلٹی ممبران ،ریسرچ اسکالرزاورطلباء نے اس خطبے میں شرکت کی۔پروفیسررینونندہ نے اعلیٰ تعلیم کے اُن شعبوں پربحث کیا جن پر اب قومی اوربین الاقوامی سطح پر اداروں کاشمار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بتدریج ترقی کررہے پیشہ ورانہ خصوصیت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میںاساتذہ کومختلف چیلنجوں کاسامناہے۔انہو ں نے کہا کہ اساتذہ کونئے تیکنیک کواپناناہے جس سے کہ طلباسیکھ سکیں ۔اس موقعہ پر پروفیسر این اے ندیم سابق ڈین سکول آف ایجوکیشن سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے کہا کہ جدیددنیا میں تیکنالوجی اورڈجیٹل کلچر طلباء کیلئے اہم تعلیمی تجربے ہیں ۔پروفسیرنگہت باسونے مقرر کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں اختراعی خیالات اورمنظم کام کارجحان ہے ۔ڈاکٹر ظہورگیلانی ڈین وصدرشعبہ اسکول آفٖ ایجوکیشن نے کہا کہ  تعلیم کے شعبے میںآن لائن تیکنالوجی ان روایتی کلاس رومز میں بھی عام ہے ۔
 
 
 

شعبہ اردومولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی میں داخلے جاری 

حیدرآباد// شعبہ اردو ‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ کے مختلف پروگراموں،ایم اے ،ڈپلومااِن فنکشنل اردو، ڈپلوما اور سر ٹیفیکیٹ کورس اِن تحسین غزل اورسر ٹیفیکیٹ کورس اِن آموزشِ اردو وغیرہ میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ آن لائن خانہ پری کی آخری تاریخ 30 جون 2019ہے۔   شعبہ اردو میں روایتی پرچوں کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر(FIT) ، ہندوستانی فلم صنعت، ذرائع ابلاغ اور ترجمہ جیسے پرچے شامل ہیں،جن کے ذریعے اردو کے طلبہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شعبے میں وائی فائی، ایل سی ڈی پروجیکٹر، پروجیکشن اسکرین ،سپیکرس، مائک سے لیس پوڈیم وغیرہ جیسی سہولیات دستیاب ہیںجن کی مدد سے فلم، ڈاکیو منٹری اورسیریل وغیرہ کے ذریعے لیکچرس کو سمعی و بصری  طریقوں سے موثراور دلچسپ بنایا جاتاہے اور طلبا بھی جدید تکنیک کی مدد سے اپنے سمینار کے مقالات پیش کرتے ہیں۔ شعبہ ہٰذا سے فارغ التحصیل58 طلبا مختلف مرکزی وصوبائی جامعات اور کالجوںنیزمیڈیا میں برسرروزگار ہیںاور دیگر فارغین زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شعبہ اردو نے تحقیق بالخصوص بین المضامین تحقیق پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ فی الحال شعبے کے ریسرچ اسکالرس یوجی سی JRF  ، NET  ,SLET ,  RGNFکوالیفائی کرکے تحقیق کے کام میں سنجیدگی کے ساتھ مصروف ہیں جو اپنے آپ میں کسی بھی شعبے بالخصوص شعبہ اردو کے لیے باعث فخر ہے۔
 
 
 

کلم گنڈ پُل کولگام کا کام تقریباً مکمل

ترقیاتی کمشنر کامختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کادورہ

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے کولگام کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں بشمول گجر اینڈ بکروال ہوسٹل،گنڈ کلم برج اورپالی ٹیکنیک کالج کولگام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر متعلقہ سیکٹورل آفیسران اور اداروں کے سربراہان نے ترقیاتی کمشنر کو زیر تکمیل پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔ترقیاتی کمشنر کوبتایا گیا کہ کلم گنڈ پُل کا کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کولگام کا دورہ کیا جہاں انہوںنے لائبریری ،لیبارٹری اور دیگر شعبون کا معائنہ کیا۔اس دورا ن کالج کے پرنسپل نے ترقیاتی کمشنر کو کالج عمارت کی تعمیر کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کامعمولی کام باقی ہے جوکہ مکمل کیا جارہا ہے۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے دیگر پروجیکٹوں کا بھی معائنہ کیا اور کاموں کی تکمیل کے لئے مزید افرادی قوت اورمشینری کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
 
 
 

کے کے شرما 20 مئی کو جموں میں لوگوں سے ملیں گے

سری نگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما 20مئی سوموار کو لوگوں سے ملنے کے لئے کنونشن سینٹر ، کنال روڑجموںمیں صبح 10بجے سے دوپہرساڑھے 12تک موجود رہیں گے۔مشیر موصوف سے ملنے کے خواہشمند وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نام ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر میں درج کرائیں۔
 
 
 

سانجے2019کے لئے درخواست فارم

اے ڈی ڈی سی گاندربل نے رینڈومائزیشن کی

گاندربل//اے ڈی ڈی سی گاندربل شفقت اقبال کی قیادت میں سانجے 2019کے تحت بورڈنگ ٹینٹ اور شاپ ٹنٹ کے لئے وصول کئے گئے درخواست فارموں کی یہاں رینڈومائزیشن کی گئی۔اس سلسلے میں قریب 1950 درخواست فارم وصول ہوئے تھے جن میں سے قرعہ اندازی کے لئے 1435 درخواست دہندگان کو اجازت نامے دیئے گئے۔ اجازت نامے کے سلسلے میں مکمل فہرست ویب سائٹ www.ganderbal.nic.in پر دستیاب ہے۔ جب کہ تحصیل سطح پر تحصیل ہیڈ کواٹر اورضلع ترقیاتی کمشنر کے دفترمیں بھی فہرست دستیاب رکھی گئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 

معروف گلوکار جیون شرما کا البم جاری

 ناظم اطلاعات نے محکمہ کے تئیں جیون شرما کی خدمات کو سراہا

جموں//ریاست کے معروف گائیک جیون شرما کے ایک ویڈیو البم کو یہاں ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ گلزار احمد ڈار نے اجرا ٔ کیا۔یہ ویڈیو البم ماتا کی بھینٹوں پر مشتمل ہے جنہیں تقریب پر موجود لوگوں نے بہت سراہا۔البم کے پہلے شمارے میں ماتا کی آٹھ بھینٹیں موجود ہیں جن کا آج اجرأ کیا گیااور اس میں ایک گیت یشپال یش کا نغمہ بھی شا مل ہے جسے جیون شرما نے خود کمپوز کیا اور گایا۔اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں محکمہ اطلاعات کے افسران اور عملہ ، گیت سنگیت کے شائقین اور معزز سول سوسائٹی ممبران شامل تھے۔اپنے افتتاحی خطاب میں ناظم اطلاعات گلزار احمد ڈار نے موسیقی کے میدان میں جیون شرما کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ جیون شرما نے محکمہ اطلاعات میں کئی برسوں تک اپنی خدمات بخوبی انجام دیں۔ناظم اطلاعات نے جیون شرما کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی۔جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار نے غزل گائیکی میں جیون شرما کی کارکردگی کو سراہا۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے فوک اور تمدنی پروگراموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ جیون شرما محکمہ اطلاعات کے تمدنی شعبے میں ایک معروف گائیک اور فنکار مانے جاتے ہیں ۔بعد میں محکمہ کے افسران جن میں ناظم اطلاعات گلزار احمد ڈار، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر ) ڈاکٹر ریحانہ اختر بجلی ، کلچرل آفیسر پارل شرما ، سماجی کارکن پون گپتا ، گیت کار یشپایش و محکمہ کے دیگر ملازمین نے جیون شرما کو مومنٹوز سے نواز ا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025
کشمیر

۔3غیر فعال سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا انتباہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?