Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 18, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

جموں و کشمیر بٹوال ایسو سی ایشن نے  طبقہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا

نیوز ڈیسک
 
جموں // جموں و کشمیر بٹوال طبقہ کا ایک اجلاس یہاں موضع گڑھی میںپیر کے روز زیر قیاد ت صوبیدار میجر (ریٹائرڈ) رمیش سگوترہ منعقد ہوا ۔ اجلاس میںطبقہ کو درپیش متعدد مسائل پر مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سروے رپورٹ کے سلسلہ میں پیش کئے گئے میمورنڈم کے بارے میں کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ،جو کہ ڈپٹی رجسٹرار جنرل ،انڈیا ،نئی دہلی کے دفتر میں 1994 سے التوا میں پڑا ہوا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طبقہ کے لیڈر پنڈت وجے شاستری نے بھارت سرکار سے کہا ہے کہ بھارت سرکار نے Ethnographic studyپر یقین دہانی کی تھی کہ بٹوال غریب طبقہ کے طر ز زندگی بہتر بنانے کے سلسلہ میں ضروری اقدام کئے جائیں گے۔لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ 25سال گُذرنے کے باوجود بھی طبقہ کی بھلائی کیلئے کوئی ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔انہوں نے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے طبقہ کی جانب سے ارسال کئے گئے میمورنڈم، کو متعلقہ محکموں کو بھیجنے کی اپیل کی، تاکہ طبقہ کے ساتھ انصاف ہو۔اجلاس میں کیپٹن درباری لعل، نائب صوبدار(ریٹائرڈ) گندربھ رام ، پنچ بلبیر کمار، مشر رام ، شنکر داس، مدن لعل ، سپ پال ، دیس راج ، سرجیت کمار و رام جی و دیگران نے بھی شرکت کی۔
 

ڈوگرہ صدر سبھا کا وفد مشیر سے ملاقی 

نیوز ڈیسک
 
جموں //ڈوگرہ صدر سبھا کا وفد گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقی ہو ا۔ایک بیان کے مطابق وفد نے مشیر کے ساتھ جموں خطہ کے متعدد مسائل پر گفتگو کی ۔وفد نے اہم نوعیت کے مدعوں پر بھی کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مشیر نے وفد کو بغور سُنا اور بیشتر مسائل کو حل کرنے کیلئے موقعہ پر ہی متعلقہ افسروںکو احکامات جاری کئے۔سبھا کے صدر ٹھاکور کلچین سنگھ چاڑک نے مشیر کو بتایا کہ کس طرح سے سیٹ ٹاپ بُکس کی وجہ سے پونچھ، راجوری، اکھنور ،جموں ،کٹھوعہ، سانبہ و دیگر علاقوں میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان علاقوں میں بیشتر آبادی ڈوگری،گوجری ،پہاڑی اور پنجابی بولتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ا ن علاقوں میں مقامی زبان میںہی پروگرام ٹیلی کاسٹ کئے جائیں۔انہوں نے مظبوط ڈوگر چینل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ سرحد پار کے پروپگنڈا کو توڑ کیا جا سکے۔مبارک منڈی کمپلیکس کی مرمت و تجدید کاری کے سلسلہ میں مشیر نے کام کی تکمیل کیلئے ایجنسی کی فوری طور شناخت کرنے کیلئے احکامات جاری کئے،جس کے لئے ٹینڈرز پہلے ہی جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے محکمہ آثا قدیمہ کا  ریکارڈ محکمہ اطلاعات کے پرانے دفتر میں فوری طور منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے ڈی سی رام بن سے فوری طور سے سکولوں میں گرمائی اوقات کار قائم کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے این ایچ۔44 پر چار گلیار پر فوری طور کام تکمیل دینے کی یقین دہانی کی ،تاکہ شاہراہ پر جام کی بدعت سے چھٹکارہ مل سکے۔کرنل ڈاکٹر ویریندر کے ساہی ،ڈاکٹر ودیا ساگر شرما بھی ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک کے ہمراہ وفد میںشامل تھے۔
 

 گپتا نے اسمبلی حلقوں کی حد بندی کرنے کا مطالبہ کیا 

نیوز ڈیسک
 
 
جموں // سابقہ مرکزی وزیر پروفیسر چمن لعل گپتا نے کانگریس پارٹی ودیگران کی جانب سے ریاست میں فوری اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے مطالبہ کی مذمت کرتے ہوئے  ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی کرنے پر زور دیا ،تاکہ جموں خطہ کے ساتھ ہوئی ناانصافی کا خاتمہ ہو۔ایک بیان میں انہو ںنے کہا ہے کہ حیرانی کی بات ہے کہ جن عناصر نے ریاست میں نچلی سطح پر جمہوری ادارعوں کے لئے انتخابات میں بائیکاٹ کی کال دی وہیں ریاستی اسمبلی کیلئے نشستوں کی حد نبندی کے بغیر ہی انتخابات فوری طور منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے پی او کے رفیوجیوں کیلئے مخصوص نشستوں میں سے ریاست میں آباد بے گھر پی او کے رفیوجیوں کے لئے نشستیں مخصوص کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے اس سلسلہ میں مخالفت کرنے والوں کی تنگ نظریہ چھوڑ کر وسیع نظر سے دیکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ وقت کی سرکاروں پر گُذشتہ سات دہایئوں کے دوران صیح حد بندی نہ کرنے پر تنقید کی۔
 

آل سٹیٹ کشمیری پنڈت کانفرنس نے چٹھا کو خراج ادا کیا 

نیوز ڈیسک
 
جموں // آل سٹیٹ کشمیر ی پنڈت کانفرنس نے اپنے سابقہ لیڈر ہیرا لعل چٹھا کو انکی 5ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت ادا کیا۔اس سلسلہ  میں پیر کے روز یہاں ایک پروگرم کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقررین نے مرحوم کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے صدر ایڈوکیٹ رویندر رینہ نے سابقہ صدر چٹھا کے بے لوث خدمات کو یاد کیا  اور انکی جانب سے کشمیری پنڈت طبقہ کی بھلائی کیلئے کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے مرحوم اے این ویشنوی جی کی رہنمائی میںکانفرنس میں بطور جنرل سیکرٹری اپنے فرائض انجام دئے ۔انہوں نے کہا کہ چٹھا سادگی ا ور نشکام خدمات کا ایک مجسمہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے آل انڈیا کشمیری پنڈت کانفرنس کو کشمیری پنڈتوں کی ایک اولین تنظیم بنانے میں کافی کام کیا۔
 
 

سنت کبیر کا پرکاش اتسو جموں میں مذہبی احتشام کے ساتھ منایا گیا

جموں //ملک کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں بھی سنت کبیر کا پرکاش اتسو نہایت ہی مذہبی احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں آر ایس پورہ میں موضع کلیان کے مقام پر پیر کے روز کبیر مندر کمیٹی کی جانب سے سنت کبیر کا  620واں پرکاش اتسو منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں سابقہ سرپنچ و سینئر پیوپل مومینٹ پارٹی کے لیڈر راج کمار بھگت مہمان خصوصی تھے۔سنت کنبیر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے راج کمار نے لوگوں کو بھگت کبیر کی دکھائی ہوئی راہ پر چلنے پر زور دیا  اور سماج میں یکسانیت لانے کے لئے مزید اپنا کردار نبھانے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر راول سنگھ ،اوم پرکاش، بودھ راج ،سریش کمار، دیو راج ،یش پال ،اندر راج اور بشن داس نے بھی خطاب کیا۔
 

سدھ مہادیو میں قومی یکجہتی کیمپ منعقد

 دہلی سے ڈوگری زبان میں خبروں کی بحالی کا مطالبہ 

 ادھمپور// جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے ذریعہ منعقدہ قومی یکجہتی کیمپ میں شامل ہونے والے ہزاروں لوگوں نے ایک قرارداد منظور کرکے تقریباًً پچا س برسوں سے دہلی کے آل انڈیا ریڈیو کے حکام کے ذریعہ ریڈیو سے ڈوگری زبان میں خبریں ہٹانے کی مذمت کی ۔ نیشنل پنتھرس پارٹی کی قراردادمیں وزارت اطلاعات و نشریات کے جموں مخالف، ڈوگری زبان مخالف اور تمام سرگرمیاں /اعلانات ڈوگری زبان میں نشر نہیں کرنے کے لئے بھی مذمت کی گئی جبکہ برسوں سے کشمیری زبان میں پروگرام جاری ہیں۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر میں ڈوگری زبان بولنے والوں کے ساتھ مرکزی حکومت کے امتیاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اور ڈوگری زبانیں ہندستانی آئین کے شیڈول ۔8میںمنظور شدہ زبانیں ہیں۔ یہ شرمناک ہے کہ ڈوگری زبان میں خبریں بند کردی گئی ہیں جبکہ کشمیر ی زبان میں جاری ہیں۔یہ ڈوگری زبان بولنے والوں کی توہین ہے۔ایک آوا ز میں منظور کردہ قرارداد میں مرکزی حکومت سے کشمیر ی زبان کے برابر ڈوگری زبان کی حیثیت بحال کرنے کی مانگ کی گئی ورنہ ڈوگری بولنے والے وزارت اطلاعات و نشریات کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور ہوں گے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

تازہ ترینجموں

امرناتھ یاترا: جموں پہنچنے والے عقیدت مند سیکورٹی اور سہولیات سے مطمئن

June 30, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

کشمیر میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

June 30, 2025
جموں

ادھم پور میں امرناتھ یاترا سے قبل موک ڈرل کا انعقاد

June 29, 2025
جموں

منرل سپروائزر راجوری معطل

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?