پابندیاں غیر متوازی مداخلت: چیمبر آف کامرس
سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جھیل ڈل اور اسکے ملحقہ علاقوں میں فورسز کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں غیر متوازی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے یہاں عام زندگی تھم سی گئی ۔چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ اہم سیاحتی علاقہ کو مسلسل دو روز تک نرغے میں رکھنے سے نہ صرف سیاحوں کو اپنی ہی جگہوں پر رہنے کیلئے کہا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے سیاحت سے جڑے تاجروں کو نقصان ہوا اور سیلانی بھی مغل باغات اور جھیل ڈل کی سیر کرنے سے روکے گئے ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ سیاحوں کو نہ روکا جائے اور علاقہ میں رکاوٹوں اور پابندیوں کا جائزہ لیا جائے۔
زکورہ میں اینمل ہیلتھ بیولاجیکل پروڈکٹس کی سہولیات کا افتتاح
سرینگر// پشووبھیڑ پالن،ماہی پروری اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کل زکورہ میں انسٹی چیوٹ آف اینمل ہیلتھ اینڈ بیو لاجیکل پروڈکٹس آف اینمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ میں کئی سہولیات کا افتتاح کیا۔ان سہولیات میں سٹیٹ آف آرٹ ایکسپرمنٹل اینمل لیب فار ویکسین اینڈ ڈرگ ڈیسٹنگ ودیگر سہولیات شامل تھیں ۔ان سہولیات کافراہم کرنے میں ڈیپارٹمنٹ آف ایس پی ایم جی ایم سی سرینگر کا اشتراک حاصل تھا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پورنیما مِتل ،جوائنٹ ڈائریکٹر ریسرچ ودیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں سال2018-19ء کے لئے ادارے کاسالانہ رپورٹ جاری کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے جانوروں کی بیماریوں سے نپٹنے کے لئے ایک بہتر طریقہ کار اپنانے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ محکمہ ریاست میں مستقبل قریب میں اپنی نوعیت کا پہلا لائیو سٹاک بریڈنگ کالٹی شروع کررہا ہے اورکسانوں کی بہبودی اورایکوٹورازم کے سلسلے میں بھی کئی اقدامات اُٹھارہا ہے۔
حضرت سید میرک شاہ کاشانیؒ کا عرس کل
شالیمار میں ختمات المعظمات کی مجلس آراستہ ہوگی
نیوز ڈیسک
سرینگر// عظیم روحانی بزرگ حضرت سید میرک شاہ کاشانیؒ کا عرس جمعتہ المبارک 28جون کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اِس سلسلے میں ان کے آستان عالیہ واقع شالیمار میں قرآن خوانی، ختمات المعظمات، درودازکار کی مجلس آراستہ ہوگی ۔ عرس کے دوران علمائے کرام میرک شاہ صاحب کے دینی، علمی اور روحانی کمالات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ سے زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ۔