Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 14, 2019 3:32 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
19 Min Read
SHARE

یوتھ سنٹر کیری راجوری میں فوج کا بیداری پروگرام 

راجوری //فوج کی جانب سے یوتھ سنٹر کیری راجوری میں فلاحی اسکیموں کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام کا اصل مقصد کیری اور ملحقہ علاقہ جات میں رہائش پذیر لوگوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیموں کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔پروگرام کے دوران فوجی آفیسران نے پردھان منتری سہاج بجلی ہر گھر یوجنا ،چیف منسٹر بزنس انٹرسٹ ریلیف اسکیم ،سوشل سیکورٹی ،پردھان منتری اواس یوجنا ،پردھان منتر ی فصل بیمہ یوجنا ،پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے بارے میں عام لوگوں کو تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے عام لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ ا ن اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایں ۔اس موقعہ پر کیری اور ملحقہ علاقہ جات کے بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔
 

بڈھا امرناتھ یاترا۔2019

منڈی میں انتظامیہ کا معززین کے ساتھ اجلاس

عشرت حسین بٹ

 
منڈی//بڈھا امرناتھ یاترا کے حوالے سے منڈی میں انتظامیہ اور معززین کے درمیان اجلاس منعقد کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ راہول یادو کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس راجور ی پونچھ رینج ودیگر اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ مقامی معززین اور سیاسی تنظیموں کے اراکین بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران مندر کمیٹی و دیگر معززین کیساتھ یاترا کے سلسلہ میں تفصیلی گفت وشنید کی گئی ۔ بڈھا امرناتھ کمیٹی کے ممبران نے انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چنڈک تا منڈی سڑک پر تارکول ڈالا جائے جبکہ مندر کے احاطے میں یاتریوں کے رہنے کے لیے بہتر انتظامات کے ساتھ ساتھ پانی بجلی بالن کا بھی معقول انتظام کیا جائے تاکہ یاتریوں کو کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شمیم احمد گنائی نے کہا کہ ہر سال یاترا پر امن طور پر اختتام پذیر ہوتی ہے اور اس سال بھی امن و امان میں یاترا کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ ہندو مسلم آپسی بھاچارے کی مثال کے لیے مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پونچھ میں ہندوں کا کوئی بھی تہوار ہوتا ہے تو اسے مسلم اور سکھ بھی مناتے ہیں اور اگر مسلمانوں کا کوئی تہوار ہوتا ہے اسے بھی ہندو مسلم سکھ مل کر مناتے ہیں اور اس یاترا کو بھی سبھی مذہب کے کوگ مل کر سر انجام دیں گے۔ تقریب سے ڈی آئی جی راجوری پونچھ ویویک گپتا نے تمام آفسران اور سیول سوسائٹی کے لوگوں سے کہا کہ وہ آپسی بھائی چارے کی مثال کوقائم رکھتے ہوئے یاترا کو خوش اسلوبی کیساتھ انجام کو پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیول اور پولیس انتظامیہ اورعوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے جو ہمیشہ کی طرح  اس برس بھی جاری رہے گا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ میں تمام لوگوں اور مندر کمیٹی کو تمام تر انتظامات پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈھا امرناتھ یاتر ہر سال کی طرح امسال بھی سات اگست سے شروع ہو رہی ہے جس میں ملک کے کونے کونے سے یاتری بڈھا امرناتھ مندر کے درشن کرنے کے لئے آتے ہیں جبکہ یاترا کا یہ سلسلہ رکشا بندھن کے تہوار پر منعقد ہوتا ہے۔اس اجلاس میں غلام عباس، عبدل احد بٹ ،مولوی فرید ،سرپنچ راجپورہ فاروق احمد بلالودیگران بھی موجود تھے۔
 
 

فوج میں شمولیت کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی

راجوری //فوج کی جانب سے گور نمنٹ ہائی سکول سنگیوٹ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مقامی نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کیلئے حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس موقعہ پر فوجی ماہرین نے نوجوانوں کو ملک کی سیکورٹی کیلئے فوج میں شمولیت اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ مختلف احتیاطی تدبیروں و دیگر اقدامات کی تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں بے روزگاری ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے جبکہ اب نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ فوج میں شرکت کیلئے اپنی قسمت آزامائیں تاکہ وہ آئندہ اپنی ملک کی سیکورٹی میں اپنا رول ادا کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ فوج کی جانب سے نوجوانوں کی سہولیات کیلئے بھرتی سے قبل تربیتی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جارہاہے جبکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان پروگراموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
 
 

ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے تحصیلدار تھنہ منڈی کا 

ڈی سی کو مکتوب 

طارق شال

تھنہ منڈی // تحصیل تھنہ منڈی میں ٹریفک جام کے معمول سے نمٹنے کیلئے تحصیلدار تھنہ منڈی کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ۔راجوری ۔تھنہ منڈی بفلیاز مغل شاہراہ پر اس وقت گاڑیوں کے ہجوم کی وجہ سے تھنہ منڈی میں ٹریفک جام کی وجہ سے عام لوگوں اور مسافروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ راجوری سے تھنہ منڈی اور بفلیا ز کے مقام تک سڑ ک سنگل لین ہونے کی وجہ سے نجی ،مسافر اور مال بردار ٹرکوں کا سڑک پر چلنا نہاائت ہی مشکل ہے۔ یہ شاہراہ چھ ماہ کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی جاتی ہے جبکہ سرحدی اضلا ع راجوری پونچھ کے علاوہ ضلع جموں کے اکھنور تک خانہ بدوش کنبے اپنا مال مویشی لیکر چھ ماہ کے لئے ڈھوکوں میں جاتے ہیںجبکہ اس کے علا وہ شاہدرہ شریف درگارہ پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں لیکن سڑک سنگل ہو نے کی وجہ سے مسافروں کو کئی گھنٹوں تک جام میں رہنا پڑتا ہے ۔ ٹریفک جام کو مد نظر رکھنے ہوئے گزشتہ روز تحصیلدار تھنہ منڈی انجم بشیر خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو ایک مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا کہ قصبہ تھنہ منڈی کے مضافات میںٹریفک جام کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ ایس ایس پی ٹریفک راجوری کو لکھا جائے کہ قصبہ کے گردونواح میں ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروںکی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔
 
 

ڈپٹی کمشنر پونچھ کا فتح پور منڈی میں عوامی دربار

عشرت حسین بٹ

 
منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو کی جانب سے فتح پور منڈی میں عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا۔اس عوامی دربار میں متعدد ضلع آفیسران کے علاوہ تحصیل آفیسران کے ساتھ ساتھ فتح پور اور گردنواح سے متعدد سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے سامنے بجلی، پانی ،تعلیم، سڑک کے علاوہ مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے مسائل رکھے ۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کر نے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے لوگوں کے تمام مسائل کو بغور سنا اور ان تمام کے حل کے حوالے سے لوگوں کو یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ضلع کے جتنے بھی علاقہ جات ہیں ان میں انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے چوبیس گھنٹے تیار ہے۔
 
 

 راجوری اور پونچھ میں یوم شہداء کشمیر منایا گیا 

راجوری+پونچھ //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں یوم شہداء کشمیر کو نیشنل کانفرنس لیڈران و کارکنوں کی جانب سے شاندار حراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ڈاک بنگلہ راجوری  میں ایک پر وقار تقریب میں 13 جولائی 1931ء کے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں کثیر تعداد میں نیشنل کانفرنس کے کے کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر نیشنل کا نفرنس کے سنیئر لیڈر اور سابقہ جج مظفر خان ، نائب صدر سعید جٹ ، پارٹی ترجمان ڈاکٹر محمد بشیر ماگرے، بشیر احمد وانی، شمیم مغل،یوتھ این سی ضلع صدر متی الرحمان میر اور بلاک صدر افطار لون کے علاوہ دیگران بھی موجود تھے ۔ پارٹی سنیئر لیڈر مظفر خان نے شہداء کو شاندار الفاظ میں حراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تاریخ اور اس کی سیاسی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔پارٹی ترجمان پروفیسر ماگرے نے شہداء کشمیر کی قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دنیامیں ایک مثال ہے جس میں 22نوجوانوں نے نماز کی اذان کیلئے اپنی شہادت دے کر اس کو مکمل کیا اور ڈوگرہ سامراج کے ظلم اور بربریت کیخلاف آواز اٹھائی تھی۔انہوں نیاپنے خطاب کے دوران  محمد عبداللہ وکیل، عبدالقدیر خان، چوہدری غلام عباس و دیگر لیڈران اور رہنماوں کے رول کو بھی یاد کیا اور حاضرین کو شیر کشمیر کے مشن کو پایا تکمیل تک پہچانے اور قائم رکھنے کی تلقین کی ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی ایک تقریب کے دوران پارٹی کے ضلع صدر پونچھ باغ حسین راٹھور نے میں 13 جولائی 1931ء کے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 

درہال میں کانگریس کارکنوں کا اجلاس منعقد 

راجوری //سرحدی ضلع راجوری کے درہال علا قہ میں کانگریس کارکنوں کی جانب سے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔زائد سرفراز ملک کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران پارٹی کارکنوں نے درہال کے مختلف علا قوں میں عوام کو درپیش مسائل کو تفصیلی طورپر اجاگر کیا ۔اراکین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ درہال کو ہمیشہ سے ہی ترقیاتی کاموں سے نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ پسماندہ طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔اپنے خطاب میں زائد سرفراز ملک نے کہاکہ اسمبلی حلقہ درہال کو ہمیشہ سے ہی تعمیر اتی طور پر پسماندہ رکھا گیاہے جبکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کیا گیا ۔موصوف نے کہاکہ دیگر ریاستوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین ہمیشہ ڈر میں مبتلا رہتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اُن بچوں کی حفاظت کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا یا جارہاہے ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی حلقہ درہال میں تعمیر و ترقی کو ممکن بنایا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کم ہوسکیں ۔
 
 

۔13جولائی کے شہداء کو پیپلز مومنٹ کا خراج عقیدت

راجوری//جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے /13جولائی 1931ء کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ تھنہ منڈی کے بہروٹ علاقے میں یومِ شہداء کشمیر کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر حریت رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیرمین میر شاہد سلیم نے کہا کہ جب ڈوگرہ حکمرانوں نے ریاستی عوام کو طرح طرح سے ظلم و زیادتی اور جبرو استبداد کا شکار بنا رکھا تھا۔ تو اسی دوران جیالے نوجوانوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کیا گیا جس کی شنوائی کے دوران 13جولائی 1931کو ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں 22نوجوانوں کو گولیوں سے بھون ڈالا گیا۔انہوں نے کہا تب سے لے کر آج تک ریاستی مسلمانوں کو لگا تار ظلم و زیادتی اور جبرو استبداد کا شکار بنایا جا رہا ہے ۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر بھارت اور پاکستان کے مابین کوئی علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کڑور کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کا معاملہ ہے ۔انہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے کشمیریوں کے آرزؤں اور خواہشات کے عین مطابق حل کریں۔ اس موقعہ پر بشیر احمد میر، عبدالحمید ڈار، شاہ حسین، شرافت علی کھٹانہ،راشد شریف اور مولانا مقصود ڈارودیگران نے بھی خطاب کرتے ہوئے 13جولائی 1931اور دوسرے شہدء کشمیر کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
 
 

پونچھ میں منشیات مخالف پروگرام کا اہتمام 

حسین محتشم

پونچھ//راشٹریہ والینٹرسوسائٹی پونچھ نے محکمہ ایکسائزکے اشتراک سے منشیات مخالف پروگرام کا اہتمام کیا۔وارڈ نمبر 8 کی کونسلر امبیکا صراف کی سربراہی میںمنعقدہ پروگرام میں محلہ کی عوام کے علاوہ کونسلر وارڈ نمبر 4 امتیاز سلاریہ،کونسلر وارڈ نمبر 7راج شرما، کونسلر وارڈ نمبر 10 مہندر سنگھ یوپی، اور گردوارہ پربھندک کمیٹی کے نائب صدر سریندر سنگھ صراف ،ماسٹر طارق اور کافی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے گردیپ سنگھ صراف نے بتایا کہ انکی سوسائٹی کی جانب سے عوام کو منشیات سے دور رہنے کے لئے یہ بیداری کیمپ لگایا گیا ہے کیونکہ ضلع پونچھ میں پچھلے کچھ عرصہ سے منشیات کے کارو بار میں اضافہ ہو نے کی وجہ سے کئی نوجوانوں اس لت کا شکار ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرایک فرد کو چاہئے کہ وہ بچوں کو منشیات کے مضراثرات کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرئیں تاکہ مذکورہ لت کو سماج سے باہر نکالنے میں مدد مل سکے ۔اس موقعہ پر محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر عارف چوہدری نے کہا کہ منشیات کو ختم کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے جبکہ عوام کو چاہیے کہ وہ مذکورہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔
 
 

تھنہ منڈی میں قومی لوک عدالت 

۔5550روپے جرمانہ وصول کیا گیا 

طارق شال

تھنہ منڈی //تھنہ منڈی میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں معاملات کا نپٹارہ کیا گیا ۔ چیر مین لیگل سروسز کمیٹی تھنہ منڈی و منصف جج تھنہ منڈی  برج راج سنگھ نے قومی لوک عدالت کے دوران 53 مقدمات کی سنوائی کی جن میں سے 35 مقدمات کا نپٹارا کیا گیا۔ اس موقعہ پر سیول ،مجرمانہ نوعیت کے علا وہ ٹریفک سے متعلقہ معاملات میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 5550روپے جرمانہ وصول بھی کیا گیاجبکہ پانی ،بجلی اور فوڈ سپلائی سے متعلقہ بیشتر معاملات کو حل کیا گیا ۔ قومی لوک عدالت میں بار ایسو سی ایشن تھنہ منڈی کے صدر ایڈوکیٹ ارشد سمیال، ایڈوکیٹ نوید انجم شال، ایڈوکیٹ سا جد قیوم شال، ایڈوکیٹ شاہین بھٹی ،ایڈوکیٹ میر باز چوہدری، ایڈوکیٹ ظہور احمدبھٹی ،ایڈوکیٹ قمر زمان، ایڈوکیٹ بابر مرزا، ایڈوکیٹ ممتاز چوہدری اور ایڈوکیٹ عرفان ملک موجود تھے جبکہ لوگوں کی کثیر تعداد بھی قومی لوک عدالت میں موجود تھی۔
 
 

ترگائیں کے نوجوان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی مانگ 

محمد بشارت 

کوٹرنکہ //جموں وکشمیر سرپنچ و پنچ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین محمد فاروق انقلابی نے تحصیل کوٹرنکہ کے ترگائیں علاقہ کے نوجوان نعیم شاہ کے قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کر ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ موصوف نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چندی گڑھ کے سوامی دین دیال نرسنگ کالج میں زیر تعلیم نعیم شاہ کو بھیڑ کی جانب سے تشدید بنایا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس طرح کے تشدد اور انسانیت کے خون کے پیاسوں پر  ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات دوبارہ سے پیش نہ آئیں ۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل 
کرتے ہوے کہا کہ وہ جلد از جلد وہاں کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے مجرموں کو کیفر کرادر تک پہنچانے اور لواحقین کو انصاف فراہم ان کی مدد کریں ۔فاروق انقلابی چندی گڑھ پولیس سے بلا تاخیر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی مانگ کرتے ہوے کہا کے اگر اس قتل کیس میں کاروائی نہ کی گئی تو عوام ریاست گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں

Related

پیر پنچال

کوٹرنکہ میں 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے 10بستروں والے ہسپتال کی سہولیات دستیاب کنڈی ہسپتال میںپیرا میڈیکل عملے سمیت 23اسامیاں خالی،22برسوں سے ماہر ڈاکٹر بھی تعینات نہیں

July 1, 2025
پیر پنچال

موگلہ کالا کوٹ میں کوئلہ کان سے نکالے گئے عارضی ملازمین کا احتجاج

July 1, 2025
پیر پنچال

نیشنل کانفرنس بنیادی انتخابی وعدے نبھانے میں ناکام: وبودھ مودی کا وِکست بھارت وژن جموں و کشمیر کو بااختیار بنا رہا ہے: بی جے پی

July 1, 2025
پیر پنچال

بدھل اسمبلی حلقہ میں 11 سڑک منصوبے منظور ممبر پارلیمنٹ کے تعاون سے ترقی کا نیا دور شروع: ممبر اسمبلی

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?