شہجار اپارٹمنٹس پروجیکٹ پر جاری کام | ایس ڈی اے وائس چیرمین کی وقت پرتکمیل کی ہدایت
سرینگر//سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیرمین نے’شہجار اپارٹمنٹس پروجیکٹ پر جاری کام میں سرعت لانے پر زور دیا ہے ۔کل یہاں ایس ڈی اے آفس میں متعلقہ ایجنسیوں اور ٹھیکداروں کے ساتھ میٹنگ میں اس پروجیکٹ پر کورونا کی وجہ سے پڑے اثرات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وائس چیرمین نے مقررہ معیاد تک پروجیکٹ کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے متعلقہ ایجنسیوں اور ٹھیکداروںسے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروجیکٹ مقررہ ڈیڈ لائین پر مکمل ہو اورٹھیکداروںنے اس پر حامی بھر لی۔
شالہ ٹینگ میںفوج کی طرف سے عطیہ خون کا کیمپ منعقد
سرینگر//فوج کی طرف سے شالہ ٹینگ میں عطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا تاکہ کرونا لاک ڈاﺅن کے بیچ مقامی سطح پر صحت کی نگہداشت اور سہولیات میں اپنا تعاون فراہم کیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلڈ سینٹروں اور اسپتالوں کو تندرست خون کی عدم دستیابی کا سخت سامنا ہے،کیونکہ کرونا وباءکی وجہ سے عطیہ خون میں کمی واقعہ ہوئی۔ اس بلڈکیمپ کے اہتمام کا مقصد بلڈ بنکوں میں کم ہو رہے خون کی کمی کو کم کرنا ،ضرورتمندوں کی مدد اور زندگیاں بچانا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیول اور فوجی کوششوں سے اس کیمپ کو کامیاب بنایا گیا۔بلڈ بنک میں طبی و نیم طبی عملے کے3افراد نے شرکت کی۔عظیہ کندگان کی طرف سے خون کا عطیہ کرنے سے قبل میڈیکل افسران نے انکا طبی معائنہ بھی کیا۔کیمپ میں30افراد نے خون کا عطیہ پیش کیا،جن میں10افسران،2جونیئر کمشنڈ افسران اور فوج کے دیگر18اہلکار شامل ہیں۔ خون کا عطیہ پیش کرنے والوں کو منتظمین کی طرف سے اسناد بھی پیش کئے گئے۔