Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 18, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

زیارت کے صیف سے چوری کی کوشش ناکام 

مستعدپولیس نے اہلکارنے چورکودبوچ لیا

راجوری//بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ایک زیارت کے صیف سے چوری کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب ایک پولیس اہلکارنے مستعدی کامظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق رات کے وقت ایک چورزیارت کاصیف توڑکرچوری کرکے بھاگنے کی کوشش کررہاتھا کہ ایس آئی دانش مقبول ڈارکی قیادت میں پرانے قصبہ راجوری میں گشت کررہی ٹیم کے ایک اہلکارنے زیارت پرمشکوک حرکت دیکھی جس کے بعدوہ موقعہ پرپہنچاجسے دیکھتے ہی چورنے فرارہونے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکارنے اس کاپیچھاکرتے ہوئے اسے دبوچ لیا۔تحقیقات کے دوران پتہ چلاکہ وہ 17392روپے زیارت کاصیف توڑکرلے کربھاگاتھاجس کی شناخت محمدشریف ولد لال دین ساکن دراسموٹ سرنکوٹ کے طورپرہوئی ہے جس کی عمر 60سال بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اسے گرفتارکرکے اس کے خلاف ایک ایف آئی آر زیردفعہ 379 آرپی سی معاملہ در ج کرلیاہے۔
 
 

رہبرکھیل اساتذہ کی حتمی فہرست جاری کرنے کامطالبہ 

جاوید اقبال
 
مینڈھر// وائس چانسلر سائی ناتھ یونیورسٹی وما ہر تعلیم ڈاکٹر شہز اد ملک نے رہبر کھیل اساتذہ کی فہرست کو حتمی شکل دینے میں غیر معمولی تاخیر پردکھ کا اظہار کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرفہرست کااجراکیاجائے۔ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزادملک نے کہاکہ اگست 2018میں رہبر کھیل کےلئے ضلع پونچھ میں انٹرویو منعقد کیے گئے تھے لیکن ابھی تک فہرست کو شائع نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تر بیت یا فتہ نو جوا ن ذہنی کو فتو ں کا شکا ر ہو رہے ہیں ۔ انہو ں نے ڈائریکٹر ، یو تھ سپو رٹس اینڈ سپو رٹس سے اپیل کی ہے کہ فو ری طور پر رہبر کھیل کی لسٹ کو حتمی شکل دیکر جاری کیا جائے تاکہ نو جو انو ں کو روزگار مہیا ہو ۔ انہو ں نے کہا کہ نو جو انو ں کی محکمہ میں ملازمت سے محکمہ بھی مظبوط ہو گا ۔ ڈاکٹر شہزاد ملک نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے فہرست کو مکمل کر کے محکمہ یو تھ سپورٹس اور سروس کو سونپ دی ہے اور اب محکمہ کو چاہیئے کہ جلد اجلد حتمی فہرست کو جاری کیاجائے اور منتخب شدہ نوجوانوں کے حق میں تقرریوں کے باقاعدہ احکامات جاری کیے جا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ، جیسا کہ ریا ست میںکسی بھی وقت انتخابات کا اعلان کیا جاسکتا ہے جس میں ریا ست میں ضابطہ اخلاق نافذہوجائے گا ۔ اور اگر انتخابات کا اعلا ن جلدہو گیا اور پھر جب تک الیکشن کے نتیجے شائع نہیں ہو تے تب تک فہرست نہیں نکا لی جاسکے گی۔ اس لیے محکمہ کو چاہیئے کہ انتخابات کے اعلا ن سے قبل ضلع پونچھ کی رہبر کھیل اُمیدواروں کی فہرست جاری کی جائے۔انہو ں نے کہا کہ ریاستی گورنر اور ان مشیروں کو چاہیئے کہ جو بھی لسٹیں التوا میںپڑ ئی ہو ئی ہیں ان کو انتخابات سے قبل حتمی شکل دے کر جاری کیاجائے۔ یا د رہے کہ اگست2018سے ضلع پونچھ کی رہبرکھیل کی لسٹ التوا بھی پڑا ہوئی ہے۔ 
 

خاتون سرپنچ کامبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ

جا وید اقبال
 
مینڈھر//منکوٹ بلاک کی سرحدی پنچائت ساگرہ کی خاتون سرپنچ زینب خاتون نے گورنمنٹ ہائی سکول ساگرہ کے ہیڈماسٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو ماہ سے نو منتخب سرپنچ اور پنچ لوگوں نے منتخب کر لئے ہیں اور سرکار نے نئے منتخب سرپنچ اور پنچوں کو اختیارات بھی دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔اس موقعہ پر انھوں نے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ساگرہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 29-12-2018کو ایک قرارداد ہیڈماسٹر نے سابقہ سرپنچ اور کچھ لوگوں کی ایک میٹنگ کا ایک باتھروم کیلئے قرارداد پیش کرکے آدمی کا نام تجویز کیا کہ اس آدمی کو پچاسی ہزار روپے کا ورک آرڈر دیا جائے جو سراسر غلط ہے اور علاقہ کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس قراردادپر کئی دستخط جعلی ہیں اور دستخط کرنے والے لوگوں کو پتہ تک نہیں ہے۔سرپنچ کاکہنا ہے کہ اس سے قبل بھی علاقہ میں کئی دھاندلیاں ہوئی ہیں جن کی ہم تحقیقات کروانا چاہتے ہیں کیونکہ افسران نے کئی لوگوں کے ساتھ مل کرجعلی بل نکلوائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جس نے جعلی قراردادپیش کرکے رقومات خردبرد کرنے کی تجویز بنائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ ماسٹر کو اعلی احکام یہ پوچھتے ہیں کہ اس وقت تک سکول کے اندر باتھروم کیوں نہیں بنایا گیا جس کی بچوں کو ضرورت تھی اور سکولی بچے در بدر ہو رہے ہیں۔انھوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور ایک ٹیم سکول بھیج کر تحقیقات کروائی جائے تاکہ سکول کے فنڈ ضائع نہ ہوں اور متعلقہ افیسران کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ورنہ میں پنچائت کے لوگوں کو لے کر احتجاج کروں گی۔اس سلسلہ میں جب ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ساگرہ سے بات کی گئی تو ان کاکہنا تھا کہ میں نے میٹنگ بلا کرقرارداد کی کاپی کو فاروارڈ کیا لیکن مجھے پتہ نہیں تھا کہ سابقہ سرپنچ اس پر اپنی مہر لگائے گا اس کو نہیں لگانی چاہیے تھی۔
 
 

شکیل احمدمیرنے صدرمیونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کاچارج سنبھالا

طارق شال
 
تھنہ منڈی//ریاست جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے 13 وارڈوں میں سے 9 وراڈوں میں کانگریس اُمیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی تھی اور کانگریس کو واضح اکثریت ملنے پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور پی سی سی ممبر شکیل احمد میر کو پارٹی کی طرف سے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کا صدر نامزد کیاگیاتھا۔جمعرات کے روز میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے دفتر میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی ڈاکٹر تنویر احمد خان نے نامزد صدر میونسپل کمیٹی کو حلف دلایا۔۔اس حلف برداری کی تقریب میں ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی چوہدری بشیر احمد،ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نذیر احمد ڈار،محمد صادق،محمد ریاض انسپکٹر کے علاوہ نائب صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی بلقیس اختر۔ کونسلرز خواجہ عبدالحمید شال، حاجی محمد اقبال رینہ،شوکت سمیال، ایڈوکیٹ نوید انجم شال، نصیر احمد شال، چاند بیگم، مشتاق احمد ٹھکر، محمد یونس خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے ووٹران کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا ووٹ دیکر انہیں اس قابل بنا یا ہے۔ انہوں نے تھنہ منڈی کے عوام کویقین دہانی کرائی ہے کہ عوام کی تو قعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور تھنہ منڈی کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھنہ منڈی کے مسائل حل کرانا انکی ترجیحات ہوگی۔
 

موذی مرض میں مبتلا

سرنکوٹ کی خاتون کی امدادکی اپیل 

پونچھ//فریدہ بیگم زوجہ افتخارحسین شاہ ساکن ایک موذی مرض بریسٹ کینسرمیں مبتلاہوگئی جس کے علاج کےلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے شعبہ ریڈیوتھراپی کے مطابق خاتون کے علاج پرلگ بھگ دولاکھ روپے اخراجات آئیں گے ۔اس سلسلے میں مریضہ کے خاوند افتخارحسین شاہ نے کہاہے کہ میں ایک غریب شخص ہوں اوراپنی بیوی کافوری علاج کروانامطلوب ہے لیکن علاج ومعالجہ کےلئے درکاردولاکھ روپے نہیں ہیں ۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ آپ میری مددکریں ۔انہوں نے کہاکہ میری مددکرنے کےلئے موبائل نمبر 7051100328پررابطہ کریں یااکاﺅنٹ نمبر 0042040100034685جے کے بنک برانچ سرنکوٹ میں چندہ جمع کرواکرشکریہ کاموقعہ دیں۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

پیر پنچال

راجوری ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں کا گروہ پسپا، نقدی و حساس مواد برآمد

June 30, 2025
پیر پنچال

اڑی-سڑوتی سڑک کی خستہ حالی پر ٹرانسپورٹ یونین مینڈھرکااحتجاج محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف شدید نعرے بازی، گاڑیوں کی آمدورفت بند کی گئی

June 30, 2025
پیر پنچال

پونچھ میں شہدا ئےکربلا کی یاد میں عطیۂ خون کیمپ کا اہتمام

June 30, 2025
پیر پنچال

فوج کی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانگریس کی جے ہند یاترا ریاستی درجہ، زمین اور روزگار کی ضمانت کی مانگ، آپریشن سندور پر افواج کو سلام

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?