پہاڑی کلچرل و ویلفیئر فورم کا اجلاس
ہماری جنگ ختم نہیں بلکہ شروع ہوئی ہے :بیگ
جموں//جموں و کشمیر پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر فورم کا سرکردہ اجلاس جموں میں فورم کے سرپرست اعلیٰ و ممبرپارلیمنٹ مظفر حسین بیگ کی قیادت میں منعقد ہوا۔یہاں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں پہاڑی طبقہ کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے تین فیصد ریزرویشن دیئے جانے کے مسودہ قانون کی منظوری پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مقررین نے ہر ایک حکومت اور سیاسی جماعت و پہاڑی طبقہ کے لیڈران، سماجی کارکنان اور ملازمین کے رول کی بھی ستائش کی ۔انہوں نے کہاکہ سب کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجہ میں یہ کامیابی ممکن ہوسکی اوراگرچہ تین فیصد ریزرویشن آباد ی کے تناسب سے بہت کم ہے مگریہ اقدام ایک بہترین شروعات ہے ۔پہاڑی قوم کے زعماءنے کہاکہ حالانکہ شیڈیولڈ ٹرائب کے درجے کے حصول کیلئے بہت ساری دشواریاں ہیںلیکن اس کیلئے جنگ جاری رہے گی کیونکہ یہ درجہ حاصل کئے بغیر قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کا خواب پورا نہیںہوسکتا۔مقررین نے مظفر حسین بیگ اورعبدالحق خان کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ان دونوں رہنماﺅں نے پی ڈی پی قیادت کو ریزرویشن والے بل کو قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں سے منظوری دلانے کیلئے آمادہ کیا وہیں بطور وزیر قانون و پارلیمانی امورعبدالحق خان نے وہ قانونی تقاضے پورے کئے جن پر اعتراضات اٹھائے جاتے تھے ۔میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیاگیاکہ ایک مالیاتی فنڈ قائم شروع کیاجائے گا تاکہ ضرورتمندافراد کی مدد کی جاسکے ۔اس موقعہ پر مظفر حسین بیگ نے پہاڑی قوم کے آپسی اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا آغاز ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم کو سیاسی سطح پر بھی اپنا مقام دیناہے اور ریاست کی سیاست میں پہاڑی طبقہ کا کلیدی رول ہے ۔بیگ نے کہاکہ حکومت کے علاوہ نجی طور پر فورم کے پاس بھی پہاڑی طبقہ کیلئے ایک موثر اور فعال منصوبہ ہے جس کو عملی شکل دی جائے گی ۔انہوں نے مالیاتی امداد کیلئے قائم ہونے والے ٹرسٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وقت آنے پر ملازم طبقہ سے بھی رابطہ کیاجائے گا۔قبل ازیں مرتضیٰ خان نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا اور سب نے بااتفاق رائے گورنر اور محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کیا ۔اجلاس میں سفینہ بیگ ،مرزاعبدالرشید ،سید مشتاق بخاری ، عبدالحق خان، مرتضیٰ احمدخان، محمد رشید قریشی ،جاوید حسن بیگ، ملک محمد اقبال، ٹھاکر فلیل سنگھ،سید اقبال کاظمی ،محمد امین انجم، عبدالقیوم منہاس ، گلزار قریشی ، نثار احمد،شیخ حمید ، غلام احمد خواجہ ، ملک محمد نسیم ،عبدالقدیر ،نثار راہی، شیخ رفیق احمد،ایڈووکیٹ ندیم رفیق خان،راجہ محمود خان ودیگران بھی موجود تھے۔
تنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں و کشمیر کااجلاس
حکومت سے مدرسہ بورڈ کاقیام عمل میں لانے کامطالبہ
جموں // تنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر کے صوبائی صدر مولانا محمد اسلم رضا مصباحی کی صدارت میں علماءکرام کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میںمفتی سیّد بشارت حسین رضوی برکاتی مفتی فاروق حسین مصباحی شاہی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد پونچھ حافظ محمد سعید درہال راجوری صدر انجمن علماءاہلسنت وجماعت صوبہ جموں سیّد حمیداللہ حقانی کشمیرمولانا محمد نصیر الدین نقشبندی تھنہ منڈی مولانا ولایت حسین مصباحی حافظ مظفر حسین قادری ،ذاکر حسین نقشبندی بٹھنڈی جموں مولانا مظفر شوپیان مولانا تصویر حسین علیمی پونچھ مولانا عبدالرزاق نعیمی پونچھ مولانا عبدالطیف پلوامہ کشمیر مولانا عبدالرشید اننت ناگ مولانا فاروق حسین ریلوے مولانا خورشید احمد امام وخطیب بابا رشن شاہ گمٹ جموں مولانا سرفراز احمد وجے پورحافظ توصیف نعیمی کے علاوہ کئی نامور شخصیات موجود تھے ۔اس موقعہ پر تنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر کے روح ِ رواں مولانامحمد اشرف جنرل سکریٹری تنظیم المدارس نے مدارس اسلامیہ کی افادیت اور مبتدین ومعاونین کو لاحق نت نئی للکار(Challenges)سے نبردآزمائی کے اسلوب کی جامع حکمت عملی کے رموز واسرار کی صراحت ووضاحت کرتے ہوئے ریاست گیر سطح پر مدارس اسلامیہ کو ملک کی باقی ریاستوں کی طرز پر جدیدکاری و تجدیدکاری کی نہج پر لانے کےلئے علماءکرام معاونین اور علم و آگہی سے سرفراز طبقہ ¿ فکر کو فراخدلی سے اپنی خدمات پیش کرنے کی تلقین کی وہیںریاست کے اضلاع سے نمائندگی و رہنمائی کرنے والی قیادت نے مدارس اسلامیہ کے فضائل وخصائل کو ریاستی باشندگان کےلئے امن و سلامتی و استحکام کا نمونہ قرار دےتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں روحانی واخلاقی اقدارمیں پروان چڑھ رہے نوخیز علم یافتہ معاشرہ و سوسائٹی کو مذموم حرکات و خرافات سے نجات دلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جس کی عصر حاضر میں معاشرہ وسوسائٹی کے ہر فردوبشر کو ضرورت ہے وادی ¿ کشمیر کو صوفیوں رشیوں کی سرزمین قرار دےتے ہوئے کہا کہ ان برگزیدہ بندوں کے حسن و اخلاق اور فیوض و برکات سے ایک مدت تک کشمیر میں اتفاق و اتحاد کا سلسلہ قائم ودائم ہے ا ور ان کی تعلیمات کو عام کر نا عوام وخواص ہی کےلئے لازمی نہیں بلکہ حکومت کےلئے بھی ناگزیر ہے کہ اولین فرصت میں مدارس اسلامیہ میں زیر تعلیم طلبہ کی خبر گیری کرے چونکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور قوم کی بقا کا راز معیاری تعلیم وتربیت پر ہوتا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے ہر شہری کے نومولود بچے کی تعلیم وتربیت کو پورا اہتمام کرے لیکن اس کے باوجود علماءکرام وزعماءقوم وملت اہل مخیر کے تعاون سے اس عظیم فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل ہیں تو ریاست میں مدرسہ بورڈ کا قیام عمل ناگزیر ہے اور اس کاز کو روبہ عمل لانے کےلئے حکومت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جیسا کہ دلی سرکار نے بغیر مطالبہ کے کر دکھایا ہے آخر میں تنظیم المدارس اہلسنت صوفی نے مدارس اسلامیہ کے انسلاک کو خوش آئند قرار دیا مزید اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی تلقین وہدایت کی گئی۔
شیعہ فیڈریشن کی مرحوم چوہدری اخترکے اہل خانہ سے تعزیت
جموں //شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان کی قیادت میں ایک وفد نے مسلم لیڈر چوہدری اختر حسین کے گھر پہنچ کر ان کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ عاشق خان کے ہمراہ غلام محمد گنائی، لال دین میر، مولانا سبط شبیر قمی ، مولانا شبیر احمد صوفی ، مولانا زوارحسین جعفری، مولانا کوثر جعفری ، سید مظفر رضوی، سید خورشید حسین ،محمد یوسف پٹھان، شیخ فردوس احمد، سید فدا حسین رضوی اور دیگران بھی تھے ۔ا س دوران عاشق خان نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے اس دار فانی سے چلے جانے سے ان کو ذاتی طور پر نقصان پہنچاہے ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری اختر حسین جموں کے مسلمانوں کی اٰیک آواز تھے جن کی وفات سے ایک ایسا خلا پیداہواہے جسے پُر نہیں کیاجاسکتا۔ ان کاکہناتھاکہ مرحوم نے ہمیشہ جموں کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی اور آخری دم تک اس سلسلے میں بیانات جاری کرتے رہے ۔ عاشق خان نے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہیں ۔
۔1947ریلیف پیکیج کو عملی جامہ پہنایاجائے: مسلم فرنٹ
جموں//جموں مسلم فرنٹ نے ریاستی گورنرکی طرف سے پہاڑی زبان بولنے والوں کو3فیصدی ریزرویشن دینے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے بڑھاکردس فیصدکرنے اورجموں،ادہم پور،کٹھوعہ اورسانحہ ضلع کے مسلمانوں کوملازمتوں،میڈیکل اورانجینئرنگ سیٹوں میں5فیصدریزرویشن کاخصوصی پیکیج دینے کاکامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں مسلم فرنٹ نے کہاکہ ہم ریاستی اورمرکزی حکومت کویاددہانی کراتے ہیں 1947کے بقایا ریلیف کیسوں پرنظرثانی کرکے ریلیف واگزارکی جائے۔ انہوں نے کہاکہ 1947کے بہت سے ایسے کیس ہیں جنہیں آج تک ریلیف نہیں دی گئی ہے۔فرنٹ کے چیئرمین شجاع ظفراورصدرقاضی عمران ،جنرل سیکیرٹری شیخ سجاد ،نائب صدرتنویروانی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ مسلمانان جموں کے ساتھ تمام سابقہ حکومتوں نے دھوکہ کیا۔انہوں نے گورنرانتظامیہ پرجموں کے مسلمانوں کے انصاف کرکے ان کے زخموں پرمرہم لگانے کی اپیل کی۔
ملازمین کے مطالبات کے تئیں حکام کی عدم توجہی
پرزن ایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن کااظہارتشویش
جموں//جے اینڈکے ریٹائرڈ پرزن ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سبکدوش جیل خانہ جات ملازمین کے مسائل کے تئیںحکام کی عدم توجہی پرتشویش کااظہارکیاہے۔ایسوسی ایشن کے صدرکرشن سنگھ نے کہاکہ ہماراوفد ڈائریکٹرجنرل پولیس جیل خانہ جات سے ملاقات کرکے انہیں سبکدوش جیل خانہ جات ملازمین کے مسائل سے آگاہ کرنے کامتمنی ہے تاکہ مسائل کے ازالہ کےلئے اقدامات اٹھائے جاسکےں۔کرشن سنگھ نے حکومت پرزوردیاکہ تمام پنشنروں اورملازمین کومرکزی حکومت کی طرز پریک مشت ایرئیرواگذارکرنے ، میڈیکل الاﺅنس 300روپے سے بڑھاکر1ہزارروپے کرنے ،پرزن اہلکاروں کےلئے ہارڈشپ الاﺅنس کوآٹھ فیصدبڑھایاجائے۔
ایس ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 69 ویں میٹنگ
جموں //گورنر کے مشیر کے وجے کمار کی صدارت میں یہاں سٹیٹ فائنانشل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 69 ویں میٹنگ منعقد ہوئی ۔ اس میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری جنگلات ایم کے دویدی ، پی سی سی ایف جموں کشمیر سریش چُگ ، ایم ڈی جے کے ایس ایف سی واسو یادو اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ایم ڈی نے میٹنگ کے ایجنڈا نکات کا خاکہ پیش کیا ۔ اس دوران ارکان کی طرف سے اپنی اپنی تجاویز بھی سامنے رکھی گئیں ۔ اس موقعہ پر جی ایس ٹی کی ادائیگی ، ٹرانسپورٹیشن ، ٹھیکوں اور دیگر امور سے جُڑے معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ آتشزدگی کے واقعات کی جانچ کرنے کیلئے ، جنگلات کے ملازمین اور افسروں کو باضابطہ طور پر تربیت دی جانی چاہئیے اور کہا گیا کہ اس عمل کیلئے وضح کئے گئے ایس او پیز پر عمل کیا جانا چاہئیے ۔ کے وجے کمار جو جے کے ایس ایف سی کے چئیر مین بھی ہیں ، نے کہا کہ سینئر افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی قایم کی جانی چاہئیے جو آتشزدگی کے مقام کا دورہ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کیا کرے گی ۔ مشیر نے جنگلات سے لکڑیاں نکالنے کیلئے جدید طور طریقوں کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایات دیں تا کہ ادارے کو مزید نفع بخش بنایا جا سکے ۔ میٹنگ کے دوران نومبر2018 میں مشیر کے وجے کمار کی صدارت میں منعقدہ بورڈ آف ڈئریکٹرز کی 68 ویں میٹنگ کے منٹس کی بھی تائد کی گئی ۔
سٹریٹ فرسٹ ہائرایجوکیشن انشیٹیو
ونے ٹھسومیڈیاصلاحکارنامزد
جموں//سینئرپبلک ریلیشنز آفیسرجموں یونیورسٹی اورانچارج میڈیاسیل کوسٹریٹ فرسٹ ہائرایجوکیشن انشیٹیو انڈیا نئی دہلی کے صلاحکارکے طورپرنامزد کیاگیاہے ۔سٹریٹ فرسٹ انڈیاانشیٹیو دانشوروں، ماہرین ،ٹیکنوکریٹس اوراکیڈمک ایڈمنسٹریٹروں پرمبنی غیرسرکاری صلاحکاراکائی ہے جواعلیٰ تعلیمی شعبہ جات اوراکیڈمک اداروں کوتعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کےلئے صلاح ومشورہ دیتاہے۔تنظیم کاہیڈکوارٹر نئی دہلی میں ہے اوراس کی شاخیں آسٹریلیااوربرطانیہ میں بھی کام کررہی ہیں۔ڈاکٹرونے ٹھسو نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی میں پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ ہیں اورفی الوقت جموں یونیورسٹی میں میڈیاسیل کے انچارج اورپی آراوہیں۔
دھوبی ویلفیئر سنٹر کمیٹی کاتعزیتی اجلاس
جموں//آل جے اینڈکے دھوبی ویلفیئر سنٹرکمیٹی کاایک تعزیتی اجلاس منعقدہوا جس میں کثیرتعدادمیں معززین نے شرکت کی۔اس دوران کمیٹی کے سینئرعہدیدارعبدالقادرنے ریاست کی معروف سماجی شخصیت چوہدری اخترحسین کھٹانہ کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیااورمرحوم کی طرف سے سماج میں بھائی چارے کے فروغ اورپسماندہ طبقوں کی بہبودکےلئے انجام دیئے گئے رول کوناقابل فراموش قراردیا۔انہوں نے کہاکہ اخترحسین مختلف سماجی تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھے اورغریب اورپسماندہ طبقوں کی بہبودکےلئے ہمیشہ فکرمندرہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری اخترحسین ایک ملنساراورانسان دوست شخصیت کے مالک تھے اوران کی وفات سے صوبہ جموں کوناتلافی نقصان پہنچاہے ۔ اس دوران شرکانے مرحوم کےلئے دعائے مغفرت مانگی اوراللہ تعالیٰ سے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمانے کی دعافرمائی۔انہوں نے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابرشریک ہیں۔ اس دوران میٹنگ میںضلع ریاسی،ادہم پور ،کٹھوعہ، رام بن ،ڈوڈہ،راجوری،پونچھ سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی شمولیت کی۔