مزید خبرں

۔3مفرور ملزم پولیس گرفت میں 

جموں //جموں پولیس کی جانب سے مختلف معاملات میں مطلوب 3مفرور افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خفیہ جانکاری موصول ہو نے کے بعد 2010میں ایک سڑک حادثے کے سلسلہ میں درج مقدمے میں مطلوب پرمجیت سنگھ کو پولیس نے گاندھی نگر علا قہ سے گرفتارکرلیا جبکہ اسی طرح 2007میں درج ایک مقدمے میں مطلوب فیاض علی کو پولیس نے گرفتار کر تے ہوئے کورٹ میں پیش کر دیا ۔پولیس کے مطابق 2011میں درج ایک مقدمے میں مطلوب ملزم جگیندر کمار کو پولیس نے میراں صاحب سے گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا گیا ہے جبکہ ان معاملات کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
 

 انتخابی مہم کے دوران

 پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی پر زور 

جموں//عام انتخابات 2019ء کے مد نظر ماحولیات و جنگلات کی مرکزی وزارت نے انتخابی مہم کے دوران پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے پر زور دیا ہے۔چیف سیکرٹریوں اور چیف الیکٹورل افسروں کے نام مذکورہ وزارت کے سیکرٹری کی جانب سے جاری کی گئی ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پوسٹر ، ہوڈنگ ، بینر اور دیگر مواد پلاسٹ سے بنایا جاتا ہے اور انتخابات کے بعد اس مواد کو بے ہنگم طریقے پر ضائع کیا جاتا ہے۔اس کی وجہ سے پلاسٹک کی ایک بڑی مقدار جمع ہوجاتی ہے جو ماحولیات میں آلودگی پیدا کرتی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کو انجام دینے کے لئے پلاسٹک کا وہ متبادل استعمال کیا جانا چاہئے جس کو آسانی سے ضائع کیا جاسکے اور جو ماحولیات کی آلودگی کا باعث نہ بنے۔مرکزی سیکرٹری نے ایڈوائزری میں مزید کہا ہے ’’ میں نے اس سے قبل بھی دفاتر میں پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کے لئے آپ کے نام مکتوب لکھا تھا ۔ میں ایک بار پھر یہ اپیل دہراتا ہوں کہ آنے والے عام انتخابات کے مد نظر پلاسٹک کے استعمال پر قابو پایا جائے۔