Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 9, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

درد ذہِ میں مبتلا2خواتین بذریعہ ہیلی کاپٹر بانہال سے جموں منتقل

محمد تسکین  
بانہال // محکمہ صحت بانہال کی درخواست پر ضلع انتظامیہ رام بن نے درد زہ مین مبتلا دو خواتین کو بانہال سے بذریعہ ہیلی کاپٹرجموں کے ہسپتال منتقل کیا ہے۔ گذشہ رات درد زہ میں مبتلا انتہائی ہائی رسک کی دو خواتین کو داخل کیا گیا لیکن ہسپتال میں بیہوش کرنے والے ڈاکٹر کے لمبی چھٹی پر ہونے اور متبادل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے بانہال ہسپتال انتظامیہ نے یہ معاملہ ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کی نوٹس میں لایا جنہوں نے معاملہ ڈپٹی کمشنر رام بن کی نوٹس میں لایا۔ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد صوبائی انتظامیہ نے دونوں خواتین کوبانہال سے جموں ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹرکا انتظام کیا اور جمعہ کی دوپہر بعد دونوں مریضہ جمیلہ بیگم زوجہ رئیس احمد ساکنہ نیل بانہال اور شاہدہ بیگم زوجہ سجاد احمد ساکنہ ناگام بانہال کو جموں کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 
 
       

ضلع ڈوڈہ میں راشن واشیاء ضروریہ کی قلت

درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان ،3افراد زخمی

نصیر احمد کھوڑا
ڈوڈہ//خطہ چناب کے ضلع دوڈہ کے قصبہ جات اور دور افتادہ دیہات میں برف باری سے نظام زندگی در ہم ہو کر رہ گئی ہے۔قصبہ جات کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ دور دراز کی رابطہ سڑکو کا برا حال ہے۔ ان رابطہ سڑکوں پر جگہ جگہ پتھر، ملبہ اور بھاری پسیاں گر آئیں ہیں ان میں اہم سڑکیں ڈوڈہ۔بھدرواہ،دوڈہ ۔ٹھاٹھری۔گندو ۔بھلیسہ اوردوڈہ ۔کشتواڑ سڑکیں شامل ہیںجس کی وجہ سے دور دراز علاقہ جات میں لوگوں کو راشن کی قلت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی چیزوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ مرمت ،کاستی گڑھ گرمل،دھندل ،بھاگواہ،دیسہ ،گندنہ لدنہ،جاگیر ملوانہ،مجالہ کھنکوٹ،سرسوانہ، جمروٹ و دیگر مقامات سڑکوں کے ھوالے سے منطقع ہیں۔سڑکیں بند رہنے کی وجہ سے لوگوں کو ایک تو عبور و مرودر میں مشکلات ہیں وہیں دوسری جانب کھانے پینے کی چیزوں کی شدید قلت پائی جا نے کی اطلاعت موصول ہوئی ہیں۔جب کہ بجلی پچھلے 2روز سے بالکل بند پری ہے جب کی دیہات میں پہلے ہی بارشوں اور برفباری سے تاریں اور ٹرانسفارمر نقصان زدہ ہیں۔قصبہ جات کے قرب و جوار میں بجلی کی ترسیلی لائنیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وادی چناب کے قصبہ جات  پچھلے 2یوم سے بغیر بجلی کے ہیں۔حکام نے ابھی تک بجلی بحالی کے سلسلہ میں کوئی ڈیڈ لائین نہیں دی ہے البتہ کئی لوگوں نے آج رات دیر گئے بجلی بحال ہونے کا عندیہ دیا ہے لیکن کئی لوگوں نے بتایا کہ ادھمپور اور پتنی ٹاپ کے آس پاس ٹاوروں کو شدید نقصان ہوا ہے انہیں ٹھیک کرنے میں کچھ دن مزید لگیں گے۔یہاں ڈی سی آفس ڈوڈہ کے باہر چند گاڑیوں پر درخت گرنے سے سخت نقصان پہنچا ہے ۔اس طرح کئی مقامات سے چند افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعت ملی ہیں جس میں اکرم آباد ڈوڈہ کے نیاز احمد شان کی اہلیہ بھی شامل ہے جس کر زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔
 
 

ڈی سی کشتواڑ کا ضلع ہسپتال و ملحقہ علاقوں کا دورہ 

اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے جمعہ کے روز قصبہ و ملحقہ علاقوںکا دورہ کرکے وہاں اشیائے ضروریہ کی سٹاک پوزیشن اور ضروری خدمات کی بحالی کا جائزہ لینے کے علاوہ برف ہٹانے کے کام کا معائینہ کیا ۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے ضلع ہسپتال، بس اسٹینڈ، ڈاک بنگلہ، گیری نگر و دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ضلع ہسپتال میں انہوں نے مریضوں کے ساتھ ملاقات کی اور وہاں معیاری طبی خدمات، گرمی کے انتظامات، سٹاف کی با قاعدگی اور مریضوں کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے متعدد وارڈوں کا معائینہ کرکے مریضوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ادویات کی دستیابی کی چیکنگ کی۔انہوں نے ایمرجنسی سیکشن کو پوری طرح سے لیس کرنے کی ہدایت دی،تاکہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے متعدد مقامات پر لوگوں سے تبادلہ خیال کرکے اُنکی کی شکایات سُن کر موقعہ پر ہی ا زالہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی سی نے افسروںکو برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کی طرف توجہ مرکوز کرکے بجلی کی سپلائی اور بین ضلعی رابطوں بشمول شاہراہوں ،پینے کے پانی کی سپلائی اور ٹریفک منیجمنٹ کی جانب توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے
 انا ج ،ایل پی جی اور تیل خاکی کا معقول ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
 
 

کٹرہ بازار کا معائینہ 

خاطی دکانداروں سے13ہزار روپیہ جرمانہ وصول

زاہد ملک 
ریاسی //محکمہ خوراک و رسدات کی جانب سے جمعہ کے روز ضلع کے کٹرہ تحصیل میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خو راک و رسدات ڈاکٹر ناصر احمد بٹ ،تحصیل سپلائی افسر کٹرہ سرداری لعل اور انسپکٹر محکمہ ماپ وتول وکی شرما  پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے ڈائریکٹر محکمہ
 امور صارفین کی نگرانی میں مارکیٹ چیکنگ کی اور متعد دکے خلاف کاروائی کی۔ مشترکہ ٹیم نے اشیائے ضروریہ ایکٹ کے تحت 13000 روپے بطور جرمانہ وصول کیا،ٹیم نے تاجروں اور دوکانداروںکو زیادہ قیمت وصول کرنے سے اجتناب کرنے اور منظور شدہ نرخ نامہ آویزں رکھنے کی ہدایت دی۔ٹیم نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی مارکیٹ چکینگ جاری رکھیں گے۔
 
   

رام بن ضلع انتظامیہ کی ہنگامی میٹنگ

رام بن ///ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے جمعہ کے روز ضلع میں برفباری کے بعد ہوئی بحالی کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ضلع میں ضروری خدامت بحال کرنے میں در پیش مدعوں پر بحث کرنے کیلئے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میںاے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین، سی پی او اوتم سنگھ، سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ، سی اے ایچ او، ڈی ایس ایچ او اور دیگر محکموں کے افسراں نے بھی شرکت کی۔انہوںنے ضلع میں عوام کو مہیا کی جارہی خدمات کا جائزہ بھی لیا۔انہوںنے افسروں کو نقصانات کی تفصیل معہ فوٹوکے پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوںنے افسروں کو اپنے اپنے محکموں میں لوگوں کے اطمینان کے لئے علحیدہ کنٹرول روم قائم کرنے اور متعلقہ افسروں کے موبائل نمبر اخبارات اور میڈیا کے دیگر طریقوں سے تشہیرکرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ اور پی ایم جی ایس وائی محکموں سے سڑکوں کے رابطہ کے بحالی کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ ڈی سی نے محکمہ بجلی اور صحت عامہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی جنگی سطح پر بحال کرنے کی ہدایت دی۔زراعت، باغبانی، شیپ ہسبنڈری ،انیمل ہسبنڈری و دیگر محکموں سے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو معاونت فراہم کرنے کے لئے اپنے اپنے محکمانہ ٹیم روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام محکموں سے عوام کے لئے ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت دی اور اسکے علاوہ فصلوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانیکی ہدایت بھی دی۔اجلاس کے دوراناے سی آر کو نقصانات کی رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تحصیلداروں سے نقصانات کے معاملات بغیر کسی تاخیر کے بھیجنے کی ہدایت دی، تاکہ متاثرین کو معاونت فراہم کی جاسکے۔
 
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین
سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?