غلام نبی آزاد کو الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا چیئر مین نامزد کرنا خو ش آئند :کانگریس
ادہم پور //ڈسٹر کٹ کانگریس کمیٹی ادہم پور نے آل انڈیا کا نگریس کمیٹی کے صدر راہل گاندھی کی جانب سے پارٹی نے سنیئر لیڈر اور سابقہ ریاستی وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو الیکشن مہم اور الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا صدر نامز کرنے کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ غلام نبی آزاد کی قیادت میں کانگریس پارٹی ریاست جموں وکشمیر میں نمایاں کامیابی حاصل کر ئے گی ۔بلاک پنچیری میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ڈسٹر کٹ کانگریس کمیٹی کے صدر کرسن چندر بھگت نے پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پارٹی کی جانب سے نامزد کی گئی کمیٹی کے دیگر اراکین اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا رول ادا کرینگے ۔ کرشن چندر بھگت نے کہاکہ اس سے قبل غلام نبی آزاد کو ہریانہ میں کانگریس کی الیکشن کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا گیا تھا جبکہ ریاست میں ان کی موجود گی سے کانگریس پارٹی کو فائدہ ہو گا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضلع میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے عوامی مسائل کو اجاگر کریں تاکہ پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم کیا جاسکے ۔اس اجلاس میں سدرشن کمار ،رتن چند ،کلدیپ کمار ،بلدیو سنگھ ،تارا چند و دیگران بھی موجود تھے ۔
اسمبلی انتخابات سے قبل بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل الیکشن کروانے کی مانگ
بویک ماتھر
جموں //آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاست میں پارلیمانی و اسمبلی انتخابات سے قبل بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کئے جائیں ۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر انیل شرما نے ریاستی انتظامیہ کونسل کی طرف سے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کو منظوری دینے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں صدر راج نافذ ہونے کے دوران بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کا فیصلہ خو ش آئند اور عوام مفاد میں ہے ۔موصو ف نے کہاکہ ان کی تنظیم گزشتہ دس برسوں سے ریاست میں آئین کی 73ترمیم کی سفارشات کو لاگو کرنے کیلئے آواز بلند کر رہی ہے جبکہ بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل کے انتخابات کا فیصلہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔پنچایت کانفرنس نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ڈسٹر کٹ پلانگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے انتخابات کو بھی منظور دیں تاکہ عوام کو ایک مکمل و مستحکم جمہور نظام فراہم کیا جاسکے ۔انیل شرما نے کہاکہ اگر حکومت ڈسٹر کٹ پلانگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے انتخابات کو منظوری دیتی ہے تو اس عمل سے ریاست میں ’تین ٹائر ‘پنچایتی نظام قائم کیاجا سکے گا۔
سنجے نگر میں نقاسی آب کے کام کا افتتاح
جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے وارڈ نمبر 46میں نکاسی آب کو بہتربنانے کیلئے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا گیا ۔اس موقعہ پر میونسپل احکام اور مقامی کونسلر دیواکر چوہدری نے مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ نالیوں میں گندگی نہ ڈالیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے علاقہ میں نصب کنٹینر کا استعمال کریں تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی پر بر قرار رکھا جاسکے ۔اس موقعہ پر کانگریس سنیئر لیڈر رمن بھلہ ،ہربنس لعل شرما ،درشن سنگھ ،بچن سنگھ ،بلبیر سنگھ پرکاش چوہدری ودیگران بھی موجود تھے ۔
ریاست بھر میںلوک عدالتوں کا انعقاد
جموں//نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے تحت آج ریاست بھر کی عدالتوں بشمول ریاستی ہائی کورٹ کی دونوں شاخوں میں2019 کی پہلی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔یہ لوک عدالتیں ریاستی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس اور جموں وکشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سرپرست اعلیٰ جسٹس گیتا مِتل کی نگرانی اور جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج اور ایگزیکٹو چیئرمین جموں وکشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس راجیش بِندل کی رہنمائی میں منعقد ہوئیں۔ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی محمد اکرم چوہدری نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ لوک عدالت ریاست کے تینوں صوبوں جموں، کشمیر اور لداخ میں منعقد ہوئیں اور اس دوران مختلف عدالتوں میں قائم116 بینچوں کی طرف سے12772 کیس شنوائی کے لئے اُٹھائے گئے جن میں سے8015 معاملات نمٹائے گئے اور مختلف نوعیت کے معاملات میں187839432 روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا گیا۔
گرین سکل ڈیولپمنٹ پروگرام اختتام پذیر
جموں//سکل انڈیا مشن کے تحت دو ماہ طویل گرین سکل ڈیولپمنٹ پروگرام اختتام پذیر ہوا جس کا انعقاد ماحولیات اور ریموٹ سینسنگ محکمہ نے کیا تھا۔کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات منوج کمار دویدی نے 17 جنوری کو اس سرٹیفکیٹ کورس کا افتتاح کیا تھا۔کورس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ نوجوانوں کو شمسی توانائی سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے انہیں سکل ڈیولپمنٹ تربیت سے ہمکنار کیا گیا۔کورس کے اختتام پر آج پہلے بیچ میں اُمیدواروں کو اسناد سے نوازہ گیا۔اس موقعہ پر پی سی سی ایف بی سدھارتھ کمار مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جغرافیائی صورتحال سے فائدہ حاصل کر کے2030 تک شمسی توانائی کے بھرپور استعمال کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ہُنر مندی کے پروگرام نوجوانوں کو خود انحصاربنانے اور اُن کے لئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈویژنل کمشنر کی قیادت میں اجلاس
جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما نے سرحدی اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ان علاقوں میں سیٹ ٹاپ باکسز کی تقسیم کاری کے کام کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ اضلاع میں سیٹ ٹاپ باکسز کی تقسیم کاری کے لئے مستحقین کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس موقعہ پر اس عمل کے تمام پہلوؤں کا جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر پنکج منگوترہ اور کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔
۔ 1200 کلو گرام سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
لکھن پور//ایکسائیز محکمہ کے متحرک اہلکاروں نے ٹول پوسٹ لکھن پور میں ایک کامیاب کاروائی کر کے1200 کلو گرام سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔اس کاروائی کی نگرانی ڈپٹی ایکسائیز کمشنر ٹول پوسٹ لکھن پور اشیش کمارنے کی جبکہ اس میں ای ٹی او سندیپ گپتا اور کئی دیگر افسران بھی شامل تھے،۔ایکسائز کمشنر پرویز روح اللہ نے اس کاروائی کے لئے متعلقہ محکمہ کی ستائش کرتے ہوئے ایکسائیز اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی تندہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔
ترقیاتی کمشنر بڈگام نے KGVBسکول کا افتتاح کیا
بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے پتووبڈگام میں کے جی وی بی سکول عمارت کا افتتاح کیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی انجینئرینگ ونگ نے 62لاکھ روپے کی لاگت سے سکولی عمارت تعمیر کی ہے۔وزارت انسانی وسائل کی طرف سے کے جی وی پی سکیم کے تحت تعمیر کی گئی اس سکولی عمارت سے سماج کے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی۔
حاجن میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کاعوامی دربار
بانڈی پورہ//عازم جان//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے ایس ایس پی بانڈی پورہ راہول ملک کے ہمراہ حاجن بانڈی پورہ میں عوامی دربار کا اہتمام کیا جس میں اے سی آر نثار احمد بیگ ایس ڈی ایم سمبل کے علاوہ دیگر ضلع وتحصیل افسران نے شرکت کی ۔ عوامی دبار کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے حاجن میں 10لاکھ روپے کی لاگت سے لائبریری تعمیر کرنے کا اعلان کیا ۔
سینئر عہدیدار سے فریڈم پارٹی کا اظہار تعزیت
سرینگر//جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے سینئر عہدیدار بشیر عازم کے چچا ذادبھائی کے انتقال پرپارٹی نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا۔فریڈم پارٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبد اللہ طاری کی ہدایت پر پارٹی کا ایک وفد پلوامہ گیا اور اُنہوںنے بشیر عازم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد میں غلام محمد،محمد یوسف،الطاف احمد اور رمیز حسین وغیرہ شامل تھے۔ ارکان وفد نے بشیر عازم تک پارٹی کا تعزیتی پیغام پہنچاتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔