Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 17, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE

ریاست میں امن قائم کرنا ایک بڑ ا چیلنج :کنڈل 

نیوز ڈیسک
 
آر ایس پورہ //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈراو ر سابقہ چیف سیکریٹری بی آر کنڈل نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں امن و مان قائم کرنے اور ریاست کو مثبت سمت میں گامزن کرنا ایک بڑا چیلنج ہے تاہم نیشنل کا نفرنس ایک واحد ایسی سیاسی پارٹی ہے جو اس چیلنج کو لے کر ریاستی عوامی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر سکتی ہے ۔میراں صاحب میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے جبکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے جمہوری طرز حکومت کیساتھ ساتھ تعمیری نظریہ رکھنے والی پارٹی کی بھی ضرورت ہے تاکہ تعمیر و ترقی کے علا وہ امن و امان کی صورتحال کر بھی قائم رکھا جائے ۔سابقہ چیف سیکریٹری نے کہاکہ امن و امان کو قائم رکھنے اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی دبنانے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ۔انہوں نے نیشنل کا نفرنس کی حکومتوں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور پسماندہ طبقہ کو درپیش مسائل کو حل کر نے کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے ،بے روز گارنو جوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے علا وہ پارٹی کی طرف سے سماج کی پسماندہ طبقہ کی جانب زیادہ توجہ دی ہے ۔اپنے خطاب میں نیشنل کا نفرنس خواتین ونگ کی نائب صدر بملہ لتھراہ نے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلوط حکومت کے دور میں ریاست اقتصادی طورپر پسماندہ ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں مفاد پرست سیاسی پارٹیوں کی بد انتظامی کی وجہ سے عوام کو اس وقت شدید دقتوں کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔این سی لیڈر نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے صرف عوامی جذبات کیساتھ کھلواڑ کیا ہے جبکہ ان کی بہتری کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔لیڈران نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں سیکولر طاقتوں کو مضبوط کرنے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔
 
 

دیہی علا قوں میں بنیادی سہولیات 

فوج نے گورنمنٹ ہائی سکول سورارامیں تقریب کا اہتمام 

نیوز ڈیسک
 
جموں //فوج کی جانب سے’ دیہی علا قوں میں بنیادی سہولیات ‘کے عنوان سے ضلع سانبہ کے گورنمنٹ ہائی سکول سورارامیں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں فوجی آفیسران و اہلکاروں کے علا وہ سکول انتظامیہ اور طلباء نے بھی شرکت کی ۔اس پروگرام کے دوران دیہی علاقوں میں آباد لوگوں اور سکولوں میں فراہم کردہ بنیادی سہولیات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ فوج کی جانب سے مذکورہ سکول میں بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کے عزم سے ایک واٹر کولر بی نصب کیا ۔اس پروگرام کے دورام فوجی آفیسران کی جانب سے فوج کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے سلسلہ میں بھی طلباء کو بیدار کیا ۔فوج کی جانب سے طلباء کو سہولیات فراہم کرنے اور بیدار کرنے پر مقامی لوگوں اور سٹاف ممبران نے شکریہ ادا کیا ۔
 
 

پارلیمانی انتخابات 2019

بھاجپا کے او بی سی مورچہ کا پارٹی ہیڈ کواٹر پر اجلاس 

نیوز ڈیسک
 
جموں //پارلیمانی انتخابات 2019کے پیش نظر بھاجپا کے او بی سی مورچہ کی طرف سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔پارٹی کے او بی سی مورچہ کے ریاستی صدر رچھپال ورما کی قیادت میں منعقد ہ میٹنگ کے دوران آئندہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مورچہ کے ریاستی صدر نے کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی کیلئے متحرک ہو جائیں ۔موصوف نے کہاکہ کارکنوں کو چاہیے کہ وہ پارٹی کا منشور عوام تک پہنچانے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ طبقہ نے 2014کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی جیت میں ایک اہم رول ادا کیا تھا جبکہ اس عمل کو جاری رکھاجائے گا ۔اس اجلاس میں کیول کرشن ،اجے کمار ،سکھ جیت سنگھ ،فقیر چند ،کرشن لعل ،نیت ورما ،جنک راج ورما ،سندیپ ورما ،کشوری لعل ودیگران بھی موجود تھے ۔
 

متعدد سکھ تنظیموں نے نیوزی لینڈ میں ہوئے حملے کی مذمت کی 

نیوز ڈیسک
 
جموں //متعدد سکھ تنظیموں نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرہوئے دہشت گرد انہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں متعدد تنظیموں کے سکھ لیڈرانے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اس موقعہ پر سکھ انٹلکچول فورم ،شی منی اکالی دل جموں وکشمیر ،انٹر نیشنل سکھ فیڈریشن جموں وکشمیر ،جموں وکشمیر سنکھ سٹوڈنٹ فیڈریشن نے مشترکہ طورپر دو مساجد پر ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیںہوتا اور نہ ہی دہشت گردوں کی الگ الگ تمیز کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسے دہشت گردانہ واقعہ کہنے میں کوئی قباحت نہیںہونی چاہئے اور جو بھی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں انجام دے اسے دہشت گردی کے زمرے میں لایاجائے ۔اس اجلاس میں مہندر سنگھ خالصہ ،گر دیو سنگھ ،راجندر سنگھ ،رام سنگھ ،منموہن سنگھ خالصہ ،رنجیت سنگھ ،سورن سنگھ ،دویندر سنگھ ودیگران نے شرکت کی ۔
 

تعلیمات رسول پاک ﷺہی سے دنیا میں امن ممکن ہے :مولانا سخی محمد راٹھور

نیوز ڈیسک
 
سانبہ// آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے جنرل سیکریٹری مولانا سخی محمد خان راٹھور نے مرکزی جامع مسجد ڈی سی آفس سانبہ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا امن کی متمنی ہے اگر دنیا یہ چاہتی ہے کہ امن قائم ہو جائے تو پیغامات رسول پاک ﷺپر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر اگر نظر ڈالی جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، اللہ کے نبی پر اس وقت کے لوگ کوڑا پھینکتے تھے تو آپ ان کے لئے ہدایت کی دعائیں کرتے تھے کبھی کسی سے بدلہ نہیں لیا جب بھی کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوکسی قسم کی تکلیف پہنچاتا تھا تو اللہ کے نبی اس کے لیے ہمیشہ ہدایت کی دعا کرتے تھے کبھی بھی بددعا نہیں کی اور نہ ہی کبھی بدلہ لیا آج دنیا اسلام کو دہشت گرد قرار دیتی ہے ۔موصوف نے کہاکہ اسلام کے بانی کی زندگی کا مشاہدہ کریں کہ آپ صلی اللہ سلم نے کبھی بھی دہشتگردی کا پیغام نہیں دیا بلکہ ہمیشہ امن ہی کی طرف لوگوں کو راغب کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی مذہب نہیں ہوتا اگر مسلمان دہشت گرد ہیں تو گزشتہ دنوں میں سروکوٹ میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص رنگے ہاتھوں گرنیٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا انتظامیہ نے آج تک کچھ کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اس کی اصل حقیقت عوام کے سامنے پیش کی۔انہوں نے نیوزی لینڈ میں ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسلام مخالفین کو بے نقاب کرنے کیلئے یکجا ہو کر کام کریں ۔
 

بشناہ میں پولیس پبلک اجلاس منعقد

سماج میںآپسی بھائی چارے اورامن و امان کے فروغ پرزور

نیوز ڈیسک
 
جموں//عوام اورپولیس کے درمیان روابط کومستحکم بنانے کے مقصدسے بشناہ میں ایک عوام پولیس اجلاس کاانعقاد کیاگیا ۔ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں فاروق قیصر کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران ایس ڈی پی اوآرایس پورہ ،تحصیلداربشناہ رمن کماراورایس ایچ اوبشناہ انسپکٹررتن سنگھ رانا بھی موجودتھے۔ میٹنگ کے دوران معززین نے علا قہ میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں پولیس انتظامیہ کو جانکاری فراہم کی ۔ایس پی ہیڈکوارٹرجموںنے معززین کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مسائل کو حل کر وانے کے سلسلہ میں متعلقہ آفیسران کیساتھ رابطہ کیا جائے گا ۔انہوں نے عوام سے تلقین کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں آپسی بھائی چارے اور امن و امان کو فروغ دینے کیلئے یکجا ہو کر کام کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سماج میں غیر قانونی کاموں بالخصوص منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔موصوف نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں مشتبہ حرکت دیکھتے ہی پولیس کوفوری طورمطلع کریں۔اس اجلاس میں میں چیئرمین میونسپل کمیٹی بشناہ ،وائس چیئرمین بشناہ ،سرپنچوں ،پنچوں ،نمبرداروں،چوکیداروںودیگران بھی موجود تھے ۔
 

گورنر نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر ہوئے حملے کی مذمت کی

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے نیوزی لینڈ میں قائم مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کرائس چرچ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر وحشیانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں بہت سے معصوم لوگ مارے گئے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ اس وحشیانہ حملے کا مقصد وہاں کے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کرنا ہے اور ایسے حملوں کی کوئی جوازیت نہیں ہے۔گورنر نے مزید کہا کہ پوری دُنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ستیہ پال ملک نے اس حملے میں جانبحق ہوئے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دِلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔
 

لداخ خطے کے درماندہ مسافروں کو

 ہوائی پروازوں کے ذریعے اپنی اپنی منزلوں تک پہنچایا گیا

جموں// سٹیٹ کوارڈی نیٹر کرگل کورئیر سروس عامر علی کے مطابق کرگل سے تعلق رکھنے والے881 درماندہ مسافروں کو آئی ایل76 اور اے این32 پروازوں کے ذریعے اپنی اپنی منزلوں تک پہنچایا گیا۔ان میں سے117 مسافروں کو سرینگر سے کرگل،59 مسافروں کو کرگل سے سرینگر،74 کو جموں سے کرگل،26 کو کرگل سے جموں،325 مسافروں کو اودہمپور سے لیہہ اور280 مسافروں کو سرینگر سے لیہہ پہنچایا گیا۔
 

کیول شرما اور کے سکندن نے عوامی ٹرانسپورٹ کو تقویت بخشنے پر زور دیا

نیوز ڈیسک
 
جموں//گورنر کے مشیر کے۔ کے شرما اور کے ۔ سکندن نے ٹرانسپورٹ محکمہ اور جے کے ایس آر ٹی سی کے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران ریاست میں عوامی ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری ٹرانسپورٹ امت شرما، ڈائریکٹر گیراجز ذاکر حُسین، ڈائریکٹر فائنانس ٹرانسپورٹ محکمہ ، جنرل منیجر جے کے ایس آر ٹی سی اور کئیس دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں دیگر اقدامات کے علاوہ جے کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے جدید قسم کی گاڑیاں خریدنے کے عمل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ چناب وادی کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے لئے10 کروڑ روپے جبکہ گریز وادی کے لئے اسی طرح کی گاڑیاں خریدنے کے لئے ایک کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں تا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں۔میٹنگ میں سرینگر اور جموں شہروں کے علاوہ ریاست کے دیگر بڑے قصبوں میں سٹی بس خدمات کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کو بھی زیر بحث لایا گیا اور کہا گیا کہ اس نظام میںمزید بہتری لانے کے لئے دیگر ریاستوں کی ٹرانسپورٹ خدمات کا بھی جائیزہ لیا جانا چاہئے۔واضح رہے کہ بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائزز محکمہ کی مرکزی وزارت نے فیم اِنڈیا سکیم کے تحت جے کے ایس آر ٹی سی کو40 بسیں خریدنے کے لئے منظوری دی ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی حصے کے طور پر4.49 کروڑ روپے کی پہلی قسط جے کے ایس آر ٹی سی کے حق میں واگذار کی گئی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?