Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 6, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE

سیاسی لیڈران کی نقل وحمل کیلئے ہیلی کاپٹر اور فورسز اہلکاروں کیلئے گاڑیاں

یو این آئی
 
 جموں// جموں کشمیر میں عام انتخابات کے پیش نظر گہماگہمی بڑھ جانے کے بیچ مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران خاص کر امیدوار اپنے حامیوں سمیت انتخابی جلسوں میں شرکت کرنے کے لئے ہیلی کاپٹروں میں آتے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کو گاڑیوں کے ذریعے ان مقامات تک پہنچایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف اور دیگر پیرا ملٹری اہلکاروں کو ڈیوٹی جوائن کرنے یا چھٹی پر جاتے وقت کمرشل جہازوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔دفاعی ماہرین نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انتخابی ریلیوں میں سیاسی لیڈروں اور امیدواروں کا ہیلی کاپٹروں میں آنے اور پیرا ملٹری فورسز کا گاڑیوں میں سفر کرنے پر اظہار ناراضگی کیا ہے۔دریں اثنا پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو ایئر لفٹ کرانے کی سہولیت سے استفادہ کیا جارہا ہے لیکن کبھی جہاز دستیاب نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو بہ یک وقت شفٹ کرانے میں مشکلات پیش آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پی من وعن نافذالعمل ہے۔ایک دفاعی ماہر نے سیاسی لیڈروں کے انتخابی جلسوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شرکت کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'باعث حیرانگی ہے، سیاسی جماعتیں اپنے لیڈروں کے لئے بے تحاشا خرچہ کرکے نجی ہیلی کاپٹروں کا انتظام کرتی ہیں لیکن کروڑوں روپئے کے اس بجٹ کا کیا ہوجاتا ہے جو سیکورٹی اہلکاروں کے لئے مختص کیا جاتا ہے؟'۔انہوں نے یو این آئی کو بتایا کہ اگر فوجی جوانوں کو کشمیر میں مختلف علاقوں میں پہنچانے کے لیے نجی جہاز دستیاب نہیں ہیں تو پھر انڈین ایئر فورس اور فوجی ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی جانی چاہیے۔ایک سبکدوش فوجی عہدیدار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں کوکشمیر جیسے حساس مقامات تک ایئر لفٹ کرانے کے لئے مخصوص بجٹ مختص کیا جانا چاہئے تاکہ ان کی قیمتی جانوں کوتحفط فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جب سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے درماندہ مسافروں کو جہاز کے ذریعے سری نگر منتقل کیا جاتا ہے تو فوجی جوانوں کے لئے ایسا کیوں نہیں کیا جاسکتا۔فوجی آفیسر نے سوالیہ انداز میں کہا 'ہم پہلے ہی آر پار فائرنگ سے روزانہ بنیادوں پر ایک یا دو جوان کھو دیتے ہیں تو ایسی صورتحال میں ہم ارادی طور پر جوانوں کی زندگیاں خطرے میں کیوں ڈالتے ہیں'۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اپنے کچھ ساتھیوں سمیت ضلع کٹھوعہ میں انتخابی جلسوں میں شرکت کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر میں گئے جبکہ سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد بھی انتخابی ریلیوں میں شرکت کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر میں جاتے ہیں اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بھی جموں میں انتخابی جلسوں میں شرکت کرنے کے لئے ہوائی سفر ہی کیا اورمستقبل میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران انتخابی جلسوں میں شرکت کرنے کے لئے ہوائی سفر کرنے والے ہیں۔دریں اثنا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ہفتے میں دو دن فوج کی نقل وحمل کے لئے مخصوص رہیں گے۔
 

نوراترا اور نورے پرگورنر کی مبارکباد 

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے نوراترا اور نورے کے مقدس موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے اور ان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ نوراترا اُن لاکھوں یاتریوں کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جو اِن دِنوں شری ماتا ویشنو دیوی جی کی پوتر گپھا کا درشن کرتے ہیں ۔گورنر نے تمام کشمیری پنڈتوں کو اِس موقعہ پر دلی مبارک باد دی جو اس دِن کو نورے کے طور پر مناتے ہیںاور جو نئے سال کی شروعات کے ساتھ ساتھ موسم بہار کی آمد کی خبر لاتا۔ اُنہوں نے دعا کی ہے کہ ریاست میں ان مبارک تہواروں کی بدولت لوگوں میں بھائی چارے،امن ، آشتی و ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
 
 

 کانگریس کا بی جے پی پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

جموں //بی جے پی پر لوگوں کو کانگریس کے دہشت گردی کے خلاف نظریہ کے متعلق گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوے جے کے پی سی سی نے کہا ہے کہ کانگریس کے منشور میں یہ واضح ہے کہ دہشت گردی کے مدعے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی اور دراندازی کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام ضروری اقدام کئے جائیںگے ۔ ان باتوں کا اظہار کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے دہشت گردی کے خلاف سخت اقدام کرنے اور ملی ٹینٹوں کی در اندازی کو ختم کرنے کے لئے ایسا طریقہ کار اپنانے کا وعدہ کیاہے جس سے پاکستان ملی ٹینٹوں کی حمایت بند کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اس لوگوں کو بتانے کیلئے کچھ نہیںہے کیونکہ وہ2014میں کئے گئے وعدوں کو عملانے میں ناکام رہی ہے اور اب ووٹ بینک سیاست کیلئے لوگوں کو دہشت گردی کے مدعے پر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے اور ان میں عدم تحفظ کا احساس دلاتی ہے۔انہوںنے قوم ملک کے متعدد حصوں میںملی ٹینسی کا مقابلہ کرنے میںکانگریسی لیڈروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں ریاست جموں و کشمیر میں بگڑتی سلامتی صورتحال اورملی ٹینسی میں اضافہ بی جے پی سرکار کی سلامتی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہنے کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی سرکار کی کشمیر اور پاکستان کے تئیں غلط پالیسی کی وجہ سے ہی ہمارے500سے زائد جوانوں کو اپنی قربانیاں دینی پڑی ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی پر اصل مدعوں جیسے کہ بیروز گاری ،ملک میں بگڑ رہی سلامتی صورتحال اور کسان مخالف پالسیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کا مبینہ الزم لگایا ۔
 

راجیو چونی کی لوگوں کو پارٹی سسٹم مسترد کرنے کی اپیل 

جموں//پی او کے، کے بے گھر لوگوں کے نامور لیڈر او رجموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے آزاد امیدوار راجیو چونی نے بے گھر طبقہ سے پارٹی سسٹم کو مسترد کرنے کی تلقین کی اور انکی امیدواری کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔جمعہ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں خصوصاً بی جے پی اور کانگریس پارٹیوں نے پی او کے بے گھر طبقہ کو دھوکہ دیا ،جس کیو جہ سے طبقہ نے پہلی مرتبہ اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ لیا، جو گُذشتہ تین دہائیوں سے اپنے بقا کیلئے جد و جہد کر رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو انکے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہو ںنے کہا کہ ہر ایک ووٹ پی او کے بے گھر طبقہ کی آواز کو استحکام بخشے گا ،جن کو اب تک قومی دائرے والی سیاسی پارٹیوںنے دبا کے رکھا  تھا۔انہوںنے الزام لگایا کہ ان مین اسٹریم پارٹیوںنے پی او کے بے گھر طبقہ کو اپنا ووٹ بینک تصور کیا تھا  ار کبھی بھی انکی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔اس موقعہ پر پروفیسر این این شرما ، ونود کمار دتہ، پرمود گئی، وید راج بالی، کے ڈی رینہ ،ستیندر گپتا اور پنڈت امر ناتھ بھی موجود تھے۔
 

وجے پور میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت 7 واں واٹر کولر نصب

وجے پور//پولیس ٹیکنکل ٹریینگ انسٹیچوٹ وجے پور کی جانب سے جمعہ کے روز یہاں بریگیڈیر راجندر سنگھ پورہ میموریل پارک ،راجندر پور، بگونہ ضلع سانبہ میں آنے والے موسم گرما کے پیش نظر عام لوگوں کی سہولیت کے لئے سوک ایکشن پروگرام کے تحت  ایک واٹر کولر، واٹر پیور یفائر اور وولٹیج اسٹیبلائزر نصب کیا ۔ ادارے کے پرنسپل نے وطن کے سپوت بریگیڈئیر راجندر سنگھ کو اس موقعہ پر یاد کیا اورکہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران مثالی کام انجام دیا ،جسکی وجہ سے ا نہیں بعد از مرگ بہادری کا ایوارڈ ملا۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام ڈی جی پی جے اینڈ کے کے ہدایات پر سوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقد کئے جا رہے ہیں، تاکہ پولیس ۔عوم کے رشتوں کو مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ آگے آکر قوم دشمن اور سماج دشمن عناصر کی بروقت اطلاع فراہم کرکیپولیس کو اپنا تعاون فراہم کریں۔انہوں نے نوجوان نسل کو اپنی توانائی تعمیری کاموں میں لگانے کی صلاح دی۔ بریگیڈیر راجندر سنگھ پورہ میموریل ٹرسٹ نے واٹر کولر نصب کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔اس موقعہ پر مس منجیت کور، رام سنگھ جموال، کرن جیت سنگھ ، راکیش سمبیال، پی پی سنگھ ، اجے پنجابی، انسپکٹر ہیمانشو سنیل مہاجن ، انسپکٹر جتندر سنگھ ،انسپکٹر نیرج کمار، انسپکٹر وکاس شرما ، اور ریٹائرڈ پولیس و فوجی اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک تعداد بھی موجود تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?