بانہال میں آتشزدگی سے مکان کوجزوی نقصان
مقامی لوگوں ورضاکاروں نے بروقت آگ پرقابوپالیا
محمد تسکین
بانہال // چنار گلی بانہال میں ایک رہائشی مکان میں آگ نمودار ہونے کے نتیجے میں مکان کے کمرے میں رکھاہواسامان تلف ہونے کے علاوہ مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم مقامی رضاکاروں نے بروقت کارروائی عمل میں لاکر آگ کو مزید بھڑکنے سے پہلے ہی اس پرقابوپالیا۔ذرائع کے مطابق قصبہ میں چنار گلی کے نزدیک ایک مکان کے کمرے میں آگ نموار ہونے کے بعد مقامی ریسکیو فاونڈیشن بانہال کے رضاکار و دیگر لوگ جائے حادثے پر پہنچے اورمکان میں لگی آگ کو بجھانے کا کام شروع کیا ۔ مقامی رضاکاروں کے بعد پولیس اور فائر برگیڈ کا عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچا تاہم اس وقت تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ کو مزید بھڑکنے سے روک دیاگیا ۔عینی شاہدین کے مطابق جب تک آگ پر قابو پایاگیا تب تک کمرے میں رکھا گیا سامان جل کر تباہ ہو گیاتھا اور آگ چھت تک پہنچ چکیتھی – مقامی رضاکاروں نے وہاں پرموجود پانی استعمال میں لایا اور آگ کوبجھانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اگر چہ بعد میں فائر سروس کی آگ بجھانے والی گاڑی بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی تاہم اْنہیں پھر اس گاڑی کے استعمال کی ضرورت نہ پڑی – عینی شاہدین نے بتایا کہ اگر آگ پر فوری طور پر قابو پا نہ پایا جاتا تو اس مکان کے ساتھ ساتھ وہاں دیگر بستی کو بھی خطرہ لاحق ہو جاتا – یہ مکان محمداقبال وانی ولد مرحوم احسن جو ساکنہ رلو کا بتایا جاتا ہے جس میں کرایہ دار رہائش پذیر تھے – آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ہائرسکینڈری سکول کینٹھی میں سویپ کے تحت بیداری پروگرام
رام بن//چیف ایجوکیشن افسررام بن کی نگرانی میں ہائرسکینڈری سکول کینٹھی میں سسٹمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن (ایس وی ای ای پی )کے تحت حق رائے دہی کی اہمیت سے متعلق بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیا۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن افسرعبدالحمیدفانی ودیگران نے اپنے خطاب میں سویپ پروگرام کی اہمیت کے بارے میں طلاب کوجانکاری دی۔مقررین نے کہاکہ وہ جوش وجذبے کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لیں۔اس موقعہ پرطلباء پرزوردیاگیاکہ وہ اپنے رشتہ داروں اورافرادخانہ کوووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتائیں اورجمہوریت کی مضبوطی میں اپنارول نبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرشہری کافرض بنتاہے کہ وہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں اپناکردار اداکرے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان دُنیاکاسب سے بڑاجمہوری ملک ہے ۔یہاں پر عوام ووٹ کااستعمال کرکے اپنی پسندکی حکومت کومنتخب کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت عوام کواپنی پسندکے نمائندے چننے کااختیاردیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص کوچاہیئے کہ وہ جمہوریت کوفروغ دینے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرے۔مقررین نے www.nvsp.in ویب سائٹ اورC-Vigil App کے بارے میں بھی خیالا ت کااظہارکیا۔
ڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے
نقشہ راہ کی وضاحت کامطالبہ
ڈوڈہ//ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ نے پارلیمانی اُمیدواروں اورسیاسی جماعتوں سے ڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے ڈی پی ایف کی طرف سے پیش کئے گئے نقشہ راہ پروضاحت پیش کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو نے کہاہے کہ ڈوڈہ میں روساکے تحت کلسٹریونیورسٹی، چناب ویلی اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل ،جموں کشمیرہائی کورٹ بنچ ،بی ایڈ کالج ،زنانہ کالج کے قیام ،ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کی تعمیر ،بھدرواہ گندوسڑک کی تعمیر،کشتواڑوائیلوٹنل کی تعمیر ،چناب خطہ کے بجلی صارفین کوگھریلوبجلی پرسترفیصد سبسڈی ، جنگلات میں اضافہ ،مربوط تعلیمی پالیسی کے جن مطالبات پر ہم 2005 سے جدوجہدکررہے ہیں اوریہ مطالبات گزشتہ پچاس برسوں سے 1968 میں قائم عوامی محاذ کے سربراہ ایڈوکیٹ محمداکبرکچلوکے وقت سے وقتاً فوقتاً عوام نے کیے ہیں اورچناب ویلی اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل ادارے کی تشکیل ہی ہماری ترقی کاواحدضروری ہے ۔ اشتیاق احمددیونے رائے دہندگان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گزشتہ بیس برسوں میں پارلیمنٹ میں ہماری نمائندگی کرنے والے لوگ اپنی سی ڈی ایف کابھی حساب لیں اوران کی کارکردگی کاپتہ لگائیں اورذمہ دارشہری ہونے کے ناطے ڈوڈہ کی ترقی میں اپناکردارنبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت آچکاہے کہ ہم یہ محاسبہ کریں کہ ڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے کس نے کیارول ادا کیااورکس نے استحصال کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈوڈہ کے لوگوں کوووٹ بنک سمجھنااستحصال ہے اوریہ سیاسی جماعتیں آئندہ یہ بھی وعدہ کریں کہ اگلے پارلیمانی انتخاب میں وہ ڈوڈہ خطہ سے اُمیدوارمیدان میں اُتاریں گے۔
چیرجی کشتواڑمیں بین مدارس مباحثے کااہتمام
کشتواڑ//فوج کی طرف سے چیرجی میں بین مدارس مباحثے کااہتمام کیاگیاجس کامقصد نوجوانوں کے اندرپوشیدہ صلاحیتوں کومنظرعام پرلاناتھا ۔اس دوران مدارس کے طلبا ء نے جوش وجذبے کے ساتھ مباحثے میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر مدارس کے طلبا کوتین ٹیموں میں منقسم کیاگیاتھا۔طلبانے زندگی جینے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔مباحثے کے اختتام پر شرکامیں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے فوج کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ایسے پروگراموں کوآئندہ بھی منعقدکرنے کی اپیل کی ہے۔
اُمیدوارڈوڈہ کی تعمیروترقی کیلئے نقشہ راہ کی وضاحت کامطالبہ