آبی ٹرانسپورٹ سے جُڑے لوازمات
صوبائی کمشنر نے جائزہ لیا
سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے کل آفیسران کی میٹنگ میں دریائے جہلم پر واٹر ٹرانسپورٹ سے جُڑے لوازمات کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران شہر میں آبی ٹرانسپورٹ شروع کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنرکشمیر ،ناظم سیاحت اور چیف انجینئر آبپاشی وفلڈ کنٹرول کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔
حضرت سید منصو ر صاحبؒ کا عرس
بہی باغ ذالڈگر میںمجلس آراستہ
سرینگر//وادی کے بلند پائے ولی کامل قطب الآفتاب حضرت سید منصو ر صاحبؒ کا عرس مبارک کل نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ صبح سویرے ہی قرآن خوانی، خطمات المعظمات، دور و ازکار اور مولود خوانی کی روح پرور مجلس اُن کے آستانِ عالیہ واقع بہی باغ ذالڈگر میں ہوئی۔ عرس کے دوران عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہا۔ تقریب کی پیش وائی مولانا شوکت حسین کینگ نے کی جبکہ مقامی امام مولوی نور شاہ کی پیشوائی میں تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ جمعیت کے جنرل سکریٹری حاجی پیرزادہ محمد اشرف عنایتی ،صدرِ انتظامیہ کمیٹی بقعہ عالیہ میر فاروق احمد، اور دیگر علمائے کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔