آر ایم پبلک سکول میں خوش آمدید پارٹی کا اہتمام
جموں//آر ایم پبلک سکول میں تیسری جماعت کے طلاب کے لئے ایک خوشامدید پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق سکول کی جانب سے اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب پر سکول کے چیئرمین رامیشور مینگی ٹرسٹی ریتا مینگی اور رکشن مینگی نے چراغ روشن کرکے تقریب کا افتتاح کیا۔ اساتذہ، کارڈی نیٹر اوربلڈنگ انچارج نے مہمانوں کو بطور شفقت مومینٹو دئے ۔تقریب کا اہتمام طلاب نے خوش آمدید ڈانس سے کیا۔تیسری جماعت کے طلاب نے مزید کئی پروگرام پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر کارڈی نیٹر نے طلاب سے خطاب کیا ۔طلاب نے پروگرام کو بہت ہی پسند کیا۔تقریب کا اختتام سکول کے چیئرمین رامیشور مینگی ٹرسٹی ریتا مینگی اور رکشن مینگی نے طلاب کو نیک خواہشات پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔
جموں میں ارون انسٹی چیوٹ آف فارئن اینڈ انڈین لنگویجزکا افتتاح
جموں //جموں میں جمعرات کے روز اپنی نوعیت کا پہلا ادارے ارون انسٹیچوٹ آف فارئن اینڈ انڈین لنگویجز (AIFIL )کا افتتاح کیا گیا۔AIFILمیں ،جسے فرنچ کلب کی معاونت حاصل ہے ،میں فرانسیسی ،سنسکرت ،اردو، انگلش، اور سپینی زبانوں کو پڑھایا جا ے گا۔ افتتاحی تقریب پر امر چوہان مہمان خصوصی تھی،جنھوں نے کہا کہ AIFIL میںبدیشی زبانوں کو بہترین طریقہ سے سکھایا جائے گا، جس سے انہیں آسان طریقہ سے بدیشی زبان سیکھنے میں مدد ملے گی۔فرنچ کلب کے ایک ممبر اور بدیشی زبان کے ماہر لوکیش نے کہا کہ بین الاقوامی انجمنوں میں بہت سے بدیشی زبانیںا ستعمال کی جاتی ہیں اور اگر طلاب ان زبانوں سے واقف ہونگے تو انہیں WTO, WHO, ILO, UN اور دیگر ابین الاقوامی اداروںمیں روز گار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں ٹپاس، سونال،دیپیکا، سرشٹی، سوشیل اور سٹینزن بھی شامل تھے۔
پنجاب نیشنل بینک نے اپنا 125 واں یوم قیام منایا
جموں //آل انڈیا پنجاب نیشنل بینک آفیسرس ایسو سی ایشن ( AIPNBOA ) جے اینڈ کے نے جمعرات کے روز پنجاب نیشنل بینک کا125 واں یوم قیام منانے کے لئے خون کے عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا۔خون کے عطیہ کا کیمپ گورنمنٹ ہسپتال گنادھی نگر میں منعقد کیا گیا ،جس میںکافی لوگوں بشمول خواتین ممبران نے خون کا عطیہ دیا۔کیمپ کا افتتاح ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر چندر پرکاش نے کیا ،کیمپ میں AIPNBOA،بلڈ بینک اور ہسپتال کے عملہ نے کیپٹن بانا سنگھ کے پوتے کے یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ بعد ازاں AIPNBOA کی ٹیم نے ڈاکٹر چندر پرکاش کے ہمراہ ہر ایک وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوںکو ایک گلاب کا پھول اورGet Well Soon کارڈ پیش کیا۔ کیمپ کے اختتام پر سرکل سیکرٹری ارون گپتا نے بلڈ بینک عملہ خصوصاً انچارج بلڈ بینک ڈاکٹر گوردیپ سنگھ جومال اک شکریہ ادا کیا۔ارون گپتا نے بھی کیمپ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
عام انتخاب سے قبل زوجیلا سے برف ہٹانے کے کام میں تیزی
سرینگر//پروجیکٹ بیکن روڈز آرگنائزیشن نے عام انتخاب سے قبل بالائی دروں میں لوگوں کی نقل و حرکت یقینی بنانے کے لئے گریز، مچیل ، ٹنگڈار اور کیرن سیکٹروں میں لگاتار برفباری کے باوجود بھی ان علاقوںسے برف ہٹایا ہے۔ ایک بیان کے مطابق بیکن عملہ سرینگر سے سونہ مرگ سے گمری سڑک پر سے بھی شد و مد سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے ،تاکہ زوجیلا درے کو کم سے کم وقت میں عام لوگوں کے لئے کھلا رکھا جائے۔لداخ خطہ کو ریاست کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے کے لئے بیکن عملہ نے برف ہٹانے والی10میشنیں کام پر لگائی ہیں۔چیف انجینئر پروجیکٹ بیکن بریگیڈیر وشال اگروال نے بی آر او اہلکاروں کے ہمراہ دیال سلائڈ پر برف ہٹانے کی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔بیان کے مطابق بیکن کی ٹیم انڈیا پوائنٹ سے ایک کلو میٹر آگے ہے اور فقط اپنے دائرہ اختیار سے تین کل ومیٹر کی دوری پر ہے۔ذرائع کے مطابق پروجیکٹ کے دوسرے طرف سے بھی پروجیکٹ وجایک کی ٹیم شد و مد سے لیہہ کو جوڑنے کیلئے کام جاری رکھے ہوئی ہے۔