Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 14, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

 سرحدی علا قوں میںبنکروں کی تعمیر صرف کاغذوں تک محدود 

مقامی لوگ بے سہارا،عوام کی انتظامیہ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

عشرت حسین بٹ
 
منڈی//تحصیل منڈی کے سرحدی علاقو ں میں عوامی تحفظ کیلئے تعمیر کئے جانے والے بنکر صرف کاغذوں تک محدود ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ان علا قوں میں پاکستانی افواج کی فائر نگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑتا ہے ۔چاپڑیاں، لڑی, بانڈھی،گنتڑ،اور سندری کے لوگوں کا کہناہے کہ ہند و پاک افواج کے مابین گولہ باری کے تبادلے میں مقامی لوگوں کا مالی نقصان تو عرصہ دراز سے ہورہاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر اشد ضروری ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے بنکروں کی تعمیر صرف کاغذوں تک محدود رہ چکی ہے اور ہر گولہ باری کے نقصان کے بعد عوام کو خاموش رکھنے کے لئے کہہ دیا جاتا ہے کہ سرحدی علاقہ جات میں بنکروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا چاپڑیاں، لڑی بانڈھی، گنتڑ ،سندھری میں چند ہی بنکروں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیاتھا لیکن ابھی تک اس کو مکمل نہیں کیا جاسکا ۔مقامی لوگوں نے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک کو آپسی لڑائی کا راستہ ترک کر کے تعمیر و ترقی کی جانب توجہ دینی چاہیے جبکہ ریاستی و مرکزی انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کے تحفظ کیلئے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق ساوجیاں حد متارکہ پر کمیونٹی جبکہ دیگر علا قوں میں بنکروں کی تعمیر کا کام جاری ہے جن کو جلداز جلد مکمل کیا جائے گا ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ساوجیاں چاپڑیاں میں جمعہ کو عرصہ دراز کے بعد ہند و پاک افواج کے مابین گولہ باری کا اچانک تبادلہ شروع ہواجس کے دوران تین افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچاتھا ۔
 

 گریٹر کشمیر و کشمیرعظمیٰ کو دی گئی دھمکیوں 

کی تحقیقات کروائی جائے :بار مینڈھر 

جاوید اقبال
 
مینڈھر// گزشتہ دنوں میں گریٹر کشمیر و کشمیرعظمیٰ کے سٹاف ممبران کو دی گئی دھمکیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن مینڈھر نے کہا ہے کہ عوامی آواز کو دبانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں ۔جاری بیان میں بار ایسوسی ایشن مینڈھر کے صدر شوکت چوہدری نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں جلداز جلد مکمل تحقیقات کر کے سچائی کو سامنے لائے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ غنڈہ عناصر کی جانب سے عوامی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ان کوششوں کو کبھی بھی کامیابی نہیں ہونے دیا جائے گا ۔موصوف نے کہاکہ صحافت ایک آزاد پیشہ ہے تاہم اس کیخلاف سازشیں جمہوری حق پر حملہ کر نے کے برابر ہے ۔بارایسوسی ایشن کے اراکین نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں تحقیقات کروائی جائے اور ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
 
 

نوشہرہ میں شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //نوشہرہ کے تاریخی مقام کھو والا مندر سے ایک شوبھا یاترا نکالی گئی جو کہ بازار کی گلیوں سے ہوتے ہوئے واپس کھو والا مندر میں جا کر اختتام پذیر ہو ئی ۔اس یاترامیں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس یاترا کے دوران عقیدت مندوں کی جانب سے بھجن گاتے ہوئے جنم اشٹمی کے اختتام ہو نے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی پیش کی ۔اس یاترا کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دیگر انتظامات کیساتھ ساتھ سیکورٹی کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔
 

اے ٹی ایم میں پیسے نہ ہونے سے صارفین پریشان 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں نصب کردہ اے ٹی ایم میں کیش نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے ۔صارفین نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ بینک آف انڈیا کیساتھ ساتھ دیگر بینکوں کی جانب سے نصب کردہ اے ٹی ایم میں کیش نہ ہو نے کی وجہ سے صارفین کو کئی دنوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔صارفین کے مطابق نوشہر ہ میں اس وقت اسٹیٹ بینک آف انڈیا ،جموں وکشمیر بینک ودیگر بینکوں کے مجموعی طورپر 5اے ٹی ایم نصب کئے گئے ہیں جن میں کیش کی موجودگی کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہاہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کو درپیش دقتوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
 

گندگی جمع کرنے کیلئے جگہ کا تعین کیا جائے :عوام 

طارق شال 
تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کی عوام نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے تحت آنے والے علا قہ میں گندگی جمع کرنے کا تعین کیا جائے ۔مقامی لوگوں نے میونسپل کمیٹی پرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی جانب سے روزانہ قصبہ سے گندگی جمع کرکے خضر پل سے نیچے دریا میں پھینک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دریا کا پانی آلودہ ہو تا جارہاہے جبکہ مذکورہ دریا کے ارد گرد والے علا قہ میں رہائش پذیر لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کو چاہیے کہ قصبہ سے پیدا ہو نے والی گندگی کو جمع کر نے کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جائے تاکہ دریا کے پانی کو بچانے کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے ۔میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ تھنہ منڈی میں سرکاری اراضی کی تلاش کی جارہی ہے جبکہ اراضی ملنے کے بعد ہی ڈمپنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا ۔
 
 

ڈیوٹی سے غیر حاضر چھ ملازمین کو نوٹس جاری 

جاوید اقبال 
 
 
مینڈھر//بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر کی جانب سے محکمہ صحت کے چھ غیر حاضر ملازمین کیخلاف کاروائی عمل میں لا ئی گئی ہے ۔پرائمری ہیلتھ سنٹر دھار گلون میں کی گئی چیکنگ کے دوران چھ ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جن کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انتظامیہ نے جواب طلب کرلیا ہے ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر کے مطابق ملازمین کو اضافی تنخواہ بھی دی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ملازمین ڈیوٹی سے غیر قانونی طورپر غیر حاضر رہتے ہیں ۔جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی میں کی گئی کوتاہی کے سلسلہ میں دو دنوں کے اندر جواب دیا جا ئے ۔اگر ایسا کرنے میں ملازمین ناکام رہتے ہیں تو اس صورت میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ان تمام ملازمین کو بلاک میڈیکل آفیسر کے دفتر کیساتھ اٹیچ کردیا گیا ہے ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج

July 1, 2025
پیر پنچال

راجوری ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں کا گروہ پسپا، نقدی و حساس مواد برآمد

June 30, 2025
پیر پنچال

اڑی-سڑوتی سڑک کی خستہ حالی پر ٹرانسپورٹ یونین مینڈھرکااحتجاج محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف شدید نعرے بازی، گاڑیوں کی آمدورفت بند کی گئی

June 30, 2025
پیر پنچال

پونچھ میں شہدا ئےکربلا کی یاد میں عطیۂ خون کیمپ کا اہتمام

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?