مزید خبرں

آل انڈیا بیکوارڈ کلاسز یونین کا اجلاس منعقد

جموں //آل انڈیا بیکوارڈ کلاسز یونین کے صدر عبدالمجید ملک کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میںریاستی او بی سئز کو بی جے پی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں مودی سرکار کی کارکردگی غیر اطمینان بخش رہی ہے۔انہوں نے بی جے پی پر لوگوں کو دھوکہ دینے اور گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے بی جے پی کارکنوں نے پارٹی کے نعرے ’’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ‘‘ کا مذاق اُڑایا ہے اور کہا کہ یہ ریاست جموں و کشمیر پرلاگو نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے منڈل رپورٹ کو لوگو کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے،بجائے اسکے ریزرویشن غیر ریزرویشن طبقہ میں تقسیم کی۔اجلاس میں تمام شرکا نے مودی سرکار کی مذمت کرتے ہوئے اسے او بی سی مخالف قرار دیا اور ریاستی او بی سئز کو بی جے پی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی۔
 

کانگریس نے جلیانوالہ باغ شہیدوں کو خراج ادا کیا

جموں// جلیانوالہ باغ قتل عام کے شہیدوں کو انکی100ویں برسی پر یاد کرتے ہوئے کانگریس نے ان شہیدوں کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا۔برطانوی فوج کی جانب سے نہتے لوگوں کو شہید کرنے کے ایک سو سال پورا ہونے کے بعد شہیدوں کو گلہائے عقیدت ادا کرنے کے بعدجے کے پی سی سی کے ترجمان رویندر شرما نے شہیدوں کو سلام پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی آزادی حاصل کرنے کے لئے کروڑوں بھارتیوں کی قربانیوں اور مشکلات کو ہمیشہ یاد  رکھنا چاہیے۔اور اپنے اس حلف کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ہم نہ صرف آزادی کو تحفُظ دینے کیلئے کام کریں گے بلکہ اقدار کے جذبہ کو بھی تحفُظ دیں گے اور ملک اور اسکے عوام کے خواب پورا کرنے کے لئے بے لوث خدمت کریں گے۔
 
 

کانگریس سوشلزم اور سیکولرازم کے اصولوں پر قائم : ڈاکٹر کرن سنگھ 

جموں// نامور کانگریسی لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ نے اپنے فرزندوکرما دتیہ کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے چھ دن مکمل کر دئے ہیں، جو کہ اودہمپور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار ہیں۔ایک پریس بیان کے مطابق اپنے دورہ کے دوران انہوںنے 8۔اسمبلی حلقوں اودہمپور، ریاسی ،چنہنی، رام نگر، کٹھوعہ،ہیرا نگر، بلاور اور بسوہلی میں بیس سے زائد عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔ڈاکٹر کرن سنگھ جہاں کہیں بھی گئے تو لوگوں نے انکا والہانہ استقبال کیا  اور انکے بطور یم پی کے دوروں کو یاد کیا۔لوگوں کا شکریہ اد کرتے ہوئے ڈاکٹر کرن سنگھ نے انہیں ایسے ہی جوش و جذبہ سے وکرم دتیہ کو ووٹ دینے کو کہا اور زانہیں لوک سبھا میں حلقہ کی نمائندگی کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کو کہا۔انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے تعاون او ر ریاست کے تینوں خطوں میں علاقائی کونسلوں جموں ، کشمیر اور لداخ کو بااختیار بنانے کے وعدہ کی ستائش کی۔انہوںنے اعادہ کیا کہ کانگریس سوشلزم ،سیکولرزم ،اور فیڈرلزم کے اصولوں پر قائم ہے۔
 
 
 
گورنر اور خورشید گنائی نے بیساکھی کے موقعہ پر لوگوںکو مبارک باد دی
جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے ریاستی عوام کو بیساکھی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ یہ تہوار بھارتی کیلنڈر کے مطابق نئے سال کی شروعات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے شمالی بھارت کے لوگوں بالخصوص سکھ طبقے کے لئے یہ اہمیت بھی حاصل ہے کہ اسی دِ ن خالصہ پنتھ کی بنیاد پڑی ۔ گورنر نے کہا کہ ملک کی شمالی ریاستوں میں بیساکھی سے فصلوں کو کاٹنے کی شروعات بھی ہوتی ہے اور کسانوں کو اپنی محنت کا صلہ ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار ہمارے گوناں گوں ثقافتی ورثے کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔گورنر نے اس موقعہ پر ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔دریں اثناء خورشید احمد گنائی نے بھی ریاستی عوام کو بیساکھی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں صلاح کارنے کہا کہ بیساکھی کو بھائی چارے اور اخوت سے منانے کی رسم اس تہوار کو چار چاند لگاتا ہے ۔صلاح کار نے اس موقعہ پر ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
 
 

گورنر نے ڈاکٹر امبید کر کو خراجِ عقیدت ادا کیا

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے ڈاکٹر بھیم رائو امبیدکر کو ان کے جنم کے دِن موقعہ پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ ڈاکٹر امبید کر ایک عظیم سکالر اور معروف قانون دان تھے جنہوں نے بھارتی آئین کو تشکیل دینے میں ایک کلیدی رول ادا کیا۔ گورنر نے کہا کہ ڈاکٹر امبید کر نے قوم کی تعمیر بالخصوص سماج کے پچھڑے طبقے کے لوگوں کے معیارِ حیات کو بلند کرنے کے لئے بھی بے مثال خدمات انجام دیں۔
 
 

رینج افسر اَساموں کا امتحان شیڈول کے مطابق : پی ایس سی

جموں//جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ( جے کے پی ایس سی) نے ذرائع ابلاغ کے کچھ حصوں میںآئی اس خبر کی تردید کی ہے کہ ہائی کورٹ نے اسے شیڈول کے مطابق امتحانات لینے سے روک دیا ہے۔جے کے پی ایس سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رینج آفیسر گریڈ ۔1 ( جنگلات) اسامی کے لئے جنرل نالج پرچے کا جوامتحان 14؍ اپریل 2019ء کو لئے جانے والا ہے وہ پہلے سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر حقیقت پر مبنی نہیں ہے کہ ہائی کورٹ نے کمیشن کو طے شدہ امتحانات لینے سے روک دیا ہے۔اس تناظر میں تمام امید واروں سے کہا گیا ہے کہ جنرل نالج پرچے کا امتحان شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔
 
 

الیکشن کمیشن نے تشہیری مواد کی نمائش پرپابندی عائد کردی 

جموں//ای سی آئی نے الیکٹرانک میڈیا بشمول کسی بھی اشتہاری مواد کی سینمیوٹوگرافی ، جسے کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد کے مقاصد پورے ہوں کی نمائش کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ای سی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک تفصیلی حکمنامے بتاریخ 10؍ اپریل  2019ء 
میں کہا گیا ہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذکے دوران بائیوگرافی / ہیگیو گرافی کی صورت میں کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد جو اس عمل کے ساتھ جڑے ہوں اور جسے اِنتخابات کے دوران ماحول میں تنائو پیدا ہو ، الیکٹرانک میڈیا بشمول سنیمٹیو گرافی کے ذریعے نمائش نہ کی جائے۔ای سی آئی نے مزید کہا کہ کوئی بھی پوسٹر یا تشہیری مواد جو کسی امید وار کو بالواسطہ یا بلا واسطہ الیکٹورل مقاصد میں فائدہ دے رہا ہو ، ای
 سی آئی کی طرف سے اجازت نامے کے بغیر الیکٹرانک /پرنٹ میڈیا میں نہ دکھایا جائے۔ای سی آئی نے کہا ہے کہ کسی بھی سنیمٹیو گرافی مواد جسے مخصوص اتھارٹی نے تصدیق کیا ہو ، اگر اس سلسلے میں کوئی بھی خلاف ورزی یا شکایت درج ہو ،کمیشن کی طرف سے تشکیل شدہ ایک کمیٹی ان معاملات کا جائزہ لے گی اور متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کو تجویز کرے گی۔متعلقہ کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس یا  ہائی کورٹ کے کوئی ریٹائرڈ چیف جسٹس ہوں گے ۔