مزید خبرں

گرامین بینک بھارت سرکار کی سکیموں کو لاگو کرنے میں اول

جموں //جے اینڈ کے گرامین بینک نے زیر قیادت جنک راج انگورال اور آر بی آئی اور نبارڈ کے اشتراک سے مرکزی سرکا رکی متعدد سماجی سیکورٹی سکیموں کو لاگو کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق بینک نے تا دم 12713 گاہکوں کااے پی وائی کے تحت اندراج کیا ہے اور 134164  پی ایم جی ڈی وائی کھاتے کھولے ہیں۔اسکے علاوہ بینک نے بالترتیب 69200  اور34409 گاہکوں کو بھارت سرکار کی انشورنس سکیم جیسے کہ پی ایم ایس بی وائی اور پی ایم جے جے بی وائی  کے تحت اندراج کیا ہے۔ان سکیموں کی صد فی صد تجدید یقینی بنانے کے لئے گاہکوں کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں ،تاکہ وہ اپنے کھاتوں میں کم سے کم بیلنس (پی ایم جے جے بی وائی میں  330/- روپے اور  پی ایم ایس بی وائی میں  12/-  روپے رکھیں۔ان سکیموں کے تحت بینک نے صد فی صد دعووں کو نپٹایا ہے۔بینک کی جانب سے متعدد ذرائع سے تما سماجی سیکورٹی سکیموں کے لئے جامع بیداری پھیلائی جا رہی ہے۔گذشتہ مالی سال کے دوران کل ملا کر  3764  مالی خواندگی اور بیداری کیمپ منعقد کئے گئے ہیں۔تمام تکنیکی ایڈوانسمینٹ جیسے کہ  NEFT, RTGS, IMPS, SMS Banking, RUPAY Card, Aadhaar Enabled Payment system,  اورPOS مشینیں وغیرہ ریست کے تمام گرامین بینکوں میں کامیابی کے ساتھ لاگو کی گئی ہے۔
 
 

توی ٹیکنکل کیمپس میںٹکنومانیا2K19فیسٹ کا افتتاح

جموں //توی ٹیکنکل کیمپس میں دو روزہ  'TECHNOMANIA 2K19' فیسٹ کا یہاں جمعہ کے روز افتتاح کیا گیا ۔اس موقعہ پر جموال گروپ آف ایجوکیشنل اداروں کے وائس چیئرمین شو دیو سنگھ مہمان خصوصی تھے جبکہ فیسٹ میں پرنسپل کیمبرج انٹرنیشنل سکول ڈاکٹر شوانی سنگھ نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔اس سے قبل مہمان خصوصی کا چیر مین کے سپیشل سیکرٹری پروفیسر بی آر موزا اور کرنل ہری سنگھ نے خیر مقدم کیا۔گروپ کی جانب سے غریب طبقوں کے طلاب کو اعلیٰ تعلیم کیلئے اپنانے کی سراہنا کی گئی۔طلاب نے اس موقعہ پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،جسکی ہر ایک نے سراہنا کی۔نامور پنجابی گلو کار سنگا نے سامعین کو اپنے میٹھے گیتوں سے محظوظ کیا ۔پروگرام کا اختتام کرنل ہری سنگھ کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر توی انجینئرنگ کالج ڈاکٹر دنیش کمار اور پرنسپل توی کالج ڈاکٹر دیپک شرما بھی موجود تھے۔
 

ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے جگتی میں گرام لوک کا اہتمام 

جموں //گائوں اور پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر کم جانکاری کے مصنفوں تک رسائی کے مقصد سے ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے جمعہ کے روز سلسلہ وا رپروگرام ’گرام لوک ‘ کا اہتمام کیا۔پروگرام میںکشمیر ی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ جموں ڈویژن کے متعدد حصوں میں رہائش پذیرپانچ اُبھرتے ہوئے مصنفوں اور شعرا  نے اپنی حالیہ تخیلق سامعین کے پاس پیش کی۔پروگرام میں دیگر لوگوں کے علاوہ کشمیری مشاورتی بورڈ آف ساہتیہ اکیڈمی ڈاکٹر عزیز حاجنی نے بھی شرکت کی، جنھوں نے مصنفوں اور شعرا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے ایسے پروگرام زمینی سطح پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کیلئے منعقد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کا مقصد کم جانکاری کے مصنفوں اور شعرا کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔اس موقعہ پر شعر اور اپنی تخلیق پڑھنے والوں میں بگر ناتھ بھٹ، اشوک کمار دھر، تیج ساگر، ستیش کول  اور بھارتی کول بھی شامل تھے۔ پروگرام میں کشمیری شعرا او رمصنفوں کے علاوہ صوبہ کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے ادیبوں نے بھی شرکت کی۔
 
 
 

 میں سٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح YCET

جموں // یوگ ا نند کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں سٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا گیا ۔جس کا مقصد کیمپس کے گریجویٹ طلاب کی ضروریات کو پورا کرنا تھا ۔سٹوڈنٹس ڈیولپمنٹ سنٹر کا پروگرام سٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ کے تین اہم شعبوں اکیڈمک، کئیرئیر اور ذاتی /سماجی کے درمیان مناسب توازن یقینی بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔سنٹر کا افتتاح طلاب کے مختلف شعبوں نے پالننگ اینڈ آپریشن کے سربارہ سندیپ پٹھانیہ نے کیا۔ پروگرام کا مقصد طلاب کا ایک قابل، ذمہ وار شہری بنانا تھا ۔پروگرام کے لانچ سے انجینئرنگ طلاب میں اعتماد کی سطح میں اضافہ ہوگا،جس پر انہوں نے اس پہل کیلئے منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں ڈائریکٹر یوگ نندا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر اروند دیوانگن نے ایچ او ڈئیز اور متعدد شعبوں کے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ شرکت کی۔
 

این سی نے میاں الطاف کی بیٹی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا 

جموں //سینئر نیشنل کانفرنس لیڈروں نے جمعہ کے روز پارٹی کے ایک سینئر لیڈر و سابقہ وزیر میاں الطاف احمد کی دُختر کے بے وقت انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیڈروں نے دکھ زدہ کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پارٹی لیڈران نے مرحومہ کے ایصال ثواب کی دعا کی اور اللہ سے دعا کی کہ کنبہ کویہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔پارٹی لیڈران نے اس موت کو ایک بڑا نقصان قرر دیا ۔تعزیت کرنے والوں میں صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کے علاوہ سابقہ وزراء سرجیت سنگھ سلاتھیہ، اجے کمار سدھوترہ، عبدالغنی ملک، سجاد احمد کچلو، سیعد مشتاق شاہ بخاری، خاد نجیب سہر وردی، بابو رام پال، جاوید رانا ، رتن لعل گپتا، ٹھاکور کشمیرا سنگھ ، ٹھاکور رچھپال سنگھ ، اعجاز جان ، شیخ بشیر احمد اور پارٹی کی متعدد ونگوں کے صوبائی عہدہ داروں نے بھی میاں الطاف کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔