Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 15, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE

راجوری پونچھ کے مختلف دیہات میں تلاشی مہم جاری 

سمت بھارگو 
راجوری //خطہ پیر پنچال کے دوران سرحدی اضلاع کے کچھ دیہات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شروع کر دہ تلاشی مہم مسلسل جاری ہے ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ دونوں سرحدی اضلاع میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے جو کہ گزشتہ روز بھی جاری رہی ۔غور طلب ہے کہ راجوری ضلع میں حالیہ دنوں میں کی گئی دراندزی کی کوششوں کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ ضلع کے اندرونی علاقوں میں بھی تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ اور راجوری ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن میں کچھ دیہات میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تیسرے دن بھی سیکورٹی فورسز نے اپنی مذکورہ کارروائی مسلسل جاری رکھی۔
 
 

   او بی سی طبقہ کو نظر اندز کرنے کا الزام 

حسین محتشم
پونچھ// اْو بی سی طبقہ کو درپیش مشکلات کو اعلیٰ حکام تک پہچانے کے سلسلہ میں آل انڈیا بیکورڈ کلاس یونین رجسٹرڈ سوشل یونٹ پونچھ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ طبقہ کو انتظامیہ کی جانب سے یکسر نظراندز کر دیا گیا ہے ۔پونچھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مقررین نے کہا کہ آج تک اْو بی سی طبقہ کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے اور ان کا حق اْن کو نہیں دیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا آج تک او بی سی طبقہ کا جموں وکشمیر میں اعداد وشمار جمع ہی نہیں کیا گیا ۔انھوں نے کہا 5اگست 2019سے پہلے دفعہ 370کی آڑ میں جموں وکشمیر میں سیاسی جماعتیں اْو بی سی جماعت کا استحصال کرتی تھی اور 5 اگست 2019کے بعد مرکزی حکومت کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ 2014 میں بی جے پی نے اپنی سرکار بنانے کیلئے اْو بی سی کا بھرپور استعمال کیا کہ اْو بی سی طبقہ کو ان کا حق منڈل کمیشن کے مطابق دینے کا وعدہ کیا مگر کرسی ملنے کے بعدہی ان کو نظراندز کردیا ہے ۔انھوں نے الزام لگایا کہ سرکار کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں میں بھی اْو بی سی کا حصہ نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پورے ہندستان میں جانوروں کی گنتی ہوتی ہے مگر اْو بی سی طبقہ کا ابھی تک اعداد وشمار جمع کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جاسکا ۔مقررین نے کہا جموں کشمیر میں ہی نہیں بلکہ  پورے ہندوستان میں اْو بی سی طبقہ کی آبادی 67فیصد سے تجاوز کر چکی ہے مگر حقوق سے محروم ہیں ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ سرکار اْو بی سی طبقہ کی مردم شماری کرکے اْو بی سی کا بوکس الگ بنائے ۔انھوں نے اْو بی سی طبقہ کے زیرتعلیم بچوں کے لئے ہوسٹل بنانے،ان کیبے روزگار افراد کے لیے سپیشل پیکیج دینے، پنچائت مونسپل کونسل اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں آبادی کے حساب سے حصہ داری دی جائے ۔اس موقعہ پر محمد رشید سٹیٹ سکریڑی آل انڈیا بیکورڈ کلاس جموں ،عبدلرشید شاہپوروی،حاجی محمد اقبال ضلع نائب صدر موجود تھے۔
 

 ہسپتال کے سامنے سے آٹو سٹیڈ منتقل کرنے کا مطالبہ 

حسین محتشم
پونچھ// بار ایسوسی ایشن پونچھ کے ممبران نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کے سامنے سے آٹو اسٹینڈ منتقل کرکے ہسپتال کی نو تعمیر شدہ سڑک کی دائیں طرف متبادل سٹینڈقائم کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال کے صدر دروازے کے سامنے کے آٹو سٹینڈ کی وجہ سے اب بھی وہاں جام لگنے سے پریشانیاں پیدا ہورہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ریڈیو سٹیشن پونچھ، محلہ بچتر نگر اور دیگر محلہ جات کی جانب سے آے والی لگاڑیاں اسی راستے سے گزرتی ہیں کیونکہ وہاں آٹو زکی بڑی تعداد کھڑی ہوتی  ہے ان کی وجہ سے جام لگ جاتا ہے۔ بار ممبر ایڈووکیٹ طاہر محمود اور بار کے کچھ دیگر ممبران نے پونچھ قصبہ میں تازہ ترین ترقی کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے کردار کو سراہاجن کی وجہ سے مختلف سڑکوں ، گلیوں اور پلوں پر مرمت کا کام کر کے وہاں پڑے گڈھے بھرے گئے۔انھوں نے تارکول کے بچھانے میں   
استعمال کئے گئے غیر معیاری مواد پر اظہار افسوس کیا اور اس کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔انھوں نے مادر مہربان بیتاڑ نالہ پل کے فٹ پاتھ کی مرمت کا بھی مطالبہ کیا ۔
 
 

 خودکشی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار

حسین محتشم
پونچھ//ریاست کے مختلف اضلاع میں آئے دن خود کشیوں کے واقعات رونما ہونے پرتشویش کا اظہار کرتے کرتے ہوئے سماجی وسیاسی کارکن جاوید اقبال ریشی نوجوان نسل سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس طرح کے سنگین اقدامات نہ اٹھائیں بلکہ تمام مطالبات کو آپسی مشاروت کے ذریعہ حل کریں ۔انھوں نے کہا کہ خودکشی کو اسلام میںحرام قرار دیا گیا ہے اور ہر ایک مسلمان کو اللہ تعالی کی ذات پر پورا بھروسہ رکھنا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں بہت زیادہ بے روزگاری ہے جس کی وجہ سے آئے دن بہت سارے نوجوان اپنی جان گنوا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ خودکشی حل نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ سے وہ اپنے والدین کے تمام ارمان چور چور کر دیتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ خو د کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
 
 

مختلف جگہوںپر صفائی مہم چلائی گئی 

حسین محتشم
پونچھ//ڈی جی اسپورٹس ڈاکٹر سلیم الرحمان کے جاری کردہ ہدایت نامہ پر عمل کرتے ہوئے پونچھ میں مختلف مقامات پر صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ۔رہبر کھیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ترجمان پرویز ملک آفرید ی نے گاؤں سیڑھی خواجہ کے مختلف علاقوں میں صفائی / بیداری مہم چلائی ۔ اس مہم کے دوران رضاکارانہ طور پر نوجوانوں اور اس علاقے شہریوں نے صفائی کر کے دوسروں کو صفائی کی اہمیت وافادیت سے روشناس کرنے کی کوشش کی ۔انھوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے گرد و نواح میںخصوصاآبی ذخائرکو محفوظ رکھنے کے اقدام کریں۔انہوں نے رہبر کھیل اساتذہ سے بھی درخواست کی کہ وہ جوش و جذبے سے اس کام ـ کو انجام دیں اور اس سرگرمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد پانی کا تحفظ کرنا ہے۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے چشموں اور تالابوں کو صاف رکھیں۔انھوں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفظان صحت کے لئے چشموں کا صاف و شفاف پانی استعمال کریں ۔انھوں نے کہا کہ مزید کہا کہ یہ ہمارا فرض 
ہے کہ ہم اپنے آبی ذخائر کو آلودگی سے پاک بنائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔ پرویز ملک آفریدی نے کہا کہ صفائی مہم انھوں نے ضلعی سپورٹ افسر محمد قاسم اور زیڈ ای پی او سرنکوٹ وپن کھجوریا کی سربراہی میں شروع کی ہے ۔
 
 

میونسپل حکام پر رہائشی علاقہ میں گندگی پھینکے کا الزام 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے درشن نگر علاقہ کے مکینوں نے میونسپل حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ کے مختلف علا قوں سے جمع کردہ گندگی کو رہائشی علاقوں میں پھینک دیاجاتا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہورہی ہے ۔قصبہ کی وارڈ نمبر 13کے مکینوں نے میونسپل حکام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گرمیوں کے موسم میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے بستی میں گندگی پھینک دینے سے مچھروں کی پیدا ور میں اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گندگی کو ان کے گھروں کے قریب پھینک دیاجارہاہے جس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی بھی جنم لے رہی ہے ۔مکینوں نے مقامی انتظامیہ کیساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ گندگی کو جمع ٹھکانے لگانے کیلئے مناسب بندوبست کیا جاسکے ۔
 
 

 

Contents
راجوری پونچھ کے مختلف دیہات میں تلاشی مہم جاری    او بی سی طبقہ کو نظر اندز کرنے کا الزام  ہسپتال کے سامنے سے آٹو سٹیڈ منتقل کرنے کا مطالبہ  خودکشی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہارمختلف جگہوںپر صفائی مہم چلائی گئی میونسپل حکام پر رہائشی علاقہ میں گندگی پھینکے کا الزام 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

پیر پنچال

سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ کی ہینڈ گرینیڈ، گولیاں اور قابل اعتراض مواد برآمد،تحقیقات جاری

July 5, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?