سانبہ میں AWESکے37 ویں یوم تاسیس پر تقریب کا اہتمام
سانبہ//آرمی ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کی37 ویں یوم تاسیس پر آرمی پبلک سکول بڑی براہمنان کی جانب سے سکول کے احاطہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق تقریب میںسکول کے اساتذہ اور طلاب نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران متعدد پروگرام بشمول سی سی اے کارڈی نیٹر کے آرٹیکل پڑھنے، طلاب کی جانب سے نظم پڑھنے، سکول کے طلاب کی جانب سے گروپ سانگ اور سکول آرکیسٹرا کی جانب سے میوزیکل نمائش بھی شامل تھی۔سکول کی پرنسپل نیتا راول نے اپنے خطاب میں تمام اساتذہ ،فیکلٹی ممبران اور سکول کے طلاب کو مبارک باد پیش کی ۔
بشناہ اور رام گڑھ میں آتشزنی سے فصلوں کابھاری نقصان
بی جے پی کا گورنر سے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ
جموں//ضلع کے بشناہ اور رام گڑھ میں گُذشتہ روز آتشزنی سے ہوئے فصلوں کو ہوئے نقصان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر رمن سوری نے گورنر ستیہ پال ملک سے متاثرین کو فوری طور معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں سوری نے کہا کہ آتشزنی سے بعض کسانوں کی پوری فصل تباہ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے بشناہ اور رام گڑھ میں گُذشتہ روز آتشزنی سے 600کنال سے زائد گیہوں کے کھیتوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ عملہ کی چوکسی کی ستائش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈرنے کہا کہ ان کی چوکسی اور بروقت کارروائی سے دیگر کھیت محفوظ رہے۔ انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی سے ایسے واقعات کا نوٹس لیکر بجلی تاروں اور ٹرانسفارمروں کی مرمت کرنے کو کہا ہے ،تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو پائیں۔ موضع ارنیا، بشناہ، پنڈ چڑکا، پنڈی کیمپ نند پور اور چک تارا کے علاوہ سعید گڑھ میں آتشزنی سے کافی نقصان ہوا ہے۔انہو ںنے گورنر انتظامیہ سے محکمہ مال کی ایک ٹیم کو نقصان شدہ دیہات میں بھیج کر نقصان کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے ،تاکہ کسانوں کو نقصان کا معاوضہ دیا جا سکے۔دریں اثنا ، انہوں نے محکمہ بجلی سے مستقبل میں ایسی غفلت شعاری نہ برتنے کی صلاح دیتے ہوئے انہیں بجلی تاروں کر درست کرنے کی اپیل کی ہے۔
ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے سی ای او گورنر سے ملاقی
جموں//شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے سی ای او سمرن دیپ سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک جوبورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،سے ملاقات کی۔سی ای او نے گورنر کوبورڈ کی طرف شرائین علاقے اور کٹرا میں عملائے جارہے مختلف فلیگ شپ پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے گورنر کو شردھالوئوں کے لئے بہم کی جارہی سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔گورنر نے سی ای او پر زور دیا کہ تمام کاموں کو معیاد بند مدت کے اندر اندر مکمل کیاجانا چاہیئے اور شردھالوئوں کے لئے ہر ممکن سہولیات کی دستیاب کو یقینی بنایا جا نا چاہے۔
YCET, جموں میںدو روزہ فیسٹ ‘EKATRA-19’کا افتتاح
جموں //یوگ نندا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (YCET) اور انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی جانب سے جومال گروپ آف ایجوکیشنل انسٹیچوشنز کے زیر اہتمام مشترکہ طور سے منیجمنٹ کم ٹیکنکل فیسٹ ‘EKATRA-19’ کا دو روزہ پروگرام شروع ہوا ہے۔ایک بیان کے مطابق فیسٹ جموال گروپ آف انسٹیچوشنز کا ایک باقاعدہ فیچر ہے، جس میں جموں کے متعدد ادارے شرکت کر رہے ہیں۔فیسٹ کے دوران متعدد پروگرام جیسے کہ منیجمنٹ پروگرام ، مزاحیہ پروگرام ، تمدنی پروگرام وغیرپیش کئے جائیں گے۔شہر کے دیگر اداروں کی شرکت کی وجہ سے یہ پروگرام ایک بڑا پروگرام بن گیا ہے۔JGEI کے چیئرمین انجینئر ودھی سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر گلستان نیوز چینل ونود افتتاحی تقریب پر مہمان ذ ی وقار تھے۔پروگرام کا افتتاح روائتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا ۔پروفیسر جے آر دھوترہ نے شرکا کا خیر مقدم کیا اور کمیٹی کی جانب سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ فیسٹ طلاب کے لئے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک شاندار پلیٹ فارم ہے،جس سے طلاب کو ریفریشمنٹ ملتی ہے۔طلاب نے اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا۔افتتاحی سیشن میں جموال گروپ کے وائس چیرمین ٹھاکور شو دیو سنگھ ، منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر رینو بنگرو، آئی ایم ایس، وائی سی ای ٹی کے ڈائریکٹروں نے بھی شرکت کی۔
آرمی پبلک سکول دومانہ میں 37واں AWES یوم تاسیس منایا گیا
جموں //اے پی ایس دومانہ کی جانب سے سکول کے احاطہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کو دلکش بنانے کے لئے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میںسکول کے اساتذہ اور طلاب نے بھی شرکت کی۔ پی آر ٹی دیپاکشی گپتا نے طلاب کو آرمی ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے مہیا کی جا رہی تعلیمی سہولیات کی جانکاری دی۔تقریب کے دوران متعدد پروگرام پیش کئے گئے جن میں متعدد عنوان کے تحت بین ہائوس رنگولی بنانے، مٹی کے ماڈل بنانیکا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔آن لائن سیشن کے دوران طلاب کو موہن ملٹی آرگن ہارویسٹنگ ایڈ نیٹ ورک کے متعلق جانکاری دی گئی ۔سکول کی پرنسپل پشپندر کور نے آل انڈیا چھٹی کوریا۔ انڈیا فرینڈ شپ مضمون نویسی اور سہودیہ حب الوطنی گانوںکے مقابلوں میں قابل سراہنا کاروائی انجام دینے پر عزت افزائی کی گئی۔انہوں نے حال ہی میں منعقدہ مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلاب کو مبارک باد بھی دی ۔انہوںنے طلاب کو آنیوالے پروگراموں میں سر گرمی سے شرکت کرنے کی ترغیب دی۔
ایم وی انٹرنیشنل سکول نے گروپ سانگ مقابلہ میں دوسرا انعام حاصل کیا
جموں // ایم وی انٹرنیشنل سکول کے شعبہ موسیقی نے ماڈل اکیڈمی کی جانب سے ’’بہار ‘‘ کے عنوان سے موسم بہار کا تہوار منانے کیلئے بین سی بی ایس ای سکول گروپ سانگ مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سکول کا نام روشن کیا۔محکمہ اطلاعات کی کلچرل افسر پرول کھجوریہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھی۔ایم وی انٹرنیشل سکول کی ماہی جسروٹیہ ،پرشا شرما ، تنوی شرما ، دھور چھڑگل، آدتیہ جسروٹیہ، سمیکھشا تھا پا، آشی توش وید اور ایشا ڈوگرہ فاتح ٹیم کے ممبران میں شامل تھی۔شعبہ موسیقی کے اکھل شرما ، سنجے کمار اور سمت شرما کی ٹیم نے طلاب کو تربیت فراہم کی تھی۔مقابلے میں شہر کے سرکردہ 11، سی بی ایس ای سکولوں نے شرکت کی۔سکول کے ڈائریکٹر گورو ابرول اور پرنسپل کے ایل ڈوگرہ نے طلاب کو انکی کامیابی پر مبارک باد دی۔