پینتھرس پارٹی لیڈروں نے نہرو کی 55 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
جموں//پینتھرس پارٹی کے کئی سرگرم کارکنوں اور ساتھیوں نے ہندستان کے پہلے وزیر اعظم، پنڈت جواہر لال نہرو کو انکی55 ویں برسی پر خراج عقیدت پےش کےا۔ نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے یاد کیا کہ وہ 1964 میں جموں و کشمیر طلبا کانگریس وفد کے ساتھ ہندستان کی پارلیمنٹ میں اس دن پہنچے جس دن سیشن شروع ہوا تھا۔ انہوں نے یاد کیا کہ جموں و کشمیر کے تقریبا 50 طلبا کانگریس لیڈر اور نوجوان اس دن ہندستان کی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھے تھے جن مےں وہ بھی شامل تھے اور شیخ عبداللہ اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان سے واپس بلانے کا مطالبہ کررہے تھے، جنہوں نے اپنے بیرون ملک سفر کے دوران ناپسندیدہ بیان دیے تھے۔پروفےسر بھےم سنگھ اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قانون کے طالب علم تھے اور جموں و کشمیر کانگریس کے مرکزی آرگنائزر تھے، جب تقریبا 50 طالب علم اور نوجوان لیڈر نئی دہلی پہنچے اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھے اور پاکستان سے شیخ عبداللہ اور ان کے ساتھیوں کو واپس بلانے اور جموں و کشمیر کا ہندستان کے ساتھ کے انضمام کا مطالبہ کےا تاکہ ہندستانی پرچم اور آئین بھی جموں و کشمیر کے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ شےئر کیا جا سکے۔ پروفےسر بھےم سنگھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالب علم تھے اور ان لوگوں میں جو اس دن پارلیمنٹ کے سامنے و مظاہرہ شامل ہوئے تھے،اس میں جموں و کشمیر ریاست کے مختلف حصوں کے بہت سے نوجوان، مرد اور عورت اور طلبا لےڈر شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے طلبا اور نوجوانوں کے وفد کے لوک سبھا اسپیکر کو میمو سونپنے سے پہلے وزیر اعظم نہرو جی کا انتقال ہو گیا اور دھرنا اور مظاہرہ یہیں ختم ہوگےا۔ بھیم سنگھ نے ، جو فی الحال جموںوکشمےر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی، ہندستانی سپریم کورٹ کے سےنئر وکےل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو رکن بھی ہیں، اپنے سے ساتھےوں کے ساتھ نہرو جی کی 55 ویں برسی پر انہےں خراج عقیدت عقیدت پیش کےا۔
سانبہ میں تاریخی جکھ تالاب کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ، انتظامیہ ٹس سے مس نہیں
یو این آئی
جموں//جموں۔ پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر ضلع سانبہ میں واقع تاریخی اور مذہبی اہمیت کا حامل تاریخی جکھ تالاب انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث نابودی کے دہانے پر ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جکھ تالاب مذہبی اہمیت کا حامل ہے لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ اس تاریخی جگہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جکھ تالاب وہ جگہ ہے جہاں پانڈو¶ں کے بڑے بھائی یودشترا کو بنواس کے دوران یکشا پرشنا کے سامنے ایک آزمائش سے گذرنا پڑا تھا۔بتادیں کہ یکشا پرشنا مہابھارت میں یودشترا اور یکشا کے درمیان ایک پہیلی مقابلے پر مبنی ایک کہانی ہے۔تالاب کا دورہ کرنے والے یو این آئی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ جکھ تالاب کے گرد و پیش کی حالت انتہائی خستہ حال ہے، تالاب کا پانی جو مستقبل قریب میں کافی صاف وشفاف ہوتا تھا، کافی گندہ ہوگیا ہے اور تالاب کی مچھلیاں مر گئی ہیں۔واضح رہے کہ سال گزشتہ بھی جکھ تالاب میں سینکڑوں مچھلیاں مرگئیں اور متعلقہ محکمہ نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔جکھ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے الزام لگایا کہ تالاب میں گندہ پانی مچھلیوں کے موت کا باعث بن رہا ہے لیکن ہماری بارہا اپیلوں کے باوجود متعلقہ محکمہ کے کسی بھی عہدیدار نے کوئی توجہ نہیں دی۔ایک مقامی باشندہ تنیترا سنگھ نے بتایا کہ ہم نے چندہ جمع کرکے ادویات لائیں اور تالاب میں ڈالی تاکہ رہی سہی مچھلیوں کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایک عقیدے کے مطابق ہفتہ کے روز مچھلیوں کو دانہ ڈالنے سے برائیاں اور بدیاں دور ہوجاتی ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں اس تالاب میں اب مچھلیاں ہی نہیں رہی ہیں۔برج لال شرما نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ لوگ اس تالاب کی اہمیت سے بے خبر ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس میں کوڑا کرکٹ ڈالتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ شر پسند عناصر نے تالاب میں زہر ڈال کر مچھلیوں کو مار ڈالا۔گا¶ں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ تالاب میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے یکشا دیوتا، جس کے نام پر ہی اس تالاب کا نام جکھ رکھا گیا ہے، ناراض ہوا ہے۔جکھ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ جک تالاب آہستہ آہستہ اپنی آب وتاب کھو رہا ہے اور اس کا حجم بھی سکڑ رہا ہے اور اگر اس کے تحفظ کے لئے فوری اقدام نہیں کئے گئے تو یہ تالاب اپنی تاریخی اہمیت کی طرح تاریخ بن کر ہی رہ جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال محکمہ سیاحت نے اس جگہ کی ترقی کے لئے فٹ پاتھ، بیت الخلا اور غسل خانے تعمیر کئے اور سائن بورڑ بھی نصب کئے تاکہ سیاح اس میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے احتراز کرسکیں لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔لوگوں کا کہنا کے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں یاتری اور دیگر سیاح جموں کشمیر آتے ہیں اگر یہاں بھی سہولیات کو فراہم کیا جائے گا تو یہ تالاب بھی سیاحت کے فروغ کے لئے سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔یو این آئی
محکمہ شیپ ہسبنڈری کا تعزیتی اجلاس
نیوز ڈیسک
جموں //شیپ ہسبنڈری محکمہ جموںکی جانب سے پیر کے روز ایک تعزیتی اجلاس کا اہتما کیا گیا ،جس میں محکمہ کے سابقہ ضلع شیپ ہسبنڈری افسر ڈاکٹر سجاد حسین کرائی پاک کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا ۔تعزیتی اجلاس میں سوگوار کے لواحقین کےساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور اللہ سے دعا کی گئی کہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔اس موقعہ پر مرحوم کے ایصال و ثواب کےلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
نٹرنگ کا 12 واں فیسٹول آج سے
جموں //نٹرنگ کے 35 برس منانے کے سلسلہ میں نٹرنگ جموں اپنا 12 واں تھیٹر فیسٹول منگل وار سے شروع کر رہا ہے۔ پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے تفصیلات دیتے ہوئے کہانٹرنگ کے شاندار 35 سال مکمل ہونے پر نٹرنگ مئی2018سے ہر ماہ 4 روزہ تھیٹر فیسٹول منعقد کر رہا ہے اور28مئی2019سے 12 واں فیسٹول منا رہا ہے جس میں چار تھیٹر پروڈکشنز پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کے مکمل ہونے سے نٹرنگ ملک بھر میں 13مہینوں کے دوران ایک ہی گروپ کے ذریعہ سے 48 مختلف ڈرامے پیش کرنے کا ریکارڈ بنائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیسٹول کا آغاز رابندر ناتھ ٹیگور کی کہانی پر مبنی ایک ڈرامہ ”ایک رات “ سے کیا جائے گا۔29مئی2019کو بھی رابندر ناتھ ٹیگور کی کہانی پر مبنی ہندی ڈرامہ ”پوسٹ ماسٹر “پیش کیا جائے گا جبکہ فیسٹول کے تیسرے روز یعنی کہ 30 مئی2019کو آتما جت کا ڈرامہ ”اندھے کانے“ پیش کیا جائےگا۔فیسٹول کے آخری روز ہندی ڈرامہ ”ریہرسل “ پیش کیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ تمام ڈرامے نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر ،کچی چھاونی ،جموں میں بعد دوپہر 05:00 بجے پیش کئے جائیںگے ۔پریس کانفرنس میں نیرج کانت اور انیل تکو بھی موجود تھے۔
گرلز ہائر سیکنڈری سکول اپر گوجر نگر میں
سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام
جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پیرکے روز یہاںگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بازار،قصاباں ،اپر گوجر نگر میں انچارج پرنسپل سولیکھہ بترہ کی قیادت میں ادارے میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلہ میں جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ماسٹر زور آورسنگھ نے نچارج پرنسپل سولیکھی بترہ، عملہ اور طالبات کے لئے ایک لیکچر دیا۔انہوں نے سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے متعدد طریقے بیان کئے۔سکول کی پرنسپل نے جے ایم سی کے ماہر کی اجنب سے لیکچر دینے کی ستائش کی ،سکول کی طالبات نے اس موقعہ پر لوگون سے پالی تھین کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام کارڈی نیٹر لیکچر ار کلدیپ سنگھ نے پروگرامیں شرکت کرنے کے لئے طالبات و دیگرلوگوں کے بیٹھنے کی نشست کا اہتمام کیا۔پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و جے ایم سی ٹیم کے دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔