موجودہ سےای صورتحال پر تبادلہ خےال کےلئے پنتھرس پارٹی کی مےٹنگ
جموں//پنتھرس پارٹی کے سرگرم کارکنوں کی مےٹنگ کل 30مئی ۔ 2019کو پارٹی دفتر مےں منعقد ہوئی جس مےں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان پر تبادلہ خےال کرنے کے بعد موجودہ سےاسی منظر نامہ مےں پارٹی کے چیئرمےن اور صدرکو فوری طورپر مذکورہ اقدامات کرنے کا مشورہ دےا گےا جس سے پارٹی کو تمام سطح پر مزےد مضبوط بناےا جاسکے۔مےٹنگ مےں کہا گےا کہ 17, 18اور 19جون کو منعقد ہونے والے سالانہ سدھ مہادےو قومی ےکجہتی کےمپ کے انعقاد کے لئے جلد از جلد ورکنگ کمےٹی کی مےٹنگ کی جائے اور ےہ مشورہ دےا گےا کہ ےہ ورکنگ کمےٹی کی مےٹنگ 16-17 جون ، 2019کو کی جاسکتی ہے،تمام کارکنوں /پارٹی کے اراکےن سے جموں اور کشمےر رےاست کے لوگوں کی سےاسی ثقافت اور جغرافےائی پہچان کو فروغ دےنے کے نکات پرتجاوےز مانگی جائےں، ضلع بلاک اور پنچاےت /مےونسپل سطح پر پنتھر س پارٹی کو پھر سے سرگرم بنانے، پارٹی کی صوبائی، ضلعی ، بلاک اور علاقائی کمےٹےوں کی تنظےم نو اور پارٹی رکنےت کی توسےع کے لئے ضروری اقدامات کئے جائےں،صوبائی سے پنچاےت تک تمام سطح پر پنتھرس پارٹی کے منصوبہ عمل پر کارروائی ہو جس سے کارکنوں اور کےڈروں مےں جوش و خروش بھرا جاسکے اور ےہ بھی مشورہ دےا گےا کہ پارٹی ضلعی صدر ادھمپور کو پارٹی کے چےرمےن اور صدر کی دےکھ رےکھ مےں اس ورکنگ کمےٹی کی مےٹنگ کرنے کے لئے نوڈل افسر بناےا جائے۔پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے مےٹنگ کی صدارت کی جس مےں اےڈوکےٹ بنسی لال شرما(مشےر)، کماری انےتا ٹھاکر (جنرل سکرےٹری)، کےپٹن انل گور، شنکر سنگھ (رےاستی سکرےٹری)، پروفےسر کلدےپ سنگھ، روےندر جموال (صوبائی سکرےٹری) نرےندر دےو چنی، اےڈوکےٹ انوپ سنگھ (ضلعی جنرل سکرےٹری)، نوےن بالی (تشہےری سکرےٹری) اور دےگر شامل ہوئے۔
لکھوترہ کے اعزاز میں الوداعیہ
جموں //جمعہ کے روز یہاں گڑھی،دومانہ میں ست پال لکھوترہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جنھوں نے جے اینڈ کے سرکار کے محکمہ فائنانس میںبطور کلر ک بے داغ ،شاندار فرائض انجام دئے۔ان کے ساتھ کیام کرنے ولے تمام سٹاف ممبران نے انکی نیت نیتی کی ستائش کی اور انہیں ریٹائر منٹ کے بعد خوشحال مستقبل کی دعا کی۔اپنے خطاب میں لکھوترہ نے تمام ممبران کا انہیں تعاون دینے ،دوستانہ اور مثالی خدمات انجام دینے میں تعاون کرنے کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت انکے ساتھ لمبے وقت تک کام کرنا انکے لئے باعث مسرت رہا ہے۔انہوں نے تمام سٹاف مبران کا انکے کامون کی ستائش کرنے کی بھی سراہنا کی ۔تقریب میں ایڈوکیٹ ششی کمار، کیپٹن درباری لعل، حوالدار اوتم چند، آر ایل کیتھ ، سبھاش چندر، ٹھورو رام ، بشن داس اور رام لعل و دیگران نے شرکت کی۔
بجلی کٹوتی سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا
پی ڈی ڈی سوئی ہوئی : بی جے پی
جموں// جموں میں پارہ 42ڈگری سیلسیس پار ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ بجلی کی جانب سے جموں میں بجلی کٹوتی سے لوگوں کے مشکلات میں اور بھی اضافہ ہوا ہے ۔ایک بیان میں بی جے پی کے ریاستی ترجمان بلبیر رام رتن نے جموں میں بجلی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیااور گورنر انتظامیہ پر محکمہ بجلی کو باقاعدگی سے بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی۔بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد لوگوں نے بتایا ہے کہ چند سال قبل پی ڈی ڈی نے 24×7 بجلی سپلائی کی وکالت کرنے کے ساتھ الیکٹرانک میٹر نصب کئے تھے لیکن یہ سرا سر جھوٹ ثابت ہوا۔یہاں تک کہ گذشتہ ماہ سرکار نے قطعی طو رسے یقین دلایا تھا میٹر شدہ علاقوں میں بغیر خلل کے بجلی باقاعدگی سے سپلائی کی جائے گی،جو اور بھی جھوٹ ثابت ہوا۔بلبیر رام رتن نے پوچھا جب راجدھانی شہر کی حالت ایسی ابترہے تو دیہی علاقوں کا کیا حال ہوگااور بھی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ معلوم نہیں ہے کہ کب بجلی آئے گی اور کب بجلی چلے جائے گی۔اُنہوںنے کہا کہ پی ڈی ڈی کے سینئر اہلکار یا تو فون کالوں کا جواب ہی نہیں دیتے ہیںیا الزام ایک دوسرے پر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بجلی کٹوتی ہے بلکہ پی ڈی ڈی اور ارکان کے درمیان تال و میل کا فقدان ہے،جسکی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صارفین کے فرائض سے جی چرا رہے ہیں،جو کہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ انتظامیہ حالات کو سمجھے اور بجلی کٹوتی کے خلاف کارگر اقدام اُٹھائے ہیں۔