منتخب سرکار ہی جموں و کشمیر کے سیاسی وترقیاتی چیلنجوں سے نمٹ سکتی ہے: گپتا
جموں//جموں و کشمیر میں ترقیاتی جمو د، جس سے ریاست میں بحرانی صورتحال پیدا ہوئی ہے، پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری رتن لعل گپتا نے کہا ہے کہ سیاسی سرکار ہی ریاست کی سیاسی۔ترقیاتی چلینجوں کو پورا کر سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گورنر رول کے حالیہ دور میں عوام کو انتظامیہ کے پاس رسائی نہیں ہے کیونکہ شدت کی گرمی کے ایام میں پورا جموں خطہ بجلی اور پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہی صورتحال پوری ریاست میں ہے۔گپتا نے مزید کہا کہ عوامی خدمات کے تمام شعبے جیسے کہ صحت، صفائی وستھرائی، بجلی، صحت عامہ کی حالت انتہائی ابتر ہے اور لوگوں کو کسمپرسی کی حالت میں چھوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی شہریوں کے مسائل کی جانب کوئی پریشانی نہیں ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ناقص بجلی سپلائی اور پانی کی قلت سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی ہنگامی پلان تیار نہیں کیا تھا۔ایسا افسر شاہی سرکار کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ انکا عوام کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوتا ہے۔گپتا نے فوری طور سے ریاستی اسمبلی کے انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ لوگوں کو راحت ہو اور عوام کو جواب دہ ہو۔انہوں نے سوال کیا ہے کہ جب ریاست میں پارلیمانی انتخابات خوش اسلوبی سے منعقد ہوئے ہیں ،تو ریاستی اسمبلی کے انتخاب موخر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ریاست میں جمہوری نظام بحال کرنے کے مطالبہ پر الیکن کمیشن آف انڈیا کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے تمام متعلقین سے اسمبلی انتخاب ترجیحی طور پر منعقد کرنے کیلئے کام کرنے پر زور ددیتے ہوئے گپتا نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ریاستی اسمبلی کیلئے انتخاب جلد ہی منعقد کئے جائیں گے۔ دریں اثنا ، انہوں نے انتظامیہ سے عوام کے مسائل حل کرنے کی جانب اپنی توجہ مبذول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھیم سنگھ روبہ صحت ،جموں پہنچے
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ کو چنینی (ادھمپور) سے جموں توی کے سفر کے دوران صحت بگڑنے کے بعد گزشتہ روز جموںکے سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ اب ان کی حالت بہتر ہے لیکن ابھی بھی طبی جانچ چل رہی ہے ۔اس سے پہلے سدھ مہادیو (تحصیل چنینی) میں پروفیسربھیم سنگھ نے 17 سے 19 جون، 2019 تک منعقد ہونے والے قومی یکجہتی کیمپ کے سلسلے میں کئی دوستوں، ساتھیوں اور پینتھرس پارٹی کے ساتھیوں سے ملاقات کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ایک لنگر کمیٹی تشکیل دی، جو سدھ مہادیو میں 17 سے 19 جون تک کھانے اور رہنے کا اہتمام کرے گی۔سدھ مہادیو میلے کے ساتھ اس قومی یکجہتی کیمپ کی پروفیسر بھیم سنگھ 1978 میں شروعات کی تھی جب وہ چنینی-گھورڈی اسمبلی حلقہ سے پہلی بار کانگریس کے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سدھ مہادیو کا نام بھگوان شیو نے اس وقت رکھا تھا جب انہوں نے ہزاروں سال پہلے سدا راکشس کو شکست دی تھی۔ بھگوان شیو نے اس مقام کو سدھ مہادیوکا نام دیکرسدا کو ایک تحفہ دیا۔پروفیسربھیم سنگھ نے 2003 میں اپنے ایم ایل سی فنڈ سے یہاں تعمیری کام کرایا تھا۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کی بی جے پی۔ پی ڈی پی دور حکومت میں کس طرح مکمل احاطہ تباہ ہو گیا۔ ساٹھ کی دہائی میں ہندوستان کے وزیر سیاحت کے ڈاکٹر کرن سنگھ نے اس تیرتھ استھل کی تعمیر کو منظور ی دی تھی، جو میلے میں ہزاروں تیرتھ یاتریوں کو پناہ دیتا ہے۔ پروفیسربھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر سے اس مقدس زمین شیو مندر اور تیرتھ یاتریوں کو پناہ دینے والی جھونپڑیوں کو بچانے کے لئے مداخلت کرنے کی درخواست کی ۔پروفیسربھیم سنگھ نے پینتھرس ریاستی صدر بلونت سنگھ منلوٹیا کو قومی یکجہتی کیمپ کا کنوینر اور بنسی لال شرما کو ان کا مشیر مقرر کیا، جو تین دن کے اندر چنینی میں میلے کی قومی یکجہتی کیمپ کمیٹی تشکیل دیں گے۔
فوج نے آتشزدگی متاثرین میں ریلیف تقسیم کی
جموں // انڈین آرمی نے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک رہائش پذیر جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے 150سے زائد مکینوں میں ریلیف میٹیریل تقسیم کی ،جن کی جھگیاںگذشتہ روز تباہ کن آتشزنی سے خاک ہو گئی ہیں۔آگ اتنی خطر ناک تھی کہ وہاں پر رہائش پذیر ڈیلی ویجئر اور لیبر فقط اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ انکا سارا سامان خاک ہو گیا ۔ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ان مزدوروں نے اپنی جھگیاں اسلئے بنائی تھی کہ وہ کرایہ پا کمرہ نہیں لے سکتے تھے۔فوج نے جذبہ انسانیت کے بطور ان میں ریلیف میٹیریل اور کھانا فراہم کیا ۔ سول آبادی اور ریاستی انتظامیہ نے فوج کی اس نیک کام کی ستائش کی
سندیپ سنگھ رزم نے ریاست کا نام روشن کیا
جموں//انڈین یوتھ کانگریس نے جموں کے ایک کانگریسی لیڈر سندیپ سنگھ رزم کو اینڈین یوتھ کانگریس نئی دہلی کا کارڈی نیٹر و انچارج تعینات کیا ہے۔تا حال ، وہ ریاست جموں وکشمیر پردیش یوتھ کانگریس کے منتخبہ جنرل سیکرٹری ہیں۔کارڈی نیٹر و انچارج منتخب ہونے کے بعد انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی، انڈین یوتھ کانگریس نیشنل انچارج کرشنا الوارو ،انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر کیشو چند یادو ،قومی نائب صدر بی وی سری نواس اور دیگر تمام کا شکریہ ادا کیا ،جنھوں نے اُن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل وہ جموں و کشمیر پردیش یاتھ اکنگریس کے ریاستی ترجمان بھی رہے ہیں۔انہیں حال ہی میںانڈین یوتھ کانگریس لیڈرشپ نے نئی دہلی میں سخت محنت کرنے پر ایوارڈ سے نوازا تھا۔
سکاسٹ ٹیچرس ایسو سی ایشن جموں نے آر آر جٹ کے اعزاز میںالوداعیہ دیا
جموں //سکاسٹ کے وی سی ڈاکٹر کے ایس رزم ،صدر ٹیچنگ ایسو سی ایشن ڈاکٹر وکاس شرما و ایسو سی ایشن کے دیگر ممبروں نے ڈ اکٹر آر آر جٹ کو سبگدوش ہونے پر ایک شاندار الوداعیہ پیش کیا،جومحکمہ میں تیس برس کی خدمت انجام دینے کے بعد عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔وی سی ڈاکٹر کے ایس رزم نے ڈاکٹر جٹ کے خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ریسرچ کے شعبہ میں انکی خدمات کی کافی ستائش کی اور انہیں ریٹائر منٹ کے بعد ایک خوشحال زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔ ٹیچنگ ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے بطور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر جٹ کی حصولیابیوں کا شمار کرتے اور انکا پلانٹ پیتھالوجی شعبہ میںخدمات کی سراہنا کرتے ہوئے انہیںریٹائر منٹ کے بعد صحت مند زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔ایسو سی ا یشن کے عہدہ داروں ڈاکٹر سوشیل شرما ،ڈاکٹر سنجے کھجوریہ، ڈاکٹر راجیو سانگڑہ، ڈاکٹر انیل بھٹ نے بھی انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد خوشحال زندگی کی خواہش کی۔نظامت کے فرائض ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وویک ایم آریہ نے انجام دئے جبکہ رسمی شکریہ کا ووٹ جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر پی کے رائے نے پیش کیا۔پروگرام میں محکمہ کے افسروں ، ایچ او ڈئیز، فیکلٹی کے ممبروں،ڈاکٹر ڈی پی ابرول، ڈاکٹر ایس ایا یچ رضوی ،ڈاکٹر آر کے اروڑہ اور نان ۔ٹیچنگ ایسی سی یشن کے صدر پی ڈی کے اپل نے بھی شرکت کی۔