Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 27, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE

خطہ چناب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

 تعمیر وترقی کے لحاظ سے یکسر نظر انداز، عوام نیا محاذ تشکیل دیں :مرزا مظفر بیگ

نصیر احمد کھوڑا
 ڈوڈہ// سرکردہ سماجی کارکن وچناب سٹیزن فورم کی سرپرست اعلیٰ مرزا مظفر بیگ نے ایک بار پھر ریاستی سرکار اور مقامی سیاسی لیڈران پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف سے ریاستی سرکار نے خطہ چناب کے ڈوڈہ، بھدرواہ ، ٹھاٹھری ، گندو بھلیس وکشتواڑ کے قصبہ جات وان کے درجنوں د یہات کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے نظر انداز کیاہے  وہیںدوسری جانب اس خطہ کے سیاسی لیڈران کا رول بھی کچھ فائدہ مند بھی ثابت نہیں ہوا ۔مرزا مظفر بیگ کا ماننا ہے کہ یہاں کے سیاسی لیڈران نے گذشتہ  پندرہ برسوں میں صرف یہاں کے لوگوں کا استحصال کرکے انکے ساتھ ظلم وزیادتی کی ہے ۔ اس خطہ چناب کی تعمیر وترقی کے بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں مگر زمینی سطح کی صورت حال مایوس کن ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ یہاں کی سڑکیں، تعلیمی ادارے ، طبی سہولیت ، پینے کی پانی۔ بجلی ، دیہی ترقی ، آب نوشی کی مختلف سکیمیں بے کار اور بے سود ہیںاوریہاں کا تعلیمی نظام روز بروز بگڑتا جارہاہے ، بے روزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ صرف یہاں کی سیاسی قیادت نے اپنا مفاد ذہن میں رکھ کر لوگوں کا استحصال کیا ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس خطہ سے تعمیرات عامہ کے دو سرکردہ وزیررہ چکے ہیں مگر رابطہ سڑکیں تباہی کا منظرپیش کرتی ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ان پہاڑی راستوں پر آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیںجن میں قیمتی جانیں تلف ہوتی ہیں اور سینکڑوں کے حساب سے لوگ ہرسال بیکار ہوجاتے ہیں،مگر زر کثیر خرچ کرکے بھی ہاں کی سڑکوں کاحال بھی ناگفتہ بہہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس پر طرہ یہ ہے کہ پل ڈوڈہ سے قصبہ ڈوڈہ تک کے سڑک فور لین نہیں بنائی جاسکی ہے ،یہاں کے صحت افزا مقامات کو ابھی تک سیاحتی نقشے پر نہیں لایا جاسکا، اسی طرح ضلع ڈوڈہ کے لوگوں کا ایک دیرینہ خواب یہ ہے کہ ڈوڈہ دیسہ کپرن روڈ جو کہ خطہ چناب کے مختلف علاقوں کو وادی کشمیر سے ملانے کے لئے ایک نزدیک ترین فاصلہ ہے ، مگر بار بار اصرار اورمطالبات کی اس کی تعمیر کا خواب ابھی تک شرمندہ تعمیر نہ ہوا ، اس تمام صورت حال کی ذمہ داری یہاں کی سیاسی قیادت پر تھی جس نے اس وسیع ترین علاقہ کو یکسر نظر انداز کیا ہے اور خطہ چناب کی ساتھ یہ امتیازی سلوک کئی دہائیوں سے کیا جارہاہے جس کے سب یہ خطہ تعمیر وترقی کی حوالے سے اورمراعات پہنچانے کی اعتبار سے ہمیشہ پیچھے دھکیلا جارہاہے۔ بیگ نے کہاکہ اس تمام صورت حال کو دیکھ کر ایک نیا محاذ تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو کہ تعمیر وترقی اور خطہ چنا ب کے مسائل کو ترجیحی بنیادیں پر حل کرنے کے کوشاں رہے ،جس کے لئے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے افراد، سماجی انجمنوں سے وابستہ لوگوں ہر ذی شعور فرد سے اپیل کرتے ہوئے ایک ہی پلیٹ فار پر جمع ہونے کے لئے کہاہے تاکہ اس خطہ کے ساتھ کسی حد تک انصاف کیاجائے۔
 

سروڑی کادرگاہ حضرت بل کے سجادہ نشین اورمولانا شریف نعمانی کے انتقال پراظہار رنج

کشتواڑ//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر وسابق وزیر غلام محمد سروڑی نے درگاہ حضر ت بل کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔سروڑی نے بٹھنڈی جموں کے مولانازبیر احمد کے صاجزادے الحاج محمد امین بھٹ ، چوہدری روشن دین ولد فتوبومال ساکنہ کلم سوئے اندروال، کلسو بیگم زوجہ غلام قادر وانی ساکنہ ملانوکاہراہ، جانتی بیگم زوجہ مرحوم گوم خان ساکنہ میہجار مغل میدان اور کرشن لال ولد بھگا رام ساکنہ واسدیونا تگودکے انتقال پرسوگواران کیساتھ اِظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے اپنے رنج والم کااِظہارکیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں غلام محمد سروڑی نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ اہم شخصیات سے ہم محروم ہوگئے ہیں۔اُںہوں نے کہاکہ ہمیشہ ضرورتمندوں کیلئے پیش پیش رہنے والی اہم شخصیات اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ان کے انتقال پرملال سے سماج میں جوخلاء پیداہواِسے پرکرناممکن نہیں۔ اُنہوں نے مرحومین کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی اور غمزدگان کیلئے صبر وجمیل کی دعاکی۔دریں اثناء غلام محمد سروڑی نے پونچھ کی معروف دینی وسماجی شخصیت اورگوجربکروال ایمپلائز فیڈریشن کے صدر محمد اسد نعمانی وکے اے ایس آفیسر محمد ارشد نعمانی کے والدمولانامحمد شریف نعمانی کے انتقال پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور غمزدہ کنبے کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں سروڑی نے کہاکہ خطہ پیرپنجال نے ایک مدبر ،مفکر اور مخلص انسانیت کے علمبردار کو کھویا ہے جس کی بھرپائی کرنا شاید انتہائی مشکل ہے ۔انہوں نے گجر ایمپلائیز ایسویشن کے ضلع صدر اسد نعمانی وان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک نیک انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی سربلندی کے لئے وقف کی تھی ‘ناساز گار حالات کے باوجود وہ اپنے مشن میں ڈٹے رہے اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے کام کرتے رہے ۔
 
 

رام بن میں دو منشیات فروش گرفتار 

ایم ایم پرویز 
رام بن //بانہال میں پولیس نے ایک کاروائی میں د ومنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے50بوتلیں ضبط اور 250 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے ایک خصوصی جانکاری پر ٹی چوک کراسنگ کے قریب ایک ناکہ لگایا جس دوران پولیس نے codeine phosphate کی 50بوتلیں ضبط کرکے منشیات فروشوں کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا،جس کی پہچان مدثر احمد ولد بشیر احمد وانی ساکن سوپور کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اسی ناکے پر ایک اور شخص راہل سنگھ ولد سنگ دیال ساکن بڑی براہمناں ،جموںکو گرفتار کیا اور اسکے قبضہ250گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں بانہال پولیس اسٹیشن میں دو مختلف معاملات درج کرکے مزید تحقیقات شرع کی ہے۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

خطہ چناب

منشیات کیخلاف جنگ جاری | بھدرواہ سے دو منشیات فروش گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا سے پہلے یاترا ڈرائی رن مکمل جموں سے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی جموں نے قیادت کی

June 30, 2025
خطہ چناب

ڈوڈہ میں مویشی کی کوشش ناکام ۔6مویشی بازیاب، گاڑی ضبط ، ملزم گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا کیلئے چندرکوٹ اور بانہال سمیت شاہراہ پر سیکورٹی و دیگر انتظامات مکمل ضلع میں 37 لنگر قائم ، چندرکوٹ وبانہال میں 7ہزار یاتریوں کے قیام کے انتظامات

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?