ریاسی میں ٹپرحادثہ کا شکار،2بھائی زخمی
زاہد ملک
مہور//ریاسی میں ایک ٹپر سڑک سے لڑھک کر کھائی میں جاگرا جس کی وجہ سے دو بھائی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریاسی سلال سڑک پر سی آر پی ایف کے نزدیک ایک ٹپر زیر نمبر JK02AH-4016 سڑک سے لڑھک کر کھائی میں جاگرا جس میں دو بھائی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس نے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل ہسپتال جموں منتقل کیا گیاجہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔زخمیوں کی شناخت کرنیل سنگھ والد شیر سنگھ اور موہن لعل والد شیر سنگھ ساکن ہیمنا سلال ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
کشتواڑ میں طبی کیمپ کا اہتمام
کشتواڑ//فوج کی جانب سے کشتواڑ کے سنگ پور گائوںمیںطبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو بغیر کسی پریشانی کے ان کی دہلیز پر ہی طبی خدمات مہیا کرنا تھا ۔ کیمپ میں کشتواڑ کے گرد و نواح کے 873سے زائد لوگوں نے شمولیت کر کے اپنی صحت کی تشخیص کروائی۔کیمپ کے دوران میڈیکل ٹیم نے مریضوں میں مفت دوائیاںبھی فراہم کیں۔کیمپ کے دوران حفظان صحت سے متعلق جانکاری بھی دی گئی۔ مقامی لوگوںنے کیمپ کی کافی ستائش کی اور فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسا کیمپ منعقد کرنے کی خواہش کاا ظہار کیا۔
ڈول ہستی پاوراسٹیشن انتظامیہ کا نوٹس
30جون کو لوگ سے دریائے چناب سے دور رہیں
ریاسی //حکام نے ضلع ڈوڈہ اور کشتواڑ بالخصوص ڈول ، بنزوار، چیرہار، باندر کوٹ ، ہستی ، کندانی ، دربشالہ ، ٹھاٹھری ، پریم نگر اور پل ڈوڈہ کے لوگوں کو اس بات کی اطلاع دی ہے کہ ڈول ہستی پاور اسٹیشن کے ڈیم کاگیٹ 30جون 2019کو بارہ بجے سے نو بجے تک کھلے رہے گاجس کے نتیجہ میں دریائے چناب میں پانی کی سطح میں دو سے تین میٹر کا اضافہ ہوسکتاہے ۔ اس دوران لوگوں ، گاڑیوں اور دریا کنارے مویشیوں کی نقل و حرکت سے گریز کیاجائے ۔ حکام نے اس نوٹس کے ذریعہ لوگوں کو مطلع کیاہے کہ کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں اور مذکورہ اوقات کے دوران دریائے چناب کے کنارے نقل و حرکت نہ کی جائے ۔حکام نے واضح کیاہے کہ جو بھی اس نوٹس کی خلاف ورزی کرے گاتو وہ خطرے کا ذمہ دار خو دہوگااور نتائج کی ذمہ داری ڈول ہستی پاور اسٹیشن انتظامیہ پر عائد نہیں ہوگی ۔