فوج کا پلوامہ کے لاپتہ طالب علم کو بازیاب کرنے کا دعویٰ
یواین آئی
سری نگر// فوج نے پلوامہ کے چرسو علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ طالب علم، جس نے مبینہ طور پر جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، کو باز یاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف طالب علم نے کونسلنگ کے بعد خود سپردگی کی ہے۔ سرینگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے،’’بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ کے چرسو سے لاپتہ 21 سالہ طالب علم کو رابطہ ٹریسنگ کے ذریعے باز یاب کیا ہے۔ اس نے کونسلنگ کے نتیجے میں 13 ستمبر کو خود سپردگی کی‘‘۔فوج کی پندرہویں کور نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کے حوالے سے کہا ہیِ’’جذبات کے بہکاؤے میں آکر لوگ غلط اقدام اٹھاتے ہیں اور ہم اس نوعیت کی ذہنیت کو دور کر رہے ہیں۔ ایک نوجوان، جو تشدد کے راستے کو ترک کرتا ہے، کو حمایت کرنے اور اس کی معاشرتی قبولیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے‘‘۔
محکمہ تکنیکی تعلیم کی اعلیٰ سطحی میٹنگ
گاندربل اورادھمپور میں آن لائن کیئریر کونسلنگ پورٹل قائم کرنے کافیصلہ
سرینگر//پرنسپل سیکرٹری تعلیم و سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج محکمہ تیکنکی تعلیم کی جانب سے آن لائن کیئریر کونسلنگ پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کیئریر کونسلنگ مراکز یوٹی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو موجودہ دور کی مانگ کے مطابق پیشہ وارانہ سکل ڈیولپمنٹ اور غیر پیشہ وارانہ کورسوں کا انتخاب اور رہنمائی کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں ، طلاب کوجو پیشہ وارانہ اور سکل ڈیولپمنٹ کورسوں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ہر ممکن مدد کرنے کے لئے کہا ۔اُنہوں نے کہا کہ کیئر یر کونسلنگ مرکز کا قیام نوجوانوں کو سکل ڈیولپمنٹ کورسوںکی طرف راغب کرنا ہے۔میٹنگ میں اودھمپور اور گاندربل اضلاع جہا ں4جی نیٹ ورک خدمات دستیاب ہے، میں آن لائن کیئریر کونسلنگ سینٹر پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ای ڈی آئی جی ایم ڈار،ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد احمد،ایڈیشنل سیکرٹری محنت و روزگار شوکت احمد،منیجنگ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر غلام نبی بھی موجودتھے ، جبکہ ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن کشمیر محمد یونس ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔
درماندہ 4,45,380 شہریوں کی واپسی
جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے4,45,380شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے934مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 146کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 4,45,380شہریو ں کو کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر پرعمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 14 ستمبرسے15 ستمبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے3679 درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے جبکہ1111مسافر آج 125ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اَب تک 125ریل گاڑیوں میںیوٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے114,654درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔
ڈوڈہ میں نقلی پولیس افسر گرفتار
یواین آئی
جموں// ضلع ڈوڈہ میں منگل کے روز پولیس نے ایک نقلی پولیس افسر کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ نیرج کمار ساکن ارنورہ ڈوڈہ نامی ایک شخص اپنے آپ کو پولیس سب انسپکٹر جتلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کارروائی کر کے اس کو گرفتار کیا اور تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ پولیس افسر نہیں ہے بلکہ ایک عام آدمی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیرج کمار باقاعدہ ایک پولیس سب انسپکٹر کی وردی بھی پہنتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
آتمانربھر بھارت
نوین چودھری نے میٹنگ میںاسکیم کا جائزہ لیا
سرینگر//پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑپالن ، ماہی پروری اور زرعی پیداوار نوین کمار چودھر ی نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق آتمانربھر بھارت ابھیان کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر،ڈائریکٹر باغبانی کشمیراور ڈائریکٹر سریکلچر کشمیر موجود تھے۔ایڈیشنل سیکریٹری باغبانی ، ڈائریکٹر باغبانی جموں او رجموں صوبہ کے دیگر متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شر کت کی۔میٹنگ میں وزیر اعظم کی فارملیزیشن مائیکرو فوڈ پروسسنگ انٹرپرائزز پر غور وخوض ہوا جس کے لئے حکومت ہند آتما نربھر بھارت کے تحت مدد کرے گی۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل سیکریٹری باغبانی جوکہ جموںوکشمیرآتما نربھر بھارت کے نوڈل افسر بھی ہیں، نے میٹنگ کو وزیر اعظم فارمولیزیشن پروسسنگ کے خدو خال کے بارے میں جانکاری دی ۔ تفصیلات دیتے ہوئے نوڈل آفیسر نے کہاکہ حکومت ہند زراعت اور باغبانی کی پیداوار کے موجودہ اور نئے فوڈ پروسسنگ یونٹوں کے لئے مالی مدد فراہم کرے گی۔
بانڈی پورہ میں ماسک نہ پہننے والوں سے جرمانہ وصول
بانڈی پورہ //عازم جان//تحصیلدار بانڈی پورہ رئوف اقبال نے نائب تحصیلدار عبدلرشید صوفی کے ہمراہ بانڈی پورہ قصبہ میں مختلف جگہوں پر ماسک نہ پہننے والے کئی افراد سے2500 روپئے بطور جرمانہ وصول کیا۔ تحصیلدار موصوف نے لوگوں سے تلقین کی کہ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں۔
زخمی شخص کی شناخت کرنے میں مدد کریں:ـپولیس
سرینگر//اونتی پورہ پولیس کے مطابق 14ستمبر کو پانپور میں سپائس پارک دسو کے نزدیک نا معلوم گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر مار کر بری طرح زخمی کر دیا ہے ۔اس دوران پولیس نے نا معلوم شخص کو زخمی حالت میںایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں وہ اتہائی نازک حالت میںزیر علاج ہے ۔اس بارے میں اگر کسی بھی شخص کو مذکورہ شہری کے بارے میں کوئی علمیت ہو تووہ9596341973یاپی سی آر اونتی پورہ01933247369پر رابطہ قائم کریں۔
اونتی پورہ میں پولیس پبلک میٹنگ
سید اعجاز
اونتی پورہ//پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قائم رکھنے کی خاطر پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں منگل کوایک پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میںتاجروں ،دیہی نمائندوں ،سیول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم اور ایس ڈی پی اواعجاز احمد کی صدارت میںاس میٹنگ میں شرکاء نے اپنے اپنے مطالبات پیش کئے جس میںعلاقے میںمنشیات کا استعمال،سڑکوں پرگندگی ، ٹریفک جام اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران ایس ایس پی نے میٹنگ میں شریک لوگوں کے تمام مطالبات غور سے سننے کے بعدانہیں یقین دلایا کہ تمام مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔
امپیکٹ ٹریننگ اساتذہ کی تضحیک
ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی برہم
سرینگر//جموں وکشمیر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جموں وکشمیر کے طول وعرض میں ہورہی IMPACT ٹریننگ کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹریننگ میں آخر assesment کیا معنی رکھتی ہے۔ایک بیان میںکمیٹی نے کہا کہ یہ اساتذہ پہلے سے ہی BEd اور MEd ہونے کے ساتھ ساتھ سالہاسال کا تجربہ رکھتے ہیں جس کے واضح نتائج محکمہ تعلیم کے سامنے ہیں۔ فورم نے حکام بالا سے سوال کیا ہے کہ محکمہ تعلیم میں صرف ایک خاص طبقہ کو باربار نشانہ بنایا جارہا ہے جو کسی بھی صورت میںقابل قبول نہیں ہے۔ فورم نے زور دیکر یہ بات کہی کہ وہ کبھی بھی کسی تربیتی کورس کے خلاف نہیں ہیں بلکہ انہوںنے ہر تربیتی کورس میں حصہ لیکر اسے کامیاب بنایا ہے۔ فورم نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اور پرنسپل سیکریٹری ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ IMPACT ٹریننگ کے اغراض ومقاصد واضح کریں بصورت دیگر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس کے خلاف راست اقدامات کرنے پر مجبور ہوگی ۔
گنڈ کنگن اورٹنگمرگ میں آمدنی اسناد تقسیم
غلام نبی رینہ+مشتاق الحسن
کنگن+ٹنگمرگ//تحصیل گنڈ اور کنگن میں محکمہ مال اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے مستحق اسکولی طلبہ میں جن ابھیان کے تحت آمدنی اسنادکی گئیں۔ تحصیلدار گنڈ فرید الدین کھٹانہ نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ بائز ہائر سیکنڈری سکول گنڈ، ہائی سکول کلن، ہائی سکول سمبل گنڈ میں 451مستحق اسکولی طالب علموں میں جن ابھیان یوجنا کے تحت آمدنی اسناد اجراء کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مستحق اسکولی طلباء نے یہ اسنادحاصل نہیں کی ہیں وہ تحصیل دفتر گنڈ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کنگن تحصیل کے برنہ بگ میں 819، چھترگل کنگن میں 1142، کٹی وانگت میں 1044، ہاری پورہ میں 772، اکہال میں 688، مر گنڈ میں 640،دور پورہ میں 501، پرنگ کنگن میں 774اسناد اجراء کی گئی ہیں۔ادھرتحصیلدار ٹنگمرگ ڈاکٹر نثار رسول نے منگل کو اپنے تمام ماتحت عملے کو متحرک کرکے ایک ہی دن میں اسکولی بچوں کو وظائف اور سکالر شپ کیلئے درکار 500 سوآمدنی اسناد اجرا کیں۔ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں زیر تعلیم طلاب کی سہولیات کے لیے تحصیل دفتر کے صحن میں 500 سواسناد اجرا کی گئیں۔جس کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ۔
سکمز کو میڈیکل ایجوکیشن سے منسلک کرنے کا فیصلہ غلط:نگوا
سرینگر// گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس اور نگوا کے صدر اشتیاق بیگ نے سکمز کو میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ منسلک کرنے کے سرکاری فیصلے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے لوگوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں کیونکہ اس ہسپتال کے ساتھ لوگوں کے جذبات وابستہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکمز کو یہاں کے لوگوں نے اپنے خون سے سینچا ہے، لوگوں نے چندہ جمع کرکے اس کے قیام کو کامیاب بنانے میں اہم رول اداکیا ہے اوراس ادارے نے ہر دور میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ۔
پی ڈی پی کامیر جبار کو 21 ویں برسی پر خراج عقیدت
سرینگر // پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے سابق ممبر اسمبلی وچی محمد جبار میر کو ان کی 21 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔پی ڈی پی نے ایک بیان میں کہا کہ مرحوم جبار میر نے اپنی ساری زندگی لوگوں کیلئے صرف کی جنہیں آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ مرحوم میر کے بیٹے اعجاز احمد میر نے اپنے ایک ٹویٹ میںاپنے والد اور سرپرست کو ایک دوست کی حیثیت سے یاد کیا ۔ اعجاز میر نے کہا کہ ان کے والد نے اپنی ساری زندگی غریب اور مسکین افراد کی زندگیوں کو تقویت دینے کے لئے وقف کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے والدکا خواب تھا کہ وچی کو پورے جموں و کشمیر میں ایک ترقی یافتہ حلقہ بنتا دیکھیں ۔