Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 18, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE

سیاحتی شعبہ کے احیاء کیلئے اقتصادی پیکیج دیاجائے

ابھے بقایا
جموں//اپنی پارٹی لیڈر ابھے بقایہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں سیاحتی شعبہ کی احیاء کیلئے جامع اقتصادی پیکیج دیاجائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاحتی صنعت جموں وکشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے جوکہ پچھلے سال خاص کر کویڈ19لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ اِس کی احیاء کیلئے جامع اقتصادی پیکیج دیاجائے۔ بقایہ نے کہاکہ چاہئے کاٹیج صنعت ہو یا ہوٹل، لاجز، گیسٹ ہاؤس، ڈھابہ، ریستوران، ہاؤس بوٹ، ٹیکسی آپریٹرز، ڈرائیورز، شکارہ مالکان، گائیڈز، دستکار، ٹریول ایجنٹ، ٹرانسپورٹرز یا دیگر جولوگ سیاحتی شعبہ سے وابستہ ہیں، کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ بنک قرضہ جات کی ادائیگی میں 31اگست2021تک رعایت دینے کے ساتھ ساتھ شرح سود کم کرنا چاہئے۔
 

راجوری میں شہری کی پُراسرار موت 

راجوری //سمت بھارگو //راجوری ضلع میں مشکوک حالت میں ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ دوسرے کو شدید نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق سب ڈویژن نوشہرہ کے ڈینڈیسر گائوں میں 2افراد جموں پونچھ شاہراہ کے قریب بیہوشی کی حالت میں پائے گئے جبکہ پولیس کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے موقعہ پر جا کر دونوں افراد کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا ۔جہاں پر ڈاکٹروں نے 30سالہ رجت شرما ولد بلدیو شرما سکنہ ڈھانگری راجوری کو مردہ قرار دے دیا جبکہ سنی شرما ولد کلدیپ راج سکنہ ڈھانگری راجوری کی حالت نازک ہے تاہم اس کو ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والے نوجوان کی لاش کو نوشہرہ ہسپتال میں رکھا گیا ہے تاکہ اس سلسلہ میں قانونی لورزامات مکمل کئے جائیں تاہم پولیس نے ہلاکت کی وجوہات معلوم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔
 

درماندہ مسافروں کی گھر واپسی کا سلسلہ جاری 

حکومت نے 4,55,390شہریوں کو یوٹی پہنچایا  

جموں//جموں وکشمیر حکام نے کویڈ لاک ڈائون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے 4,55,390 شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کویڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔سرکاری اَعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف رِیاستوں اور یوٹیز سے1,32,683درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور3,22,707اَفراد کو حکومت نے148کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے934مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔ اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 148کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 4,55,390شہریو ں کو کویڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 16؍ ستمبرسے17؍ ستمبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے4389 درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے جبکہ1196مسافر جمعرات127ویں دلّی کویڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اَب تک 127ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے116,987درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔
 
 

 سوپور قصبہ میں 

نوجوان کی لاش برآمد 

سوپور //غلام محمد// سوپور قصبہ میں 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ سوپور کے مسلم پیر علاقے میں نوجوان کی لاش برآمد ہوئی اور اس کی شناخت امتیاز احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں سوپور پولیس کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہنچی اور مزید تحقیقات شروع کر دی۔ قانونی لوازمات کے بعد جب اسکی لاش گھر پہنچا ئی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
 
 

گلشن چوک بانڈی پورہ میں ہنگامہ 

 میٹاڈار میں خاتون کا دوسری مسافر خاتون پر سونے کا کڑا اُڑانے کا الزام 

بانڈی پورہ //عازم جان //گلشن چوک بانڈی پورہ میں لوگوں نے اُس وقت 3 خواتین کو گھیر کر پولیس کے حوالے کر دیا جب ایک خاتون نے ان پر سونے کا کڑا لوٹنے کا الزام لگایا ۔ جمعرات کو صبح 11بجے گلشن چوک بانڈی پورہ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب آر ہ گام میٹا دار میں بیٹھی ایک خاتون نے اپنے متصل بیٹھی تین خواتین پر پچاس ہزار روپے کے سونے کا کڑا لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شور مچایا۔ راہگیروں اور دکانداروں نے شور سنتے ہی اس جگہ پر جمع ہوکر چاروں خواتین کوگھیرلیا اور پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس نے گلشن چوک پہنچ کر چاروں خواتین کو پولیس سٹیشن پہنچا کر تفتیش شروع کردی ہے، اس کے بعد جمع بھیڑ منتشر ہوگئی تاہم پیش آئے واقعہ سے جمع لوگوں میں کنفیوژن پیدا ہو گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس تحقیقات کون سا موڑ لے گی ۔ 
 
 

حضرت سید سکندر اندرابیؒ کے عرس پر مبارکباد

سرینگر//حضرت سید سکندر اندرابیؒ کا عرس ترچھل پلوامہ میں مذہبی عقیدت  کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میںایک مجلس منعقد ہورہہی ہے جس میں تلاوت قران اور ختما ت المعظمات کااہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر حقانی میموریل ٹرسٹ کے سر پرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سید سکندر اندرابیؒ نے ساری زندگی تقویٰ شعاری میں بسر کی اور دنیاوی آلائشوں سے گریز کیا۔
 

 چرارشریف میں سڑک خستہ حال 

 سرینگر// چرار شریف میں دو برس قبل ڈرینوں کی تعمیر کیلئے جے سی بی استعمال میں لائے گئے جس کے نتیجے میںسڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی اور آج تک ان سڑکوں کی دوبارہ مرمت بھی نہیں کی گئی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن عوام کے مطالبہ کو کبھی سنجیدگی سے نہیںلے رہے ہیں۔
 

کولگام میں 3 افراد شراب سمیت گرفتار

کولگام//منشیات مخالف مہم کے دوران کولگام پولیس نے تین افراد کو غیر قانونی شراب کی 112 بوتلوں سمیت گرفتارکیا۔ 16اور17ستمبر کی درمیانی رات کو کولگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پردالواش قاضی گنڈ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ماروتی کار زیرنمبرJK02AM-2865 سے تلاشی کے دوران112بوتلیں شراب برآمد کرلیںاور رمیش چند ساکن گارن بابا جیتی کٹرہ، شادی لال ساکن سیماری ریاسی اور سندیپ کمار ساکن ادھمپورنامی تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ قاضی گنڈ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر261/2020درج کرلیا۔ جے کے این ایس
 

انجمن علماء کا اظہار تعزیت

سرینگر// انجمن علماء وائمہ مساجدجموں کشمیر کی طرف سے مولانا فاروق احمد قاسمی اور قاری عبدالرحمان رحیمی کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔  انجمن کے امیرحافظ عبد الرحمن اشرفی، صوبائی صدر مولانا محمد یونس مظاہری، سیدالمرسلین ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری غلام نبی ڈار،انجمن کے سرپرست مفتی محمد قاسم قاسمی ، مولانا قاری نوازاحمد شان ناظم تعلیمات دارالعلوم سید المرسلین، فلاح دارین ویلفیئرسوسائٹی اسلام آباد کے چیئرمین محمد یوسف چراغ ، جامع انوار العلوم دندی پورہ کے مہتمم مولانا محمد یونس چراغ،نائب امیرانجمن مفتی توصیف الرحمن کے علاوہ انجمن کے تمام اراکین علماء نے مولانا قاسمی کے پوتے کے رحمت حق ہوجانے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
 

آج جموں میں عوامی دربار

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان 18 ؍ستمبر بروزِ جمعہ10 بجے سے کنونشن سینٹر واقع کنال روڑ جموں میں عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے ۔ عوامی وَفود اور اَفراد جو اپنی شکایات و مانگیں حکومت کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں وہ  مذکورہ جگہ اور وقت پر مشیر موصوف سے مل سکتے ہیں ۔مشیر سے مذکورہ جگہ سے ملنے والے لوگوں سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ۔ 19 وَبا کے پیش نظر صحت رہنما خطوط اور پروٹوکال پر عمل پیرا رہیںاور وفود میں تین سے زیادہ اَفراد نہ ہوں۔
 

میرواعظ خاندان کا سبھی اعزاء و اقارب کااظہار تشکر

نیوز ڈیسک
سرینگر//میرواعظ خاندان نے میرواعظ مولانا عتیق اللہ شاہ کی بہو اور اہلیہ مرحوم مولوی غلام رسول شاہ کی وفات پر اُن سبھی شخصیات ، دینی ،سماجی ، تعلیمی ، سیاسی اور تجارتی انجمنوں کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اُن کے ساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ ایک بیان میں میرواعظ خاندان نے مساجد ، خانقاہوں، امام باڑوں، مدارس اسلامیہ اور دینی درسگاہوں کے ذمہ داروں، میڈیا سے جڑے  افراد نے براہ راست یا بذریعہ فون ، ای میل ، واٹس ایپ اور سماجی رابطہ گاہوں کے ذریعہ جموںوکشمیر ، بھارت ، پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک سے میرواعظ محمد عمر فاروق ، مولوی منظور احمد ، مولوی شفاعت احمد اور خاندان کے دیگر اراکین کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور اس سانحہ پر میرواعظ خاندان کے ساتھ تعزیت ، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے حق میں مدارس ، مساجد اور درسگاہوں میں قرآن خوانی اور دعائوں کا اہتمام کیا۔بیان میں اُن افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جوکورونا کی وجہ سے براہ راست تعزیتی تقاریب میںشامل نہیں ہوسکے۔
 

کیرن تحصیل مواصلاتی نظام سے محروم

اشفاق سعید 
 
 سرینگر //کشن گنگا کے کنارے حدمتارکہ پر آباد کیرن تحصیل مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے سبب پوری دنیاسے کٹ کر رہ گیا ہے اور حکام  سرحدی علاقے میں مواصلاتی نظام فراہم کرنے میں ناکام ہے۔علاقے میں لینڈ لائن فون کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے اور نتیجے کے طور پر اسکولی بچے ، نوجوان اور کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکار مشکلات سے دوچار ہیں۔ ٹیلی فون کی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ کیرن تحصیل میں سرکاری ملازمین اور افسران ذہنی کوفت کا شکار ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیںاور نہ ہی کوئی سننے والا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں فون کرنے کیلئے پھرکیاں آنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ کیرن میں ایسا کوئی شخص نہیں جس کے پاس موبائل فون نہیں ہے لیکن یہ موبائل فون گیمز کھلنے اور نغمے سننے کے کام آتے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق دنیا کے بدلتے حالات کے بارے میں آج کے اس سائنسی دور میں یہاں کے لوگوں کو کوئی علمیت نہیں ہے۔سرینگر سے 170کلو میٹر کی دوری پر واقع یہ گائوں 13ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔انہیں دنیا کے حالات کے بارے میں کوئی جانکاری نہیںہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سال قبل سرکارنے کیرن علاقے میں تین ایس ٹی ڈی بوتھ قائم کئے تاکہ گائوں کے لوگ اپنے عزیزوں سے رابطہ قائم رکھ سکیں لیکن اس سہولت بھی بعد اذاں ہاتھ دھونا پڑا۔
 

چکریشی بانڈی پورہ میں آگ

تین گائوخانے خاکستر،گائے ہلاک،خاتون زخمی

عازم جان 
 
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے چکریشی پورہ بونہ پورہ میں ایک گائو خانہ سے آگ نمودار ہونے کے بعد مزید دو گائو خانے خاکستر ہوگئے۔آتشزدگی کی اس واردات میں ایک گائے جھلس کرہلاک ہوگئی اور ایک ادھیڑ عمر کی خاتون گائے بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں۔آگ بجھانے کے دوران ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔آگ منور وانی کے گاو خانے سے ظاہر ہوئی جس نے فوری طور مزید دو گائو خانے بھی اپنی لپیٹ میں لے لئے۔ اگرچہ فوری طور پر فائرسروس عملہ فوری طور جائے واردات پر پہنچا لیکن آگ بے قابو ہو چکا تھا اور منور وانی  ،مرحوم عبدالخالق وانی اورغلام رسول وانی کے تین گائوخانے خاکستر ہوئے تھے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025
کشمیر

۔3غیر فعال سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا انتباہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?