۔19پروازوں میں2716 مسافر سرینگر پہنچے
سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے118ویں دِن 2716 مسافروں کو لے کر19 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔ واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,648گھریلو پروازیںاُتریں ہیں۔
زانپہ کدل میں6قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار
سرینگر//زانپہ کدل میں پولیس نے قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر 6جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگائی گئی رقم ضبط کی ۔ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرپولیس اسٹیشن کرن نگر کی پولیس پارٹی نے زانپہ کدل علاقے میں پمپ شیڈکے نزدیک قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر6 قمار بازوں مشتاق احمد ،فاروق احمد ،اعجاز احمد ،محمدرستم ،مظفر احمد اور معراج الدین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دائو پر لگائے گئے46790 روپے کی رقم اور تاش کے پتے برآمد کئے ۔پولیس نے ان جواریوں کو تھانے میں بند کردیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر57/2020 کے تحت کیس درج کیا ۔
ریڈیو کشمیر کے سینئر انائونسر کو صدمہ،والد نسبتی انتقال کرگئے
سرینگر//ریڈیوکشمیر سرینگر کے سینئرانائونسر معراج الدین احمد کے والد نسبتی حاجی محمداکبرڈارساکن نیوکالونی بٹہ مالوحال بخشی آباد متصل ہمدرداسپتال سرینگر سنیچر کومختصر علالت کے بعدداعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔مرحوم سماجی کارکن ہونے کے علاوہ نیک ،ملنسار اور صوم وصلواۃ کے پابند تھے۔مرحوم کے پسماندگان کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر تعزیت صرف تین دنوں تک رہے گی ۔
شہر خاص کے سماجی کارکن شکیل بٹ کی والدہ کا انتقال
ڈی پی ایم کا اظـہار تـعـزیت
سرینگر//شہر خاص کے معروف سماجی کارکن شکیل احمد بٹ ساکنہ ملک آنگن فتح کدل کی والدہ ماجدہ جمعہ کے روز انتقال کر گئیں۔ڈیموکریٹک پولیٹیکل مومنٹ چیرمین فردوس احمد شاہ کی قیادت میںایک وفد نے فتح کدل جاکر وہاں شکیل احمد بٹ کے ساتھ اظہار تعزیت کر کے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر فردوس احمد نے فلسفہ موت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موت اٹل ہے اور اسکا مزہ ہر ایک کو چکھنا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور شکیل احمد بٹ اور غمزدہ کنبے کے دیگر ارکان کے ساتھ گہرے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غم کی اس گڑی میں ڈیموکریٹک پولیٹیکل مومنٹ شکیل احمد بٹ کے اس غم میں برابر کے شریک ہے۔