قدیم قاضی مسجدزینہ کدل میں سیرتی مجلس آج
سرینگر// عید میلاد النبیؐ کی جاری تقریبات کے سلسلے میں قدیم اور تاریخی قاضی مسجد قاضی یار زینہ کدل میں آج نماز جمعہ سے قبل معروف عالم الدین اور اسلامی سکالر ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف احمد آنحضور ؐ عید میلاد النبیؐ کے مختلف گوشوں پر وعظ فرمائیں گے۔ عاشقانِ رسولؐ سے استدعا ہے کہ اس بابرکت مجلس میں تشریف لاکر خیردارین حاصل کریں۔مجلس کا آغاز 12بجے سے ہی ہوگا اور نماز ایک بجے ادا کی جائیگی۔
یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ کا شعبہ پنچ کرمادوبارہ بحال
سرینگر//شالہ ٹینگ علاقے میں قائم گورنمنٹ یونانی اسپتال میںکویڈ کے دوران’شعبہ پنچ کرما‘ کو معطل کرنے کے بعد دوبارہ شروع کیا ہے۔جہاں مریضوں کا علاج پنچ کرماطریقے سے علاج ومعالجہ شروع کیا گیا ہے اور مختلف امراض میں مبتلا لوگ یہاں ان سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔گورنمنٹ یونانی اسپتال شالٹینگ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت حسین نے کہا کہ اسپتال میںشعبہ پنچ کرما کوڈ 19کے پیش نظر بند رکھا گیا تھا، اب لوگوں کے اصرار پر اس کو دوبارہ چا لو کیا گیا ہے۔اب لو گوں کو مطلع کیا جا تا ہے کہ لو گ احتیاتی تدبیرماسک اور دو گز کی دوری پر عمل پیرا ہو کر اسپتال آئیں تا کہ بیماروں کی کسی قسم کا تکلیف نہ ہو۔خاصا کر جوڑوں ،کمر کے تکلیف میں مبتلا مر یض ہسپتال آکر اپنا علاج کر ا سکتے ہیں ۔(کے این ایس)
سونہ وارمیں بدترین ٹریفک جام سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا
بلال فرقانی
سرینگر// شہر کے سونہ وار، ڈلگیٹ اور ملحقہ علاقوں میں جمعرات سہ پہر سخت ترین ٹریفک جام دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں مسافروں اور راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک غیر معروف جماعت کی جانب سے جمعرات کو سونہ وار سٹیڈیم سے یو این ائو تک جلوس برآمد کیا گیااور اس میں شامل افراد نے سونہ وار میںہند وپاک فوجی مبصرین کے دفتر کے سامنے نعرہ بازی کی۔تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میںگاڑیوں میں سوار افراد درماندہ ہوکر رہ گئے جبکہ کئی مسافر گاڑیوں سے اتر کرپیدل چلتے دیکھے گئے۔ بعد میں شام دیر گئے صورتحال معمول پر آگئی اور ٹریفک جام کا سلسلہ بھی ختم ہوا۔
سرینگر میں یمبر زل یو تھ کلب کا کلچرل شومنعقد
سرینگر//سرینگر میں یمبر زل یو تھ کلب کی جانب سے ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی چھوٹے بڑے اداکاروں نے شرکت کی۔یمبر زل یوتھ کلب کے زیر اہتمام سرینگر میں ایک کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا جس دوران اداکاروں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ تقریب پر اداکاروں کے علاوہ کئی نامور شخصیات موجود تھے۔ اداکاروں نے کہا کہ مستقبل میں بھی کلچرل پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اداکاروں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کوخوب ہنسایا۔کلب کے صدر اداکا ر خورشید میر نے اداکاروں ، ادب نوازوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری زبان کلچر ل اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے اپنی خدمات جا ری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں اسطرح کے مزید پروگرام منعقد کئے جائینگے۔