Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 4, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
17 Min Read
SHARE

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا تیسرا مرحلہ 

آج آری پل ترال میں ووٹ ڈالے جائینگے

سرینگر//آری پل ترال بلاک میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میںآج ووٹ ڈالے جائیں گے جو 10امیدواروں کا فیصلہ کرینگے۔ انتظامیہ نے انتخابات کو پر امن بنانے کے لئے حفاظت کے سمیت تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح7بجے سے دن کے2بجے تک جاری رہے گا۔انتظامیہ نے بتایابلاک میں 25429ووٹر ہیں جن میں 13353مرد جبکہ12076خواتین شامل ہیں اور ووٹ ڈالنے کیلئے 24مقامات پر61پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔بلاک میں گپکار الائنس،کانگریس، اپنی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ کئی آزاد امیدوار سمیت 10امیدوار میدان میں ہیں۔جنوبی کشمیر کا سب ضلع ترال 3بلاک جس میں ترال،آری پل اور ڈاڈسرہ شامل ہیں ۔
 

کپوارہ میں 2نشستوں کیلئے 42امیدوار 

اشرف چراغ
 
کپوارہ//کپوارہ میں تیسرے مرحلے کے تحت ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچائتی ضمنی انتخانات کے لئے ووٹنگ کیلئے ضلع الیکشن آفیسرانشل گرگ نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوںنے کہاکہ 236سر پنچ ،پنچ اور ضلع ترقیاتی کونسل کی سیٹوں کیلئے 423امیدوار میدان میں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ضلع ترقیاتی کونسل کی 2 نشستو ں جن میں قاضی آ باد اور ہایہامہ شامل ہیں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان کے دو نشستوں میں 42امیدوار میدان میں ہیں جن میں قاضی آ باد میں 15اور ہایہامہ میں 27امیدوار مد مقابل ہیں ان میں بالترتیب پیپلز الائنس کا ایک ایک ،بی جے پی ایک اور اپنی پارٹی کا ایک ایک امیدوار شامل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ قاضی آ باد میںخالی پڑی 7سر پنچ نشستوں کے لئے27امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ہایہامہ میں سر پنچ کی کوئی بھی نشست خالی نہیں ہے ۔ضلع الیکشن آ فیسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 227خالی پڑی پنچ سیٹو ں کے لئے 354امیدوار اپنی قسمت آ زمائی کر رہے ہیں جبکہ دونو ں نشستو ں ہایہامہ اور قاضی آ باد میں ووٹروں کی کل تعداد 59436ہے جن میں 30815مرد اور 28818خواتین ووٹر شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دونو ں نشستو ں میں 287پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور ان میں 218قاضی آ باد میں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچائتی کے ضمنی الیکشن کے لئے867ملازمو ں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
 

حلقہ قادر آباد کو مزید نظر انداز نہیں ہونے دیں گے //آ زاد امیدوار 

اشرف چراغ 
 
کپوارہ//ضلع ترقیاتی کونسل حلقہ انتخاب قادر آباد کے مختلف علاقوں جن میں زرہامہ ،لدردون ،لدرناگ ،کاواری ،ہندین ،ہری اور پوشہ پورہ میں آ زاد امیدوار بے بی تبسم نے انتخابی مہم میں تیزی لائی ہے ۔اس حلقہ میں 10دسمبر کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔بی بے تبسم ،جو ایک سماجی کارکن ہے ،نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ آج تک قادر آ باد بلاک کو یکسر انظر انداز کیا گیا ہے کیونکہ اس حلقہ میں تعمیرو ترقی کا کہیں پر بھی نام و نشان نہیں ہے اور اب حلقہ قادر آ باد کو مزید نظر انداز کرنا برداشت نہیں ہوگا ۔بے بی تبسم کا کہنا ہے کہ قادر آ باد ہری کو کئی سال قبل بلاک کا درجہ دیا گیا ہے لیکن تاحال یہ بلاک تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔انہوںنے کہاکہ قادر آ باد بلاک میں کسی بھی علاقہ میں بہتر واٹر سپلائی سکیم نہیں ہے اور نا ہی اس علاقہ میں کوئی فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا گیا جس سے لوگ پینے کا صاف پانی حاصل کرسکتے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی ہر سال اس پر کام کر رہا اور خزانہ عامرہ سے روپیہ بھی نکالتاہے لیکن اس کے با وجود بھی اس علاقہ میں واٹر سپلائی سکیم ناکارہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ خشک سالی پر قابو پانے کے لئے علاقہ میں 10سر بند تعمیر کرنے کو متعلقہ محکمہ نے منظوری دی لیکن تاحال یہ سر بند نہیں بنائے گئے اور صرف کاغذدو ں میں درج ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور حکام کی خاموشی کی وجہ سے وہ ضلع ترقیاتی کونسل الیکشن لڑنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔
 

 بجلی کی عدم دستیابی

شاہ محلہ بدر کونڈ میںٹرانسفارمر دو ہفتوں سے خراب

ارشاد احمد
 
گاندربل// بدر کونڈ گاندربل کے شاہ محلہ میں بجلی ٹرانسفارمر پچھلے دو ہفتوں سے خراب ہے اور ابھی بھی محکمہ کے ورکشاپ میں پڑا ہے جس کے سبب لوگوں کو سردیوں کے ایام میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔شاہ محلہ کے ایک باشندے منصور احمد ریشی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محلہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر دو ہفتہ قبل خراب ہوااور ابھی تک محکمہ کے ورکشاپ میں پڑا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی کی وجہ سیے بستی  شام ہوتے ہی اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ بجلی محکمہ کے اعلیٰ حکام کو ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کی اپیل کی گئی لیکن محکمہ لیت ولعل سے کام لے رہا ہے۔محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران نے کشمیر عظمیٰ کو اس سلسلے میں کہا کہ اس وقت ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں نصب درجنوں ٹرانسفارمر خراب ہیںجن کو اپنی اپنی اپنی اپنی باری پر ٹھیک کیا جارہا ہے۔
 

بڈگام کے متعدد علاقوں میں صارفین محکمہ سے برہم

سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے متعددعلاقوں میںبرقی رو کی عدم دستیابی اور ناقص ترسیلی نظام کی وجہ سے عوام کوسردی کے ان ایام میںسخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ترسیلی لائنوں کو کھمبوں کے بجائے درختوں اور مکانوں کی چھتوں یا دیواروں سے لٹکایا گیا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں شیڈول کے مطابق بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔کئی صارفین نے بتایا کہ بجلی کے اکثر کھمبے بھی بوسیدہ ہوچکے ہیں صارفین نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام  سے گذارش کی ہے کہ انہیں اس پریشان کن معاملہ سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔سی این آئی
 

خانصاحب بڈگام میں پینے کے پانی کی قلت 

ارشاد احمد
 
بڈگام// خانصاحب بڈگام کے متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے نتیجے میں محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔علاقے کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے دس روز سے کئی دیہات میں پینے کے صاف پانی کی سخت قلت کے نتیجے میںانہیں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایک شہری نے بتایا’’ پچھلے دس روز سے ہمیں فلٹر کئے بغیرپانی استعمال کرنا پڑتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا ’’ ہم نے کئی بار محکمہ جل شکتی کے افسران کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تاہم کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے‘‘۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع بڈگام میں کئی فلٹریش پلانٹ سالوں سے زیر تعمیر ہیں جنہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر مکمل نہیں کیا جارہا ہے اور ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 

انجمن علماء و ائمہ مساجد کا اجلاس،تنظیم کو فعال بنانے پر غور

سرینگر// انجمن علماء وائمہ مساجد ضلع اسلام آباد کے ذمہ داروں اور کارکنوںکا ایک مشترکہ اجلاس دارالعلوم شاہ ولی اللہ براکپورہ میں مولانا قاری عبدالولی قاسمی( صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ اسلام آباد)کی صدارت میں منعقد ہوا۔موصولہ بیان کے مطابق اجلاس میں مفتی عتیق اللہ ( مہتمم جامعہ امام کبیراسلام آبادنے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ مولانا محمد یونس مہتمم جامعہ انوار العلوم دندیپورہ اور انجمن علماء وائمہ مساجد کے امیرحافظ عبد الرحمن اشرفی مہتمم دارالعلوم سید المرسلین چوگام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صباحی ومسائی مکاتب میں امتحانات ، علماء وائمہ مساجد کے نجی مسائل اور ضلع بھرمیں انجمن کو مزید فعال بنانے پر غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں کئی علماء و ائمہ مساجدنے شرکت کی۔
 

گاندربل پولیس کی جانب سے غریب کنبوں میں سیفٹی کٹ تقسیم 

سرینگر// گاندربل پولیس نے سیویک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع میںکورونا سے محفوظ رہنے کیلئے غریبی سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں میں سیفٹی کٹ تقسیم کئے۔ کنگن تھانہ کی حدودمیں آنے والے غریب گھرانوں یہ کٹ تقسیم کئے جس میں ماسک ، سینی ٹائزر، آکزی میٹر ، انہیلرس، تھرمامیٹراور صابن کے علاوہ دیگر ضروری سامان تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے دوران میڈکل ٹیم بھی شریک ہوئی جنہوں نے لوگوں کو کووڈ 19 کی بچائو کی خاطرایک نمونہ پیش کیا تاکہ لوگ گھر جاکر اُس کو عملائیں۔تقسیم کاری کا انعقاد گیسٹ ہائوس کنگن میں کیا گیا تھا۔ایس ایس پی گاندر بل خلیل احمد پسوال نے سیفٹی کٹ تقسیم کئے۔ اُن کے ہمراہ ا یس ڈی پی او کنگن یاسر قادری بھی تھے ۔ تقریب کے دوران ایس ایس پی گاندربل نے بتایا کہ گاندربل پولیس نے دنیا میں کوروناوائرس پھیلنے کے ساتھ ہی احتیاطی تدابیر کئے تاکہ غریب ،ضرورت مند اور دور دراز علاقوںکے لوگ کوویڈ 19 کے بحران سے نکالا جائے ۔ 
 

چیوڈارہ ہلاکت دردناک 

جمعیت کی لواحقین سے تعزیت پرسی 

سرینگر //جمعیت اہلحدیث نے چیوڈارہ بیروہ میں تین سالہ برہان ہلال نجار کی ہلاکت کو دلخراش واقعہ قرار دیتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کی۔ ایک بیان میں تنظیم کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبدالطیف الکندی نے ایک وفد کے ہمراہ چیو ڈارہ جا کر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اس صدمہ عظیم کے موقع پر غمزدہ والدین اور سبھی سوگواروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اس دلدوز واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے حقائق کو منظر عام پر لا کر کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹر الکندی نے کہا کہ بچے گلشن انسانیت کے مہکتے پھول ہوتے ہیں انکی موت اور وہ بھی اس انداز میں انتہائی رنج دہ ہے۔ موصوف نے کہا ’’ اس جگر سوز خبر نے ہم سب کو دم بخود کر کے رکھ دیا ہے‘‘۔ ڈاکٹر الکندی نے دعا کی کہ لواحقین کو قرار و سکون نصیب ہواورننھا مُنا ان کیلئے توشۂ آخرت ثابت ہو۔
 

کوکرناگ میں آگ، رہائشی مکان و گاؤ خانہ خاکستر

عارف بلوچ
 
اننت ناگ//کوکرناگ میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان اور گاؤ خانہ خاکستر ہوگیا ۔نبوگ لارنو میں عبدالعزیز کھانڈے ولد غلام قادر کھانڈے کے مکان سے دوران شب اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان اور اس سے متصل گاؤ خانہ کو اپنی لپیٹ میں لیا۔اگرچہ مقامی لوگ اور فائر سروس عملہ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس واردات میں لاکھوں روپئے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔ لارنو پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کیا ہے۔اس بیچ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی فوری مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔
 

بجبہاڑہ میں غیر قانونی شراب بر آمد، دکاندار گرفتار

عارف بلوچ
 
اننت ناگ// پولیس نے بجبہاڑہ میں ایک دکاندار کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب بر آمد کی گئی۔بجبہاڑہ  پولیس نے ایک مخصوص اطلاع ملنے پر سومو اسٹینڈ کے نزدیک محمد سید شاہ ساکن پمپوش محلہ کی دکان پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے معاملے کے حوالے سے کیس درج کیا ۔
 

پی ڈی پی قائدین کی فیاض احمد میر سے تعزیت پرسی

سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورا ، ضلع صدر سرینگرخورشید عالم اور جنرل سکریٹری یوتھ ونگ عارف لائیگرو نے رکن پارلیمان فیاض احمد میر کے گھر جاکر اُن کے والد حاجی محمد صابر کی وفات پر تعزیت پرسی کی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر غلام نبی ہانجورا نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت انسان تھے۔ خورشید عالم نے کہا ’’اس خبر نے مجھے شدید رنجیدہ کیا ہے ‘‘۔ عارف لائیگرو نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر شریک ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ صبر جمیل کی دعاکی۔ اس موقع پر شرکا نے مرحوم محمد صابر میر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 
 

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کاپارٹی لیڈر سے اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈر مرحوم محمد اسلم اوڑی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق نے اس سانحہ پر مرحومہ کے فرزند رضوان اسلم کے ساتھ ٹیلی فون پر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں پارٹی لیڈران خصوصاً شمالی زون کے نائب صدر ڈاکٹر سجاد شفیع نے بھی شرکت کی۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، شمالی زون صدر محمد اکبر لون،سینئر لیڈر محمد شفیع اوڑی ، جاوید احمد ڈار ، شوکت احمد میر اور غلام حسن راہی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
 
 

ٹریکٹر حادثے میں شہری لقمہ اجل

عشرت بٹ
 منڈی//جمعرات کی شام پونچھ منڈی کے گاؤں بائلہ منڈی میں پیش آنے والے ٹریکٹر حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔مہلوک شخص کی شناخت 24 سالہ محمد نشاد ولد محمد راشد سکنہ بائلہ منڈی گاؤں کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ بائلہ منڈی روڈ پر چلنے والا ایک ٹریکٹر سڑک سے گر گیا اور سڑک کے کنارے گہری کھائی میں جاگرا۔پولیس کے مطابق ٹریکٹر پر سوار شدید زخمی ہوگیا اور اُسے شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?