مزید خبرں

ٹیچرس فورم کی سرینگر میں یک روزہ کانفرنس

سرکاری سکولوں میں اندراج مہم کو جاری رکھنے کا عہد

 سرینگر//جموں وکشمیر ٹیچرس فورم کی طرف سے سرینگر میں کلچرل اکیڈمی کے سیمینار ہال میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں کشمیری زبان کے تحفظ و فروغ لے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جایزہ لیا گیا اور سرکار کی طرف سے گورنمنٹ اسکولوں میں اندراجی مہم کو کامیاب بنانے کیلے اساتذہ برادری کے رول کو سراہا گیا۔ کانفرنس کی صدارت ٹیچرس فورم کے چیرمین اور ایجیک کے نو منتخب صدر محمد رفیق راتھر نے کی جبکہ ٹیچرس فورم کے صدر محمد افضل بٹ کے علاوہ مرکزی، صوبائی،ضلعی، زونل اور وادی کے دور دراز علاقوں سے آئے سینکڑوں اساتذہ بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔کانفرنس میں مقررین نے کشمیری زبان کو نئی تعلیمی پالیسی میں شامل نصاب کرنے کا خیرمقدم کیا اور اسکے فروغ کیلے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے زور دیا کہ اساتذہ کو کشمیری زبان کو رائج کرنے کیلے ہر سطح پر ضروری تربیت دی جائے۔سرکاری کی طرف سے سرکاری اسکولوں میں اندراجی مہم پر بھی تفصیل سے بات ہوئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ٹیچرس فورم کے لیڈران اور رضاکار اندراجی مہم کو کامیاب بنانے کیلے ہر سطح پر محکمہ تعلیم کے افسران کو اپنا تعاون پیش رکھیں گے۔ اس سلسلے میں ٹیچرس فورم کی طرف سے چلائی جانے والی مہم کو جاری رکھنے کا عہد بھی کیا گیا۔ 
 

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم پر امریکی قدغن 

 مکتب الزہراؑ حسن آبادسرینگر کی مذمت

سرینگر//جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے مکتب الزہراؑ حسن آباد سرینگر اورحوزات علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران سے متعلق امریکی حکومت کے حالیہ تاثرات اور اس عظیم دینی ادارے کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کے مذموم بیان کو اسلام اور انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ امریکہ کی قلبی دشمنی کا واضح مظاہرہ قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اسرائیل اور انکے حلیفوں کے لئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران درد سر بنی ہوئی ہے۔ المصطفیٰ انٹرنیشنل کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے آغاسید حسن نے کہا کہ امریکی قدغن اور پروپگنڈے سے عالم اسلام کے اس معتبر ترین دینی علمی یونیورسٹی کی اہمیت ،افادیت اور اعتباریت متاثر نہیں ہو سکتی بلکہ امریکی خود ساختہ قدغن کی وجہ سے اس علمی ادارے کی مقبولیت اور عزت و شہرت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔