Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
کشمیر

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 20, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE

چوگل ہندوارہ میں کہرام 

ترکھان گر کرلقمہ اجل 

اشرف چراغ 
 
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے چوگل ہندوارہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تر کھان مکان کی چھت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔ جمعرات کی دوپہر فیاض احمد نجار رہائشی مکان کے چھت پر کام کر رہا تھا کہ اس دوران وہ چھت سے گر گیا اور موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ترکھان کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔
 
 

یارکھا بڈگام میں 27سالہ شہری کاانتہائی اقدام 

بڈگام//ارشاد احمد//یارکھاہ بڈگام میں 27سالہ شہری نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس کے اعلی حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ میر محلہ یارکھا میں فاروق احمد میر ولد غلام محی الدین نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کوتحویل میں لیکر قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش لواحقین کے سپرد کردی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کن وجوہات کی بنا پر مذکورہ شہری نے خودکشی کرکے جان دی۔پولیس عہدیدار نے خودکشی کے معاملے میں کیس 174 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
 

کورونا رہنما خطوط کی خلاف ورزیاں

6افراد گرفتار، ایک کیخلاف ایف آئی آر درج 

سرینگر//کورونا سے متعلق میعاری عملیاتی طریقہ کار کی خلاف ورزیاں کرنے کی پاداش میں پولیس نے6افراد کوگرفتار کرک لیاہے۔  کووڈ19کی دوسری لہر سے لوگوں کو بچانے اور احتیاطی اقدامات کیلئے متتین کئے گئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر پولیس نے24گھنٹوںمیں کارروائی کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ایف آئی آر درج کرلیا۔علاوہ ازیں پولیس نے 2017لوگوں پرجرمانہ عائد کیا۔ 2017سے کشمیر وادی میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے معیاری عملیاتی طریقہ کار پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں اب تک 1,92,000جرمانہ وصول کیا ہے۔ وادی کے تمام اضلاع میں کووڈ19کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف خصوصی مہم جاری رہے گی اور لوگوںسے کہا گیا ہے کہ وہ معیاری عملیاتی طریقہ کار پر عمل کریں اور پولیس سے تعاون کریں۔ 
 

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا 

کپوارہ کے نومنتخب ضلع صدر کو مبارکباد

سرینگر//پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کپوارہ کے انتخابات میں نذیر احمد ملک کو ایسوسی ایشن کا ضلع صدر منتخب ہونے پر ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طر ح سے ضلعی ذمہ داروں نے انتخابات بحسن خوبی انجام تک پہنچائے وہ قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوںنے صاف و شفاف طریقے سے انتخابات کرائے ۔یہ انتخابات ضلعی حکام کی جانب سے منظوری کے بعد منعقد کرائے گئے جس میںتقریباً سو فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ اس ضمن میں جی این وار نے ضلع انتظامیہ کپوارہ اور متعلقہ پولیس کا اس بات پر شکریہ اداکیا کہ ان کی جانب سے انتخابی عمل میں مکمل تعاون فراہم کیاگیا ۔انہوںنے نو منتخب صدر کو مرکزی نظم کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
 

 طلبہ کے بغیر سکولوں میں 

اساتذہ کی موجودگی حیران کن:قیوم وانی

سرینگر//جموں وکشمیر سول سوسائٹی فورم نے جموں و کشمیر میں تعلیم وتدریس کی موجودہ صورتحال پر حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے طلبا کو فائدہ پہنچانے کے بجائے ان کی تعلیم پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ ایک بیان میں سوسائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے سکولوں اور کالجوں میں تدریسی عملہ کو کنٹرول کرنے والے حکام کے مختلف احکامات سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک آرڈر میںاساتذہ کو آن لائن کلاسز اور کمیونٹی کلاسز جاری رکھنے کی ہدایت دی جاتی ہے جبکہ دوسرے دن اساتذہ کو روزانہ کی بنیاد پر بند اسکولوں میں حاضر ہونے کا حکم دیا جاتاہے۔وانی کے مطابق ایک استاد کو اس اسکول میں جانے کا کیا فائدہ جو حکومت نے خود وبائی مرض کے پس منظر میں طلبا کے لیے بند رکھا ہے۔
 

کپال موچن استھاپن میں تقریب

 ناگہ بل شوپیان میں پنڈتوں کی بھاری شرکت

 شوپیان// کشمیری پنڈتوں نے شوپیان ضلع کے ناگہ بل مندر میں دو روزہ کپال موچن شرادھ کا اہتمام کیا۔ساون مہینے کی 12ویں کوشرادھ کیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں وہاں ہون کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ دو روز تک جاری رہنے کے بعد یہ تہوارجمعرات کو اختتام کو پہنچا۔ ہر سال اس تہوار میں ہزاروں کشمیری پنڈت شرکت کرنے کی غرض سے جموں اور ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ وادی کے دوردرراز علاقوں سے ناگہ بل شوپیان کا رخ کرتے ہیں جہاں مقامی لوگ کشمیری پنڈتوں کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کرتے ہیں۔اس دن یہاں لوگوں کا بھاری رش رہتا ہے اور کشمیری پنڈت دو روز تک ہون کرتے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے کافی کم تعداد میں کشمیری پنڈت اس میں شرکت کرنے کیلئے پہنچ سکے تاہم امسال کافی تعداد میں کشمیری پنڈت یہاں آئے اوراس میں شرکت کی۔دریں اثناء لوک جن شکتی پارٹی لیڈرسنجے صراف نے بھی سالانہ ہون میں شرکت کی ۔
 

 سرجان برکاتی گرفتار 

شوپیان//ربن امام صاحب شوپیاں میں پولیس نے مولانا سرجان برکاتی کو ایک دفعہ پھر گرفتار کرلیا ہے۔جمعرات کی صبح زینہ پورہ تھانہ سے وابستہ اہلکار برکاتی کے گھر آئے اور اسے گرفتارکرکے لے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اپنی شعلہ بیانی اور نعرہ بازی سے عوامی مقبولیت حاصل کر چکے مولانابرکاتی کو اس سے قبل بھی گرفتار کیاگیا تھااور 4برسوں تک جیل میں رہے ۔کے این ایس
 

ایس ایس پی بڈگام کی 

میڈل حاصل کرنے والے افسروں کو مبارکباد 

بڈگام //ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے 15اگست2021 کو PMGاورJKPMGمیڈل حاصل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے ان کی بہادری اور کام کاج کی تعریف کی ۔ایس ایس پی نے افسروںکو مستقبل میںبھی تن دہی اور لگن سے کام کرنے کی تاکید کی ۔ملاقات کے دوران گوہر احمد ایڈیشنل سپر انٹنڈنٹ پولیس بڈگام ،فیاض حسین ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بڈگام اور راہل مرچا ڈی ایس پی ڈاے آربڈگام بھی موجود تھے۔ 
 

ڈی آئی سی شوپیان کے اہتمام سے محفل مشاعرہ

شوپیان//ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹر شوپیان نے جمعرات کو میڈیا سینٹر شوپیان کے اشتراک سے ایک روزہ محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جس میں کئی نامور شعراء نے اَپنا کلام پیش کیا۔اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر شوپیان شوکت احمد خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔انہوں نے کشمیری ثقافت و ادب کے فروغ میں شعراء اور ادباء کی خدمات کو سراہا۔ڈی آئی او نے کہا کہ مستقبل میں اِس طرح کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے کیونکہ ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں سے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔پروگرام کی صدارت گلزار حبیب ، اعجاز ڈار ، فردوس لون اور میڈیا سینٹر شوپیان کے صدر ارشاد ملک نے کی۔دورانِ مشاعرہ گلزار حبیب، ارشاد ملک، اعجاز ڈار، فردوس لون، نذیر وانی، راجہ زید ، صریر ڈار، محمد قاسم، نثار کھانڈے، محسن کھانڈے ،نائیک دائود ، شاہد ٹاک،میر سجاداور دیگر شعراء نے اَپنا تازہ کلام سنایا جس سے سامعین محظوظ ہوئے۔منتظمین نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی منعقد ہوں گی ۔شوپیان کے اِس مشاعرے میں میڈیا سے وابستہ افراد نے پہلی بار حصہ لیا۔بعدمیں میڈیا سینٹر شوپیان کے صدر نے ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹر شوپیاں کا تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیا۔
 

 چڑی بُگ ترال میں 

آوارہ کتوں کی ہڑ بھونگ،7افراد زخمی  

ترال // ترال کے چڑی بُگ علاقے میں آوارہ کتوں نے دو روز کے دوران7افراد کو زخمی کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ کئی روز سے کتوں کی ایک بڑی تعداد نمودار ہوئی ہے جنہوں نے لوگوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں صرف دو روزکے دوران7افراد زخمی ہوئے ۔ شبیر احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ آوارہ کتوں نے نہ صرف چڑی بھگ میں خوف و دہشت مچائی ہے بلکہ رٹھسونہ،پنگلش اور دیگر آس پاس کے دیہات میں بھی کتے گھومتے رہتے ہیں جو لوگوں خاصکر بچوں اور خواتین پر حملہ کرتے ہیں ۔ لوگوں کا الزام ہے کہ شہروں سے لا کر گائوں میں چھوڑ دیتے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے بتایا کہ شہرسے آوارہ کتوں کو گاڑیوں میں لا دکر دیہات میں چھوڑ دیا جاتا ہے جو نہیں ہونا چاہے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہی کیا گیا ہے۔ کے این ایس 
 

اگلر شوپیان کا نوجوان 

جالندھر میں کرنٹ لگنے سے فوت 

سرینگر//جالندھر پنجاب میں اگلر شوپیاں کا25سالہ شہری کرنٹ لگنے سے لقمۂ اجل بن گیا۔ محمد آصف بٹ ولد انور بٹ ساکنہ اگلر شوپیان ٹرک کے ساتھ بیرون ریاست گیا تھا اورجمعرات کی صبح جالندھر پنجاپ میں گاڑی پر کچھ کام کررہا تھا جس دوران اچانک وہ کرنٹ لگنے سے بیہوش ہوگیا ۔ اگرچہ بے ہوشی کی حالت اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میںہی دم توڑ بیٹھا ۔ ادھر جونہی نوجوان کے آبائی علاقے اگلر شوپیان میں مذکورہ نوجوان کے موت کی خبر پھیلی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ سی این آئی کے مطابق آصف احمد کے ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کرنٹ لگنے سے آصف کی موت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ آصف کی نعش وہاں سے واپس لانے کیلئے کوششیں کی جا ری ہیں ۔ 
 
 

آریانز فارمیسی کالج میںکیریئر کے مواقع پر ویبنار

فارماسسٹ ہیلتھ کیئر فورس کا ایک ناگزیر حصہ : ڈاکٹر داس

 سرینگر// آریانز فارمیسی کالج نے ’’فارمیسی میں کیریئر کے مواقع‘‘ پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر پرسنتا داس پرنسپل آریانز فارمیسی کالج نے کوویڈ کے بعد کے مواقع کی تفصیل بتائی اور فیکلٹی ممبران اور بی اور ڈی فارمیسی کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔ آریانز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے ویبنار کی صدارت کی۔ڈاکٹر داس نے کہا کہ فارماسسٹ ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ فارمیسی گریجویٹ انڈسٹری میں مختلف شعبوں کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں جیسے پیداوار ، کوالٹی کنٹرول وغیرہ لیکن نئے دور کی فارما انڈسٹری میں انہیں بنیادی تکنیکی معلومات کے علاوہ مینجمنٹ کی مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔داس نے مزید وضاحت کی کہ فارمیسی گریجویٹس کے پاس حکومت کی مختلف ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں ایک بہترین موقع ہے جو نئی تجویز کردہ ویکسین یا علاج سمیت دواسازی کی مناسب جانچ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی ادویات کی تحقیق ، نئی ادویات کی منظوری ، ویکسین کی تحقیق ، اینٹی باڈیز کی تحقیق ، کمیونٹی پر مبنی خدمات ، ادویات کی تقسیم ، فارماسسٹ اس وبائی مرض سے لڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔طلباء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارمیسی کے پیشے میں کیریئر کے مواقع ہمیشہ بڑھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی بیماری نے مختلف شعبوں میں فارماسسٹ کی فراہم کردہ خدمات کو اجاگر کیا ہے۔
 
 

 ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے معاون صوبائی ترجمان مدثر شہمیری کے چچا جاوید احمد شاہمیری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے ۔انہوںنے مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور جنرل سکریٹری علی محمد ساگرسمیت دیگر لیڈران نے بھی گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر کے سرحدوں پر کئی دنوں کے بعد پرسکون رات رہی:فوج
تازہ ترین
ڈوڈہ: تیز رفتار ٹرک نے چرواہے کو کچل ڈالا،کم ازکم 60 بھیڑیں بھی ہلاک
تازہ ترین
ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!
مضامین
زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ
طب تحقیق اور سائنس

Related

کشمیر

ہندوپاک جنگ بندی | کرناہ میں معمولات بحال | لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

May 12, 2025
کشمیر

گولے ناکارہ بنانے تک واپس نہ جائیں | سرحدی آبادی کو پولیس کا مشورہ

May 12, 2025
کشمیر

کپوارہ سڑک حادثات | شہری لقمہ اجل،7افراد زخمی

May 12, 2025
کشمیر

سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے | الائی پورہ پلوامہ میں لوگ انفیکشن کا شکار

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?