’پانی بچاﺅ‘ کے موضوع پر مبنی فلم کی سی ڈی جاری
جموں// گورنر این این ووہرا نے راج بھون میں منعقد ہ تقریب پر ’ پانی بچاﺅ‘ کے موضوع پر مبنی ایک مختصر فلم کی سی ڈی جاری کی۔ فلم کا مقصد پانی کو بچانے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اس مقصد کو ایک کہانی کے ذریعے اُجاگر کیا گیا ہے جس میں ایک این سی سی کیمپ میں حصہ لینے کے بعد طلاب علم کو پانی کے ایک ایک قطرے کے صحیح استعمال سے روشناس ہو تے ہیں۔ گورنر نے صدر ، روٹری کلب ، جموں الیٹ محترمہ نوپور سندھو نے چھوٹے بچوں کو پانی کے ہر قطرے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔
ہماچل کے وزیراعلیٰ کی ِ حلف برداری
تقریب میںڈاکٹر نرمل سنگھ کی شرکت
جموں// نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ہماچل پردیش کے نئے منتخب شدہ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی حلف برداری کی تقریب میں آج شملہ میں شرکت کی ۔ حلف برداری کی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، بی جے پی کی قیادت والی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کے علاوہ بی جے پی کے سینئر قومی رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جموں کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی سکول سیفٹی پالیسی۔2016
ناگہانی آفات کے دوران اسکول عمارتیںمحفوظ بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر:ویاس
جموں// چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے تیار کئے گئے سکول سیفٹی پالیسی2016 کے رہنام خطوط کی ریاست میں عمل آوری کا جائیزہ لیا۔ میٹنگ میں کمانڈنٹ جنرل ( ڈی جی پی) ہوم گارڈز/ سول ڈیفنس اینڈ ایس ڈی آر ایف جے اینڈکے، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، کمشنر سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی( آر اینڈ بی)، ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ، سیکرٹری جنرل جے اینڈ کے سٹیٹ ریڈ کراس سوسائٹی اور دیگر سنیئر افسران بھی موجود تھے۔ سکول سیفٹی پالیسی2016 کی موثر عمل آوری کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات کی تفاصیل سے متعلق میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع کے چیف ایجوکیشن افسروں کو نوڈل افسر تعینات کیا گیا ہے جو سکول سیفٹی کے سلسلے میں جانکاری بڑھانے کا کام انجام دیں گے۔ چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو ہدایت دکہ وہ محکمہ تعلیم، ایس ڈی آر ایف، فائیر اینڈ ایمرجنسی محکمہ اور ریڈ کراس کے اشتراک سے سکول سیفٹی کے سلسلے میں حکمت عملی ترتیب دیں۔ چیف سیکرٹری نے کالجوں میں ایڈوسیٹ نظام کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایت دی۔ چیف سیکرٹری نے زیادہ سے زیادہ طُلاب اور اساتذہ کو ایس ڈی آر ایف کو ایک روزہ تربیتی پروگرام میں حصہ لینے پر زور دیا جو آگ، زلزلہ، سیلاب اور دیگر آفات سماوی سے مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے فائیر اینڈ ایمرجنسی محکمہ سے کہا کہ وہ سکولوں، طبی اداروں اور دیگر عمارتوں کا فائیر سیفٹی سے متعلق آڈٹ رپورٹ متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ شیئر کریں تا کہ حفاظتی اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔ چیف سیکرٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی سکول عمارتیں اس طرح سے تعمیر کی جائیں تا کہ انہیں زلزلوں اور دیگر آفات سماوی سے نقصان نہ پہنچے۔
سابق چیف جسٹس اے ایس آنند کا انتقال
جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے تعزیت کا اظہار کیا
جموں// جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس جمو ں و کشمیر ہائی کورٹ اور سابق چیف جسٹس آف انڈیا اے ایس آنند کے انتقال پر تعزیت کی ہے ۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس بدر دُریز احمد ، جسٹس محمد یعقوب میر ، جسٹس آلوک ارادھے ، جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر ، جسٹس تاشی ربستن ،جسٹس سنجیو کمار اور دیگر جوڈیشل افسران اور سینئر وکلاءاس موقعہ پر موجود تھے اور جسٹس آنند کی خدمات کو یاد کیا۔ اس موقعہ پر چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس آنند کی خدمات عدلیہ کے شعبے میں ہمیشہ یاد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس آنند نے بحیثیت جج کئی اہم نوعیت کے فیصلہ جات صادر کئے اور انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کو ہمیشہ عزیز رکھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم لیگل فریٹرنیٹی ، ان کا اہل خاندان اور جموں کے عوام بالعموم جسٹس آنند کے انتقال پر اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ ہم مشترکہ طور اس غم میں شریک ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس آنند نے قانون کے شعبے میں کئی مقالے اور کتابیں تصنیف کئے ہیںجن میں ” The Constitution of J&K its Development and Comments" شامل ہے۔ غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے تعزیتی میٹنگ میں شریک لوگوں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور جسٹس آنند کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی۔
بجٹ اجلاس2018-19
پریس ایڈوائزری کمیٹی میٹنگ
بہترین کوریج کےلئے میڈیا افراد کو انعامات سے نوازاجائے گا:اسپیکر
جموں// جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کہا ہے کہ جموں وکشمیراسمبلی کے2018-19 اجلاس کی بہترین کوریج کے لئے میڈیا افراد کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ سپیکر نے یہ اعلان ایکریڈیٹڈ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ پریس ایڈوائزری میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ کا انعقاد ریاستی قانون سازیہ کے بجٹ اجلاس2018-19 کی کاروائی کی کوریج کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔ سیکرٹری قانون ساز اسمبلی،آئی جی ٹریفک، ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ، ایس ایس پی ، سی آئی ڈی، ایچ کیو، ایس ایس پی جموں ، ایس ایس پی سول سیکرٹریٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر محکمہ اطلاعات اور اسمبلی سیکرٹریٹ و دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ انعامات کو از سر متعارف کرنے کے لئے طریقہ کار پر غور وخوض کے دوران سپیکر نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں قانون سازیہ کے اجلاس کی بہترین کوریج کے لئے معیار مقرر کرے گی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سیکرٹریٹ کے احاطے میں میڈیا کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے25 مقامات الاٹ کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکرٹریٹ کے متصل ہی پارکنگ کے لئے اضافی بنیادی ڈھانچہ بھی قایم کیا جارہا ہے.میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ میڈیا کی سہولیت کے لئے2 او بی وینوں کے لئے پارکنگ جگہ الاٹ کی گئی ہے اور اضافی او بی وینوں کے لئے بھی پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں گے تا ہم اس کے لئے میڈیا ہاو¿سز کو یہ معامل قبل از وقت حکومت کی نوٹس میں لانا لازمی ہے۔الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی جانب سے اسمبلی اور کونسل کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر لائیو کوریج سے متعلق اُٹھائے گئے مسئلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر نے صحافیوں کو مطلع کیا کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ایوان کی کاروائی کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کرنے کے لئے عنقریب نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی۔صحافیوں نے پریس گیلری میں آڈیو سسٹم کے ناقص معیار کا بھی مسئلہ اُٹھایا اور اس سلسلے میں سپیکر سے ذاتی مداخلت طلب کی۔سپیکر نے بجٹ اجلاس کی منصفانہ اور جامع کوریج کے لئے میڈیا برادری سے تعاون طلب کیا۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر دور درشن نیوز سنجیت کھجوریہ، پروگرام ہیڈ دور درشن جموں ونود بھان، اسسٹنٹ ایڈیٹر انڈین ایکسپریس ارون شرما، وائس پریذیڈنٹ پروگرام ٹیک ون چینل فہیم ٹاک، چیف ایڈیٹر گلستان نیوز ونود کمار، دینک جاگرن کے ابھمنیو شرما، سٹیٹ ٹائم کے وویک شرما، نیوز نو کے ظفر چودھری ، یو این آئی کے ویشال بھارتی، گریٹر کشمیر کے سید عمران، کشمیر اعظمیٰ کے محمد تسکین، اے اینڈ زیڈ نیوز چینل کے کومل سنگھ منہاس، ٹائمز نو کے پردیپ دتا، زی سلام کے راجون وید، اے این اے۔ ای ٹی وی کے سومیندر کول، سرینگر ٹائمز کے بشیر احمد بشیر، او کے ٹی وی کے سنجے بنسل، کشمیر نیوز سروس کے محمد اسلم بٹ، رپبلک ٹی وی کے تجیندر سنگھ سوڈھی، سنیئر سپیشل کارسپانڈنٹ شاہ نواز خان، ڈپٹی بیورو چیف دینک جاگر اشونی گپتا، ایڈیٹر جموں آئی این ایس سہیل خان بھی موجود تھے۔
قیدیوں کی حالت قابل تشویشناک:لبریشن فرنٹ (آر)
سرینگر//لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے قیدیوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل حکام نے مزاحمتی قائدین اور کارکنان کے تئیں غیر اخلاقی اور غیر انسانی رویہ روا رکھا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ اپنے بیان میں ترمبو نے کہا کہ انہیں سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے محبوسین کے اہل خانہ کے حوالے سے کہا کہ ان محبوسین پر جسمانی تشدد ڈھایا جارہا ہے اور انہیں نفسیاتی طور تنگ طلب کیا جارہا ہے۔انہوں نے جیل حکام کے اس طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو معین اور متعین تاریخوں پر عدالت میں پیش نہ کرکے ان کی مدتِ قید کو طول دیا جارہا ہے جوسراسر نا انصافی ہے کیونکہ بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کے مطابق ان قیدیوں کو جنگی قیدیوں کا درجہ حاصل ہے۔
قائدین کی رہائی پر مزاحمتی جماعتوں کا اظہار اطمینان
سرینگر//فریڈم پارٹی،مسلم لیگ، پیپلز لیگ، مسلم کانفرنس ، محاز آزادی ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ، ینگ مینز لیگ اور تحریک استقامت نے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی، اُن کی سیکریٹری صوفی فہمیدہ اور سینئر مزاحمتی لیڈر مشتاق الاسلام کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔فریڈم پارٹی نے دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی، اُن کی سیکریٹری صوفی فہمیدہ اور سینئر مزاحمتی لیڈر مشتاق الاسلام کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پارٹی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں جملہ سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تنازعہ کشمیر جیسا مسئلہ حل کرنا ہے تو اس کیلئے ایک ماحول تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں کوئی بھی فریق اپنی بات سامنے رکھنے سے خوف محسوس نہ کھائے ۔اس دوران فریڈم پارٹی کا ایک وفد سینئر پارٹی لیڈر انجینئر فاروق کی قیادت میں آسیہ اندرابی اور مشتاق الاسلام سے ملاقی ہوا اور دونوں کو اُن کی رہائی پر مبارکباد دی۔وفد نے مزاحمتی لیڈر محمد یوسف نقاش کے ساتھ اُن کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت و یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔بیان میں کہا گیا کہ فریڈم پارٹی محسوس کرتی ہے کہ آسیہ اندرابی اور مشتاق الاسلام جیسی سیاسی شخصیتوں کو رہا کرنا ایک مثبت اقدام ہے ۔مسلم لےگ نے دختران ملت سربراہ آسےہ اندرابی اور فہمےدہ صوفی کی رہائی پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے صبرو استقامت کو قوم کا افتخار قرار دیا۔ محمد اکرم نجار، سجاد اےوبی اور محمد حےات بٹ پر مشتمل لےگ کا اےک وفدصورہ گےا جہاں انہوں نے آسےہ انداربی اور فہمےدہ صوفی کی رہائی پر اطمےنان کا اظہار کےا اور ان تک محبوس قائد مسرت عالم بٹ کا پےامِ مسرت پہنچاےا۔ پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی میں مصروف قائدین جہاں کہیں بھی ہوں وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہتے ہیں۔ انہوں نے حریت چیرمین سید علی گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کی این آئی اے کی طرف سے نوٹس کی منسوخی پر بھی اطمینا ن کا اظہار کیا ۔دریں اثنا عطائی نے اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمداحسن اونتو، ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے مزاحمتی قائدین مشتاق الاسلام، آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک حوصلہ افزا اقدام سے تعبیر کیا ہے۔
رام بن کے نوجوان کی لاش برآمد
کوکرناگ میں سنسنی ،کیس درج،تحقیقات شروع
سرینگر//کوکرناگ کے مضافاتی گاﺅں میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب رام بن کے رہنے والے ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالات میں ایک میوہ باغ سے برآمد کی گئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ بدھ کی صبح کوکر ناگ کے لسر نامی گاﺅں میں مقامی لوگوں نے نزدیکی میوہ باغ میں ایک لاش دیکھی ۔اس بارے میں جب مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس کی ایک ٹیم نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر اس کی شناخت شہباز مجید شیخ ولد عبدالمجید ساکن رام بن کے بطور کی جس کی عمر قریب30سال ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد یا زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان کچھ عرصے سے اس علاقے میں کام کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت کی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا اور اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔پولیس نے فوری طورشہباز کی موت کے بارے میںاس کے گھروالوں کو آگاہ کیا اور لاش لواحقین کے سپرد کرنے کے سلسلے میں قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔ اس واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس اور سنسنی کا ماحول ہے اور لوگ طرح طرح کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔فوری طور پرشہباز کی ہلاکت سے متعلق حالات و واقعات واضح نہیں ہوسکے ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس رجسٹر کرکے چھان بین کا آغاز کیا گیا ہے۔
راجیہ سبھاممبر میر فیاض وزیر اعلیٰ سے ملے،اہم خالی اسامیوں کو پُر کرنے کی مانگ کی
جموں// راجیہ سبھا کے رُکن فیاض احمد میر نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں ضلع کپواڑہ میں ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔میر نے وزیر اعلیٰ کو ضلع میں التواءمیں پڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کو عوام تک پہنچنے کے ان کے پروگرام کے تحت حال ہی میںکئے گئے ضلع کپواڑہ کے دورے کے دوران شروع کروانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کرالپورہ اور لنگیٹ میں بجلی کی تقسیم کاری نظام کو توسیع دینے اور ضلع میں دیگر ترقیاتی کام شروع کروانے کے لئے انہیں سراہا۔ رُکن پارلیمان نے ضلع انتظامیہ میں خالی اسامیوں کو فوری طور پُر کرنے کی مانگ کی تا کہ مقامی لوگوں کو راحت ملے۔ انہوں نے خصوصی طور اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی، پروگرام افسر، آئی سی ڈی ایس، ایس ڈی ایمز، جنرل منیجر ڈی آئی سی اور دیگر اہم خالی اسامیوں کو پُر کرنے کی وزیر اعلیٰ سے مانگ کی۔ وزیر اعلیٰ نے رُکن پارلیمان کو یقین دلایا کہ ان کی مانگیں معین مدت کے اندر پوری کی جائیں گی۔
26جنوری تقریب کے انتظامات،سرکار نے کمیٹی تشکیل دی
جموں //حکومت نے 26جنوری تقریب کیلئے انتظامات کی نگرانی کیلئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ۔ کمیٹی ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے جن میں گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ ، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر جموں ، کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، کمشنر سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود اور تکنیکی تعلیم ، سیکرٹری محکمہ تعلیم ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آئی جی پی سیکورٹی جے اینڈ کے ، آئی جی پی جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، کمشنر جے ایم سی ، ڈائریکٹر محکمہ توازہ ، ڈائریکٹر اطلاعات ، ڈی ایس پی ، ایس ایس پی جموں ، سیکرٹری جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی ، چیف انجینئر پی ایچ ای جموں ، چیف انجینئر تعمیراتِ عامہ جموں ، چیف انجینئر بجلی جموں ، 26 انفنٹری ڈویژن جموں اور سٹیشن کمانڈر ائیر فورس سٹیشن جموں شامل ہیں ۔
ڈوڈہ میں سڑک حادثہ،میاں بیوی زخمی
کشمیر وائر
سرینگر//ڈوڈہ کے کندوٹ علاقے میںبدھ کے روز ایک سڑک حادثے میں میاں بیوی زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ کے کنڈوٹ علاقے میں میاں بیوی اپنی ہی گاڑی زیر نمبرJK02BL.6572میںکشتواڑ سے جموں جارہے تھے کہ ٹھاٹھری سے تقریباً6کلو میٹر دورلادو نالہ کے نزدیک ان کی گاڑی 70فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں میاںبیوی زخمی ہوئے۔زخمیوںکی پہچان 30سالہ پروفیسرظہوراحمد ولد غلام محمد اور اس کی بیوی 26سالہ عظمیٰ بیگم ساکنان واڑ ون کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔دونوں کو فوری علاج ومعالجے کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج ومعالجے کیلئے ضلع ہسپتال کشتواڑ ریفر کیا گیا۔
ڈاکٹر فاروق کا گلزار حضرت بلی کے انتقال پراظہارِ تعزیت
سرینگر// نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حضرت بل کے شاعر گلزار حضرتبلی کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گلزار حضرت بلی کی موت کو ادبی حلقوں کیلئے ایک بڑا خلا قرار دیا ۔انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر ، صدرِ ضلع سرینگر پیر آفاق احمد اور دیگر اراکین نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی ۔
کنگن میں آگ،رہائشی مکان خاکستر
کنگن/غلام نبی رےنہ// گنہ ون کنگن مےں آگ کی اےک واردات مےں رہائشی مکان خاکستر ہوا۔ کنگن کے گنہ ون علاقے مےں اس وقت سنسنی پھےل گئی جب محمد ےونس ٹےنڈوا ولد سعےد عالم ٹےنڈوا کے رہائشی مکان مےں آگ نمودارہوئی جس نے آناََ فاناََ مکان کو اپنی لپےٹ مےں لےا ۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور گنڈ پولےس نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لےا ۔
زچلڈارہ میں 30دسمبر کو تبرکات کی نشاندہی کی جائے گی
ہندوارہ//مجسٹریٹ زچلڈارہ کی ہدایت کے مطابق آستان عالیہ حضرت پیر دستگیر ؒ صاحب راجوار زچلڈار ہندوارہ میں سالانہ عرس پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے سلسلے میں 29دسمبر شب خوانی اور31دسمبر کے بجائے 30دسمبر کو دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے زائرین تبرکات کی زیارت سے آراستہ ہوںگے۔
اننت ناگ میں محکمہ انیمل ہسبنڈری کاجانکاری کیمپ
اننت ناگ/ملک عبدالسلام/محکمہ انیمل ہسبنڈری کی طرف سے ضلع اننت ناگ میں ڈائری فارم رکھنے والے افرادکے علاوہ عام لوگوں کیلئے ایک جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا ۔پروگرام کا افتتاح ڈپٹی کمشنرمحمد یونس ملک نے کیا۔ اس موقع پر چیف انیمل ہسبنڈری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کیمپ میں موجود افراد میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کیں اور عام لوگوں نے اس پروگرام کو سراہا۔
اُستاد نذیر احمد سے کشمیر عظمیٰ نامہ نگار کیتعزیت
سرینگر// کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار برائے اننت ناگ (اسلام آباد)ملک عبدالسلام نے اُستاد نظیر احمد بٹ کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مرحومہ کی جنت نشینی اوراہل خانہ کو یہ صدمہ پہنچنے پرتعزیت کا اظہار کیا ۔نظیر احمد بٹ کی والدہ مرحوم محمد اسماعیل بٹ کی اہلیہ تھیں ۔
شوپیان میںپی ایم ای جی پی کے تحت 144معاملات منظور
شوپیان//ترقیاتی کمشنر شوپیان محمد اعجاز کی صدارت میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر،کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ اور کھادی اینڈ ولیج سینٹر شوپیان کی ضلع سطح کی ٹاسک فورس کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میںپی ایم ای جی پی کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔میٹنگ میں فنکشنل منیجر ڈی آئی سی اورضلع آفیسران کے علاوہ لائین محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ترقیاتی کمشنر نے بینکروں پر مستفیدین کو سکیموں کے تحت لازمی تعائون فراہم کرنے اور التوأ میں پرے دعوئوں کو نمٹانے پر زوردیا تاکہ رواں سال کے تحت پی ایم ای جی پی کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔میٹنگ کے دوران ٹاسک فورس کمیٹی نے مختلف نوعیت کے 144معاملات اُٹھائے۔ترقیاتی کمشنر نے محکموں پر زوردیا کہ وہ مختلف سکیموں ِخصوصاً تعلیم یافتہ بیروزگارنوجوانوں کے بارے میں سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دیں۔انہوںنے نوجوانوں پر بھی زوردیا کہ وہ مختلف محکموں اورایجنسیوں میں آن ہائین پورٹل پر اپنا اندراج کرائیں۔
محکمہ شیپ ہسبنڈری بانڈی پورہ کے اہتمام سے جانکاری کیمپ
بانڈی پورہ//محکمہ شیپ ہسبنڈری بانڈی پورہ کی طرف سے ٹائون ہال میں ایک وسیع جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ایگریکلچر ٹیکنالوجی منیجمنٹ ایجنسی کے اہتمام سے منعقدہ اس جانکاری پروگرام میں ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے بھاری تعداد میں کسانوںنے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بشارت امین کٹھو مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ سکاسٹ کشمیر کے ایک ماہر ڈاکٹر یاصر افضل اوردیگر شیپ ڈیولپمنٹ آفیسران اور ویٹرنری سرجنوں نے اپنے خطاب میں کسانوں کوفسٹ ایڈ تیکنیکوں کے بارے میںجانکاری فراہم کی۔اس موکوہلی کا ریاست میں کواپریٹو سوسائٹیوں کی بحالی پر زور
بنکوں اور معائون ایجنسیوں کی مشترکہ میٹنگ
ڈی سی کپوارہ نے کام کاج کا جائزہ لیا
کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنرکپوارہ خالد جہانگیر کی صدارت میں ایس ایل بی سی سے جُڑے بنکوں اور معائون ایجنسیوں کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع کپوارہ کے مالی اداروں اورایجنسیوں کے کام کاج کاجائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں دیگر آفیسران کے علاوہ سی پی او کپوارہ ،اے ایس ایچ کو ،سی اے ایچ او،ایل ڈی ایم اورپی این بی ،ایکسس بنک،گرامین بنک اور ایچ ڈی ایف سی وغیرہ کے علاوہ دیگر بنکوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ترقیاتی کمشنر نے بنکوںپر زراعت،باغبانی،ہائی ڈنسٹی پلانٹیشن اوراینمل شیپ ہسبنڈری کے علاوہ سمال اینڈ میڈیم کے تحت کریڈٹ سہولیات میں اضافہ کریں۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مالی اداروں کی طرف سے صرف اُسی وقت کیس مستر د کئے جائیں جب کوئی ٹھوس وجہ ہو۔اس موقعہ پر بنکوں پر زوردیا گیا کہ تمام سیکٹروں اورسب سیکٹروں کے تحت ایڈوانس کریڈٹ سہولیات متوازی طریقے پر فراہم کی جائیں تاکہ اقتصادیات کو صبح سمت حاصل ہو۔
ڈائریکٹر رکھس اینڈ فارمز نے کسانوں کو تربیتی دورے پر روانہ کیا
سرینگر//کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے ڈائریکٹر رکھس اینڈ فارمز عبدالرحیم سامون نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 60کسانوں کو 9روزہ بین ریاستی دورے پر روانہ کیا جس دوران وہ فارمرس ٹریننگ اینڈایجوکیشن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی موجودگی میں قومی اوربین الاقوامی سطح کے تحقیقی انسٹچیوٹوں میںجدید زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق تربیت حاسل کریں گے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر رکھس اینڈ فارمز نے کہا کہ کسانوں کو تحقیقی دورے پر روانہ کرنے کا مقصد انہیں عملی طور پر جدید اورنئی زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں روشناس کرانا ہے۔عبدالرحیم سامون نے کسانوں پر زوردیا کہ وہ زرعی دورے سے پورا فائدہ اورتجربہ حاصل کریں اور زراعت کے میدانوں میںنئی ٹیکنالوجی اورہنر سے لیس ہوجائیں تاکہ اُن کی زرعی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیاد ہ فروغ حاصل ہوسکے۔
بانڈی پورہ میںوزیراعلیٰ کی یقین دہانیوں کاجائزہ لیا گیا
بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین کی صدارت میں ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے 3دسمبر کو عوامی دربار کے دوران دی گئی یقین دہانیوں اور ہدایات کے تحت جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائز ہ لیا گیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں متعلقہ آفیسران سے جانکاری حاصل کی۔انہوںنے کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لئے سرعت کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔ان کاموں میںکئی سڑکوں کی تعمیر وتجدید،اندرونی رابطہ سڑکوں کی تعمیر،میریج ہال کی تعمیر،پالی ٹیکنیک کالج کی تکمیل،کھیل میدانوں کی تعمیر وتجدید اور واٹر سپلائی سکیموں، ٹرانسمیشن لائینوں، سکولوںکی فینسنگ کے کام اور صحت اداروں کو مزید مستحکم کرنا شامل ہے۔
سالویشن مومنٹ چیرمین کی آسیہ اندرابی ، مفتی بشیر الدین اورامام حئی سے ملاقات
سرینگر // عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے شہر سرینگر کا دورہ کرتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ، مفتی اعظم بشیر الدین،امام جامع مرکزی جامع مسجدسرینگر محمدسید(امام حئی) کے ساتھ ملاقاتیں کی ۔انہوں نے آسیہ جی اور فہمیدہ صوفی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ اور منجملہ فیملی و خاندان نے اسلام و تحریک آزادی کشمیر کیلئے نمایاں رول ادا کیا جسکو سنہری حروفوں سے لکھا جائے گا ۔مفتی اعظم و امام حئی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ظفر نے انکی اسلام و تحریک آزادی کی تئیں بے لوث خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ حق خواد ارادیت کی تحریک میں عوام (مرد و زن) ،لیڈران، امام صاحبان، مولوی حضرات، جوانوں ،کاروباری حلقوںِِ،وکلاء حضرات غرض ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنکی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔
اسپیکر نے جموں میں روز گار میلے کا افتتاح کیا
جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کویندر گپتا نے محکمہ روز گار کی جانب سے جموں یونیورسٹی میں منعقدہ روز گار میلے کا افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر سپیکر نے کہا کہ اس نوعیت کا میلہ پہلی بار جموں میں منعقد ہوا ہے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کا روز گار میلہ منعقد کرنے کیلئے سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے نوجوانوں میں بیداری پیدا ہوتی ہے اور یہ اُن کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سود مند ثابت ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روز گار میلے بے روز گار نوجوانوں میں امید کی کرن جگاتے ہیں اور روز گار میلے میں شرکت کرنے والی کمپنیوں میں نوجوان باعزت طور اپنے روز گار کما سکتے ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری نوکریوں پر انحصار کرنے کے برعکس نجی کمنیوں میں نجی شعبے کے تحت روز گار کے حصول کیلئے کوشاں رہیں ۔
فوج کا ٹنگمرگ میں منشیات مخالف سمینار
سرینگر //فوج کے اہتمام سے ٹنگمرگ ٹائون ہال میںایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر محمد انیس اور ٹنگمرگ بیوپارمنڈل کے صدرنے شرکت کی ۔سمینار میںمنشیات کے نقصانات سے لوگوں کوآگاہ کیا گیا ۔
لیہہ میں خواتین پولیس سٹیشن کا قیام
دور جے نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا
جموں//وزیر برائے لداخی امور و امدادِ باہمی چیرنگ دورجے نے لیہہ میں خواتین کے لئے پولیس سٹیشن کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے اس قدم سے لیہہ ضلع کے لوگوں بالخصوص خواتین کا حوصلہ بلند ہوا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ نے ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، سیاحت کو فروغ دینے اور دیگر ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جو ضلع کی ترقی کے لئے دور رَس نتائج کے حامل ہوں گے۔