گدی سپی طبقہ سے استحصال ہورہا
ان کا ریزرویشن میں حصہ الگ کیا جائے: اصلاحی کمیٹی
جموں//گدی پسی آئے روز گوجر بکروالوں کے ساتھ بھید بھائو کی باتیں کرتے ہیں۔جن کی پشت پناہی موجودہ حکومت میں بیٹھے مرکذی و ریاستی سیاست داں اسلئے کرتے ہیںتاکہ اس طبقہ کو بدنام کیا جائے۔حقیقت میں مردم شماری کے مطابق گدی سپی طبقہ کی کل آبادی صرف60ہزار تعداد ہے۔جن میں پسی3000اور گدی57000ہزار ہیں۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز میں چوہدری اختر نے کہا ہے ملازمت میں کٹھوعہ،ادہم پور،رام بن کشتواڑ ڈوڈہ میں یہ90%حصہ لے جاتے ہیں اور گوجر بکروال سے2%حصہ ہی لے پاتے ہیں افسوس ظاہر کرتے ہیں جو ناانصافی و زیادتی ہے۔سرکار گدی پسی حصہ الگ کر سکتی ہے تا کہ گوجربکروالوں کا کیا جانے والا استحصال بند ہو سکے۔گدی پسی کبھی بھیSTکی جدوجہد میں دکھائی نہیں دئیے۔جب مرکزی حکومت نے گوجر بکروالوں کوSTدرجہ دینے کی حامی بھری تو ریاست کے مرکز میں بیٹھے سیاست دانوں نے گدی سپی طبقہ کواس کے ساتھ جوڑ کر سازش کی تھی۔جو اب گوجربکروالوں نے ساتھ سازشیں کرنے میں گدی پیوں کو اکسار ہے۔چوہدری اختر نے کہا ہے گدی سپی طبقہ کو60ہزار آبادی کے تناسب سے الگ کیا جائے اور گوجر بکروالوں کے ساتھ سازشیں بند کی جائیں۔ورنہ گوجربکروال خود ہی الگ کرنے کیلئے جدو جہد کرینگے۔آزادی کے بعد سے ریاستی گوجربکروالSTدرجہ کیلئے جدوجہد کرتے آئے تھے مگر ابھی تک اسمبلی میں ان کی محض نشستیں نہیں رکھی گئیں ہیںاورابھی تک نظر انداز کیا جا رہا ہے جو قابل افسوس مقام ہے۔
تنظیم علمائے اسلام کا سانبہ یونٹ تشکیل
سانبہ// آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے ریاستی جنرل سیکرٹری مولانا محمد سخی خان راٹھور کی صدارت میںگزشتہ روز دارالعلوم حنفیہ مجددیہ جامع مسجد شریف تھلوڑی وجے پور سانبہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ضلع سانبہ کی باڈی کو تشکیل دیا گیا۔پریس کیلئے جاری ریلیز کے مطابق میٹنگ میں کئی معزز شہریوں نے شرکت کی اور بااتفاق رائے مولانا حافظ عبدالحفیظ قادری سربراہ اعلیٰ دارالعلوم اور امام و خطیب جامع مسجد شریف تھلوڑی وجے پور کو سانبہ ضلع کا صدر مقررکیا گیا۔ مولانا محمد شفیع رضوی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف نندنی ڈی سی آفس سانبہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں جشن سد سالہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے عبدالحفیظ قادری نے تنظیم اور جماعت اہلسنت کے فروغ کے علاوہ معاشرے کی اصلاح کی بھی پوری پوری کوشش جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں مولانا رحمت علی حافظ لیاقت علی حافظ ناہید علی حافظ مشتاق عالم، ہاشم علی، فضل دین چودھری اللہ رکھا مولوی شیر علی حافظ جاوید وغیرہ شامل تھے۔
فیشن مارکیٹ میںصنعتکاروں کو مواقع دستیاب: الطاف بخاری
جموں// وزیر خزانہ، تعلیم اور محنت و روز گار سید محمد الطاف بخاری نے نوجوان صنعت کاروں پر زورد یا ہے کہ وہ فیشن بزنس میں وسیع مارکیٹ کی سہولیات سے فائدہ اُٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت کاری کی صلاحتیں اور ضروری ہُنر کی بدولت و ہ فیشن و بیوٹی بزنس میں اپنا اہم مقام وجود میں لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسی حقیقت کے مد نظر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کے پروگرام شروع کئے ہیں۔وزیر موصوف گاندھی نگر علاقے میں ایک نوجوان صنعت کار کی طرف سے شروع کئے گئے پرسنل کئیر یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نوجوانوں کے ایک گرؤپ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔وزیر موصوقف نے نوجوان صنعتکار کی کاوشوں کی سراہنا کی اور ان کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کے لئے دُعا کی۔
گوجر بکروال تحریک انصاف کا مظاہرہ
خانہ بدوشوں کو گریزنگ پرمٹ دینے کی مانگ
عظمیٰ نیوز
جموں//گوجر بکروال دیش تحریک انصاف کی جانب سے ریاستی صدر چودھری نزاکت کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر کے سامنے ایک پرامن زور دار احتجاج کیا گیا اور مانگ کی گئی کہ گوجروں اور بکروالوں کو اپنا مال مویشی اور بھیڑ بکریاں موسم گرما کے دوران بالائی مقامات پر واقع چراگاہوں پرلے جانے کے لئے گریزنگ پرمٹ روٹ کے لئے احکامات صادر کئے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ یہ پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پولیس ، محکمہ جنگلات کے اہلکار ہراساں کرتے ہیں۔اس کے علاوہ نروال جموں میں بھی انہیںفارسٹر، رینجر اور دیگر اہلکار بغیر کسی وجہ کے ہراساں کرتے ہیں۔ان حالات کے پیش نظر ہم ان اہلکاروں کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ آئیندہ انہیں ہراساں کرنے سے باز رہیں اور ضمن میں ہم نے ڈی سی جموں کو بھی مطلع کردیا ہے۔مجید چودھری ، سردار چودھری ، چودھری غفور،چودھری صادق، چودھری لیاقت، چودھری رزاق،چودھری الطاف، سجاد احمداور دیگر ان نے بھی ان برسر احتجاج لوگوں کی بھر پور حمایت کی۔
کٹھوعہ سب جیل کا قیدی ساتھی کے حملہ میں شدید زخمی
جموں//کٹھوعہ سب جیل میں انڈر ٹرائل قیدی پر اس کے ساتھی نے لوہے کی راڈ سے جاں لیوا حملہ کر کے شدید طور پر زخمی کردیا ،جیل حکام نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے الزام میں ملزم نے لنگر ڈیوٹی دینے والے قیدی پر جاں لیوا حملہ کیا جسے وہ شدید طور پر زخمی ہوا اور اسے علاج کیلئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کٹھوعہ سب جیل میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے ملزم دلشا د حسین نے کٹھوعہ سب جیل لنگر پر ڈیوٹی دینے والے دوسرے قیدی صدام حسین پر لوہے کی راڈ سے جاں لیوا حملہ کرکے اسے شدید طور پر زخمی کر دیا ۔ مذکورہ قیدی کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اس کی حالت غیر تسلی بخش قرار دی اور اسے مزید علاج کیلئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا ۔ جیل انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2قیدیوں کے درمیان کہا سنی ہوئی جس کے دوران دلشاد حسین نامی قتل کے الزام میں قیدی نے اپنے دوسرے ساتھ صدام حسین پر لوہے کی راڈ سے جاں لیوا حملہ کیا ۔مذکورہ قیدی شدید طور پر زخمی ہوا جسے مزید علاج کیلئے جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ جیل حکام کے مطابق دفعہ 302کے تحت گرفتار کئے گئے ملزم کے خلاف ایک اور کیس در ج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
ایگریکلچر یونیورسٹی اساتذہ کا وفد نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی
جموں میں ویٹرنری یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ
عظمیٰ نیوز
جموں//شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی جموں کی ایسو سی ایشن ویٹرنری ٹیچرز و سائنسدان (ASVETS) کے ایک وفد نے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات کر کے جموں میں ویٹرنری یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ مرکزی حکومت کے پانچ سالہ منصوبہ میں ہر ریاست میں ویٹرنری یونیورسٹیوں کے قیام کو منظوری دی گئی ہے ،انہی گائیڈ لائنز کے تحت ریاستی حکومت نے ایک الگ یونیورسٹی کے قیام کی حامی بھری ہے جس سے مویشیوں اور ماہی گیری کے سیکٹر کو فروغ حاصل ہوگا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کسانوں کے بارے میں حکومت کے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کسانوں کی آمدن 2022تک دوگنا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی صدارت میں ویٹرنری یونیورسٹی کے قیام کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور جونہی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرتی ہے اس سلسلہ میںمزید پیش رفت ہوگی۔ وفد میں ڈاکٹر ایس اے کھانڈی صدر ، ڈاکٹر مندیپ سنگھ آزاد نائب صدر ، ڈاکٹر ناظم خان پبلسٹی سیکرٹری، ڈاکٹر پرمود کمار بڑو اور ڈاکٹر وی ایس وزیر شامل تھے۔
بی جے پی مہلا مورچہ کی میٹنگ
جموں//بی جے پی سٹیٹ مہلاورکنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ پارٹی کے صدر مقام ترکوٹہ نگر میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ کاآغاز بی جے پی کے ریاستی صدر و ممبر اسمبلی ست شرما نے روائتی چرا غ روشن کرکے کیا۔اس موقعہ پر پارٹی کے ریاستی نائب صدر رجنی سیٹھی ، ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول ،مہلا مورچہ سٹیٹ انچارج سریش جموال ، مورچہ سٹیٹ صدر پورنیما شرما،سٹیٹ سیکرٹری انورادھا چاڑک،سینئر لیڈران سکینہ بانو ، اوشا چودھری،اور شیلاہنڈو شامل ہیں۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ بی جے پی ریاست کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی متمنی ہے اور اس کے لئے حکومت کی جانب سے کئی ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیںاس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بھی کئی سکیمیں شروع کی گئی ہیں مقررین نے خواتین سے کہا کہ ان سکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں۔
گیتکا کوہلی کے شعری مجموعہ کا اجراء
جموں//گیتکاکوہلی آملہ کے پانچویں شعری مجموعہ (crooked Hyphens)انڈیا انٹرنیشنل سنٹر نئی دہلی میں جاری کیا گیا ۔ اس موقعہ پر منعقدہ تقریب کی صدارت کے فرائض پدما وی بھوشن ڈاکٹر کپلاوتساین نے انجام دئے۔ڈاکٹر کے کے کول،سدرشن کے چیری بھی تقریب میں موجود تھے انمول آملہ اس موقعہ پر ڈوگری لوک گیت مٹھیاں پرچھائیاں ، گا کر سامعین کے دل مؤ لئے۔گیتکانے برج موہن کے ڈوگری مقالہ کا انگریزی ترجمہ پڑھ کا سنایا۔
چیف ویجی لینس کمشنر گورنر سے ملاقی
جموں//چیف ویجی لینس کمشنر پی ایل گپتا نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔ گپتا نے گورنر کو جے اینڈ کے سٹیٹ ویجی لینس کمیشن کی طرف سے التواء میں پڑی تمام انکوائریز کو کلئیر کرنے کے سلسلے میں کی گئی خصوصی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر نے کمشنر سے کہا کہ وہ کمیشن کے ذریعے عوامی اداروں میں شفافیت لانے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ رشوت خور عناصر کے خلاف خصوصی کاروائی کی جانی چاہئے۔